پیر, 13 جنوری 2025

 

ایمزٹی وی (اسپورٹس) سابق ٹیسٹ کرکٹر یونس خان کراچی پہنچ گئے میڈیا رپورٹس کے مطابق ویسٹ انڈیز کیساتھ حالیہ سیریز کے بعد کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے پاکستان کے مایہ ناز بلے باز یونس خان کراچی پہنچ گئے جہاں ایئر پورٹ پرعوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر شاہی سید سمیت مداحوں کی بڑی تعداد نے انکا شاندا ر استقبال کیا گیا اور پھول بھی نچھاور کیے گئے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یونس خان ایئر پورٹ سے ایک قافلے کی صورت کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر جائیں گے ، یونس خان کے ہمراہ پی سی بی حکام بھی موجود ہیں جبکہ مداحوں کی کثیر تعداد بھی انہیں گھر تک چھوڑنے جائے گی

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسلامک کانفرنس میں جس طرح پاکستان کے وزیر اعظم کو ٹریٹ کیا گیا وہ باعث شرمندگی تھا ۔سعودی عرب میں نوازشریف کے ساتھ ہونے والے سلوک پر پاکستانی شرمندہ ہیں ۔امریکی صدر نے پاکستانی قربانیوں کی بجائے بھارت کی بات کی مگر نوازشریف نے کانفرنس کے بعد بھی بیان نہیں دیا۔ ” عالمی عدالت کے فیصلے سے پاکستان کو نقصان پہنچا “۔ٹرمپ نے کشمیر کا زکر تک نہ کیا ۔ہمیں مسلم دنیا کو اکٹھا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے آج کہہ دیا ہے کہ یہ کرمنل تحقیقات ہیں ۔ آج عدالت نے کہا ہے کہ 60دن میں تحقیقات مکمل کریں جو خوش آئند ہے۔ اسلامک کانفرنس میں خطاب کیلئے وزیر اعظم نوازشریف نے 6گھنٹے لگا کر تقریر یاد کی مگر انہیں موقع نہیں دیا گیا ۔”نواز شریف نے نیٹ پریکٹس تو بہت کی مگر میج نہیں کھلایا گیا “۔ٹرمپ نے اپنے خطاب کے دوران اسرائیل کے ہر دشمن کو دہشتگرد بنا دیا ۔ ایران کو تنہا کرنے کی بات کی مگر نوازشریف نہیں بولے ۔ انہیں کشمیریوں اور فلسطینیوں کی بات کرنی چاہیے تھی ۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پاکستان میں موجودہ دور حکومت میں سب سے کم سرمایہ کاری آئی ، وزیر اعظم کے بیرون دورے پر یومیہ 47لاکھ روپے خرچ آیا جو غریب عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے ۔حسن روحانی نے ایران کو دنیا کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کی مگر ٹرمپ نے اسرائیل کے ہر دشمن کو دہشتگرد بنا دیا ۔ٹرمپ نے جو باتیں کی وہاں نوازشریف کو اس پر بیان تو دینا چاہئیے تھا ، ٹرمپ نے حماس اور حزب اللہ کو دہشتگرد بنا دیا ۔ آرمی چیف سے ملاقات میں جنرل (ر) راحیل شریف کے سعودی فوجی اتحاد میں شمولیت پر بات ہوئی جس پر انہوں نے کہا کہ راحیل شریف کا رول یہ ہو گا کہ مسلم دنیا میں انتشار نہ ہو اور انہیں اکٹھا کیا جائے ۔
ایک سوال پر انکا کہنا تھاکہ امریکی جنگ میں پاکستان کا سو ارب کا نقصان ہو۔پاکستان نائن الیون واقعے میں ملوث نہیں ۔ٹرمپ نے فلسطین کے منتخب نمائندے کو دہشتگرد کہہ دیا ۔دہشگردی کیخلاف پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں ۔نوازشریف کو ریاض میں پاکستان کی بات کرنی چاہئیے تھی اور ہمیں مسلم امہ کو متحد کرنے کی کوشش کرنی چاہئیے ۔
سوشل میڈیا کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اظہار رائے کرنے والوں کو پکڑا جا رہا ہے ۔ اس بار الیکشن نیوٹرل ایمپائر کے ذریعے کرانے کی کوشش کریں گے اور ساری پارٹیوں کو ملانے کی کوشش کریں گے اور کہیں گے میچ سے پہلے رولز سیٹ کر لیں ۔

 

 

 

ایمزٹی وی (اسپورٹس)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پاک، بھارت سیریز کیلئے ایم او یو کی خلاف ورزی پر بھیجے گئے قانونی نوٹس نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے اور پاکستان ساتھ مذاکرات کرنے پر راضی ہو گیا ہے۔
چیئرمین شہریار خان نے نجی خبر رساں ادارے کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پی سی بی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان 2015ءسے 2023ءتک 6 سیریز کھیلنے کیلئے سائن ایم او یو کی خلاف ورزی پر پاکستان کو ہونے والا نقصان پورا کرنے کیلئے قانونی نوٹس بھیجا تھا۔ بی سی سی آئی نے یہ واضح کیا تھا کہ معاہدے سے قطع نظر انہیں پاکستان کے خلاف سیریز کھیلنے کیلئے بھارتی حکومت سے اجازت کی ضرورت ہے۔
بی سی سی آئی نے ابتدائی طور پر ایم او یو کو ایک کاغذ کا ٹکڑا قرار دیتے ہوئے اسے باضابطہ معاہدہ ماننے سے انکار کیا تھا تاہم اب اس نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کرنے اور حکومتی منظوری ملتے ہی معاہدے پر عملدرآمد کرتے ہوئے سیریز کھیلنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔
شہریار خان نے بتایا کہ لیگل نوٹس پاکستان کے حق میں رہا ہے کیونکہ اس کے باعث بھارتی کرکٹ بورڈ مذاکرات کی میز پر آنے کیلئے تیار ہو گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ رواں ہفتے دبئی میں بی سی سی آئی کے حکام سے ملنے کیلئے تیار تھے لیکن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹو چیمپینز ٹرافی کے باعث انگلینڈ میں ہیں۔
 
پی سی بی چیئرمین کا کہنا تھا کہ پی سی بی، آئی سی سی حکام کی موجودگی میں بی سی سی آئی کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہے۔اگر آئی سی سی نے اپنے نمائندگان کو دبئی بھیج دیا تو بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام کے ساتھ رواں ہفتے ہی مذاکرات بھی ہوں گے وگرنہ یہ مذاکرات انگلینڈ میں آئی سی سی میٹنگ کے درمیان ہوں گے۔
بی سی سی آئی کو بھیجے گئے قانونی نوٹس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ پی سی بی نے انگلینڈ میں وکلاءکے ساتھ مشاورت کی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی کے خلاف پاکستان کا کیس بہت مضبوط ہے۔
 

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)سپریم کورٹ میں پاناما عمل در آمد کیس کی سماعت ہوئی جس میں جے آئی ٹی نے 15روز کی کارروائی سے متعلق عدالت میں پیشرفت رپورٹ پیش کردی ۔
میڈ یا رپوررٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی جس میں جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کی جانب سے پہلی پیش رفت رپورٹ پیش کی گئی ۔
تین رکنی عدالتی بینچ جے آئی ٹی کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ کا جائزہ لیاجس کے بعد جسٹس عظمت سعید نے واجد ضیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم غیر مطمئن نہیں ،آپ درست سمت میں جا رہے ہیں ،ہمیں آپ اور آپ کی ٹیم پر اعتماد ہے ۔انہوں نے واجد ضیا سے کہا کہ اگر کوئی محکمہ کارروائی میں رکاوٹ ڈالے یا تعاون نہ کرے تو ہمیں بتائیں ۔
اس موقع پر جسٹس اعجاز افضل نے ہدایت کی کہ کارروائی 60روز کی مقررہ مدت میں مکمل کرنی ہے ،یہ عدالتی فیصلہ ہے ۔اس دوران تحریک انصاف نے جے آئی ٹی کی رپورٹ سے متعلق رسائی مانگی جس پر عدالت نے پی ٹی آئی کی رپورٹ شیئر کرنے کی درخواست مسترد کردی ۔

 

 

 

ایمزٹی وی (کراچی)شارع فیصل پر صدر پاکستان ممنون حسین کے اسکواڈ کی گاڑی کو حادثہ پیش آنے سے 3اہلکار زخمی ہو گئے ۔
ذرائع کے مطابق کراچی کی شارع فیصل پر صدر مملکت ممنون حسین کے اسکواڈ میں موجود گاڑی کو حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں 3پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ۔
 
ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، زخمیوں کی شناخت یوسف ، لیاقت اور عمران کے ناموں سے ہوئی ہے جو صدر ممنون حسین کے سیکیورٹی سکواڈ میں شامل ہیں

 

 

ایمزٹی وی (کراچی)ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ہم پر غداری کا الزام لگایا جا رہے ہے لیکن ہم غداری کے لیبل کے ساتھ نہیں بلکہ عزت کی موت مرنا چاہتے ہیں۔
 
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ 22 اگست کی اشتعال انگیز تقریر کے بعد ایم کیو ایم لندن سے لاتعلقی کا اظہار کر چکے ہیں لیکن 23 اگست کے بعد سے اب تک ہم پر غداری کا الزام لگایا جا رہا ہے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ اشتعال انگیز تقاریر کیس میں متعدد تفتیشی افسر اپنا چالان بھی پیش کر چکے ہیں کہ تقریر سننے پر غداری کا مقدمہ نہیں بنتا لیکن اس کے باوجود متحدہ کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ا
فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم رہنماؤں کے خلاف جھوٹے اور سیاسی مقدمات بنائے گئے لہذا ریاست ان مقدمات کو فوری ختم کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ غداری کا نام لے کر نہیں بلکہ عزت کی موت مرنا چاہتے ہیں۔
قبل ازیں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں فاروق ستار اور عامر خان نے اشتعال انگیز تقریر اور دیگر مقدمات میں گرفتاری سے بچنے کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی اور الطاف حسین کی 22 اگست کی تقریر سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔

 

 

ایمزٹی وی (انٹرٹینمنٹ)پاکستانی اداکارہ صباقمر کی فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ باکس آفس پر کمال نہ دکھا سکی۔ صبا قمر کی پہلی بالی وڈ فلم’’ہندی میڈیم‘‘ اور شردھاکپور کی فلم’’ہاف گرل فرینڈ‘‘ ایک ساتھ نمائش کے لیے پیش کی گئیں جو فلاپ ہوگئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق صبا قمر کی فلم پہلے روز باکس آفس پر کوئی خاطر خواہ کمائی نہیں کرسکی اور شردھا کی فلم’’ہاف گرل فرینڈ‘‘ نے باکس آفس پر اسے مات دے دی ۔ عرفان خان اورصباقمر کی فلم 2 بھارتی ریاستوں میں ٹیکس فری ہونے کے باوجود فلم بینوں کی توجہ نہ حاصل کرسکی اور فلم نے پہلے روزصرف 2 کروڑ 81 لاکھ کی کمائی کی اس کے مدمقابل فلم’’ہاف گرل فرینڈ‘‘نے پہلے روز 10 کروڑ 27 لاکھ کا بزنس کیا۔ واضح رہے کہ فلم’’ہندی میڈیم‘‘ میں عرفان خان اور صبا قمر جب کہ ’’ہاف گرل فرینڈ‘‘ میں شردھا کپور اور ارجن کپور نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی (انٹرٹینمنٹ)ہریتھک روشن کو 2005 کی بلاک بسٹر فلم’’نوانٹری‘‘ کے سیکوئل میں سلمان خان کی جگہ کاسٹ کرلیاگیا۔ ہدایتکار انیس بزمی کی 2005 میں ریلیز ہونے والی فلم’’نو انٹری‘‘ میں سلمان خان ، انیل کپور اور فردین خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جب کہ کامیڈی فلم کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا اور فلم کے پروڈیوسر بونی کپور اور انیس بزمی نے اسی کاسٹ کے ساتھ فلم کے سیکوئل کا اعلان کیا لیکن اب فلم سے سلمان خان کو آؤٹ کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کار انیس بزمی کی جانب سے ’’نوانٹری‘‘ کے سیکوئل کے اعلان کے بعد سے ہی فلم تعطل کا شکار ہے اور اس کی وجہ سلمان خان ہیں جو اپنی فلمی مصروفیات کے باعث فلم کی شوٹنگ کے لئے وقت نہیں نکال پارہے جس کا حل ہدایت کارنے یہ نکالا کہ انہیں فلم کی کاسٹ سے ہی علیحدہ کردیا گیا۔ اوراب فلم کے سیکوئل میں ہریتھک روشن سلومیاں کی جگہ لیں گے اور ڈبل کردار میں نظر آئیں گے جب کہ فلم کی حتمی کاسٹ اور شوٹنگ شیڈول کا اعلان بھی آئندہ چند روز میں کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سلمان خان نئی آنے والی فلم’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے فوری بعد وہ ’’دبنگ 3‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہوجائیں گے۔

 

 

ایمزٹی وی (انٹرٹینمنٹ)بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اپنا مستقبل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کہ 70 برس کی عمر میں میرا ایک گھر اور بہت سے بچے ہوں گے۔ بین الاقوامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے دپیکا پڈوکون نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ پُر امید ہیں کہ 70 برس کی عمر میں اِن کا کسی پرسکون مقام پر ایک خوبصورت گھر ہوگا، جس میں وہ اپنے بہت سے بچوں اور پوتے پوتیوں اور نوانے نواسیوں کے ساتھ ایک خوش و خرم زندگی گزاریں گی۔ ہالی ووڈ میں کام کے تجربے کے حوالے سے دیپیکا کا کہنا تھا کہ ’’ٹرپل ایکس: ریٹرن آف ژینڈر کیج‘‘ میں کام کا تجربہ بہت اچھا رہا، اس کی وجہ فلم میں ان کے مدمقابل اداکار وین ڈیزل ہیں، وہ مجھ سے بہت محبت کرتے ہیں، وہ بہت اچھے اور سخی انسان ہیں۔ اپنی زندگی میں ملنے والے تمام لوگوں میں وہ سب سے منفرد انسان ہیں، ان سے میری دوستی زندگی بھر کے لیے ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ وہ 70ویں کینز فلم فیسٹیول کی تقریب میں شریک تھیں جہاں ان کی شاندار آمد نے سب کو اپنی جانب متوجہ کرلیا تھا۔

 

 

ایمزٹی وی (تجارت)وزیر اعظم نواز شریف نے صدر ممنون حسین کو وفاقی بجٹ 18-2017 پیش کرنے کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا علیحدہ اجلاس 24 اور 26 مئی کو بلانے کے لیے باضابطہ پیغام بھیجا دیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے صدر ممنون حسین کو بجٹ سمری بھی ارسال کی ہے جبکہ سالانہ صدارتی خطاب کے لیے ان سے یکم جون کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی بھی درخواست کی ہے۔ خفیہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور سرکاری ملازمین کی پینش میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم ابھی تک اس اضافے کی شرح کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ ذرائع کایہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کسی بھی قسم کا ریلیف نظر نہیں آتا جب تک وزیر اعظم خود اس میں مداخلت نہ کریں۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف سعودی عرب سے واپسی پر بجٹ کے حوالے سے ایک خصوصی اجلاس بلائیں گے۔ ٹیکس حکام نے بتایا کہ وزیر خزانہ کی تقریر کا وہ حصہ جس میں ٹیکس کی شرح اور بنیادی ٹیکس کو وسعت دینے کی بات کی جاتی ہے اس کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نئے ٹیکس شامل نہیں کیے جائیں گے بلکہ ان ٹیکس شرح کو معقول بنانے اور مرحلہ وار ٹیکس کو ختم کرنے پر توجہ مرکوز ہوگی۔ ذرائع کے مطابق مقامی صنعت کو مراعات فراہم کر نے کے لیے خام مال پر ٹیکس اور ڈیوٹی کو کم کر دیا جائے گا۔ ٹیرف، ٹیکس اور ڈیوٹی پر تبدیلی کے حوالے سے ایک تفصیلی سمری بھی وزارت تجارت کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے جو اسٹیک ہولڈر کی جانب سے موصول ہونے والی تجاویز پر مبنی ہے۔ٹیکس حکام کی جانب سے گزشتہ روز اب تک مکمل ہونے والی سفارشات پر وزیر خزانہ کو ایک خصوصی پریزینٹیشن دی گئی۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ ہو چکا ہے کہ حکومت ٹیکسٹائل، چمڑا، کھیل، کارپیٹ اور سرجیکل سامان کی صنعت پر صفر ریٹنگ برقرار رکھے گی۔ ٹیکس حکام کا کہنا تھا کہ وہ چاول، مچھلی، گوشت اور فارماسوٹیکل کے شعبوں کو بھی صفر ریٹنگ میں شامل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسٹاک مارکیٹ کے لیے ٹیکس میں ایک اہم ریلیف کی توقع ہے جبکہ اسٹاک ایکسچینج میں نئی کمپنیوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ٹیکس کریڈٹ کی حد کو چار سال تک بڑھایا جاسکتا ہے جو اس وقت 2 سال پر محیط ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سال کمیشن اور اسٹاک ایکسچینج سروسز پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح کو بھی کم کیے جانے کا امکان ہے۔ یہ تجویز بھی زیر غور ہے کہ تنخواہ دار طبقے کے لیے انکم ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کی حد کو 4 لاکھ روپے سالانہ تنخواہ سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے سالانہ کردیا جائے ۔ ٹیکس حکام رہائشی فرد کی تعریف میں تبدیلی کے لیے بھی ایک تجویز پر کام کر رہے ہیں تاہم اگر حکومت اس پیشکش پر رضا مند ہوتی ہے تو تمام شہریوں کو بیرون ملک اپنے اثاثہ جات کو ظاہر کرنے پر پابند کیا جائے گا۔ یہ تجویز بھی زیر غور ہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے گزشتہ 10 برس کے ٹیکس کی تفصیلات کی چھان بین کی جاسکے جبکہ اس وقت یہ حد صرف 5 سال تک محدود ہے۔ ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے افراد کے گزشتہ 10 برس کی ٹیکس تفصیلات کی چھان بین کی جاسکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) دو بڑے کرداروں کی سفارشات پر سگریٹ پر ڈیوٹی ختم کرنا چاہتا ہے جبکہ وزارت صحت نے اس میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔