پیر, 13 جنوری 2025

 

ایمزٹی وی (صحت)ماہرین نے ملیریا کے خلاف ایک مؤثر دوا بنائی ہے جس کی ایک خوراک کو جب دیگر اہم اقدامات کے ساتھ استعمال کیا جائے تو وہ بہت مؤثر ثابت ہوسکتی ہے۔
جرنل آف سائنس ٹرانسلیشنل میڈیسن میں شائع ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک کمپاؤنڈ MMV390048 ملیریا کے طفیلیے (پیراسائٹ) کے تمام مراحل (اسٹیجز) کا خاتمہ کرسکتا ہے۔ یہ مرکب تمام مزاحم اور سخت جان ملیریا کی اقسام کو روکتا ہے، انفیکشن کم کرتا ہے اور اس کے پھیلاؤ کو بھی نہیں ہونے دیتا ہے۔
 
جنوبی افریقا کی کیپ ٹاؤن یونیورسٹی میں ادویاتی تحقیق سے وابستہ کیلی شیبال نے کہا کہ اس کی پہلی خوراک مریض سے ملیریا دور کرتی ہے اور مرض ہونے سے بچاتی بھی ہے۔
اس دوا کو ابتدائی طور پر بندروں اور چوہوں پر آزمایا گیا ہے اور ایم ایم وی 390048 کے اثرات کا بغور جائزہ لیا گیا، جس سے معلوم ہوا کہ جن کے جسم میں ملیریا کے جراثیم تھے اور ان کے اثرات نمودار نہیں ہوئے تھے اس سے پہلے ہی مرکب نے اس طفیلیے کا خاتمہ کردیا۔ اس کے علاوہ ملیریا کی بعض اقسام کئی دواؤں کو ناکام بنادیتی ہیں لیکن ایم ایم وی390048 نے ایسے ملیریا کا بھی علاج کیا اور اس میں کامیابی ملی، پھر 2017 میں اسے ایتھوپیا پر انسانوں پر آزمایا گیا لیکن اس دوا کو بازار میں آنے پر 6 سے 8 سال لگیں گے

 

 

ایمزٹی وی (صحت) پی جی اے ہاؤس کراچی میں فارمیسی گریجویٹس ایسوسی ایشن کااجلاس منعقدہوا اجلاس کی صدارت سرپرست اعلیٰ، فارمیسی گریجویٹس ایسوسی ایشن ڈاکٹر زین الحسنین نے کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرزین الحسنین نے کہاکہ پچھلے چند مہینوں میں فارماسسٹوں کو اپنی رجسٹریشن کروانے میں تاخیری حربوں کا سامنا ہے انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ، صوبائی وزیرصحت، سیکرٹری صحت سے اپیل کی کہ رجسٹریشن مراحل میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔

 

 


ایمزٹی وی (میرپورخاص)محمد میڈیکل کالج میرپورخاص میں کانووکیشن 2017 کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت کا کہنا تھا کہ قوموں کے عروج میں تعلیم نے ہمیشہ بنیادی کردار اد کیا ہے،ڈاکٹری مسیحائی پیشہ ہے ،جو دنیا وآخرت سنواارنے کا اہم ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہاڈاکٹروں کو دکھی انسانیت کی خدمت عبادت سمجھ کر کرنی چاہئے اس طرح وہ دنیا اور آخر ت میں سرخرو ہوسکتے ہیں بلکہ قلبی اطمینان اور سکون بھی میسر ہوتا ہے
انہوں مزید نے کہا محمد میڈیکل کالج سندھ کے پسماندہ علاقے میں جدید میڈیکل تعلیم کے فروغ میں بڑا مثبت اور اہم کردار ادا کر رہا ہے جس کے لیے اس کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے جبکہ منیجنگ ٹرسٹی پروفیسر ڈاکٹر سید رضی محمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس کالج سے تعلیم حاصل کرنے ولے طلبہ وطالبات نہ صرف ملک بھربلکہ بیرون ممالک میں بھی خدمات انجام دے رہے ہیں اور یہاں سے تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کا معیار کسی بھی دنیا کے بڑے تعلیمی ادارے سے کم نہیں ہے

کانووکیشن سے پرنسپل پروفیسر غلام علی میمن ،وائس پرنسپل پروفیسر شمس العارفین خان نے بھی خطاب کیا جبکہ پروفیسر آمنہ میمن نے تعلیم مکمل کرنے والے ڈاکٹروں سے حلف لیا ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت اور پروفیسر سید رضی محمد نے ڈاکٹروں میں میڈل اور ڈگری تقسیم کیں ۔

 

 

ایمزٹی وی (کراچی/ تعلیم)اقراء یونیورسٹی میں بزنس مینجمنٹ، ایجوکیشن اور سوشل سائنسز میں جدت طرازی اور ابھرتے ہوئے رجحانات کے حوالے سے جاری بین الاقوامی کانفرنس گزشتہ روز اختتام پذیر ہو گئی۔ اقراء یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی نے اس دوران پیش کیے جانے والے ریسرچ پیپرز پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔
کانفرنس میں کینیڈا کی بروک یونیورسٹی کے ڈاکٹر عثمان راجا نے اپنی ریسرچ پیش کی جس میں قیادت کی چھپی ہوئی چیزوں پر بات چیت کی گئی تھی جو منفی تاثر رکھتی ہیں۔ڈاکٹر راجا نے اپنی ریسرچ پاکستان میں کی تھی اور مقامی قیادت کے حوالے سے ان کے پیروکاروں کے رویے سے متعلق تھی، یہ ریسرچ اپنی نوعیت کے اعتبار سے منفرد تھی، اور ایک ایسے ،معاشرے میں کی گئی، جہاں طاقت کے باعث ایک بڑا خلاء موجود ہے جو مغربی تھیوریز کیلئے ایک چیلنج ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین نثار نے مشترکہ طور پر کانفرنس کے انعقاد پر اقراء یونیورسٹی، کراچی یونیورسٹی اور سندھ یونیورسٹی کے اقدامات کو سراہا۔

 

ایمزٹی وی (کراچی/ تعلیم)ریجنل ڈائریکٹوریٹ کالجز کراچی کی عدم دلچسپی کی وجہ سے گورنمنٹ عائشہ باوانی کالج نجی پارٹی کو دئے جانے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے،میڈیا ذرائع کو کالج کے ایک پروفیسر نے بتایا کہ کالج پر نوٹس چسپاں کردیا گیا ہے کہ 24گھنٹے کے اندر کالج کو خالی کردیا جائے۔

 

ایمزٹی وی (مردان/ تعلیم) عبدالولی خان یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں پولیس آپریشن کے دوران اسلحہ اور منشیات بر آمدکرلی گئیں ۔
ڈی پی او مردان کے مطابق یونیورسٹی میں ہاسٹلز کے مختلف کمروں سے دو ایس ایم جیز، چار پستول، دس میگزین ،گولیاں اور منشیات برآمد کی گئی ۔
ڈی پی او کے مطابق آپریشن کے دوران آئس، شیشہ، 200 گرام چرس اور دیگر نشہ آور اشیاء بھی برآمدکی گئی ہیں۔
دوسری جانب مردان میں مشال خان کےقتل کے بعد سے بند یونیورسٹی کے مین کیمپس میں تعلیمی سلسلہ 40 روز بعد بحال ہوگیا ہے تاہم یونیورسٹی کا گارڈن کیمپس تاحال بند ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق عبد الوالی خان یونیورسٹی کھولنے کا فیصلہ سنڈیکیٹ کمیٹی کے اہم اجلاس میں کیا گیا ۔
یونیورسٹی کا شنکرکیمپس24 مئی اور گارڈن کیمپس25مئی کو کھولا جائے گا۔
یاد رہے مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی 13اپریل کو مشال خان کے قتل کے بعد سے بند تھی

 

 

ایمزٹی وی (ریاض)سعودی عرب میں عرب، امریکہ اسلامی سربراہان مملکت کی کانفرنس جاری ہے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی خطاب کریں گے ۔ وہ اپنے خطاب کے دوران اسلامی انتہا پسندی، دہشتگردی اور دہشتگردی کے خلاف مشترکہ محاذ قائم کرنے پر گفتگو کریں گے۔
امریکی صدارتی محل وائٹ ہاﺅس کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کے کچھ اقتباسات ان کے خطاب سے پہلے ہی جاری کردیے گئے ہیں جن کے مطابق امریکی صدر کہیں گے کہ ”امریکہ ایک خود مختار ملک ہے جس کی سب سے پہلی ترجیح اپنے شہریوں کی سلامتی و تحفظ ہے، ہم یہاں لیکچر نہیں دینے آئے ، ہم دوسرے لوگوں کو یہ بتانے بھی نہیں آئے کہ زندگی کیسے گزارنی ہے، کیا کرنا ہے ، کس طرح رہنا ہے یا کس طرح عبادت کرنی ہے، تاہم ہم یہاں پارٹنر شپ کی آفر کرنے آئے ہیںجو باہمی دلچسپیوں اور احترام پر مشتمل ہے تاکہ ہم سب ایک بہتر مستقبل میں زندہ رہ سکیں“۔
ٹرمپ کہیں گے کہ ” جب بھی کوئی دہشتگرد خدا کا نام لے کر کسی معصوم کو قتل کرتا ہے تو یہ صاحب ایمان لوگوں کیلئے توہین آمیز ہوتا ہے۔ اس ناسور پر ہم اسی صورت قابو پا سکتے ہیں جب اچھی طاقتیں اس برائی کے خلاف اکٹھی ہو جائیں ۔ دہشتگردی پوری دنیا میں پھیل چکی ہے لیکن اس مقدس سرزمین اور اس پاک دھرتی سے امن کی کرنیں پھوٹتی ہیں۔ امریکہ مشترکہ مفادات اور سلامتی کیلئے آپ لوگوں کے ساتھ کھڑا ہونے کو تیار ہے لیکن اس دشمن کے خاتمے کیلئے مشرق وسطیٰ کو امریکہ کاانتظار نہیں کرنا چاہیے بلکہ خود آگے بڑھنا چاہیے۔ یہ مختلف عقائد، فرقوں یا تہذیبوں کا تصادم نہیں ہے، بلکہ یہ جنگ بربریت کا مظاہرہ کرنے والے مجرموں اور ہر مذہب کے ماننے والے تہذیب یافتہ لوگوں کے مابین ہے “۔
 
علاوہ ازیں ڈونلڈ ٹرمپ اسلامی مملکتوں کے سربراہان سے اپنے خطاب کے دوران اسلامی انتہا پسندی پر بھی گفتگو کریں گے ۔ وہ کہیں گے کہ ”ہم سب لوگوں کو اسلامی انتہا پسندی، اسلامی دہشتگرد گروپوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونا ہوگا جس کا مطلب ہے کہ ہم لوگ معصوم مسلمانوں کے قاتلوں کے خلاف کھڑے ہیں۔ بربریت آپ لوگوں کو عزت نہیں دلائے گی ، برائی کے ساتھ ہمدردی سے آپ کو عظمت نہیں ملے گی۔ اگر آپ لوگ دہشتگردی کے راستے کا انتخاب کریں گے تو آپ کی زندگی بے کاراور مختصر ہے اور آپ کا ضمیر بھی آپ کو ملامت کرے گا“۔
 

 

 

ایمزٹی وی (اسپورٹس)سابق کپتان مصباح الحق نے کہاکہ میں نے یونس خان کے ہمراہ انضمام الحق اور محمد یوسف کا خلا پُر کیا، ہماری جگہ لینے والے بھی ضرور سامنے آئیں گے۔
 
ایک انٹرویو میں مصباح الحق نے کہاکہ ویسٹ انڈیز سے سیریز کے آخری ٹیسٹ میں ریٹائرمنٹ سے وابستہ جذبات کے بجائے یہ فکر ذہن پر سوار تھی کہ تاریخ رقم کرنے کا موقع ہاتھ سے نکلنے نہ دیا جائے، خوشی کی بات ہے کہ یہ کوشش کامیاب رہی اور پاکستان نے پہلی بار کیریبیئنز کو ان کی سرزمین پر ہرانے کا اعزاز حاصل کیا۔
 
مصباح الحق نے کہا کہ مجھ سمیت یونس خان نے بھی ہمیشہ ٹیم کلچر کو پروان چڑھانے کی کوشش کی، اس ضمن میں قائدانہ کردارادا کرتے ہوئے مشکل صورتحال میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنے کے لیے محنت کی،اب ٹیم کا ہر کھلاڑی یہی کوشش کرتا ہے۔
ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ ایک وقت میں انضمام الحق اور محمد یوسف جیسے قد آور بیٹسمین پاکستانی ٹیم میں شامل تھے، ان کے جانے پر توقعات کا بوجھ ہمارے کندھوں پر آیا،ہم نے ملنے والے ان مواقع کو غنیمت جانا اور اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہے، اب مستند بیٹسمین کے طور پر اظہر علی،اسد شفیق اور سرفراز احمد اُبھر کر سامنے آچکے ہیں، انھیں امیدوں پر پورا اترنے کے لیے محنت کرنا ہوگی، یقین ہے کہ ہماری جگہ لینے والے بھی ضرور سامنے آئیں گے۔
علاوہ ازیں مصباح الحق نے کہا کہ سینئرز کو نوجوان کرکٹرز کے لیے مثال بننا اور ان کی رہنمائی کا فریضہ بھی ادا کرنا ہوگا، کیریئر شروع کرنے والے رخصت بھی ہوتے ہیں لیکن پاکستان کرکٹ کو آگے بڑھتے رہنا چاہیے، ٹیم کا ایک کلچر بن چکا، سینئرز کی عزت ضرور کی جاتی لیکن ماحول دوستانہ ہوتا ہے، یہی بات ایک دوسرے کا حوصلہ بڑھانے اور کامیابیوں کا سفر جاری رکھنے کے لیے ضروری ہے۔

 

 

ایمزٹی وی (اسپورٹس)سابق کپتان معین خان نے کہا ہے کہ میچ فکسنگ کے ناسور نے ہماری کرکٹ کو بُری طرح متاثر کیا۔
معین خان نے کہا ہے کہ میچ فکسنگ کی وجہ سے ہماری کرکٹ کو بُری طرح متاثر ہوئی ہے، اگر اس حوالے سے سخت اقدامات نہ کیے گئے تو سخت نقصانات ہوں گے، انھوں نے کہا کہ کراچی میں ہونے والے رمضان کرکٹ فیسٹیول کو اس ناسور سے بچانے کی ضرورت ہے۔

 

 

ایمزٹی وی (اسپورٹس) وزیراعظم میاں نواز شریف نے چیئرمین پی سی بی کیلئے 2 بینکرز کے ناموں کو فائنل کرلیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق موجودہ چیئرمین شہریار خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد پی سی بی کی چیئرمین شپ کے لئے سابق گورنر سٹیٹ بینک ارشد محمود وتھرا اور طلعت محمود مضبوط امیدوار ہیں۔
یاد رہے کہ چیئرمین شہریار خان اگست کے مہینے میں اپنے عہدے سے ریٹائر ہورہے ہیں اور اس کے ساتھ ہی ان کا تین سالہ دور ختم ہوجائے گا۔