Reporter SS
ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی)وال اسٹریٹ جرنل ، میش ایبل اور ٹیکنالوجی تجزیات پیش کرنے والی ویب سائٹس کے مطابق اگلے سال آئی فون ایٹ کا نیا ماڈل شاید پچھلے تمام ماڈلز کا ریکارڈ توڑ سکتا ہے کیونکہ اس میں بہت جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائیں گی۔
10 ماڈلوں کی آزمائش:
تجزیہ کاروں کے مطابق آئی فون کی تجربہ گاہوں میں ’’10 سے زائد ماڈلز‘‘ آزمائے جارہے ہیں جب کہ کناروں سے خمیدہ اسکرین کا آپشن اس بار شامل کردیا جائے گا اور اگلے سال 2 کی بجائے 3 مختلف ماڈلز پیش کیے جائیں گے۔ دوسری جانب یہ امکان بھی ہے کہ شاید ایل سی ڈی کی بجائے اوایل ای ڈی سے بنے اسکرین پیش کیے جارہے ہیں۔ اس سے آئی فون ایٹ زیادہ بہتر اسکرین کے ساتھ قدرے پتلا بھی بن جائے گا۔
وائرلیس چارجنگ:
واضح رہے کہ سام سنگ اور زیاؤمی اوایل ای ڈی اسکرین والے اسمارٹ فون پیش کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ خبریں بھی زیرِ گردش ہیں کہ آئی فون چارجنگ کے لیے وائرلیس چارجنگ ٹیکنالوجی بھی متعارف کرائی جارہی ہے۔ لیکن اس سال غائب ہونے والا ہیڈ فون جیک اب دوبارہ متعارف نہیں کیا جارہا۔
ایپل کمپنی نے اپنی شراکت دار کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ اوایل ای ڈی اسکرین تیار کریں جس کی ریزولوشن 2,560 x 1,440 کے برابر ہو جو اس وقت گیلکسی ایس سیون اور گیلیکسی نوٹ فائیو میں دستیاب ہیں تاہم ایپل نے اسے اپنی اسمارٹ واچ میں پیش کیا ہے۔
دوسری میش ایبل ویب سائٹ نے کہا ہےکہ آئی فون کے اگلے ماڈل میں تھری ڈی کیمرہ ہوسکتا ہے۔
ٹیکنالوجی کی پیشگوئی کرنے والی ایک فرم نائن ٹو فائیو میک نے کہا ہے کہ 2017 کے وسط میں پیش کیے جانے والے آئی فون کے 12 سے 15 کروڑ سیٹ تیار کیے جائیں گے جو اب تک تیار کی جانے والی سب سے بڑی کھیپ بھی ہوگی۔ فرم کے مطابق ایپل اگلے سالاپنے ڈیزائن میں بہت سی اہم تبدیلیاں لائے گا۔
ایمزٹی وی(صحت)اے ٹی ایم کا استعمال تو سبھی کرتے ہیں بلاشبہ یہ انتہائی مفید ایجاد ہے جس نے کسی بھی وقت بینک سے نقد رقم کا حصول ممکن بنادیا۔ لیکن کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ اے ٹی ایم سے نقد رقم کے ساتھ ساتھ کچھ اور بھی آپ کے ہاتھوں میں منتقل ہوتا ہے؟ یہ دراصل جراثیم ہیں جو سیکڑوں کی تعداد میں آپ کے ہاتھوں سے چپک جاتے ہیں۔
اس سلسلے میں نیویارک میں ایک ریسرچ کی گئی۔ ریسرچ کے دوران پتا چلا کہ اے ٹی ایمز جراثیم
سے پُر ہوتی ہیں جو صارفین کے ہاتھوں پر منتقل ہوجاتے ہیں۔ منتقلی کا یہ عمل اس وقت ہوتا ہے جب ہم مشین کا کی پیڈ استعمال کرتے ہیں۔ جراثیم یوں تو ہر طرف ہوتے ہیں مگر اے ٹی ایمز کے معاملے میں جراثیم کی تعداد سے زیادہ ان کی اقسام قابل تشویش ہوسکتی ہیں۔ اے ٹی ایمز کے کی پیڈ پر درجنوں اقسام کے جراثیم پائے گئے۔
دوران تحقیق ریسرچ ٹیم نے نیویارک کے مختلف علاقوں میں قائم 66مشینوں کا خصوصی آلات کی مدد سے جائزہ لیا۔ کی پیڈز پر انھیں انسانی جلد پر پائے جانے والے یک خلوی جان داروں سے لے کر مختلف جگہوں اور ماحول میں رہنے والے جراثیم نظر آئے۔
جراثیم کے علاوہ کی پیڈز سے مختلف غذاؤں کے ننھے ذرات بھی چپکے ہوئے پائے گئے۔ یوں
جراثیم کی موجودگی کے علاوہ ماہرین کو یہ بھی اندازہ ہوگیا کہ کس علاقے میں ان دنوں کون سی غذا زیادہ استعمال کی جارہی ہے۔ مثلاً انھیں پتا چلا کہ چائنا ٹاؤن میں مچھلی کا استعمال عروج پر تھا، مرکزی ہارلیم کے باسی مرغی شوق سے کھار ہے تھے، جب کہ مین ہٹن کے باسیوں کا زور اُبلی ہوئی غذائیں کھانے پر تھا۔
اے ٹی ایمز کے کی پیڈز پر موجود جراثیم کا تجربہ گاہ میں تجزیہ کرنے کے بعد سائنس دانوں کا کہنا
تھا کہ ان میں سے بیشتر بے ضرر تھے۔ تاہم کچھ جراثیم سے صارفین مختلف امراض میں بھی مبتلا ہوسکتے ہیں۔ جیسے کہ Trichomonas Vaginalis اور Tosoplasmaنامی طفیلیوں کی وجہ سے کئی بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں۔
ایمزٹی وی(صحت)سندھ ایڈزکنٹرول پروگرام کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کراچی سمیت اندرون سندھ میں ایچ آئی وی اورایڈز سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے.
معاشرے میں “ایڈز”کوعموماً ایک خوفناک بیماری سمجھا جاتا ہے جس کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے، عالمی دن منانے کا مقصد عوام میں اس مرض سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہوتا ہے اورسندھ ایڈزکنٹرول پروگرام کی رپورٹ مین حیران کن انکشاف کیا گیا ہے کہ ایڈزکے پاکستان میں سب سے زیادہ ایڈز کے مریض کراچی میں ہیں۔
سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام سے وابستہ ڈاکٹرسلیمان اوڈھو کے مطابق کراچی سمیت اندرون سندھ رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 10 ہزارسے زائد ہے اور اس تعداد میں سے 7 ہزارسے زائد مریضوں کا تعلق کراچی جیسے بڑے شہرسے ہے جب کہ اس وقت کراچی پہلے، دوسرے نمبرپرلاڑکانہ، تیسرے نمبرپرحیدرآباد، چوتھے نمبرپردادو جب کہ جیکب آباد پانچویں نمبرپرہے۔
ڈاکٹرسلیمان اوڈھو کا کہنا تھا کہ آج سے 4 سال پہلے تک ایڈزاورایچ آئی وی پازیٹیومریضوں کی سب سے زیادہ تعداد ضلع لاڑکانہ میں تھی لیکن اب کراچی نے لاڑکانہ کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔
سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کی رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ کراچی میں ایچ آئی وی اور ایڈز کے مریضوں میں 150 سے زائد بچے، 704 سے زائد خواتین اور 49 خواجہ سرا شامل ہیں۔ ڈاکٹرسلیمان اوڈھو کا کہنا تھا کہ معاشرے میں اس مرض کو اس اندازمیں لیا جاتا ہے کہ جسے یہ مرض ہو جائے اسے اچھوت سمجھ کر تنہا کردیا جاتا ہے اورمعاشرے کے اس رویے کے باعث اس مرض کے متعدد کیسز رپورٹ ہونے سے رہ جاتے ہیں۔
ایمزٹی وی(گلگت بلتستان) پاک چا ئنہ اقتصادی راہداری کونسل کے ایگزیکٹیو چیئر مین ژاﺅ گو بن اور گو رنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کے درمیان میگا گلگت بلتستان میں میگا پراجیکٹس کے قیام کے حوالے سے تحریری معاہدے طے ہوا اور دونوں نے معاہدے پر باقاعدہ طور پر دستخط کر دیئے ۔
معاہدے کے تحت گلگت بلتستان میں سات میگا پراجیکٹس کا قیام عمل میں لا یا جا ئے گا جن میں پھسو ہنزہ میں ائیر پورٹ کا قیام ،توانا ئی کے پراجیکٹس ، وکیشنل ٹریننگ سنٹرز پراجیکٹس ،کے آئی یوکیمپس ہنزہ ، لیپرو سی ہسپتال ، اکنامک زونز اور دیگر ترقیاتی منصوے شا مل ہیں۔
اس موقع پر سی پیک کو نسل کے سیکریڑی جنرل مسٹر کاﺅ یو پنگ اور ممبر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان را نی عتیقہ کے درمیان بھی معاہدہ طے ہو ا جس کی روشنی میںگلگت بلتستان میں اسکول اور کالجز کے لئے دس بسیں ، طبی آلا ت سمیت دس ایمبو لینس کی فراہمی اور تعلیمی اداروںمیں تعلیم کو بہتر بنا نے کے لئے ہو نہار طلبا و طالبات کو وظیفہ بھی دینے کا معاہدہ شامل ہے اس معاہدے پر دونوں فریقین نے باقاعدہ طور پر دستخط کر دیئے جس پہ بہت جلد عمل در آمد ہوگا ۔
ایمزٹی وی(اسپورٹس) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ دورہ آسٹریلیا کی سیریز کے بعد کپتانی چھوڑنے یا نہ چھوڑنے کا فیصلہ نہیں کیا، جب تک ٹیم کو ضرورت ہوئی خدمات دے سکتا ہوں۔ دورہ آسٹریلیا کو چیلنج سمجھ کر کھیلنا ہو گا، اولین ہدف اعتماد حاصل کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مصباح الحق نے کہا کہ شکست کے بعد اٹھنا مشکل ہے، ناممکن نہیں ، دورہ آسٹریلیا کو چیلنج سمجھ کر کھیلنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی کنڈیشنز نیوزی لینڈ کے مقابلے میں آسان ہیں جبکہ آسٹریلوی ٹیم بھی ماضی کی طرح مضبوط نہیں، اس کی ناتجربہ کاری سے فائدہ اٹھانا چاہئے اور چیلنج سمجھ کر کھیلنا چاہئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دورہ آسٹریلیا کی سیریز کے بعد کپتانی چھوڑنے یا نہ چھوڑنے کا فیصلہ نہیں کیا، جب تک ٹیم کو ضرورت ہوئی خدمات دے سکتا ہوں۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)سپریم کورٹ نے عمران خان اور جہانگیر ترین سے جواب طلب کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں قائم بینچ نے عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کیلئے دائر حنیف عباسی کی درخواست پر سماعت کی اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے تحریک انصاف کے رہنماﺅں سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی ۔
سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ نے دلائل دیتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ میں وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو پارٹی بنانا چاہتاہوں لہذٰا کیس کو لارجر بنچ میں لگایا جائے تاہم عدالت نے لارجر بنچ میں کیس مقرر کرنے کی استدعامسترد کردی۔انہوں نے عدالت کے سامنے موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے اپنی آف شور کمپنیاں تسلیم کی ہیں۔
تحریک انصاف کے وکیل نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرایا کہ حنیف عباسی کی درخواست قابل سماعت نہیں اسے خارج کیا جائے ۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد عمران خان اورجہانگیر ترین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی ۔
ایمزٹی وی(سبی)قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سبی میں کارروائی کرتے ہوئے 5دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع سبی میں ایف سی اور حساس اداروں نے کارروائی کی اور کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 5دہشتگردوں کو ہلاک اور انکے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ۔
ترجمان کاکہنا ہے کہ سانگان اور گردونواح میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایف سی اور حساس ادارے نے آپریشن شروع کیا تو دہشت گردوں نے ایف سی پر فائرنگ شروع کردیا تاہم فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے راکٹ لانچر ،دیسی ساختہ بم،بارودی سرنگیں اور بارود برآمد کرلیا گیا۔
اس دوران دہشت گردوں کے زیر استعمال تین ٹھکانوں کو بھی مسمار کیا گیا ہے ،مارے جانے والے دہشت گرد مسافر ٹرینوں پر حملوں سمیت مختلف وارداتوں میں ملوث تھے۔
ایمزٹی وی(خیبرپختونخواہ)خیبرپختونخوا کو عمومی طورپر زبوں حالی میں دوسرے نمبرپر موجود صوبہ تصور کیاجاتاتھا لیکن اصلاحات کے بعد کافی حدتک شہریوں کو فراہم سہولیات میں بہتری آئی ہے اورانصاف کی بروقت فراہمی کے لیے نئے بنائے جانیوالے پولیس اسسٹنٹ لائنز کے دفتر کی ایسی تصاویر سامنے آگئی ہیں جنہیں دیکھ کر کسی فائیوسٹارہوٹل کا شبہ ہوتاہے ۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی طرف سے پولیس اور صوبائی اسمبلی کی مشترکہ کاوش سے خیبرپختونخواکے ہرضلع میں پولیس اسسٹنس لائنز اورتنازعات کے حل کیلئے کونسلز قائم کی جارہی ہیں تاکہ پولیس کی خدمات بروقت عوام تک پہنچ سکیں۔یہ نوتعمیر شدہ اسٹیٹ آف دی آرٹ کمپلیکس ہر ضلع میں بنائے جائیں گے۔
ڈی پی اوکوہاٹ محمد شعیب اشرف نے بتایاکہ پولیس اسسٹنس لائنز شہریوں کو آرام دہ اور شائستہ ماحول میں شہریوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے ، اس اقدام سے روزمرہ زندگی میں پولیس سے متعلق مسائل کاکم سے کم وقت میں حل ہوگا‘۔
ایمزٹی وی(پشاور)ضلع ناظم محمدعاصم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ضلع ناظم پر مناسب طریقے سے فنڈز ریلیز نہ کرنے کے الزامات بھی لگائے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ضلع ناظم کے خلاف ضلع کونسل کے 85 اراکین کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ اجلاس میں کیا گیا ہے۔
اسمبلی کے اراکین کا کہنا ہے کہ ضلع ناظم نے تمام اداروں کو ون مین شو بنا رکھاہے ۔اراکین نے شکوہ کیا ہے کہ ان کو جاری کئے گئے فنڈز میں ترقیاتی کام ابھی بھی نا مکمل ہیں۔
ایمزٹی وی(اسپورٹس)نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑی آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں تنزلی کا شکار ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں سب سے زیادہ زور دار جھٹکا یونس خان کو لگا ہے جو کہ بلے بازوں کی فہرست میں چوتھے نمبر سے تنزلی کا شکار ہو کر 10ویں پرآ گئے ہیں جبکہ اظہر علی 16ویں نمبر سے 17ویں پر چلے گئے ہیں ۔بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ انگلینڈ کے جوئے روٹ دوسرے اور بھارت کے ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر موجود ہے اورچوتھے نمبر پر یونس خان کی جگہ نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن نے لے لی ہے ۔
دوسری جانب پاکستان کو باولنگ میں بھی تنزلی کا سامناہے ،یاسر شاہ باولنگ میں دو درجے تنزلی کے ساتھ ساتویں سے نویں نمبر پر چلے گے ہیں جبکہ اسد شفیق کی بھی دو درجے تنزلی ہوئی ہے ۔