Reporter SS
ایمزٹی وی(اسلام آباد)تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ شریف خاندان کو پتہ ہے کہ مے فیئر فلیٹ ثابت کرنے کے لیے ان کے پاس کوئی منی ٹریل نہیں ہے ،اس لیے سارے خاندان کے بیانات میں تضاد ہیں ،ایک جھوٹ کو چھپانے کے لیے کئی جھوٹ بولے گئے ،منگل کو پاناما لیکس کیس کی سماعت میں پتہ چلے گا کہ اب کونسی کہانی سامنے آئے گی ۔
ان کا کہنا تھا کہ عدالت سمیت قطری خط کا ہر جگہ مذاق اڑا یا گیا ،یہ خط وزیراعظم کی تینوں تقریروں کو زیرو کردیتا ہے ۔عمران خان نے کہا کہ نقل کے لیے بھی عقل کی ضرورت ہے لیکن جب اتنا زیادہ جھوٹ بولیں گے تو غلطی تو پھر ہو گی۔
بنی گالا میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں پیش کیے گئے جواب سے ہم نے ثابت کردیا کہ اگر پیسہ دبئی سے نہیں گیا تو اس کا مطلب ہے کہ منی لانڈرنگ سے گیا ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران جھوٹ بولا کہ مے فیئر اپارٹمنٹ کے دستاویز موجود ہیں لیکن سپریم کورٹ میں پتہ چلا کہ کوئی دستاویز موجود نہیں ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم حکومت کو ٹھیک نہیں کر سکتے لیکن ایک فراڈ ڈاکیو منٹ بھی صحیح نہیں بنا سکے ۔
ایمزٹی وی(کراچی/تعلیم) جامعہ کراچی کی مشیرامورطلبہ ڈاکٹرغزل خواجہ کے اعلامیہ کے مطابق بابائے قوم قائد اعظم محمدعلی جناح کی سالگرہ کے موقع پردفترمشیرامورطلبہ کے زیراہتمام انگریزی مقابلہ نظم اور اُردو مقابلہ بحث کاانعقاد کیا جارہا ہے۔
خواہشمند طلبا و طالبات اپنے متعلقہ شعبہ جاتی مشیرامورطلبہ سے درخواستیں منظورکرانے کے بعد 15 دسمبر2016 ء تک صبح 10 تادوپہر1بجے اورشام 4تا6بجے دفتر مشیر امورطلبہ میں جمع کراسکتے ہیں۔
انگریزی مقابلہ نظم کا عنوان یونیٹی، فیتھ اینڈ ڈسپلن ہے۔
طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ مذکورہ عنوان پراپنی نظمیں جمع کرادیں اور صرف منظور کی جانے والی نظمیں مقابلے میں پیش کی جائیں گی۔
اُردو مقابلہ بحث کا عنوان گئے دنوں میں بہت باکمال تھے ہم ہے ۔ مقابلے کی تاریخوں کااعلان بعد میں کیاجائے گا۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کا ریکارڈ تلف کرنے کا حکم دیدیا ۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں تمام صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا ریکارڈ فی الفور تلف کر دیا جائے ۔ چیف الیکشن کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ جو حلقوں کے نتائج عدالتوں میں زیر سماعت ہیں انکا ریکارڈ محفوظ رکھا جائے جبکہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کو تھیلوں کے مواد کا ریکارڈ محفوظ رکھنے کا حکم بھی دیا گیا ہے ۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 2001، اور 2005کے بلدیاتی انتخابات جبکہ 2013ءاور 2015ءکا ریکارڈ بھی تلف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
ایمزٹی وی(کھیل)انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان کو ڈیوس کپ کی میزبانی کی اجازت دے دی ، 12سال بعد پاکستان ڈیوس کپ ٹائی کی میزبانی کرے گا، ڈیوس کپ ٹائی میں پاکستان کا مقابلہ ایران سے ہوگا۔
انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان میں ڈیوس کپ ٹائی کے بند دروازے کھول دیئے،پاکستان 12سال بعد اپنی سرزمین پر ڈیوس کپ ایشیاء اوشیانا گروپ ٹو کا راونڈ میچ کھیلے گا، یہ ٹائی 3فروری سے ایران کے خلاف ہوگی جس کی میزبانی اسلام آباد کرے گا۔
پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری خالد رحمانی نے جیو نیوز کو بتایا کہ آخری بار 2004میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی اسلام آباد میں کھیلا تھا جس کے بعد غیر ملکی ٹیموں نے سیکورٹی خدشات کے باعث پاکستان میں ڈیوس کپ ٹائی کھیلنے سے انکار کردیا تھا ۔
ایمزٹی وی(اسپورٹس)قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ نے محمد عامرکے بیان پر ناراضگی کا اظہار کردیا ۔ میڈیا کے مطابق محمد عامر کی جانب سے نیوزی لینڈ میں اپنی باولنگ پر ڈراپ ہونے والے کیچز پر سوال اٹھایا تو ٹیم مینجمنٹ نے ان کے اس بیان پر ناراضگی کا اظہارکردیا ۔
ٹیم مینجمنٹ نے محمد عامر کو مستقبل میں محتاط رہنے کی ہدایت بھی کی ہے ۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز میں محمد عامر نے اپنی باولنگ پر کیچز ڈراپ ہونے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سمجھ نہیں آتا کہ کیچز کیوں ڈراپ ہو رہے ہیں ،کیچز ڈراپ ہونے سے میری پرفارمنس پر فرق نیہں پڑتا بلکہ ٹیم کی رینکنگ نیچے آتی ہے ۔
ایمزٹی وی(تعلیم/سندھ) سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسو سی ایشن کے وفد نے پروفیسر انعام احمد چیئرمین انٹر میڈیٹ بورڈ کراچی سےملاقات کی۔
سپلا کے وفد کی قیادت مرکزی صدر پروفیسر فیروزالدین صدیقی نے کی سپلا کے وفد نے پروفیسرانعام احمد کو ماضی کی طرح آئندہ بھی امتحانات کے انعقاد سے لیکر نتائج کی تیاری کے عمل میں شفافیت کے لیے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے، بورڈ سے متعلق کالج اساتذہ کے مسائل بیان کیے ۔
سپلا کے وفد نے کہا کہ بورڈ کی کورسز کمیٹی کی فوری تشکیلِ نو کی جائے، چھوٹے امتحانی مراکز کے بجائے بڑے امتحانی مراکز کا قیام لایا جائے
ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی) صوبائی محکمہ تعلیم کے دو حصوں میں کئے جانے کے باعث سندھ کی سرکاری و نجی جامعات اور انسٹیٹیوٹس کی سینڈیکیٹ اور بورڈ آف گورنرز میں محکمہ تعلیم کی نمائندگی کا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے۔
جامعات اور انسٹیٹیوٹس کے ایکٹ کے مطابق سیکرٹری تعلیم بربنائے عہدہ سنڈیکیٹ/بورڈ آف گورنرز کا رکن ہوتا ہے تاہم سیکرٹری تعلیم کا عہدہ ختم ہونے کے باعث اب یہ مسئلہ پیدا ہو گیا ہے کہ سینڈیکیٹ میں نمائندگی کون کرے، سیکرٹری کالج ایجوکیشن یا سیکرٹری اسکول ایجوکیشن۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ ہائوس میں بھی تعلیم کا ایک شعبہ موجود ہے جو جامعات اور تعلیمی بورڈز کے معاملات دیکھتا ہے جسے سیکرٹری بورڈز و جامعات کہا جاتا ہے اس طرح عملی طور پر تعلیم کے تین محکمے ہو چکے ہیں اور صورتحال میں کون سا سیکرٹری، جامعات کی سینڈیکیٹ اور بورڈ آف ڈائریکٹرز میں نمائندگی کرے گا۔
جامعہ کراچی کے وائس چانسلرز ڈاکٹر قیصر نے کہا کہ ہم اس حوالے سے کنٹرولنگ اتھارٹی کو خط لکھ رہے ہیں کہ جامعہ کراچی کی سینڈیکیٹ کے اجلاس میں سیکرٹری تعلیم کو بلایا جائے کیونکہ اب سیکرٹری تعلیم کا عہدہ ختم ہو چکا ہے اور ایکٹ کے مطابق سیکرٹری تعلیم بربنائے جامعہ کراچی کی سنڈیکیٹ کا رکن ہوتا ہے۔
ملک کی پہلی لاء یونیورسٹی کے بانی وائس چانسلر ڈاکٹر جسٹس قاضی خالد نے میڈیا کو بتایا کہ اس معاملے کے لئے جامعات اور انسٹیٹیوٹس کے ایکٹ میں ترمیم ضروری ہے اسی طرح وفاقی ہائر ایجوکیشن کا رکن بھی سنڈیکیٹ کا رکن ہوتا ہے اس کی جگہ سندھ ہائر ایجوکیشن کا رکن بنانے کے لئے بھی ترمیم ضروری ہے محض نوٹیفکیشن سے کام نہیں چل سکتا۔
ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)وفاقی اردو یونیورسٹی نے بی ایس اور ماسٹرز میں داخلوں میں توسیع کردی ۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جامعہ اردو یونیورسٹی میں صبح بی ایس اور ماسٹرزمیں داخلہ لینے والے خواہشمند افراد 10دسمبر تک فارم جمع کراسکتے ہیں۔
ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سال اول کامرس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس کے سالانہ امتحانات برائے 2016ء کے نتائج کا اعلان بروز جمعرات یکم دسمبر2016ء کوکیا جارہا ہے۔
میڈیا کے نمائندے نتائج کی کاپی انٹربورڈ آفس کے کمرہ نمبر 28سے دوپہر دو بجے کے بعد حاصل کرسکتے ہیں
ایمزٹی وی(واشنگٹن) امریکا نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاک فوج کا نیا سپہ سالار بننے پر مبارکباد دی ہے۔
نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹونر نے اپنے بیان میں امریکا کی جانب سے جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاکستان کا نیا آرمی چیف بننے پر مبارکباد دی اور ساتھ ہی پاکستان میں فوج کی کمان کی تبدیلی کا خیرمقدم بھی کیا ہے۔
واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران مارک ٹونر نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں جب کہ پاکستان بھی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تعاون کر رہا ہے۔
مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے اور دہشت گردی کے خاتمے تک پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔