پیر, 13 جنوری 2025

 

ایمزٹی وی(کراچی/ تعلیم)صوبا ئی وزیر تعلیم و خواندگی جا م مہتا ب حسین ڈہر نے کہا ہے کہ جو افسرا ن محکمہ تعلیم میں اسا تذہ خا ص کر سندھی لینگویج ٹیچر ،عربک ٹیچر اور دیگر غیر تدریسی عملے کے جعلی تقرریو ں کے عمل میں ملوث تھے وہ ان دنوں مقدما ت کا سا منا کر رہے ہیں اور جلد ہی اپنے انجا م کو پہنچ جا ئیں گے ۔انہو ں نے کہا کہ ان افسرا ن نے مختلف کیڈر میں سال 2012میں 30ہزار سے زائد جعلی تقرریا ں کیں جس سے سندھ حکومت کو بلا وجہ بدنا می کا سامنا کر نا پڑا ۔یہ با ت انہو ں نے یو نین کو نسل ریڑھی اور چشمہ ضلع ملیر میں 15اسکولوں کے بہترین اسا تذہ ،ہیڈ ما سٹر ز اور طلبا ءمیں انعا ما ت کی تقسیم کے مو قع پر بحیثیت مہما ن خصو صی خطا ب کر تے ہو ئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ وہ کسی نا اہل شخص کو بر دا شت نہیں کریں گے اور انکے محکمہ میں کسی بھی قسم کی کر پشن کر نے والے کو بر داشت نہیں کیا جائے گا ۔صوبا ئی وزیر تعلیم نے کہا کہ انہیں ایک پسما ندہ علا قے میں اتنی اچھی تعلیمی سر گر میا ں دیکھ کر خو شی ہو رہی ہے اور انہیں اس با ت کا پورا یقین ہے کہ سندھ کے نو جوان صلا حیتو ں میں دنیا بھر کے نو جوا نو ں سے کسی بھی طر ح کم نہیں ہیں ۔اس مو قع پر خطا ب کر تے ہو ئے صوبا ئی وزیر کچی آبا دی مر تضیٰ بلو چ نے کہا کہ وہ عوام خا ص کر ملیر کی عوام کی خدمت جا ر ی رکھیں گے ۔
علا وہ ازیں صوبائی وزیر تعلیم جا م مہتا ب حسین ڈہر نے گو ر نمنٹ ڈگری گر لز کا لج کو ر نگی نمبر ڈھا ئی کااچانک دو ر ہ کیا اور وہا ں صفا ئی ستھرا ئی کے ناقص انتظامات ،چا ر دیوا ر ی کی ٹو ٹ پھو ٹ اور کمرو ں میں پنکھوں کے کا م نہ کر نے پر سخت بر ہمی کا اظہا ر کیا اور پر نسپل کو ہدایت کی کہ وہ کا لج کے معا ملا ت کو ایک ہفتے کے اندر درست کریں بصو ر ت دیگر ان کے خلا ف سخت کا روائی کی جا ئے گی ۔اس مو قع پر صوبا ئی وزیر تعلیم نے مختلف کمرو ں کا دورہ کیا اور وہا ں جا ر ی امتحا نا ت کا جا ئزہ لیا ۔

 

 

ایمزٹی وی (کراچی/ تعلیم) ڈاکٹر محمدافضل حق کو سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا وائس چانسلر مقرر کردیا گیا ہے۔پروفیسر ڈاکٹرا فضل حق انتظامی امور وتدریس کا وسیع تجربہ رکھتے ہی وہ 2013سے 2017 تک این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر رہے۔اس کے علاوہ تقریباََ دس سال نیشنل ایجوکیشن فائونڈیشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔
امپیریل کالج آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی لندن سے تین سال، یونیورسٹی آف سَرے انگلینڈ سے ساڑھے تین سال اور یونیورسٹی آف مانچسٹر سے دو سال منسلک رہے۔ان کی بیش بہا خدمات کے اعتراف میں انھیں صدارتی ایوارڈ اعزازِ فضیلت سے نوازا گیا۔
اس کے علاوہ وہ انٹرنیشنل سائنٹسٹ آف دی ایئر ایوارڈ 2001کا اعزاز بھی حاصل کر چکے ہیں۔انہوں نےجامعہ این ای ڈی کو مالی خسارے سے نکالا۔سرسید یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمدا فضل حق کا کہنا ہےکہ سرسید یونیورسٹی کی ترقی اور بہتری ان کی اولین ترجیح ہوگی اور وہ پوری کوشش کریں گے کہ فیکلٹی اور انتظامیہ کے تعاون سے ایسی اصلاحات متعارف کرائی جائیں جس سے یونیورسٹی اپنا اعلیٰ مقام برقرار رکھ سکے۔اور اسے بین الاقوامی شہرت حاصل ہو سکے

 

 

ایمزٹی وی(کراچی/ تعلیم)جامعہ کراچی نے ایم فل، پی ایچ ڈی ، ایم ایس اور ایم ڈی کے داخلہ ٹیسٹ کے نتائج کااعلان کردیا۔
جامعہ کراچی کے بورڈ برائے اعلیٰ تعلیم وتحقیق کے کنوینرایڈمیشنزپروفیسرڈاکٹر محمد احمد قادری کے اعلامیہ کے مطابق ایم فل،پی ایچ ڈی ،ایم ایس اور ایم ڈی کے داخلہ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیاگیا ہے۔ داخلہ ٹیسٹ کے نتائج آج جامعہ کراچی کی ویب سائٹ پر جاری کردیئے جائیں گے
۔داخلہ ٹیسٹ میں 2970 طلبہ نے شرکت کی جن میں سے 1375 طلباوطالبات کو کامیاب قراردیاگیا ۔کامیابی کا تناسب46.02 فیصدرہا۔

 

 

ایمزٹی وی(پشاور) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے فاٹا میں پیپلز پارٹی کا سکرٹریٹ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نااہل ہے، اس سے کوئی امید نہ رکھیں۔ مغل بادشاہ یہ غلط سمجھتے ہیں کہ وہ نہیں جائیں گے، اگر عوام مشکل میں ہو گی تو حکمران بھی مشکل میں ہوں گے ۔ اب صرف نواز نہیں بلکہ سب کا شو ختم ہو گیا، اس مرتبہ میں، بلاول اور آصفہ سب میدان میں ہوں گے اور حکومت بنا کر دکھائیں گے۔ ہم نے سی پیک، اسلام آباد، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان کیلئے نہیں آپ کیلئے بنایا ہے۔
 
تفصیلات کے مطابق پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ منظور کیا اور خیبرپختونخواہ کو آپ کے ساتھ مل کر شناخت دی۔ پیپلز پارٹی نے فاٹا کے فنڈز تین ارب سے بڑھا کر 19 ارب کئے۔بینظیر بھٹو کے نام پر میں نے کارڈز جاری کئے جس سے بہنوں بیٹیوں کا فائدہ ہوا ۔ موجودہ حکومت سے امید مت رکھیں کیونکہ یہ نااہل ہیں، ہم آ کر فاٹا اصلاحات نافذ کریں گے کیونکہ فاٹا کو گورنر کا غلام نہیں دیکھنا چاہتے اور یہ خواہش ہے کہ فاٹا میں بھی سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ ہو۔
انہوں نے کہا کہ میں اکیلا کمزور ہوں اور لوگوں کی طاقت مجھے آگے بڑھائے گی جبکہ کارکنوں کی طاقت نے ہی مجھے 13 سال جیت کٹوائی ہے اور انہی کی وجہ سے ہی دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھتا ہوں۔ آج جو بچے دیکھ رہا ہوں، وہ آج کے نہیں کل کے ووٹر ہیں اور انہیں پارٹی کا جھنڈا لے کر نکلنا ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ یہ پارٹی جوش سے نہیں،ہوش سے چلے گی اور اس دفعہ میں، بلاول اور آصفہ سب میدان میں ہوں گے، اگلی حکومت بنا کر دکھائیں گے اور فاٹا میں اصلاحات نافذ کریں گے۔ فاٹا میں پیپلز پارٹی کو مضبوط کریں گے پھر آپ سے پوچھ کر ٹکٹ دیں گے کیونکہ فاٹا میں ایم پی اے ہو گا تو عوام کو فائدہ ہو گا۔ جانے والی حکومت نے فاٹا کو کے پی میں ضم نہ کیا تو پیپلز پارٹی کی حکومت کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مانتا ہوں ہمارا کوئی وزیر غریب کا بیٹا نہیں تھا لیکن اب چاہتا ہوں کہ کسان اور غریب کا بیٹا میرا وزیر ہو۔
سابق صدر نے عمران خان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کپتان ڈرائنگ روم سے نکل کر جلسے کرتا ہے اور سوچتا ہے کہ اگر جیل چلا گیا تو کیا ہو گا، اگر سیاسی طورپر زندہ رہنا ہے تو جیل کی پرواہ نہیں کرنی چاہئے۔ اب یہ دونوں نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کی حکومت آئے گی۔

 

 

ایمزٹی وی(لاہور)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے استغاثہ پر کارروائی کے لئے 29 مئی کی تاریخ مقرر کر دی ۔
پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے دائر استغاثہ کی سماعت کے دوران سابق آئی جی پولیس پنجاب مشتاق سکھیرا حکم امتناعی کی وجہ سے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔تاہم پولیس افسر اور اہلکار پیش ہوئے۔
استغاثہ پر سماعت کرنے والے جج چوہدری اعظم کے تبادلے کی وجہ سے کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔ جس پر انسداد دہشت گردی عدالت کے دوسرے جج نے استغاثہ پر کارروائی کے لئے 29 مئی کی تاریخ مقرر کر دی۔
عوامی تحریک کے رہنما حامد جواد نے استغاثہ میں استدعا کی کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

 

 

ایمزٹی وی(بیجنگ)چین کے صدر شی جن پنگ ون بیلٹ ون روڈ فورم میں د نیا کی اعلیٰ ترین قیادت شریک ہے ،ہم پوری دنیا کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں،فوم کے ذریعے دنیا کو مثبت پیغام پہنچا ۔ان کا کہنا تھا کہ ون بیلٹ ون روڈ سے دنیا کے تمام ممالک مستفید ہو ں گے ۔
ون بیلٹ ون روڈ فورم میں بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روڈ فورم خطے کی معاشی ترقی میں تیزی لائے گا ،عالمی معیشت کو لاحق خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنا چاہتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ون بیلٹ ون روڈ سے خطے میں معاشی خوشحالی آئے گی ،ترقیاتی منصوبوں کے لیے پالیسی تعاون فراہم کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ روڈ فورم خطے کی معاشی ترقی میں تیزی لائے گا ،کسی قسم کے سیاسی مقاصد کو لے کر آگے نہیں لے جا رہے ۔چینی صدر نے کہا کہ منصوبہ خطے میں ترقی کا ضامن ہو گا اور ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے ،شاہراہوں کا نیٹ ورک اور معیشت کی مضبوطی ترجیحات ہیں ۔
 

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)پاناما کیس کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی نے شریف خاندان کی منی ٹریل سے متعلق سوالنامہ تیار کر لیا ۔
میڈیا ذرائع کے مطابق واجد ضیاءکی سربراہی میں قائم مشترکہ جے آئی ٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اسٹیٹ بینک ، نیب اور حساس اداروں کے نمائندے شامل ہوئے ۔ اجلاس میں شریف خاندان کی منی ٹریل کی تفصیلات حاصل کرنے کیلئے ٹیموں کو بیرون ملک بھیجنے سے متعلق لائحہ عمل پر بھی غور کیا گیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی نے شریف خاندان کی منی ٹریل سے متعلق سوالنامہ تیار کر لیا ہے جس کے بعد شریف فیملی کو قطری خط اور سرمایہ کاری سے متعلق جواب دینا ہوگا ۔
ذرائع نے مزید بتایاکہ جے آئی ٹی نے شریف خاندان کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی منی ٹریل بھی حاصل کر لی ہے ۔

 

 

ایمزٹی (اسپورٹس)بھارتی کپتان اظہر الدین نے کہا ہے کہ یونس خان بہت بڑے کرکٹر ہیں ،یونس خان نے 10ہزار رنز بنائے جو آسان کام نہیں تھا ۔
میڈیا ذرائع کے مطابق سابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد اظہر الدین نے یونس خان کو خراج تحسین پیش کیا ،ان کا کہنا تھا کہ یونس خان بہت بڑے کرکٹر ہیں ،یونس خان نے 10ہزار رنز بنائے جو آسان کام نہیں ۔
ادھر سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے یونس خان اور مصباح الحق بہترین کرکٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں نے پاکستان کو کامیابیوں سے ہم کنار کیا ،دونوں کھلاڑیوں کی ریٹائرمنٹ کے بعد کمی محسوس ہو گی ۔
ادھر سری لنکن ٹیم کے سابق کھلاڑی کمہار سنگا کار نے مصباح الحق اور یونس خان کے کیریر کو بہتر ین قرار دے دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں کھلاڑی پاکستان کرکٹ بورڈ کو اونچائیوں پر لے کر گئے ۔سابق کرکٹر میہلا جے وردھنا نے بھی دونوں کھلاڑیوں کو بہترین کیر ئیر پر مبارکباد پیش کی ۔

 

 

ایمزٹی وی(مستونگ)حکومت پاکستان نے بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد بیرونی ایجنڈے کے تحت کام کرنے والے کالعدم گروپس کے خلاف سخت ترین آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،سیکیورٹی اداروں نے وفاق کو آگاہ کیا ہے کہ واقعات میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ اور اس کے ایجنڈے پر کام کرنے والی کالعدم جماعتیں ملوث ہو سکتی ہیں، ان واقعات کا مقصد سی پیک منصوبے کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہو سکتی ہے جبکہ سیکیورٹی اداروں کی رپورٹ اور صوبے میں امن وامان کی صورت حال کا جائزہ لینے کیلیے وفاق نے تفصیلی مشاورت کے بعد یہ طے کیا ہے کہ بلوچستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘، کالعدم جماعتوں اور گروپس کے خلاف سخت ترین آپریشن کیا جائے گا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری پر ہونے والے حملے اور گوادر میں مزدوروں کے قتل کے واقعات کے بعد وفاق کے اعلیٰ حلقوں میں اس صورت حال پر تفصیلی مشاورت کی گئی ہے اور صوبے کی حالیہ سیکیورٹی کی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے،وزیر اعظم، وفاقی وزیر داخلہ اور دیگر کے ہمراہ جلد کوئٹہ کا دورہ کریں گے اور بلوچستان کی ترقی کیلیے ایک بڑے مالی پیکیج کا بھی اعلان کریں گے۔ا
 

 

 

ایمزٹی وی (تجارت)چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب نے قومی دولت لوٹنے والوں سے 287 ارب روپے کی خطیر رقم واپس قومی خزانے میں جمع کروائی ہے جبکہ ہماری موثر حکمت عملی سے سزاکی شرح 76فیصد تک بڑھ چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئر مین نیب قمر زمان چودھری کا جامع انفورسمنٹ پالیسی کے حوالے سے جاری بیان میں کہنا تھا کہ ملک سے کرپشن کے خاتمہ کیلئے نیب نے بعض آپریشنل اختیارات ریجینل ڈائریکٹریٹس جنرل کو سونپ دیئے ہیں، موجودہ انتظامیہ نے ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کےلئے جامع حکمت عملی کے تحت پالیسی مرتب کی ہے اور ادارے کی موثر حکمت عملی کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ نیب پاکستان میں انسداد رشوت ستانی کا بڑا ادارہ ہے جس کا قیام 1999ءمیں عمل میں لایا گیا تھا جس کا مقصد بدعنوانی کا خاتمہ اور لوٹی گئی قومی دولت کو واپس قومی خزانے میں جمع کرانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیب کسی بھی شکایات کی وصولی کے بعد اپنا کام شروع کرتا ہے جس میں نیب آرڈیننس کے تحت تحقیقات کاعمل شفاف طریقے سے مکمل کرکے کیس عدالتوں میں بھیجے جاتے ہیں جبکہ ہماری موجودہ انتظامیہ نے کام کو زیادہ موثر بنانے کےلئے جامع حکمت عملی مرتب کی ہے جس کے مثبت اثرات ہونا شروع ہو گئے ہیں اور شکایت کی وصولی سے لے کر تحقیقات اور ریفرنس دائر کرنے کےلئے 10ماہ کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔ نیب میں بہتر حکمت عملی کےلئے ایس او پیز مرتب کئے گئے ہیں جس کے تحت جب کوئی شکایت موصول ہوئی ہے اور قومی خزانہ کو نقصان پہنچانے والے عناصر اگر دولت واپس نہ کریں تو ان کے خلاف باقاعدہ کارروائی کی جاتی ہے۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ ادارے میں تمام تر کارروائی طے شدہ طریقہ کار کے تحت کی جاتی ہے اور موجودہ انتظامیہ نے دس سال کے بعد ادارے کے کام کرنے کے طریقہ کار اور استعداد میں بہتری کے حوالے سے جامع حکمت عملی مرتب کی ہے۔ ادارے کی موثر کارروائیوں سے وائٹ کالر کرائم کو کم کرنے میں مدد حاصل ہوئی ہے اور نیب نے قومی دولت لوٹنے والوں سے 287ارب روپے کی خطیر رقم واپس قومی خزانے میں جمع کروائی ہے اور نیب کی موثر حکمت عملی سے ادارے کی کنویکشن کی شرح 76فیصد تک بڑھ چکی ہے۔ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کےلئے پرعزم ہے اور اس حوالے سے جامع حکمت عملی کے تحت موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔