ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)ہالی وڈ اداکار وین ڈیزل نے گلوکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا۔وین ڈیزل جن کی حال ہی میں فلم ”ایکس ایکس ایکس زینڈر کیج “ریلیز ہوئی ہے نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شئیر کی ہے جس میں وہ ایک سٹوڈیو میں مائیک اٹھائے ہوئے گا رہے ہیں.انھوں نے اپنے انسٹا گرام اکاﺅنٹ میں بتایا کہ انھوں نے سلینا گومز اور ڈی جے کیگو کے ساتھ گانا ریکارڈ کروایا ہے۔
ایمز ٹی وی (کھیل)پی ایس ایل میں کرپشن کے الزام میں معطل ہونے والے کھلاڑی شرجیل خان نے کہا ہے کہ ایسا کوئی کام نہیں کیا جس سے ملک و قوم کا نام بد نام ہو ،سب چیزیں جلد سامنے آجائیں گی ۔ نجی نیوز چینل کے مطابق انٹر نیشنل کرکٹ سے معطلی کے بعد یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل )نے بھی معطل کردیا تھا ۔آج شرجیل خان یو بی ایل کے ایک سینئر افسر سے ملاقات کے لیے گئے تھے جس کے بعد میڈ یا نے انہیں گھیر لیا ۔اس موقع پر شرجیل خان نے کہاپی سی بی اور قانونی مشیروں نے میڈ کے سامنے آ کر بات کرنے سے منع کیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی ایسا کام نہیں کیا جس کی وجہ سے ملک و قوم کا نام بدنام ہو ،سب چیزیں جلد سامنے آجائیں گی ۔ ایمز ٹی وی ( کرکٹ)پی ایس ایل میں کرپشن کے الزام میں معطل ہونے والے کھلاڑی شرجیل خان نے کہا ہے کہ ایسا کوئی کام نہیں کیا جس سے ملک و قوم کا نام بد نام ہو ،سب چیزیں جلد سامنے آجائیں گی ۔ تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل کرکٹ سے معطلی کے بعد یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل )نے بھی معطل کردیا تھا ۔آج شرجیل خان یو بی ایل کے ایک سینئر افسر سے ملاقات کے لیے گئے تھے جس کے بعد میڈ یا نے انہیں گھیر لیا ۔اس موقع پر شرجیل خان نے کہاپی سی بی اور قانونی مشیروں نے میڈ کے سامنے آ کر بات کرنے سے منع کیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی ایسا کام نہیں کیا جس کی وجہ سے ملک و قوم کا نام بدنام ہو ،سب چیزیں جلد سامنے آجائیں گی ۔
ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)انٹرنیٹ صارفین کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ہی سوشل میڈیا سٹارز کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھنے کو آرہاہے ، کچھ عرصہ قبل ناصر خان جان نے اپنے لچکیلے جسم اور چائے والا نے اپنی نیلی آنکھوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ڈیرے جمائے رکھے تواب ’برگروالا‘ بھی سامنے آگیا جواپنی تعلیم مکمل کرنے کے لیے چند روز قبل نوکری کو خیرباد کہہ چکے ہیں تاہم سوشل میڈیا صارفین اس سٹار’شاہ فہد‘ کو ارشد خان کی نسبت زیادہ جاذب نظر قراردے رہے ہیں۔ 18سالہ شاہ فہد نویں جماعت کا طالبعلم ہے اور چند روز قبل تک وہ راولپنڈی کے ایوب پارک میں ایک برگر سٹال پر کام کررہے تھے تاہم امتحانات کے دن قریب ہونے کی وجہ سے نوکری کو خیرباد کہہ دیا ۔شاہ فہد کی تصویر رضامہدی ن ے سوشل میڈیا پر شیئرکرتے ہوئے لکھاکہ ’گریڈ نائن کے 18سالہ طالبعلم شاہ فہد راولپنڈی میں ایوب پارک میں برگرسٹال پر کام کررہاہے ، اس نے مجھے چائے والا کی طرح مشہور کرنے کو کہا، میں نے اس کی تصویر ٹوئیٹ کردی اور تصویر اپ لوڈ کرتے ہی انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی‘۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس تصویر کو کئی صارفین نے فوٹو شاپ قراردیاجس پر رضامہدی نے شاہ فہد کوایک اور تصویر یا ویڈیو بھیجنے کو کہاجس پر شاہ فہد نے سٹال سے اپنی ویڈیو بھجوادی ۔