ایمزٹی (سوات)خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے ۔
میڈ یا رپورٹس کے مطابق سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگ خوفزدہ ہو گئے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.1ریکارڈ کی گئی ۔
ایمزٹی وی(کراچی) ماں کا اپنی اولاد سے ایسا جذباتی رشتہ ہے جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ماﺅں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے،آج دنیا بھر میں ماﺅں کا تحائف دئیے جائیں گے اور ان کے ساتھ اظہار محبت کیا جائے گا۔
ماﺅں کے عالمی دن منانے کا آغاز 20صدی کے ابتدائی سالوں میں ہوا، اقوام متحدہ اس سال کو ماﺅں کی صحت اور ان کے مسائل کے حل کے طور پر مناتی ہے جبکہ دنیا بھر میں لوگ اپنی ماﺅں سے اظہار محبت کرتے ہیں۔
عرب ممالک میں موسم بہار کے آغاز میں21مارچ کو ماں کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے جبکہ انگلینڈ اور آئر لینڈ میں مئی کے آخری ہفتے میں یوم مادر منایا جاتا ہے۔
ایمز ٹی وی(اسپورٹس) لیجنڈ بلے بازمصباح الحق اور یونس خان کا شاندار کیریئر اختتام کو پہنچ گیا جب کہ آخری اننگز میں ویسٹ انڈین پلیئرز، مداحوں اور پاکستانی کھلاڑیوں نے کھڑے ہوکر اسٹار بلے بازوں کو ٹربیوٹ پیش کیا۔
ڈومینیکا ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں یونس خان 35 اورمصباح الحق 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور پویلین واپس جاتے ہوئے ویسٹ انڈین پلیئرزاور مداحوں نے کھڑے ہوکر اسٹار بلے بازوں کو ٹربیوٹ پیش کیا جب کہ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے دونوں لیجنڈ بلے بازوں کو گارڈ آف آنرپیش کیا۔
یونس خان:
یونس خان نے 118 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 53 کی اوسط سے 34 سنچریوں اور 33 نصف سنچریوں کی بدولت 10099 رنز بنائے، ٹیسٹ کیرئیر میں یونس خان کا سب سے زیادہ انفرادی اسکور 313 تھا جب کہ پارٹ ٹائم بالر کی حیثیت سے انہوں نے 9 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ یونس خان پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنانے والے پہلے بلے باز ہیں جب کہ مایہ ناز بلے باز نے پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ کیچز بھی پکڑے۔
مصباح الحق:
مصباح الحق نے 75 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جب کہ ٹیسٹ کیریئرمیں 46.91 کی اوسط سے 10 سنچریوں اور39 نصف سنچریوں کی بدولت5222 رنز بنائے۔ مصباح الحق کا ٹیسٹ کیرئیر میں سب سے زیادہ انفرادی اسکور 161 رنز ناٹ آؤٹ ہے۔
ایمزٹی وی (پشاور)سابق صدر آصف علی زرداری نے حکومت کو انتخابی اصلاحات کے لئے ایک ہفتے کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔
پشاور میں پارٹی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی خاطر آر او الیکشن قبول کیا لیکن اب جمہوری، غیر جانبدارانہ اور شفاف الیکشن چاہتے ہیں، الیکشن میں 8 یا 9 ماہ باقی رہ گئے ہیں اور اگر حکومت نے ایک ہفتے کے اندر انتخابی اصلاحات نہ کیں تو عدالت جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی غیر جمہوری قوتوں سے جنگ جاری رہے گی۔
ایمزٹی وی(اسپورٹس) پاکستانی ٹیم نے سست بیٹنگ کی داستان رقم کر دی، ویسٹ انڈیز سے سیریز کی 5 اننگز میں مجموعی طور پر2271 گیندوں پر کوئی رن نہیں بنایا،اظہر علی 530 اور مصباح الحق 444 ڈاٹ بالز کھیل کر بولرز کو تھکانے میں کامیاب رہے۔
تفصیلات کے مطابق کیریبیئنز سے ٹیسٹ سیریز کے دوران پاکستانی ٹیم نے خاصی سست بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ہے، ناتجربہ کار حریف کیخلاف بیٹسمینوں نے اب تک 5 اننگز میں ہی2271 ڈاٹ بالز کا سامنا کر لیا،اس دوران ٹیم نے مجموعی طور پر2823 گیندیں کھیلیں۔ جمیکا ٹیسٹ میں پاکستانی پلیئرز نے پہلی اننگز کی652 اور دوسری میں48 بالز پر کوئی رن نہ بنایا، مجموعی طور پر894 گیندوں میں سے 194 پر بیٹسمینوں کا اسکور آگے بڑھا،700 پر اسکور بورڈ ساکت رہا۔ بارباڈوس ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں679 اور دوسری میں179 ڈاٹ بالز تھیں،مجموعی 1050 گیندوں میں سے182 پر رنز بنے اور868 ضائع ہوئیں۔ جاری روسیو ٹیسٹ کی پہلی باری میں مہمان کھلاڑیوں نے 879میں سے 703 ڈاٹ بالز کھیلیں، 176 پر رنز بنے۔
سب سے زیادہ سست بیٹنگ کرنے والوں میں اظہر علی سرفہرست ہیں، انھوں نے662میں سے530 بالز پر کوئی رن نہیں بنایا، سیریز میں وہ اب تک258 رنز اسکور کر چکے ہیں، ان کا اسٹرائیک ریٹ38.97 ہے۔ کپتان مصباح الحق نے583 میں سے444 ڈاٹ بالز کھیلیں،انھوں نے اب تک269رنز بنائے ہیں، ان کا اسٹرائیک ریٹ 46.14 رہا، یاد رہے کہ مصباح کیریئر کا آخری ٹیسٹ کھیل رہے ہیں، انھوں نے جاری میچ کی پہلی باری میں کھاتہ 22 ویں گیند پر کھولا اور پھر51 بالز تک ان کا اسکور 1 ہی رہا، اس کے بعد چوکا لگا کروہ 5 تک پہنچے، وہ اس اننگز میں نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہے تھے۔
ایمزٹی وی(اسپورٹس)ارجنٹائن کے نامور فٹبالر لیونل میسی 30 جون کو اپنی دیرینہ دوست کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق لیونل میسی اسکول کے زمانے کی دوست انتو نیلا رچوزو کے ساتھ رواں برس 30 جون کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
میسی 24 جون کو اپنی 30 ویں سالگرہ منائیں گے اورشادی کی تقریب 30 جون کوشمال مشرقی ارجنٹینا میں ان کے آبائی علاقے میں منعقد کی جائے گی جب کہ شادی کی دوسری تقریب بارسلونا کے نائن ریناس ریستوران میں منعقد ہو گی جس میں 600 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ لیونل میسی گزشتہ 10 برسوں سے اپنی دوست انتو نیلا کے ساتھ رہ رہے ہیں اور دونوں کے 2 بچے بھی ہیں
ایمزٹی وی(اسلام آباد)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں نے ملک میں ہیجان انگیزی اور افراتفری کی سیاست کا ٹھیکہ اٹھا لیا ہے۔
زرائع کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کے دوران وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میں نے اس مٹی کا پانی پیا ہے اور اس سے وفا بھی کی ہے، اپنی ساری زندگی کوئی ایسا کام نہیں کیا جس سے نظریں نیچی ہوں، کوئی فیکٹری نہیں یا پٹرول پمپ نہیں بنایا۔ ہمیشہ یہ ہی چاہا کہ جب حکومت ملے تو ملک کا پیسا عوام کی خدمت میں نچھاور کروں اور جب اپوزیشن میں آؤں تو حق کی آواز بلند کرسکوں اور کوئی مجھے خرید نہ سکے۔
چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ فیصلے گلیوں اور چوراہوں پر نہیں بلکہ منتخب پارلیمان، اعلی عدالتوں اور عوام کی عدالت میں ہوتے ہیں، کچھ لوگوں نے ملک میں ہیجان انگیزی اور افراتفری کی سیاست کا ٹھیکہ اٹھا لیا ہے، اس قسم کی سیاست اور بلاجواز محاذ آرائی جمہوریت کے لیے زہر قاتل ہے۔
ایمزٹی وی (کراچی)پاک سر زمین کے رہنما مصطفی کمال نے مطالبات نہ مانے جانے پر کل وزیراعلیٰ ہاوس کے طرف مارچ کرنے کا اعلان کردیا ۔ان کاکہنا ہے کہ کراچی کے لوگوں کے بنیادی مسائل کے حوالے سے سندھ حکومت کو 16مطالبات پر مبنی فہرست فراہم کی تھی جن میں سے 8مطالبات کو مان لیا گیا لیکن ہم اپنے ایک بھی مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔
تفصیل کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ کل شارع فیصل سے وزیر اعلیٰ ہاوس کی طرف مارچ کریں گے،ٹرانسپورٹرز سے کہتا ہوں کل لوگوں کو ایف ٹی سی پل لے کر آئیں،ٹرانسپوٹرز سے گزارش ہے کل ایک دن کی قربانی دیں ۔انہوں نے کہا کہ کسی سیاسی مقصد کے لیے نہیں اپنے بچوں کو بہتر مستقبل دینے کے لے شاہراہ فیصل پر اکھٹے ہو نگے اور وزیراعلیٰ ہاوس کی طرف مارچ کریں گے اور 16مطالبات کی فہرست وزیراعلیٰ کو فراہم کریں گے ۔
ایمزٹی وی (کراچی)بختاور بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ماہ رمضان میں ہرکوئی روزہ نہیں رکھ سکتا، تو کیا پانی پینے کی وجہ سے انہیں گرفتار کرلیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق، بختاور بھٹو نے کہا کہ ماہ رمضا ن میں پانی پینے پر 3ماہ قید کی سزا ہے لیکن اگر دہشت گرد ملالہ جیسی اسکول کی بچیوں کو قتل کرنے کی کوشش کرے تو آپ ٹی وی پر مسکرارہے ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم میں اتنی ہمت ہے کہ ہم روزہ رکھ کر بھی اپنی قوت برداشت کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔تاہم ماہ رمضان میں ہر کوئی روزہ نہیں رکھ سکتا جیسا کہ اسکول کے بچے اور بیمار بوڑھے افراد روزہ رکھنے سے قاصر ہوتے ہیں تو کیا ہم انہیں ماہ رمضان میں پانی پینے کی وجہ سے گرفتار کرلینا چاہیئے۔
روزہ اسلام کے 5بنیادی ارکان میں سے ایک اہم فریضہ ہے، تاہم آپ کے اردگرد ہرکسی شخص کو گرفتار کرلیں ،یہ کہیں کا قانون نہیں، کم از کم اسلام میں ایسا نہیں ہے۔
Fasting is 1 of the 5 pillars of Islam. It is an imp obligation. But where is law re punish every1 around u with arrests?! Not in Islam. https://t.co/CmOVEbXf31
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) May 12, 2017