جمعہ, 17 مئی 2024

 

ایمز ٹی وی(لندن) لندن کے میئر صادق خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سفری پابندیوں کو ظالمانہ اور متعصبانہ قراردیتے ہوئے ان کا دورہ برطانیہ منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا
۔لندن کے میئر نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کے متنازع فیصلے سے امریکی سلامتی کے تحفظ کے بجائے اسے مزید نقصان پہنچے گا.
انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی اعلی امریکی سفارت کاروں سے مل کر اپنی تشویش سے آگاہ کریں گے۔صادق خان نے برطانوی وزیراعظم سے بھی درخواست کی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو اس وقت تک برطانیہ کے دورے کی اجازت نہ دی جائے جب تک سفری پابندیاں ختم نہیں کی جاتیں ، ورنہ لندن کے عوام ٹرمپ کا خیر مقدم نہیں کریں گا

 

 

ایمز ٹی وی(واشنگٹن) وائٹ ہاﺅس کے ترجمان شان اسپائسر نے کہاہے کہ امریکی ایئرپورٹس پر ایک سو نو افراد کو ملکی سلامتی کی تشویش کے باعث روکا گیا۔
ایئرپورٹ پر دم گھٹنے سے مرنے والا پانچ سال کا بچہ بھی دہشتگرد بن سکتا تھا۔واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران وائٹ ہاوس کے ترجمان کا کہنا تھاکہ سات مسلم ممالک کے شہریوں کی امریکا آمد پر پابندی کو مسلمانوں پر پابندی نہ سمجھا جائے۔
یہ تمام اقدامات امریکی قوم کی حفاظت کیلئے کئے گئے ہیں۔ صدر ملک کو محفوظ رکھنے میں کامیاب رہے۔امریکا کے ایک ایئرپورٹ پر دم گھنٹے سے مرنے والے بچے سے متعلق سوال پر شان اسپائسر کا کہنا تھاکہ بچے کی موت امریکی قوم کو لاحق سیکیورٹی خدشات کے باعث ہوئی۔ عین ممکن تھا
کہ یہ بچہ بڑا ہوکر دہشت گرد بنتا۔ شان اسپائسر نے کہاکہ امریکی صدر کے تمام احکامات پر عملدرآمد کیا جائےگا۔ اگر کوئی اس قابل نہیں تو وہ نوکری چھوڑ سکتا ہے

 

 

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) فلسطین کے صدر محمود عباس دورہ مکمل ہونے کے بعد وطن روانہ ہو گئے ۔
پاکستان کاتین روزہ دورہ مکمل ہونے کے بعد فلسطین کے صدر محمود عباس واپس روانہ ہو گئے جنہیں صدر مملکت ممنون حسین نے الوداع کیا۔ وہ پیر کے روز پاکستان کے تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے۔صدر ممنون حسین نے فلسطینی صدر کو دورہ پاکستان کا تصویری البم بھی پیش کیا ۔
فلسطینی صدر نے دورے کے دوران وزیر اعظم پاکستان اور صدر مملکت سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔ اس سے قبل وہ 2005ء اور 2013ء میں بھی پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔ صدر محمود عباس کے ہمراہ اس دورے پر 5 وزرا سمیت 17 اراکین بھی موجود تھے

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسلامی دہشت گردی کا الزام مسلمانوں کے جذبات کو بھڑ کانے اور ان کے وقار کو مجروع کر نےکے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان، افغانستان سمیت دیگر ملکوں میں بھارت اور اسرائیلی دہشت گردی عروج پر ہے مگر ان پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قر بانیوں کو نظر انداز کرنے سے خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا ہے۔ کشمیر میں بھارت اور فلسطین کی دہشت گردی کو نظر انداز کرنے کا عمل بندہونا چاہئے، انہوں نے پارہ چنار میں ہونے والے بم دھماکے کو بھارت اور افغانستان کی سازش قرار دیا۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(واشنگٹن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اب کوئی گیم نہیں صرف کام ہو گا اور ملک کی تعمیر نو کیلئے کام کریں گے ۔
امریکا کے 45ویں صدر کا حلف اٹھانے کے بعد انار گرل بال میں شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ہم امریکا کو دوبارہ عظیم ملک بنائیں گے اور نوکریاں اور دولت واپس لائیں گے ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مشکلات ضرورا ٓئیں گی مگر ہم ان پر قابو پائیں گے ۔ اس موقع پر امریکی خاتون اول نے بھی شرکاءسے مختصر خطاب کیا

 

 

 
ایمز ٹی وی(واشنگٹن) چند گھنٹوں بعد دنیا کے طاقتور ملک میں اقتدار ایک صدر سے دوسرے صدر کو منتقل کیا جائیگا،اس طاقتور شخصیت کا پڑاﺅ جس گھر میں ہوتا ہے اسے وائٹ ہاﺅس کہتے ہیں،
اس گھر میں جب ایک مکین جاتا ہے اور دوسرا آتا ہے تو اس وقت کیا تبدیلیاں لائی جاتی ہیں؟وائٹ ہاﺅس کے پرانے اور نئے ملازمین کے پاس معاملات کے تبادلے کیلئے کتنا وقت ہوتا ہے؟اور نئے صدر کتنی دیر پہلے اس گھر میں داخل ہونے کے قابل ہوجاتے ہیں حیرت انگیز روایت کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
20جنوری نئے امریکی صدر کے حلف کا دن ہے،دن کے ٹھیک بارہ بجے تک وائٹ ہاوس اوباما کا ہوگا اور روایت کے مطابق اس کے ایک منٹ پہلے تک بھی نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ا س میں داخل نہیں ہوسکتے،برسوں سے چلی آ رہی روایات کے مطابق اقتدار کی منتقلی کے لیے وائٹ ہاو¿س کے ملازمین کے پاس صرف چھ گھنٹے کا وقت ہوتا ہے،صبح کے ساڑھے دس بجے کے آس پاس جب ڈونلڈ ٹرمپ اپنی افتتاحی تقریر کے لیے تیار ہو رہے ہوں گے تو اس وقت دو بڑے ٹرک وائٹ ہاوس کے اندر آئیں گے اور الٹی طرف منہ کرکے کھڑے ہو جائیں گے۔
 
سو سے زائد ملازمین برق رفتاری کے ساتھ ایک ٹرک میں صدر اوباما کا بندھا ہوا سامان لوڈ کرنا شروع کریں گے جبکہ دوسرے ٹرک سے ڈونلڈ ٹرمپ کا سامان اتارا جانے لگے گا،خاص بات یہ کہ جب تک نئے صدر وائٹ ہاوس میں داخل نھیں ہو جاتے اس وقت تک تمام ذمہ داریاں ان کی اپنی ہوتی ہیں،وائٹ ہاو¿س کی انتظامیہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیانات مطابق فوجی چابکدستی کی مانند یہ دونوں کام ایک ساتھ ہی انجام دیے جاتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا صدارت کا حلف، ایسا کام ہوگیا کہ جسم فروش خواتین کی لاٹری لگ گئی
اسی دوران دیواروں کی پینٹنگ ہو جاتی ہے، نئے قالین بچھ جاتے ہیں، شیشوں کی صفائی ہو جاتی ہے اور شام ہوتے ہوتے 132 کمروں پر مشتمل وائٹ ہاو¿س نئے صدر اور ان کے خاندان کے استقبال کے لیے تیار ہو جاتا ہے،خاص بات یہ کہ جب تک نئے صدر وائٹ ہاوس میں داخل نھیں ہو جاتے اس وقت تک تمام ذمہ داریاں ان کی اپنی ہوتی ہیں۔
براک اوباما جب 2009 میں شکاگو سے واشنگٹن آئے تھے تو اپنا پورا سامان انھیں اپنے خرچ پر لانا پڑا تھا ،ڈونلڈ ٹرمپ اپنی بیوی میلانیا ٹرمپ کے ساتھ چمک دمک والے اپنے پینٹ ہاوس میں سنہرے پلیٹ والی چارپائیوں، مہنگے جھاڑ فانوس اور مہنگی سے مہنگی سنگتراشی سے سجے ہوئے مکان میں رہنے کے عادی ہیں،ایک گلیم روم بنانا چاہتی ہیں جو ان کے میک اپ اور سجنے سنورنے کے لیے مخصوص ہوگا۔
20 جنوری کو شام گئے جب ٹرمپ اپنی تقریر، پھر پریڈ اور ”انوگرل بال“ سے واپس آئیں گے تب تک ہلکا پھلکاکھانا بھی تیار ہو چکا ہو گا جو وائٹ ہاوس کے باورچی کی پسند کا ہو گا،لیکن اگلی صبح سے پسند اور ناپسند صرف ایک ہی آدمی کی ہو گی اور وہ ہوں گے وائٹ ہاﺅس کے نئے مکین ڈونلڈ ٹرمپ

 

ایمز ٹی وی(جینوا) چینی صدر شی جن پنگ نے ظلم و ذیادتی کا نشانہ بننے والے ممالک کی حمایت کرتے ہوئے کہاہے کہ بڑے ممالک چھوٹے ملکوں پراپنی مرضی ٹھونسنے کے بجائے ان سے برابری کاسلوک کریں۔
چینی صدرکا اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تمام بڑی طاقتیں ایک دوسرے کے اہم مفادات کا احترام کریں،ہمیں ایک یا ایک سے زیادہ ملکوں کی اجارہ داری مسترد کرنی چاہیے۔ ایٹمی ہتھیاروں کو بھی مرحلہ وار مکمل تباہ کرنا چاہیے ۔

 

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) وزیراعظم نواز شریف نے عدالت سے آرٹیکل248 کے تحت استثنا مانگ لیا ہے۔ پانامہ کیس کی سماعت کے دوران وزیراعظم کے وکیل مخدوم علی خان نے وزیراعظم کی طرف سے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کو پاکستان کے آرٹیکل 248 کے تحت اس کیس سے استثنا دیا جائے وزیراعظم کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ صدر ،گورنر اور وزیراعظم کو آئینی استثنا حاصل ہے۔وزیراعظم کو استثنا امور مملکت چلانے پر حاصل ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین صدر اور گورنرز کومکمل استثنافراہم کرتا ہے۔ مخدوم علی خان نے کہا کہ آرٹیکل 68 اور 204 ججز کنڈکٹ پر بات کرنے سے روکتے ہیں۔وزیراعظم نے آرٹیکل 66 کے بجائے 248 پر استثنا مانگا ہے۔اسمبلی میں ججز کے کنڈکٹ پر بات ہو تو استثنا حاصل نہیں ہوگا۔

 

ایمز ٹی وی(نئی دہلی) بھارتی سپریم کورٹ نے بی سی سی آئی کے صدر انوراگ ٹھاکر کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے اور کہا ہے کہ لودھا کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد نہ کرنے والے تمام بورڈ حکام کو جانا ہو گا۔ سپریم کورٹ نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری اجے شرکے کو بھی ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔


سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ لودھا کمیٹی کی تمام سفارشات پر عملدرآمد ضرور کرنا ہو گا اور اس کا مطلب ہے کہ کرکٹ بورڈ میں 70 سال یا اس سے زائد تمام عہدیداروں استعفیٰ دینا ہو گا۔ واضح رہے کہ انڈین پریمئر لیگ میں جوئے کا سکینڈل منظرعام پر آنے کے بعد سپریم کورٹ نے لودھا کمیٹی قائم کی تھی۔

کمیٹی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو چلانے اور اس کے کام کرنے کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کیلئے کئی سفارشات دی تھیں جبکہ یہ شکایت بھی کی تھی کہ کرکٹ بورڈ نے اس کی سفارشات پر عملدرآمد سے انکار کر دیا ہے


ایمز ٹی وی(لاہور ) سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے آج بلاول بھٹو زرداری کی پارلیمانی سیاست کی شروعات کرنے کا اعلان متوقع ہے جس کے بعد وہ ضمنی انتخابات میں حصہ لے کر قومی اسمبلی میں پہنچیں گے اور پارلیمانی سیاست کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک رکن قومی اسمبلی مستعفی ہو گا اور بلاول بھٹو زرداری ضمنی انتخابات میں حصہ لے کر قومی اسمبلی پہنچیں گے اور اس کیلئے وہ کہیں اور سے نہیں بلکہ اپنی والدہ شہید بینظیر بھٹو کے حلقہ این اے 207 لاڑکانہ سے الیکشن میں حصہ لیں گے جہاں 2013ءکے انتخابات میں سابق صدر مملکت کی بہن اور بلاول کی ”پھوپھو“ فریال تالپور کامیاب ہوئیں تھیں۔


پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے رواں ماہ کے آغاز میں ہی یہ اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی والدہ شہید بینظیر بھٹو کے آبائی حلقے سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر بلاول بھٹو نے پارٹی رہنماﺅں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ”آپ کی حمایت سے میں 2018ءمیں پاکستان کا وزیراعظم بنوں گا۔ اگر آپ نے میرے ساتھ کام کیا اور میرے پارٹی کے رہنماﺅں کی حمایت کی تو وہ وقت ضرور آئے گا جب چاروں صوبوں کے وزیراعلیٰ ہاﺅس، وزیراعظم ہاﺅس اور صدارتی ہاﺅس میں پیپلز پارٹی کا جھنڈا لہرا رہا ہو گا۔“


اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا تھا کہ ان کی آنٹی فریال تالپور قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیدیں گی اور وہ ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ پارٹی کے کئی سینئر رہنماﺅں نے بلاول بھٹو زرداری کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 204 سے انتخابات لڑنے کا مشورہ بھی دیا تھا جہاں سے سینئر رہنماءایاز سومرو نے 2013ءکے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی تاہم نامعلوم وجوہات کی بناءپر سائیڈ لائن ہیں۔ دوسری اور تیسری آپشن کے طور پر بلاول بھٹو زرداری کو یہ مشورہ بھی دیا گیا تھا کہ وہ ملیر یا لیاری سے انتخابات لڑ لیں تاہم وہ اپنی والدہ مرحومہ کی نشست سے جیت کر ہی قومی اسمبلی جانے کے خواہشمند ہیں اور قوی امکان ہے کہ وہ این اے 207 سے ہی انتخابات لڑیں گے۔

بلاول کے اعلان کے بعد یہ خبریں بھی میڈیا کی زینت بنی تھیں کہ 2013ءکے انتخابات میں اس حلقہ سے کامیاب ہونے والی فریال تالپور سے 27 دسمبر کے بعد استعفیٰ لے لیا جائے گا اور آج یعنی 27 دسمبر کو ہی آصف علی زرداری کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کی پارلیمانی سیاست کی شروعات کا اعلان متوقع ہے۔

Page 4 of 16