جمعہ, 17 مئی 2024

 

کراچی :سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیرِ اہتمام "جاب فیئر2018" کا انعقادکیا جارہاہے۔

جاب فیئر مورخہ 20 دسمبر بروز جمعرات کو منعقد ہوگا

اس جاب فیئرمیں 50 سے زائد کمپنیز شرکت کررہی ہیں۔

 افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جنید اسماعیل ہوں گے۔

 

 

اسلام آباد: پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ پاکستانی بینکوں پر ہیکرز کے حملوں کے پیش نظر شدید تشویش لاحق ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں مرتضیٰ مغل کا کہنا تھا کہ دس بینکوں نے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کے زریعے بین الاقوامی لین دین کی سہولت ختم کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی بینکوں پر ہیکرز کے حملوں اور بھاری نقصانات نے انٹرنیٹ بینکنگ کے نظام میں موجود کمزوریاں عیاں اور انٹرنیٹ سیکورٹی میں مزید سرمایہ کاری کی ضرورت واضع کر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دس بینکوں نے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کے زریعے بین الاقوامی لین دین کی سہولت ختم کر دی ہے جو مسئلے کا حل نہیں کیونکہ اس سے صارفین کے مسائل میں اضافہ ہو گا۔ صدر پاکستان اکانومی واچ نے بتایا کہ مرکزی بینک مالیاتی اداروں کو انٹرنیٹ سیکورٹی فول پروف بنانے کا پابند کرے جبکہ دیگر سرکاری اور نجی ادارے بھی اقدامات کریں تاکہ اہم ڈیٹا چوری ہونے سے بچایا جا سکے۔ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے زور دیا کہ سائبر سیکورٹی کے قوانین کو سخت کرنے کی ضرورت ہے، یہ جرم کسی ملک کی بین الاقوامی حدود کا پابند نہیں، اس لئے بین الاقوامی تعاون کے بغیر کامیابی ناممکن ہے۔

 

گلگت:وزیراعلیٰ گلگت حافظ حفیظ نے کہا ہے کے حکومت اور قانون نافظ کرنے والو کی کاششوں سے گلگت بلتستان میں امن و امان بحال ہوا ہے۔اس کوشش میں علمائے کرام اور سول سوسائٹی کا کرداد بھی قابل تعریف ہے۔انہوں نے مزید کہا کے اس امن و امان اور بھائی چارگی کے ماحول کو قائم رکھنے کے لیے ہم سب کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ امن وامان کی وجہ سے گلگت بلتستان میں سیاحوں کی بڑی تعداد آرہی ہے ۔
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے بھی گلگت کا دورہ کیا اور گلگت بلتستان کے امن وامان کے حوالے سے صوبائی حکومت کے اقدامات کی تعریف کی۔ ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے امن وامان کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہر خموشاں منصوبے کے تحت سکردو میں ایک ہزار کنال زمین قبرستانوں کیلئے دی گئی ہے۔ گلگت میں بھی شہر اس منصوبے کے تحت قبرستانوں کیلئے زمین فراہم کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا چہلم کے بعد نئی اسمبلی بلڈنگ کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گااس کے علاوہ ڈاکٹروں کی مستقلی کے حوالے سے بل اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جس میں مختلف شعبوںمیں اسپیشلسٹ ڈاکٹرز اور سابق حکومتوں نے جنہیں ٹرمینٹ یا ڈسمس کیا ہے ان کو دوبارہ ملازمت دینے کے حوالے سے بھی قانونی پہلوﺅں کا جائزہ لیا جائے گا۔گلگت بلتستان آرڈر2018 کے تحت کونسل کامن انٹریسٹ اور تمام آئینی اداروں میں گلگت بلتستان کی نمائندگی لازمی قرار دی گئی ہے جس کی سمری وفاقی حکومت کو ارسال کی جاچکی ہے۔
وزیر اعظم پاکستان سے حالیہ ملاقات میں بھی گلگت بلتستان آرڈر2018کے تحت آئینی اداروں میں گلگت بلتستان کی نمائندگی کو جلد از جلد یقینی بنانے پر بات ہوئی ہے صدر پاکستان سے بھی ملاقات میں اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے کی بات کی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ خان، صوبائی وزراءڈاکٹر محمد اقبال، اورنگزیب ایڈووکیٹ ودیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 

 

 

کراچی : منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پررہا سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے۔
منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران، آصف علی زرداری، فریال تالپور انورمجید اور ان کے تینوں بیٹے عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
بینکنگ کورٹ میں کیس کی سماعت کا آغاز ہوا تو ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے درخواست پر کارروائی کی مخالفت کی۔
پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ عدالت عظمیٰ نے اومنی گروپ کے اکاؤنٹس سے متعلق کسی بھی قسم کا فیصلہ دینے سے روکا ہے۔
انورمجید کے وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آرڈر جاری کرنے سے منع کیا ہے دلائل دینے سے نہیں کیا۔
بینکنگ کورٹ کے جج نے کہا کہ پہلے سپریم کورٹ کا حکم نامہ پڑھ لیں اس کےبعد فیصلہ کریں گے۔
انورمجید کے وکیل نے استدعا کی ایف آئی اے کو حتمی چالان پیش کرنے کا کہا جائے جس پرعدالت نے کہا کہ یہ معاملہ اب سپریم کورٹ کے پاس ہے اس لیے ہم ایف آئی اے کو چالان کے لیے ٹائم فریم کا کہہ سکتے ہیں۔
بینکنگ کورٹ نے دیگرملزمان کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 16 اکتوبرتک ملتوی کردی۔

 

 

کراچی : سابق صدر آصف علی زرداری نے پاک بھارت تعلقات سے متعلق کہا کہ اس طرح کے ماحول میں یا اس طرح کی حکومتوں میں تو یہی ہوگا۔
کراچی میں بینکنگ کورٹ میں پیشی کے موقع پرصحافی نے سابق صدر آصف علی زرداری سے سوال کیا کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات خراب ہوگئے ہیں۔
آصف علی زرداری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ماحول میں یا اس طرح کی حکومتوں میں تو یہی ہوگا۔
صحافی نے سابق صدر سے سوال کیا کہ حکومت نے منی بجٹ پیش کیا، آپ کیا کہیں گے جس پرانہوں نے جواب دیا کہ منی بجٹ نہیں منی ڈرامہ پیش کیا گیا۔
جعلی اکاؤنٹس کیس میں ضمانت پررہا سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے۔
آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور حاضری لگا کر بینکنگ کورٹ سے روانہ ہوگئے۔
واضح رہے کہ جعلی اکاؤنٹس ازخود نوٹس کیس سپریم کورٹ میں بھی زیرسماعت ہے اور گزشتہ روز عدالت عظمیٰ نے ماتحت عدالتوں کو حکم دیا تھا کہ کسی بھی قسم کا فیصلہ کرنے سے قبل سپریم کورٹ کو آگاہ کیا جائے۔

 

 

 
نئی دہلی: بھارت کی اپوزیشن جماعت گانگریس کے صدر راہول گاندھی نے وزیراعظم مودی کو ملک کا کرپٹ انسان قرار دے دیا۔
بھارت میں فرانس سے طیاروں کی خریداری کامعاملہ اسمبلی اجلاس میں زیر بحث آیا جس میں اپوزیشن جماعت نے پسند کی کمپنی سے معاہدے پر وزیراعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کرپٹ ہیں، مودی نےمعاہدہ کرنےکے لیے بند دروازوں کے پیچھے مذاکرات کئے جبکہ فرانس کےسابق صدر نے بھارتی وزیراعظم جھوٹا شخص قرار دیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدرنےطیاروں کی خریداری میں مودی کےکردارکا ذکرکیا تھا۔ واضح رہے کہ بھارتی حکومت نےفرانس سے36 جیٹ طیارے خریدنے کا معاہدہ کیاہے۔
واضح رہے کہ حکومتی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، گزشتہ برس راہول گاندھی نے مودی کے سامنے کئی سوالات اٹھائے تھے جن میں سے ایک سوال سوئس بینکوں سے پیسہ واپس لانے کا تھا۔
یاد رہے گزشتہ سال سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے پاناما کیس کا فیصلہ آنے کے بعد راہو گاندھی نے مودی کی پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ’پاناما لیکس میں نام آنے پر پاکستان میں ادارے اور قانون کام کررہے ہیں جس کی مثال وہاں کے وزیراعظم کے خلاف آنے والا فیصلہ ہے جبکہ بھارت میں کرپٹ عناصر کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاتی‘۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (کراچی) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان نے ملاقات کی، اس دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات میں مسئلہ کشمیر، عوامی فلاح و بہبود اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ حق خودارادیت کشمیریوں کا حق ہے جسےغصب نہیں کیا جاسکتا، کشمیریوں کو مرضی کے مطابق زندگی گزارنے کا حق دینا ضروری ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی، کشمیروں کے حقوق چھینے نہیں جاسکتے۔
صدر آزاد کشمیرنےمسئلہ کشمیرکےحل کےلیے6 نکاتی ایجنڈا پیش کردیا
دریں اثنا صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی غیر متزلزل حمایت پر حکومت پاکستان اور عوام کے مشکور ہیں۔
خیال رہے کہ رواں سال مئی میں صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو مذاکرات میں شامل کیا جائے۔
صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے پاک امریکی کانگرس سے خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے 6 نکاتی ایجنڈا بھی پیش کیا تھا۔
واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں مسعود خان نے کہا تھا کہ بھارتی قابض افواج کی جانب سے قتل وغارت اورظلم و بربریت کے باوجود کشمیری اپنے پیدائشی حق، حق خودارادیت حاصل کرنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے

 

 

ایمز ٹی وی (کراچی)منی لانڈرنگ کیس میں بینکنگ کورٹ نے آصف زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی اور مزید سماعت پچیس ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔
کراچی میں بینکنگ کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی ، فریال تالپور سمیت دیگر افراد پیش ہوئے، سماعت میں آصف زرداری کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی گئی۔
جس میں کہا گیا آصف زرداری صدارتی انتخاب کے باعث اسلام آباد میں مصروف ہیں، دلائل کے بعد عدالت نے آصف زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی۔
بعد ازاں منی لانڈرنگ کیس کی مزید سماعت پچیس ستمبر تک ملتوی کردی گئی
دو روز قبل منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری نے 20 لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کروائے تھے ، مچلکوں پر ضامن عاشق حسین اور خود آصف زرداری نے دستخط کیے تھے۔
خیال رہے کہ بینکنگ کورٹ نے آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، جس پر انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کی تھی، بعد ازاں عدالت نے انہیں 3 ستمبر تک متعلقہ ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔
بعد ازاں آصف زرداری کراچی کی بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے، جہاں عدالت نے 20 لاکھ روپے کے عوض ان کی عبوری حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔
بینکنگ کورٹ نے سابق صدر کی 15 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔
یاد رہے 27 اگست کو منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور نے ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرایا تھا، ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے نجف مرزا نے منی لانڈرنگ کیس میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور سے 38 منٹ تک پوچھ گچھ کی جس کے دوران مختلف سوالات پوچھے گئے۔
واضح رہےکہ جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے کے کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور بھی نامزد ہیں، نجی بینک کے سربراہ حسین لوائی اور طحہٰ رضا جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، جبکہ فریال تالپور سمیت کیس کے 4ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عبوری ضمانت لے رکھی ہے، ایف آئی اے نے کیس میں سابق صدر آصف زرداری سمیت 20 ملزمان کو مفرور قرار دیا ہے۔

 

 

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ صدارتی امیدوار کے لیے اعتزاز احسن کا نام تحریک انصاف نے دیا اور اب پی ٹی آئی نے یوٹرن لے لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق خورشید شاہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے مل کر صدارتی امیدوار لانے کے لیے کہا تھا،پی ٹی آئی کے فواد چوہدری میرے پاس آئے اور کہا کہ مشترکہ صدارتی امیدوار لاتے ہیں، اس موقع پر سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف بھی موجود تھے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ جب انہوں نے فواد چوہدری سے صدارتی امیدوار کا نام مانگا تو انہوں نے اعتزاز احسن کا نام تجویز کیا جس پر میں نے ہامی بھر لی تاہم اعتزاز احسن کا نام خود پیش کرنے کے بعد اب پی ٹی آئی نے یوٹرن لے لیا اور عارف علوی کو اپنا امیدوار نامزد کردیا۔
دوسری جانب فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وہ خورشید شاہ کے بیان پر حیران ہیں، تحریک انصاف کے امیدوار عارف علوی کی صدارتی انتخاب میں کامیابی واضح ہے جب کہ اعتزاز احسن سے درخواست ہے کہ وہ صدارتی انتخابات کی دوڑ سے اپنا نام واپس لے لیں۔
واضح رہے کہ صدارتی انتخاب کے لیے اعتزاز احسن، مولانا فضل الرحمان اور عارف علوی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں۔
صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ 4 ستمبر کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد اورچاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی، صدرمملکت ممنون حسین کی مدت صدارت 8 ستمبر کو پوری ہورہی ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) پاکستان تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ 4 ستمبر کو صدر کا انتخاب ہوگا جو تقدیر میں ہوگا قبول کروں گا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور صدارتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی نے مزار قائد پر حاضری دی۔ قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری بھی ان کے ساتھ تھے۔
ڈاکٹر عارف علوی اور قاسم سوری نے مزار قائد پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ عمران خان اور قوم کا مشکور ہوں جو مجھے صدر کے لیے نامزد کیا۔ 4 ستمبر کو صدر کا انتخاب ہوگا جو تقدیر میں ہوگا قبول کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ میں کراچی شہر کا مشکور ہوں، لوگ تبدیلی چاہتے ہیں۔ قاسم سوری ڈپٹی اسپیکر کی حیثیت سے آئے اس لیے پروٹوکول دیا گیا۔
اس موقع پر قاسم سوری نے کہا کہ کوشش کریں گے پروٹوکول اور اسٹیٹس کو کا خاتمہ ہو۔ ہماری کوشش ہے پاکستان میں امیر اور غریب کا فرق ختم ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ طبقاتی نظام کے خاتمے کے لیے جو ہوسکا کریں گے، کوئی پروٹوکول نہیں لیا، مزار قائد کے دروازے سے پیدل چل کر آئے۔

 

Page 2 of 16