پیر, 13 جنوری 2025

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیرداخلہ چوہدر ی نثار کی زیر صدارت سیکیورٹی اجلاس ہوا جس میں نگرانی میں اضافہ اور انٹیلی جنس بہتر بنانے کے لئے سائنسی طریقے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اجلاس میں چوہدری نثار نے ایف آئی اے اور پی ٹی اے کو متنازع مواد اپ لوڈ کرنے والوں کی کڑی نگرانی کی ہدایت کی جبکہ بس اسٹینڈ،گیسٹ ہاوسز اور ہوٹلوں پر بھی سیکیورٹی سخت کرنے کا حکم دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں کومبنگ آپریشنز کی نگرانی اورچیک پوسٹس کا جائزہ لینے کے لیے الگ کمیٹیاں قائم کی جائیں اوران کمیٹیوں کو سپیشل برانچ بھی معاونت فراہم کرے گی۔ ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کوبھی یقینی بنایا جائے۔

 

 

ایمزٹی وی(رپورٹ)چین کا ایک خاکروب سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر اپنی سخاوت اور رحم دلی کی وجہ سے عالمی شہرت حاصل کرچکا ہے کیونکہ اس نے گزشتہ 30 برس میں اپنی تنخواہ کا بڑا حصہ درجنوں نادار طالب علموں کو تعلیم دلوانے میں خرچ کیا ہے۔
k1 
56 سالہ ژاؤ ینگ جیو نامی شخص گزشتہ 30 برس سے چین کی سڑکوں سے کُوڑا کرکٹ اٹھارہا ہے اور اب تک اس نے اپنی ماہانہ تنخواہ سے 37 غریب بچوں کو بہترین اسکولوں میں تعلیم دلوائی ہے۔ وہ صبح سویرے سورج نکلنے سے بھی پہلے اٹھتا ہے اور رات کے اوقات گھر واپس آتا ہے جب کہ اس کی تنخواہ 350 ڈالر یعنی پاکستانی 35 ہزار روپے ہے جو خود اس کے لیے بھی کم ہے۔
 
k4
ژاؤ ینگ جیو کا جذبہ سخاوت سب پر حاوی ہے وہ ہر ماہ اس میں سے ایک بڑا حصہ غریب بچوں کو اسکول پہنچانے میں خرچ کررہا ہے۔ اب تک وہ 37 غریب بچوں کو اسکول میں داخل کراچکا ہے اور وہ اس کام کو جاری رکھنا چاہتا ہے۔ ژاؤ ینگ کے مطابق وہ 3 عشروں میں 25 لاکھ روپے سے زائد کی رقم بچوں پر خرچ کرچکا ہے۔
 
k3 
ایک مرتبہ اسے بہت سے بچوں کی تعلیم کے لیے رقم درکار تھی تو اس نے فوری طور پر اپنا مکان فروخت کیا اور خود کرائے کے مکان میں منتقل ہوگیا۔ چینی سوشل میڈیا پر اس شخص کی قربانیوں اور غریب بچوں سے محبت کو بہت سراہا جارہا ہے جب کہ لوگ اسے حقیقی ہیرو کا درجہ دے رہے ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی (خیبر پختونخواہ)خیبر پختونخوا ہ حکومت نے عدالت پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والی پولیس ٹیم کے لئے 50 لاکھ روپے انعام کا فیصلہ کیا ہے۔
چارسدہ میں تحصیل بارایسوسی ایشن کے وکلا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ سانحہ تنگی میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں وکلا برادری کے ساتھ ہیں، متاثرین کی مالی امداد سمیت ہر ممکن مدد کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرحد پار سے دہشت گردی کو سپورٹ کرنے والے پاکستان کے دشمن ہیں لیکن دہشت گردی کے خلاف مل کر جنگ لڑیں گے۔پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہو رہا ہے، پولیس کے جوانوں نے جواں مردی سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور دہشت گرد منصوبے کو ناکام بنانے والی پولیس ٹیم کے لیے 50 لاکھ روپے انعام کا فیصلہ کیا ہے۔

 

 

پایمزٹی وی(اسلام آباد)پاک فوج نے ملک بھر میں آپریشن ’ردالفساد‘ کا اعلان کر دیاہےجس کا مقصد ملک بھر میں دہشتگردوں کا بلاتفریق خاتمہ ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد کا مقصد اب تک حاصل کی جانے والی کامیابیوں اور سرحدی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ ملک بھرکواسلحہ سے پاک کرنا،بارودی موادپرکنٹرول اس آپریشن کااہم جزہیں جبکہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اس آپریشن کا طرہ امتیاز ہو گا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب میں رینجرزکے انسداددہشتگردی آپریشنزبھی ردالفساد کاحصہ ہیں، قانون نافذکرنیوالے ادارے بھی دہشتگردوں کے خاتمے کے آپریشن کاحصہ بنیں گے۔
آپریشن میں پاک فوج ،بحریہ ،فضائیہ سمیت سول آرمڈ فورسز بھی حصہ لیں گی اور دہشتگردوں کا خاتمہ کیا جائے گا ۔

 

 

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے ہمیشہ اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کیا اب عمران خان کو بھی خود کو احتساب کیلئے پیش کرنا ہوگا۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کو ہمیشہ نہ صرف پاکستان کو مضبوط کرنے کی سزا دی گئی بلکہ مختلف ادوار میں کمزور کرنے کی کوشش بھی کی گئی ہے، آج سے پہلے یہ سازش جنرل پرویزمشرف نے کی اور اب عمران خان کی شکل میں کی جارہی ہے تاہم مسلم لیگ (ن) کو بدنام کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا ٹرائل عمران خان کرتا ہے، میڈیا کرتا ہے لیکن ہم پاکستان کی ترقی کیلئے کام کرتے رہیں گے، کوئی بھی ہمارا مینڈیٹ چھین نہیں سکتا۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاناما کا مقدمہ ایک سیاسی مقدمہ ہے جب کہ عدالت میں لایا جانے والا کیس عدالت کے بجائے سڑکوں پر لایا گیا لہذا عوام کی عدالت میں پاناما کا مقدمہ لڑیں گے، نواز شریف نے ہمیشہ اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کیا اب عمران خان کو بھی خود کو احتساب کیلئے پیش کرنا ہوگا۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کرانے کے لیے پنجاب حکومت نے سیکیورٹی کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کرانے کے لیے سیکیورٹی کمیٹی تشکیل دی ہے جو قومی و بین الاقوامی کھلاڑیوں اور عوام کو سیکیورٹی فراہم کرے گی۔ کمیٹی میں صوبائی وزرا، محکمہ داخلہ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران شامل ہیں جو سیکیورٹی پلان کا مکمل جائزہ لے کر وزیراعلیٰ کو آگاہ کریں گے۔
واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل شیڈول کےمطابق لاہورمیں ہی ہوگا اور پی ایس ایل فائنل کے تمام انتظامات مکمل رکھے جائیں جب کہ پی ایس ایل فائنل کی سکیورٹی کے لئے پولیس ودیگرسیکیورٹی اداروں کی معاونت کریں گے۔

 

 

ایمزٹی (اسلام آباد)اسلام آباد میں فوجی عدالتوں کی مدت میں تو سیع پر قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس آج بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا کل دوبارہ سے شروع ہوگا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے حکومتی مسودے پر تحفظات ابھی تک برقرار ہیں۔
زاہدحامدکا کہنا تھا کہ اجلاس میں 2 جماعتوں نے فوجی عدالتوں سے متعلق پرانی ترمیم کی حمایت جبکہ 2نے ان کی مخالفت کی۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے ساتھ ان کا نہیں بلکہ بابر اعظم کا موازنہ کیا جائے جو تیسرے نمبر پر بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عمر اکمل کا کہنا ہے کہ ان کا موازنہ ویرات کوہلی کے ساتھ کیا جانا غلط ہے کیونکہ وہ مختلف نمبروں پر بلے بازی کرتے ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 42 گیندوں پر 66 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے عمر اکمل کا کہنا تھا کہ ”جب لوگ ویرات کوہلی کے ساتھ میرا موازنہ کرتے ہیں، تو یہ صرف نمبر کی بات ہے، کوہلی شروع سے ہی تیسرے نمبر پر بیٹنگ کر رہا ہے اور میں چھٹے نمبر پر بیٹنگ کر رہا ہوں۔ مجھے تیسرے نمبر پر کھیلنے دو اور اسے چھٹے نمبر پر، پھر ہم دونوں کا موازنہ کریں۔“
انہوں نے مزید کہا کہ ویرات کوہلی کے ساتھ موازنے کیلئے صحیح کھلاڑی بابر اعظم ہیں جنہوں نے گزشتہ چند مہینوں میں بین الاقوامی کرکٹ کی دنیا میں خوب دھوم مچائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ”ویرات کا موازنہ بابر اعظم سے کریں، جو تیسرے نمبر پر بہترین کارکردگی دکھا رہا ہے، وہ بہترین فارم میں ہے اس لئے آپ اس کا ویرات کوہلی کے ساتھ موازنہ کر سکتے ہیں، میرا نہیں۔“
واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے 179 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں 7,755 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ عمر اکمل نے 116 میچ کھیل کر 3,044 رنز بنائے ہیں۔ اسی طرح ویرات کوہلی نے 48 میچ کھیل کر 1,709 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ عمر اکمل نے 82 میچوں میں 1,690 رنز بنائے ہیں

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیرمملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان کی جانب سے صحافی کا موبائل فون چھینے جانے کے معاملے پر صحافیوں نے شدید احتجاج کیا اور جب پاناما کیس کی سماعت کے بعد وفاقی وزیر سعد رفیق پریس کانفرنس کے لئے ڈائس پر پہنچے تو صحافیوں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزراء ججز کا غصہ ہم پر نہ نکالیں۔ متاثرہ صحافی نے کہا کہ انوشہ رحمان مجھ سے موبائل فون چھینا اور دھمکی بھی دی جب کہ ایک اورصحافی نے کہا کہ انوشہ رحمان قرآن پر ہاتھ رکھ کر بتائیں کہ وہ خود عدالت کے اندر سے موبائل فون سے مریم نواز کو میسج نہیں کرتیں۔
خواجہ سعد رفیق نے واقعے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ جب مجھے اس بات کا پتہ چلا تو انوشہ رحمان سے کہہ کر صحافی کا موبائل واپس دلوایا لیکن قانون کے مطابق کسی کو بھی احاطہ عدالت میں موبائل لے کر جانے کی اجازت نہیں ہے۔ خواجہ سعد رفیق بھی اپنی پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں پر برستے رہے اور کہا کہ کسی بھی صحافی، وزیر یا وکیل کے لئے علیحدہ قانون نہیں ہو سکتا بلکہ قانون سب کے لئے برابر ہےجب کہ انہوں نے احتجاج کرنے والے صحافیوں کو تحریک انصاف کا ایجنٹ قرار دیدیا۔
مسلم لیگ (ن) کی رہنما انوشہ رحمان کی جانب سے صحافی کا موبائل فون چھیننے کے معاملے پر صحافیوں نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی پریس کانفرنس کے دروان شدید احتجاج کیا جس کی وجہ سے ان کی کانفرنس بد نظمی کا شکار ہو گئی۔
بعد ازاں متاثرہ صحافی نے وزیر مملکت انوشہ رحمان کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں درخواست دائر کرادی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ انوشہ رحمان نے سپریم کورٹ کے احاطے میں موبائل چھیننے کی کوشش کی اور دھمکیاں بھی دیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ بااثر وزیر سے جان کا خطرہ ہے تحفظ فراہم کیا جائے اور انصاف فراہم کیا جائے۔ دوسری جانب وزیر مملک برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ صحافی چھپ کر میری ویڈیو بنا رہا تھا اس لئے موبائل چھینا۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی)قومی انسداد دہشتگردی حکام نے ملک بھر میں مزارات پر خودکش حملوں کا خدشہ ظاہر کر دیا ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق نیشنل کاﺅنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے مراسلہ جاری کرتے ہوئے ملک بھر میں مزارات پر خودکش حملوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشگردوں نے حملوں کیلئے بارود سے بھری گاڑیاں تیار کر لی ہیں مگر پاک افغان سرحد بند ہونے سے یہ گاڑیاں پاکستان میں داخل نہیں ہو سکیں ۔
نیکٹاکی جانب سے ملک بھر میں قانون نافذکر نے والے اداروں کو آگاہ کر دیا گی اہے اور مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے سخت سیکیورٹی انتظامات جبکہ سپتالوں اور سکولوں سمیت اہم مقامات کو کڑی نگرانی میں رکھا جائے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دہشتگرد پنجاب اور سندھ سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بڑے اور چھوڑے مزارات کو نشانہ بنا سکتے ہیں ۔