جمعہ, 29 نومبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 


ایمزٹی وی(واشنگٹن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی ساجد تارڑ نے انکشاف کیا ہے کہ وزیرا عظم نواز شریف اور امریکی صدر کا ٹیلی فونک رابطہ انہوں نے کرایا ہے ۔

ذرائع کے مطابق مسلمزفارٹرمپ نامی تنظیم کے عہدےداراورڈونلڈٹرمپ کے حامی ساجد تارڑ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ مودی اور ٹرمپ کے رابطے کے بعد نواز شریف اور امریکی صدر کے درمیان رابطے کی کمی محسوس کی جار ہی تھی جس کے بعد دونوں رہنماﺅں میں رابطے کا فیصلہ کیا گیا ۔”نوازشریف اور ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطہ میں نے کرایا “۔

ساجد تارڑ نے مزید کہا کہجب سےڈونلڈٹرمپ صدرمنتخب ہوئے ہیں وہ پاکستانی حکام سےرابطے میں ہیں اورمستقبل میں مزیداچھے تعلقات قائم ہوں گے ۔ٹرمپ کی مودی سےبات چیت کےبعدنواز شریف کی ٹرمپ سےبات ہوناضروری تھی.

 

 


ایمزٹی وی(سری نگر)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی درندگی مسلسل جاری ہے اور قابض فوج نے جھوٹے مقابلے کا ڈرامہ رچاتے ہوئے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد کے گاؤں دورو میں جعلی مقابلے کا ڈرامہ رچا کر سجاد ملک نامی نوجوان کو شہید کردیا۔ بھارتی فورسز کا کہنا تھا کہ سجاد ملک نے پولیس اسٹیشن میں اہلکاروں سے اسلحہ چھینا اور فائرنگ کر کے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر فورسز کے اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی اور 2 کلو میٹر دور اگنو گاؤں میں مارا گیا۔

آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیرمین سید علی گیلانی نے بھارتی فورسز کے ہاتھوں کشمیری جوان کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے اس قسم کے چھوٹے مقابلوں کے ڈرامے گزشتہ 30 سالوں سے گڑھے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوجی کشمیریوں کو ان کے گھر والوں کے سامنے اٹھا کر لے جاتے ہیں اور پھر ان پر تشدد کر کے انہیں شہید کر دیا جاتا ہے، جس کے بعد ان کی لاشوں کو سڑک کنارے پھینک کر جعلی آپریشن ظاہر کر دیا جاتا ہے۔

سجاد ملک عرف بٹا گند کا بیٹا کی اہلیہ شبینہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نے میرے شوہر کو گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے قید کر رکھا تھا تو وہ اسلحہ کیسے رکھ سکتا ہے۔

 

شبینہ کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر نے عدالت نے ضمانت پر رہائی بھی لے رکھی تھی لیکن اس کے باوجود بھارتی فوج نے انہیں غیر قانونی طور پر قید کر رکھا تھا، گزشتہ روز میں جب اپنے شوہر سے پولیس اسٹیشن میں ملاقات کے بعد واپس گھر پہنچی تو مجھے اطلاع ملی کی سجاد ملک کو شہید کر دیا گیا ہے۔
سجاد ملک گزشتہ 10 سال سے مقامی کانگریس پارٹی سے منسلک تھا اور اپنے گاؤں دورو کا سرپنج بھی تھا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ سجاد ملک ہر کسی کے دکھ درد میں شریک ہونے والا آدمی تھا اور بطور سرپنج اس نے گاؤں کی بہتری کے لئے بہت کام کیا۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) عمران فاروق قتل کیس میں ایم کیو ایم لندن کے مرکزی رہنما محمد انور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق عمران فاروق قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی،ایف آئی اے نے الطاف حسین کے قریبی ساتھی اور پارٹی رہنما عمران فاروق قتل کیس میں ایم کیو ایم لندن کے محمد انور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ سی ٹی ڈی نے قتل میں نامزد ملزم افتخار حسین اور کاشف کامران کی گرفتاری کے لئے بھی وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔

ایف آئی اے کے کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے محمد انور سمیت نامزد ملزم افتخار حسین اور کاشف کامران کی گرفتاری کیلئے وارنٹ نکال دیئے۔کیس میں نامزد ملزمان محسن علی، معظم علی اورخالد شمیم پاکستانی جیل میں قید ہیں۔

دوسری جانب برطانیہ اور پاکستان میں قتل کیس کی تحقیقات جاری ہے، اسکاٹ لینڈ یارڈ نے پاکستانی حکام کی مدد سے ملزمان کے ڈی این اے اور فنگرپرنٹس حاصل کیے ہیں جو حاصل ہونے والے ثبوتوں سے میچ بھی کرچکے ہیں۔

یاد رہے کہ ایم کیوایم کے سینئر رہنما عمران فاروق کو 16 ستمبر2016 ءکو لندن میں گرین لین کے علاقے میں اس وقت قتل کیا گیا تھا جب وہ اپنے کام سے واپس گھر کی طرف لوٹ رہے تھے۔

 

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیراعظم نواز شریف نے معاون خصوصی طارق فاطمی کو اہم مشن پر امریکہ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق طارق فاطمی نو منتخب امریکی صدر کی قریبی ٹیم سے ملاقاتیں کریں گے جس دوران پاک، امریکہ تعلقات پر بات چیت ہو گی۔ ذرائع کے مطابق یہ سارا میکنزم وزیراعظم نواز شریف اور امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کے دوران بنا۔

رپورٹ کے مطابق دسمبر اور جنوری میں 2 سینئر وفاقی وزراءبھی امریکہ جائیں گے اور ٹرمپ انتظامیہ کے اہم اراکین سے ملاقاتیں کریں گے۔

 

 


ایمزٹی و (تعلیم)پاکستان میں تعلیم کیلئے کام کرنے والی معروف سماجی تنظیم الف اعلان نے انکشاف کیاہے کہ دنیابھرمیں پاکستان میں اسکول نہ جانیوالے لڑکیوں کی دوسری بڑی تعداد ہے یعنی فہرست میں پاکستان دوسرے نمبرپرآگیا، پرائمری سطح پر اسکول میں داخل ہونیوالی لڑکیوں کی شرح 53فیصد اور لڑکوں کی شرح 60فیصد تھی، مزید یہ کہ ملک بھر کے 154918سرکاری اسکولوں میں صرف 58042اسکول یعنی37فیصد ہی بچیوں کی تعلیم کی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔

اس تحقیق کے لیے گھریلو سطح پر ہونیوالے سروے میں انکشاف ہواہے کہ لڑکیوں کے اسکول نہ جانے کی بڑی وجہ والدین یا بچوں میں سے کسی ایک کی تعلیم کے حصول کیلئے غیرآمادگی ہے ، جبکہ بعض اوقات اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی کمی ، ناقص معیار تعلیم ، استاد کی غیرحاضری اور سزا بھی اسکول نہ جانے کی وجہ بنی۔

مزید یہ بھی بتایاگیاکہ صرف 40فیصدناخواندہ مائیں اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگواتی ہیں جبکہ مڈل ، سیکنڈری یا اس سے زائد پڑھی لکھی 74فیصد خواتین اپنے بچوں کو ٹیکے لگواتی ہیں، 39فیصد غیرتعلیم یافتہ خواتین کے ہاں پیداہونیوالے بچوں کا وزن کم ہوتاہے جبکہ پڑھی لکھی خواتین کے ہاں پیداہونیوالے بچوں میں یہ شرح 10فیصد ہے ، ان بچوں پر تعلیم نہیں بلکہ تعلیم کے نتیجے میں حاصل ہونیوالی ماں کی عادات اور خوراک کا اثر ہوتاہے ۔

 

 


ایمزٹی وی(پشاور) ترقیاتی کام نہ ہونے، فنڈز نہ ملنے اور دیگر مطالبات پر کونسل ضلع ناظم سے ناراض ہو گئے ہیں اور عدم اعتماد کی تحریک لانے کی دھمکی دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترقیاتی کام نہ ہونے، فنڈز نہ ملنے اور دیگر مطالبات پر ضلع ناظم اور کونسلروں کے درمیان عدم اعتماد کی فضاءپیدا ہو گئی ہے اور ناراض کونسلروں نے عدم اعتماد کی تحریک لانے کی دھمکی دی ہے۔

ناراض کونسلروں کے سربراہ افضل نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ناظم نے ڈیڑھ سال میں صرف 20لاکھ روپے کے فنڈزجاری کئے ہیں اور ہر علاقے میں ٹھیکیدار کام ادھورے چھوڑ کر جا چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کیلئے مطلوبہ 92 کونسلروں کی تعداد پوری ہے اور اگر وزیراعلیٰ نے ضلع ناظم تبدیل نہ کیا تو اپنا ناظم لانے میں آزادہونگے ۔

رحمان افضل نے کہا کہ گزشتہ روز ضلع ناظم نے 10 رکنی جرگے کے ساتھ ملاقات سے انکار کیا تھا اہم اب وزیراعلیٰ نے مذاکرات کیلئے ناراض کونسلروں کو منگل کے روز بلایا ہے۔ ملاقات کے بعد ہی مستقبل کا لائحہ عمل طے کریں گے

 

 

ایمز ٹی وی ( صحت) عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ وہ تمام کام جو کوئی نارمل انسان باآسانی انجام دے سکتا ہے، انہیں کرنے میں کسی قسم کی رکاوٹ یا مشکل معذوری کے زمرے میں آتی ہے۔ اس لحاظ سے دنیا کی 15 فیصد آبادی یعنی ایک ارب افراد کسی نہ کسی قسم کی معذوری کا شکار ہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج معذور اور خصوصی افراد کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

ان ایک ارب افراد میں سے 9 کروڑ سے زائد تعداد بچوں کی ہے۔

پاکستان میں مردم شماری نہ ہونے کے باعث معذوری کا شکار افراد کی صحیح تعداد بتانا مشکل ہے تاہم ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں 50 لاکھ سے زائد افراد کسی نہ کسی قسم کی معذوری کا شکار ہیں۔ یہ تعداد ناروے، کویت، نیوزی لینڈ اور لبنان کی کل آبادی سے بھی زائد ہے۔

عالمی ادارہ صحت، عالمی بینک اور اقوام متحدہ کی رپورٹس کے مطابق دنیا میں غربت میں اضافے، صحت اور تعلیم سے محرومی، غیر محفوظ طریقے سے کام کرنے، آلودگی اور پینے کے صاف پانی سے محرومی سمیت دیگر سہولتوں کے فقدان سے دنیا بھر میں ذہنی و جسمانی طور پر معذور ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا۔

دنیا کے کئی ممالک میں معذوروں اور خصوصی افراد کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جاتا ہے۔ انہیں تعلیم اور نوکری سمیت دیگر سہولیات میں کوٹے کے تحت مواقع فراہم کیے جاتے ہیں لیکن کچھ عرصہ قبل دنیا کے 45 مختلف ممالک نے معذور اور خصوصی افراد کا کوٹہ ختم کر کے انہیں عام افراد کی طرح مواقع فراہم کرنے کا قانون بنایا ہے۔

کچھ عرصہ قبل پاکستانی طبی محققین نے 30 ایسے جینز کی دریافت کی تھی جو ذہنی معذوری کا سبب بنتے ہیں۔

تحقیق میں شامل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں خاندان میں شادی کے باعث ذہنی معذوری کی شرح دیگر دنیا سے نسبتاً بلند ہے۔ ’خاندانوں میں آپس میں شادیاں مختلف جینیاتی و ذہنی بیماریوں کا سبب بنتی ہیں‘۔

ان کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم کا ارادہ ہے کہ حکومت پاکستان پر زور دیں کہ وہ شادی سے قبل چند جینیاتی ٹیسٹوں کو ضروری بنائیں اور اس کو قانون کو حصہ بنائیں تاکہ نئی آنے والی نسلوں کو مختلف ذہنی امراض سے بچایا جاسکے اور ان کی پیدائش سے قبل ان امراض کی روک تھام یا ان کا علاج کیا جاسکے۔

 

 


ایمزٹی وی(راولپنڈی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بیگم قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز ساڑھے چھ بجے آرمی گیسٹ ہاوس میں محفل میلاد کی شاندار تقریب کا اہتمام کیا جس میں بہت سے نعت خواں اور علما نے حصہ لیا۔

چیف آف آرمی اسٹا ف جنر ل قمر جاوید باجوہ نے محفل میلاد میں شرکت کے لیے اپنے دوستوں کو دعوت دی۔آرمی چیف کی جانب سے محفل میلاد کی پروقار تقریب کے اہتمام سے ان کے بارے میں گردش کرنے والی تمام افواہیں دم توڑ گئیں ۔واضح رہے کہ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ پر الزام عائد کیا جا رہا تھا کہ وہ قادیانی ہیں

 

 

ایمز ٹی وی(صحت) کیا آپ نے ساحل سمندر پر ننگے پاؤں چلنے سے ہونیوالے خوش نما احساس پر کبھی توجہ دی ہے؟؟؟ سائنس نے بھی اس خوش نما احساس اوراس سے ہونیوالے فوائد کو مان لیا ہے ۔

ایک حالیہ مطالعے میں اس احساس کو 'ارتھنگ سائنس'سے منسوب کیا گیا ہے ۔ارتھنگ سائنس سے مراد کسی بھی قدرتی سطح پر ننگے پاؤں صبح کے وقت چلنا ہے ، چاہے وہ زمین ہو، مٹی ہو یا پھر گھاس۔اس نظریئے کو ماننے والے کہتے ہیں کہ ننگے پاؤں زمین پر چلنے سے جسم میں الیکٹرونز کی کمی پوری ہوتی ہے۔ جس سے صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ایک حالیہ مطالعے میں بتایا گیا کہ زمین کی سطح پر ان گنت الیکٹرونز موجود ہوتے ہیں ، جب ہمارے پیروں کا، جہاں رگوں کا ایک پورا جال موجود ہوتا ہے زمین کی سطح سے رابطہ ہوتا ہے تو زمین سے الیکٹرونز ہمارے جسم میں منتقل ہونا شروع ہوجاتے ہیں جس سے جسمانی صحت پر مثبت اثر پڑتا ہے ۔

مطالعے میں بتایا گیا کہ 'ارتھنگ' کے ذریعے دائمی درد، تناؤ، ہڈیوں جوڑوں کے درد اور سونے کی تکالیف سے چھٹکارامل سکتا ہے ۔

 
 

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) روس نے اپنی نوعیت کا جدید ترین روبوٹ تیار کر لیا ہے جو نہ صرف چاند کی تسخیر کیلئے استعمال کیا جائیگا بلکہ انسانوں سے بھی مشابہت رکھتاہے۔

فیڈر نامی یہ روبوٹ چھ فٹ لمبا ہے اور160کلو وزنی ہے ۔ فیڈر بے پناہ صلاحیتوں کا مالک ہے جو ماہر ڈرائیور ہے اور گاڑی انتہائی مستعدی سے چلاتا ہے ۔

فیڈر بیس کلو تک وزن بھی با آسانی اُٹھا لیتا ہے اوراسکرو ٹائٹ سے لے کر دیگر پاور ٹولزکا استعمال بھی بخوبی جانتا ہے ۔

روسی ماہرین کے مطابق فیڈر کو آئندہ5سالوں میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر بھیجے جانے کا امکان ہے جس کا مقصد چاند کی زمین پر تحقیق ہے۔