جمعہ, 17 مئی 2024


ایمز ٹی وی(کراچی) پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائمخانی نے کہا ہے کہ بانی ایم کیو ایم بھارتی خفیہ ایجنسی" را" کے ایجنٹ ہیں


اس میں کوئی شک نہیں ہے،وہ غدار ہیں ان کے ساتھ غداروں جیسا ہی سلوک ہونا چاہیے۔

میں نے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے ساتھ 35سال گزارے ہیں،میں ان کے ساتھ لندن اور پاکستان میں بھی رہا تھا۔ ہم ان کی سیا ست سے مطمئن نہیں تھے کیونکہ انہوں نے مجھ سے اچھے مستقبل کا وعدہ کیا تھا جو پورا نہ کیا۔اگر ایم کیو ایم پاکستان ناکام ہوئی تو اس کے زمہ دار بھی بانی ایم کیو ایم ہی ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرعشرت العباد نے ہمارےمتعلق نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے،وہ ہمارے رابطے میں تھے۔ان کے لئے ہماری پارٹی میں کارکن کے طور پر دروازے کھلے ہیں،اگر وہ کوئی عہدہ یا رتبہ چاہتے ہیں تو پھر ان کے لئے پاک سر زمین کے دروازے بند ہیں۔سیاسی لحاظ سے سابق صدر پرویز مشرف کے لئے بھی پاک سرزمین کے دروازے بند ہیں،خواجہ اظہار اور پرویز مشرف کی دوستی پر ان کو مبارکباد دیتا ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری پارٹی کا نام پاکستان سر زمین پارٹی ہے،ہم پاکستان کی بڑی پارٹیوں میں شامل ہوں گے۔ضمنی انتخابات میں ووٹ نہ ڈالے جانا پاکستان سر زمین پارٹی کی جیت ہے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ تو وقت بتائے گا کہ پی ایس پی کس پارٹی کے ساتھ اتحاد کرتی ہے، لیکن الیکشن میں ہم کسی کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گے،مجھے کراچی میں پی ایس پی ہی نظر آرہی ہے

 

 

ایمزٹی وی(کراچی) سابق وفاقی وزیر سمینہ گھرکی نے سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادیوں کی بڑی خواہش پوری کر دی ہے

۔تفصیلات کے مطابق آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو کو پونی گھوڑے دیکھنے کا بہت شوق تھا جس کے باعث سمینہ گھرکی نے دونوں صاحبزادیوں کا شوق پورا کرتے ہوئے دو انتہائی خوبصورت اور دلکش پست قد گھوڑے تحفتاً بھجوا دیئے ہیں جو کہ اعلیٰ نسل کے ہیں ۔

 

ایمز ٹی وی (کھیل) ویسٹ انڈین کرکٹ نے ڈیرن براوو کا سینٹرل کنٹریکٹ ہی منسوخ کردیا، انھوں نے ٹویٹر پر بورڈ کے صدر ڈیو کیمرون کو احمق کہتے ہوئے کھری کھری سنائی تھیں۔

جمعے کے روز بورڈ کے ڈائریکٹر کرکٹر رچرڈ پائی بس نے ای میل میں براوو کو خبردار کیا تھا کہ اگر انھوں نے اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ نہیں کی اور معافی نہیں مانگی تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ہفتے کو انھیں زمبابوے میں شیڈول ٹرائنگولر سیریز سے بھی واپس بلالیا گیا تھا۔

ایمز ٹی وی (لاہور) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر بدر طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

بے نظیر بھٹو کے انتہائی قریب سمجھے جانے والے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر بدر لاہور کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر بدر کو 2 روز قبل سینے میں درد کے باعث اسپتال لایا گیا جہاں حرکت قلب بند ہونے سے ان کا انتقال ہوگیا۔ جہانگیر بدر کافی عرصے سے جگر اور معدے کے مرض میں مبتلا تھے جس کے باعث انہوں نے اپنی جماعت کی سرگرمیوں اور تقاریب میں جانا بھی محدود کردیا تھا۔


سابق صدر آصف علی زرداری، پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور ماہر قانون دان عاصمہ جہانگیر نے جہانگیر بدر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ آصف علی زرداری کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ جہانگیر بدر نے ضیا دور میں جیلیں کاٹیں جب کہ بلاول بھٹو کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ جہانگیر بدر کے بغیر اپنے سیاسی سفر کو مکمل کرنا پڑے گا۔عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ جہانگیر بدر کارکنوں کا درد رکھنے والے سیاستدان تھے۔
وزیراعظم نواز شریف نے بھی جہانگیر بدر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہلخانہ سے تعزیت اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر بدر کی جمہوریت کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، جہانگیر بدر کی کمی ہر پاکستانی کو محسوس ہو گی۔

جہانگیر بدر 25 اکتوبر 1944 میں لاہور میں پیدا ہوئے اور انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس میں پی ایچ ڈی کی۔ جہانگیر بدر پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے 2 مرتبہ وفاقی وزیر رہے۔ جہانگیر بدر نے 60 کی دہائی میں طلبا سیاست سے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز کیا اور باقاعدہ طور پر پہلی مرتبہ 1988 میں پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور وہ وفاقی وزیراور سینیٹ میں لیڈرآف دی ہاؤس بھی رہ چکے ہیں

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام میں صدر بشارالاسد کے خلاف لڑنے والی اپوزیشن کی مسلح امداد بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے ان کاکہنا ہے کہ بشارالاسد کے خلاف سرگرم کئی عسکری گروپوں کے بارے میں معلومات نہیں ہیں کہ وہ کس کے ایماء4 پر جنگ لڑ رہے ہیں۔

امریکی اخبار کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کے لیے بہتر یہی ہے کہ وہ شامی اپوزیشن کی مسلح مدد بند کر دے۔نو منتخب امریکی صدر نے کہا کہ بشارالاسد کے خلاف لڑنے والے کئی اپوزیشن عسکری گروپ مجہول النسب ہیں۔ وہ امریکا کی مدد سے جنگ لڑرہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر روس نے بشارالاسد کی مدد ترک نہ امریکا ماسکو سے براہ راست محاذ آرآئی کرے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا بشارالاسد کے خلاف لڑ رہاہے جب کہ اسد رجیم داعش کے خلاف بھی جنگ کررہی ہے۔ داعش کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

 

ایمز ٹی وی(نیویار ک) موجودہ امریکی صدر براک اوباما نے اپنا آخری دورہ پلان کر لیا ۔

وائس آف امریکا کے مطابق ڈیموکریٹ پارٹی کے امریکی صدر براک اوباما نے 4 سالہ دور حکومت کے بعد بالآخر رخت سفر باندھ لیا ہے اور اب انہوں نے اپنا آخری بیرونی دورہ پلان کیا ہے جس میں وہ سب سے پہلے یونان جائیں گے جہاں وہ پارتھنون کا دورہ کریں گے اور ایتھنز میں عالمگیریت کے چیلنجوں پر اہم تقریر کریں گے۔

وہاں سے اوباما جرمنی کے لیے روانہ ہوں گے جہاں وہ جمعرات کو چانسلر آنگلہ مرخیل سے باہمی امور پر ملاقات اور مشترکہ اخباری کانفرنس کریں گے۔ برلن میں وہ برطانیہ اور فرانس کے رہنماو¿ں سے بھی ملاقات کریں گے۔

براک اوباما برلن سے لیما جائیں گے جہاں پیرو میں وہ ایشیا پیسیفک معاشی تعاون (اے پی اِی سی) کے سربراہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔ سربراہ اجلاس کے احاطے سے باہر، ہفتے کو اوباما چینی صدر شی جنپنگ سے باہمی امور پر ملاقات کریں گے جبکہ اتوار کو آسٹریلیا کے وزیر اعظم مالکم ٹرنب بل سے ملیں گے۔

ری پبلیکن امیدوار، ڈونالڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد، امریکہ کے صدر کی حیثیت سے براک اوباما اپنے آخری بیرونی دورے کے دوران زیادہ محتاط انداز اپنائیں گے جن کی جانب سے اوباما کی کچھ ترجیحات کو منسوخ کیے جانے کے وعدے دنیا کے متعدد حصوں میں تشویش کا باعث بنے ہوئے ہیں۔

اوباما کے بیرون ملک دورے کے بارے میں جمعے کے روز قومی سلامتی کے معاون مشیر، بین رہوڈز نے کانفرنس کال پر اخباری نمائندوں کو آگاہ کیا۔رہوڈز نے اس بات سے اتفاق کیا کہ عالمی رہنماو¿ں کے ذہن پر ٹرمپ کے غیر متوقع انتخاب اور اِس کے نتیجے میں باہمی تعلقات اور بین الاقوامی سمجھوتوں پر اثرات پڑ سکتے ہیں

 

 

 

ایمز ٹی وی(لندن )برطانیہ میں مسلمانوں نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مسجد کے دورے کی دعوت دیدی ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مسلمانوں نے اسلام میں اقلیتوں کے ساتھ رواداری کی تلقین کو عملی جامہ پہنا دیا ،مشرقی لندن میں واقع مسجد کے امام اور نمازیوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دورے کے دعوت دیدی ۔ مسلمانوں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کو بتانا چاہتے ہیں جس مذہب کے بارے مٰیں وہ اس قدر تعصب رکھتے ہیں اس میں رنگ نسل کی کوئی قید نہیں اور نہ ہی ہمارا مذہب کسی سے نفرت کی تلقین کرتا ہے

مسجد میں نماز ادا کرنے والے افراد اور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ دنیا پر پابندیاں لگانے اور مسلمانوں کے ساتھ مذہبی منافرت کے باعث متنازع شخصیت ہیں لیکن ہم امریکی صدر کو اپنی مسجد میں آنے کی دعوت دے کر یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم کسی پر کوئی پابندی نہیں لگاتے ہمارے پاس عیسائی، ہندو اور دیگر غیر مذاہب کے افراد آتے ہیں۔ واضح رہے کہ لندن کے مسلمان مئیر صادق خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کی انتخابی مہم کے دوران معتصبانہ بیانات کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا

 
 

 

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور مختلف شہروں میں60 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا ۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میڈیا پیشہ ور مظاہرین کو بھڑکا رہا ہے جو ان کے خلاف مظاہرے کررہے ہیں اور یہ انتہائی غیر منصفانہ ہے۔

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی امریکا کی مختلف ریاستوں میں شروع ہونے والے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔

واشنگٹن، اوکلینڈ، شکاگو ، لاس اینجلس ، سان فرانسسکو ، ڈینور، بوسٹن ، برکلے سمیت دیگر شہروں میں مظاہرین ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سڑکوں پر ہیں ۔ واشنگٹن میں وائٹ ہاوس کے سامنے مظاہر ہ کرنے والوں کا کہنا تھا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر نہیں مانتے ۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر اوباما سے ملاقات کے لیے وائٹ ہاؤس کے دورے کے موقع پر لی گئی وائٹ ہاؤس کے عملے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائر ل ہوگئی ہیں جن میں وائٹ ہاؤس کے عملے کے چہروں پر مایوسی اور غم وغصے کی لہر کو واضح طورپر دیکھا جاسکتا ہے ۔

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میڈیا پیشہ ور مظاہرین کو بھڑکا رہا ہے جو ان کے خلاف مظاہرے کررہے ہیں اور یہ انتہائی غیر منصفانہ ہے ۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) چینی سرکاری میڈیا نے نومنتخب صدر ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ وہ مداخلت اور الگ تھلگ کی پالیسی سے باز رہیں۔ ’’سٹیٹس کو‘‘ کو برقرار رکھتے ہوئے چین کے ساتھ کام کریں۔

چینی سرکاری میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے صدارتی جلسہ کے دوران دھمکی دی تھی کہ وہ تجارتی معاہدے ختم کر دیں گے لیکن چین اور دیگر ممالک غیر یقینی امریکی پالیسیوں کے باعث تحفظات کا شکار ہیں۔امریکی اخبارکے مطابق ٹرمپ کی جیت سے امریکی سیاست کو بڑا دھچکا لگا۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی انتخابات میں حیران کن کامیابی کے بعد امریکا کے مختلف شہروں اور تعلیمی اداروں میں باحجاب مسلم لڑکیوں اور خواتین پر حملوں کے واقعات پیش آئے ہیں۔ یونیورسٹی کی باحجاب مسلم لڑکیوں پر حملوں کی رپورٹ سامنے آنے پر کیلی فورنیا کی انتظامیہ نے معاملے کی تحقیقات شروع کردیں، جب کہ اس سے قبل بھی سان ڈیاگو اسٹیٹ یونیورسٹی میں باحجاب مسلم طالبات پر حملے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔امریکی پولیس اور انتظامیہ کے مطابق اور بدھ اور جمعرات کے روز کیلی فورنیا اور سان ڈیگو کی یونیورسٹیز میں باحجاب مسلم طالبات پر حملے کیے گئے، جن کی تفتیش جاری ہے۔پولیس کے مطابق سان ڈیاگو یونیورسٹی کیمپس کی باحجاب مسلم لڑکیوں پر کیمپس کے قریب پارکنگ پلازہ میں حملہ کیا گیا، حملہ آور لڑکیوں سے گاڑی کی چابیاں چھین کر فرار ہوگیا، بعد ازاں حملہ متاثر لڑکیوں کی گاڑی بھی غائب ہوگئی۔یونیورسٹی انتظامیہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے لڑکیوں سے اظہار ہمدری کی۔انتظامیہ کا کہنا تھا کہ انتظامیہ ایسے نفرت انگیز عمل کے خلاف ہے، انتظامیہ حملے کی ہرطرح سے مذؐمت کرتی ہے۔

نارتھ کیرولاینا میں بھی سان جوز اسٹیٹ یونیورسٹی کے قریب پیدل چلنے والی باحجاب مسلم خاتون پر سفید فام نوجوان امریکی نے حملہ کردیا، خاتون نے بتایا کہ حملہ آور سفید فام نوجوان تھا، جنہوں نے خاتون کے پیچھے سے حملہ کرکے حجاب اتار دیا۔ خاتون پر حملے کے بعد کیلی فورنیا کے اٹارنی جنرل کمالا ہارس نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو الرٹ جاری کردیا۔

ادھر لوزیانا اسٹیٹ یونیورسٹی میں بھی ایک 18 سالہ باحجاب مسلم طالبہ پر 2 امریکی نوجوانوں کے حملے کی رپورٹیں موصول ہوئی ہیں، پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ ان پر لوزیانا یونیورسٹی کیمپس میں ٹرمپ کی کامیابی کے چند گھنٹے بعد ہی پیدل چلنے کے دوران حملہ کیا گیا۔یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کے خلاف کافی سخت اور نازیبا زبان استعمال کی تھی اور حیلا کیا جارہا ہے کہ یہ حملے بھی شاید اسی سوچ کا نتیجہ ہیں.

Page 6 of 16