اتوار, 12 جنوری 2025

 

ایمزٹی وی(کراچی)نسداد دہشت گردی کی عدالت نے جناح ایونیو فائرنگ کیس میں مجرم سکندر کو 16 سال قید کی سزا سنادی ہے جب کہ مجرم پر ایک لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
 
میڈیا ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نے جناح ایونیو فائرنگ کیس کی سماعت کی۔
 
اس موقع پر عدالت نے 2013 میں اسلام آباد کے شہریوں کو تگنی کا ناچ نچانے والے مرکزی مجرم سکندر کو 16 سال قید کی سزا سنائی تاہم مجرم کی اہلیہ کنول کو با عزت بری کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے مجرم سکندر پر ایک لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا تاہم جرمانہ ادانہ کرنے کی صورت میں مزید 6 ماہ قید میں اضافہ ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ مجرم سکندر نے اپنی اہلیہ کنول کے ہمراہ 2013 اگست کو اسلام آباد کی جناح ایونیو سڑک کو 5 گھنٹوں تک اسلحے کے زور پر یرغمال بنائے رکھا تھا۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی) شب برأت آج ملک بھر میں نہایت عقیدت و احترام سے منائی جائے گی جہاں شہری قبرستان جاکر اپنے پیاروں کے ایصال ثواب کے لیے قبروں پر حاضری دیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے۔
ملک بھر کی تمام چھوٹی، بڑی مساجد میں محافل اور ذکر الٰہی کی تقاریب منعقد کی جائیں گی جن میں علمائے کرام اور مقررین شب برأت کی فضیلت بیان کریں گے۔ لاکھوں شہری قبرستانوں میں اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کریں گے، قبرستانوں کے باہر استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے، شب برأت کے اجتماعات میں اللہ تعالیٰ کے حضور گناہوں سے توبہ، بخشش و مغفرت، ایمان و سلامتی اور عالم اسلام کی سلامتی کیلیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔
شب برأت کے موقع پر ملک بھر میں مساجد اور دیگر عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، قبرستان کے اطراف پولیس کی نفری تعینات کی گئی ہے جب کہ حساس علاقوں میں واقع مساجد پر خصوصی سیکیورٹی زون قائم کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سڑکوں پر ہونے والی محافل کے لیے بھی پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی) پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن پسما کے چیئرمین شرف الزماں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر میں اور خصوصاً سندھ میں گرمی کی شدت اور مئی میں ممکنہ ہیٹ اسٹروک اور ہیٹ ویوز کی پیش گوئی کے پیش نظر موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان 20مئی سے کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گرمی کی شدت میں اضافہ ہو چکا ہے اور مزید گرمی پڑنے کے امکانات و اعلانات ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب کے۔
الیکٹرک کی روایتی بے حسی بھی عروج پر ہے اعلانیہ شیڈول کے ساتھ ساتھ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے معصوم طلباء بے حال ہو جاتے ہیں ۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)جامعہ کراچی نے ایم بی بی ایس کے نتائج کااعلان کردیا۔ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل اور بی ڈی ایس فرسٹ اور سیکنڈ پروفیشنل سالانہ امتحانات برائے 2017 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیاہے
متحانات میں کل 99 طلبہ شریک ہوئے،78 طلبہ کو کامیاب جبکہ 21 طلبہ کو ناکام قراردیاگیا ۔کامیاب طلبہ کا تناسب 78.79 فیصدرہا۔
بی ڈی ایس سیکنڈ پروفیشنل کے امتحانات میں کل 127 طلبہ شریک ہوئے ،88 طلبہ کو کامیاب جبکہ 39کو ناکام قراردیاگیا ۔کامیاب طلبہ کا تناسب 69.29 فیصدرہا۔

 

 

ایمزٹی وی(صحٹ)ڈپٹی کمشنر سکھر رحیم بخش میتلو نے کہا ہے کہ 15سے 18مئی تک سکھر ضلع میں جاری رہنے والی پولیو مہم کو مزید موثر بنایا جائے ،مہم کے دوران ڈی ایچ او، ٹی ایچ اوز ، ایریا انچارجز اور پولیو ورکرز اس موذی مرض کے خاتمے کے لیے مائیکرو پلان پر سختی سے عمل کریں ۔وہ اپنے دفتر میں پولیو مہم کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ شہر کے تمام ٹرانزٹ پوائنٹس پر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لیے نائیٹ شفٹس بھی شروع کی جائیں گی کیونکہ اکثر لوگ اپنے بچوں سمیت بسوں اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے ملک کے دیگر شہروں کی طرف بھی سفر کرتے ہیں اور ان بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلا سکنے کے باعث وائرس کے پھیلاوٴ کا خطرہ موجود رہتا ہے ۔
اس سلسلے میں انہوں نے ایس ایس پی سکھر اور موٹر وے پولیس کو بھی ہدایت کی کہ نائٹ شفٹوں کے دوران شہر کے داخلی راستوں پر بسوں اور دیگر گاڑیوں میں موجود بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے گاڑیوں کو روکنے کا پابند بنایا جائے ، انہوں نے کہا کہ ٓاس پاس کے دیگر اضلاع میں بھی پولیو کے انوائرومینٹل نمونے حاصل کئے جائیں کیونکہ دیگر اضلاع سے بھی پولیو وائرس کی منتقلی کا خطرہ رہتا ہے ۔

 

 

یمزٹی وی(صحت)پنوعا قل سے دس کلومیٹر دور گا ؤں آدم گوپا نگ میں خسرہ کی بیما ری سے دو بچے فرحان عمر تقریباً دوسال اور ریحان عمر تقریباً اڑھا ئی سال جاں بحق ہو گئے جب کہ اسی بیما ری میں مبتلا ایک بچے کو تعلقہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں حسب روایت ڈاکٹروں نے اس کو سکھر اسپتال منتقل کر دیا اس سلسلے میں متاثرہ محمد بخش کا کہنا تھا کہ کہ گزشتہ تین دن سے ان کے علا قہ میں خسرہ کی وبا پھیل رہی ہے جس کی وجہ سے کئی بچے اس بیما ری میں مبتلا ہو رہے ہیں

 

ان کاکہنا تھا کہ ان کا ایک بچہ گا ؤں میں ہی جاں بحق ہو گیا تھا جب کہ دو سرے بچے کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ را ستے میں ہی دم تو ڑ گیا جب کہ ایک بچے کو سکھر اسپتال منتقل کیا گیاہے انہوں نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سمیت حکومت سے مطا لبہ کیا کہ ان کے علا قے میں خسرہ کی وبا کو رو کنے کے لئے اقدا مات کئے جائیں تا کہ قیمتی جا نوں کو بچا یا جا سکے

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ، کراچی کے تحت جاری سالانہ امتحانات کے سلسلے میں میں بدھ کو پہلی شفٹ میں انگریزی سال دوم اور دوسری شفٹ میں اردو سال دوم کا پرچہ ہوا۔ کمشنر ، ڈپٹی کمشنر اور ان کے مقرر کردہ نمائندوں کے سامنے سینٹر سپرنٹیڈنٹ کی موجودگی میں تمام امتحانی مراکز پر سوالیہ پرچوں کے سیل بند پیکٹ کھولے گئے ۔
چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈپروفیسر انعام احمد نے وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر تعلیم کی جانب سے تعلیم دوست اقدامات کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انتھک کاوشوں سے امتحان کے انعقاد میں مزید بہتری آئی ہے ۔چیئرمین انٹر بورڈ نے گورنمنٹ نیشنل کالج نمبر 1 اور پی ای سی ایچ ایس ایجوکیشن فاؤنڈیشن گورنمنٹ سائنس کالج کا دورہ کیا ۔جبکہ سیکریٹری ایجوکیشن کالجز کراچی پرویز احمد سیہڑ، ڈائریکٹر جنرل کالجز ڈاکٹر ناصر انصارنے گورنمنٹ اسلامیہ آرٹس اینڈ کامرس کالج نمبر1اور گورنمنٹ اسلامیہ سائنس کالج کا دورہ کیا ۔
ضمیر احمد کھوسو ڈائریکٹر کالجز سندھ اور گلاب رائے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز سندھ نے گورنمنٹ سپیرئر سائنس کالج شاہ فیصل کالونی ،علامہ اقبال گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج اور خورشید گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج کا دورہ کیا۔ امتحانی مراکز سے موصولہ رپورٹس کی تفصیلات کے مطابق 7 طالب علم نقل کرتے ہوئے پکڑے ان میں سے ایک طالب علم اسمارٹ واچ کے ذریعے نقل کر رہا تھا ۔
ایک طالب علم کاپی لیکر فرار ہوگیا اور دوسرے امیدوار کی جگہ امتحان دینے کا ایک کیس بھی رجسٹرڈ ہوا اس طرح مجموعی طور پر نقل مواد کے9کیسز رپورٹ ہوئے۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی) جامعہ سندھ میں انڈونیشیا کے قونصل جنرل ڈیمپواوانگ یودی نے دورہ کی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ
کراچی میں انڈونیشیا کے قونصل جنرل ڈیمپو اوانگ یودی نے کہا ہے کہ جامعہ سندھ کے طلباء و اساتذہ کو ملائیشیا کی ٹاپ یونیورسٹیز میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے اور پی ایچ ڈی کیلئےاسکالرشپ دینگے جس کا اعلان جلد ہوگا
انہوں نے کہا کہ عنقریب جامعہ سندھ کو ملائیشیا کی تاریخ، ثقافت و تہذیب پر تحریر شدہ کتب کا بڑا ذخیرہ تحفتاً دیا جائے گا تاکہ سندھ سمیت ملک بھر سے یہاں تعلیم حاصل کرنے کے لیے آنے والے نوجوانوں کو انڈونیشیا کی ثقافت و معیشت کے بارے میں معلومات فراہم کی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ جامعہ سندھ کا ایریا اسٹڈی سینٹر پاکستان و انڈونیشیا کے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دلانے میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا کا کراچی میں قونصلیٹ اور ایریا اسٹڈی سینٹر ملکر دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید گہرا کریں گے۔ انڈونیشیا کے قونصل جنرل ڈمپو اوانگ یودی کے ایریا اسٹڈی سینٹر پہنچنے پر ڈاکٹر حماد اللہ کاکیپوٹو نے ان کا استقبال کیا۔
بعد میں قونصل جنرل نے سندھیالوجی میوزیم کا بھی دورہ کیا اور وہاں موجود ثقافتی چیزوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر کاکیپوٹو نے انہیں شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت کی جانب سے نیک تمناؤں پا پیغام بھی پہنچایا۔

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ ہماری پریس ریلیز کوبنیاد بنا کرفوج اورحکومت کو آمنےسامنے کھڑا کردیا گیا تاہم پاک فوج جمہوریت کی اتنی ہی تائید کرتی ہے جتنا دیگر پاکستانی کرتے ہیں۔
ڈان لیکس کے معاملے پر حتمی نوٹی فکیشن وزارت داخلہ سے جاری ہونا تھا تاہم جو نوٹی فکیشن جاری کیا گیا وہ مکمل نہیں تھا جس پر آئی ایس پی آر کی جانب سے ٹوئٹ کے ذریعے پریس ریلیز جاری کی گئی مگر وہ ٹوئٹ کسی حکومتی شخصیت یا ادارے کے خلاف نہیں تھی بلکہ نوٹی فکیشن کے نامکمل ہونے پر کی گئی تھی۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ہماری پریس ریلیز کوبنیاد بنا کرفوج اورحکومت کو آمنےسامنے کھڑا کردیا گیا اور ایسے حالات نہیں ہونے چاہئے تھے، تاہم جو کچھ ہوا وہ افسوس ناک ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ آج وزارت داخلہ نے پیرا 18 کے مطابق مکمل آرڈر کردیا جس پر ہم حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہیں کہ انہوں نے نا صرف مکمل حقائق سامنے لائے بلکہ غلط فہمیاں بھی دور کیں ، پاکستان فوج ریاست کا مضبوط ادارہ ہے اور ادارے کے حیثیت سے دیگر اداروں کے ساتھ جمہوریت کے لیے ملکر کام کریں گے جب کہ پاک فوج جمہوریت کی اتنی ہی تائید کرتی ہے جتنا دیگر پاکستانی کرتے ہیں اور آئین کی پاسداری کرتے ہوئے جو بھی جمہوریت کے لیے بہتر ہوگا وہ کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن نے انکوائری میں جو ذمے دار تھے ان کے نام دے دیے اور انکوائری بورڈ میں رکن نے سفارشات وزیر اعظم کو بھجوائیں، وزیراعظم فائنل اتھارٹی ہیں وہ جو حکم دیں ان پرعمل ہونا چاہیے۔
چمن میں افغان بارڈر پولیس کی جانب سے فائرنگ کے معاملے پر بات کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ چمن بارڈر پر 2 منقسم گاؤں ہیں جن میں آدھا حصہ افغانستان اور آدھا پاکستان میں ہے، جس پر چمن میں افغان سائیڈ کو اطلاع دی کہ اپنی طرف کے گا ؤں میں مردم شماری کریں گے لیکن اس کے باوجود جو ہوا اس پر پاک فوج کو اپنے دفاع میں افغان فورسز کو جواب دینا پڑا جب کہ افغانستان سے کہہ رہے ہیں کہ سرحدی تعاون پر آگے بڑھے۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کو میڈیا میں پیش کرنے کا مقصد اُسے ہیرو بنانا نہیں تھا بلکہ یہ اس لیے کیا گیا کہ پتہ چلے کہ یہ کیسے استعمال ہوئے جب کہ احسان اللہ احسان پر ملکی قانون استعمال ہوگا۔
ترجمان پاک فوج نے بھارتی جاسوس کلبھوشن سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن کو ملٹری کورٹ کے تحت سزا سنائی گئی اور ان کے خلاف فوجی قانون کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے جب کہ بھارت کا کلبھوشن معاملے پر عالمی عدالت انصاف جانے پر وزارت خارجہ بیان دے گا اور اگر کوئی درخواست عالمی عدالت انصاف سے آتی ہے تو دفترخارجہ ہی اسے دیکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل دورسے گزرتے ہوئے اچھے دورکی طرف جارہا ہے لیکن دشمن چاہتے ہیں امن کے لیے حاصل کامیابیوں کو نقصان پہنچائیں جب کہ بھارت نے ہماری فوج پر ایل او سی کے پار جا کر لاشوں کی بے حرمتی کا الزام لگایا۔ ایرانی فوج کی جانب پاکستان میں دہشت گردوں کے مبینہ ٹھکانوں پر کارروائی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ ایرانی آرمی چیف کا بیان اپنے ملک کے ماحول کے مطابق آیا جس پر وزارت خارجہ نے بیان دے دیا ہے۔

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کا کلبھوشن یادیو کے معاملہ پر عالمی عدالت انصاف کو خط اپنی ریاستی دہشت گردی سے عالمی توجہ ہٹانے کی سازش ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹس میں کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو قومی سلامتی کے خلاف جرائم پر سزا سنائی گئی جب کہ بھارت پاکستان میں ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے لہذا بھارت کی جانب سے کلبھوشن یادیو کے معاملہ پر عالمی عدالت انصاف کو خط ریاستی دہشت گردی سے توجہ ہٹانے کے لئے ہے۔
واضح رہے کہ بھارت نے کلبھوشن یادیو کی سزا پر عملدرآمد رکوانے کے لئے عالمی عدالت انصاف سے اپیل کی ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ کلبھوشن یادیو کی سزا پر عملدرآمد فوری طور پر رکوایا جائے اور کسی بھی تاخیر یا معاملے کی سماعت کے بغیر پاکستانی حکام کو کلبھوشن کی سزا رکوانے کا حکم جاری کیا جائے۔