Reporter SS
ایمزٹی وی(لاہور)نو منتخب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف مبینہ طور پر قادیانی ہونے کا پراپیگنڈہ کیا جارہاہے اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر گھومتی رہی جس میں قادیانیوں کے جلسے کے بورڈ کے ساتھ قمر باجوہ کی تصویر فوٹو شاپ کر کےلگا دی گئی تاہم اب اس تصویر کی حقیقت سامنے آ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر گھومتی تصویر دیکھ کر کچھ حلقوں کی جانب سے قمر جاوید کو مبینہ طور پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تاہم ان لوگوں کو شائد یہ معلوم نہیں ہے کہ اس تصویر میں موجود سالانہ جلسہ قادیان کے الفاظ کی طرف بھی توجہ نہیں دی یا ان کو یہ بھی پتہ نہیں کہ قادیان کس خطہ زمین پہ واقع ہے ۔قادیان انڈیا میں قادیانیوں کا مرکز ہے ، اور ربوہ پاکستان میں قادیانیوں کا مرکز ہے ۔
ایمزٹی وی(کراچی) بلاول بھٹوزرداری لاہور میں یوم تاسیس کی تقریبات میں شریک ہونگے، پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کی تقریبات ایک ہفتہ جاری رہیں گی۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ بلاول بھٹوزرداری پورے
ملک میں تنظیم سازی کا عمل مکمل کریں گے، بلاول بھٹو ملک بھرسے آنےوالے کارکنوں سے ملاقاتیں کریں گے۔بلاول بھٹو لاہور میں یوم تاسیس کی تقریبات میں شریک ہونگے، پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کی تقریبات ایک ہفتہ جاری رہیں گی۔
ایمزٹی وی(بزنس) اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کو پر لگ گئے ہیں اور ایک ہی دن میں اس کی قیمت میں 40 پیسے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 40 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک ڈالر کی قیمت خرید 107 روپے 70 پیسے اور اس کی قیمت فروخت 108 روپے 25 پیسے ہوگئی ہے ۔
دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی اور اس کی قیمت میں استحکام رہا۔ انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 104 روپے 40 پیسے اور قیمت فروخت 104 روپے 60 پیسے پر برقرار رہی ہے۔
اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں دیگر اہم ملکوں کے کرنسی ریٹس جاننے کیلئے یہ جدول ملاحظہ کریں، بشکریہ فاریکس ڈاٹ پی کے
ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن غلام شبیر پھلپوٹو کے مطابق تعلیمی سال 2017کیلئے بی ایس اور ماسٹرز پروگرام کے منتخب امیدواروں کے ناموں کی پہلی میرٹ لسٹ لگادی گئی ہے۔
منتخب امیدواروں کے ناموں کی فہرست یونیورسٹی کے ویب سائیڈ پر بھی موجود ہے فہرست دیکھ کر امیدوار 12دسمبر تک داخلہ فیس جمع کرا کر داخلہ لے سکتے ہیں۔
دریں اثناء بی ایڈ آنرز ڈیڑھ سالہ پروگرام ،بی ایڈ آنرز ڈھائی سالہ پروگرام اور ارلی چائلڈ ایجو کیشن میں ایک سالہ ڈپلومہ پروگرام میں داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں یکم دسمبر تک توسیع کی گئی ہے
ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر کی جانب سے ایس ایس سی پارٹ ون اور ٹو نویں اور دسویں جماعت ریگیولر /پرائیویٹ کے سالانہ امتحان 2017کے لیے فارم جمع کرانے اور فیس کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔
سکھر تعلیمی بورڈ کے ناظم امتحانات عبدالسمیع سومرو کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق 19دسمبر تک بغیر لیٹ فیس کے تمام متعلقہ ہائی اسکولوں اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں سے امتحانی فارم وصول کئے جائیں گے۔
بعد ازاں 20دسمبر سے9جنوری 2017تک300روپے فیس، 19 جنوری سے6فروری تک700روپےفی،جبکہ 7 فروری سے28فروری تک1000روپے لیٹ فیس کے ساتھ فارم جمع کرایا جاسکے گا
ایمزٹی وی(کراچی/ تعلیم) سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے مختلف شعبوں میں داخلے برائے اسپرنگ کا آغاز ہوگیا ہے یہ داخلے 7 دسمبر تک جاری رہیں گے۔
یہ داخلے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ مینجمنٹ سائنسز، میڈیا اسٹڈیز اینڈ سوشل سائنسز، کمپیوٹر سائنس، انوائر ونمینٹل سائنسز اورایجوکیشن میں بی ایس اور ایم ایس میں دیے جا رہے ہیں۔ مزید براں شعبہ ایجوکیشن میں اے ڈی ای ، بی ایڈ اور ایم ایڈ میں بھی داخلے جاری ہیں۔
داخلہ کیلئے آن لائن رجسٹریشن کرانے کیلئے سندھ مدرسہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.smiu.edu.pk پر موجود فارم پر کرکے بھیجا جا سکتا ہے یا سندھ مدرسہ یونیورسٹی کی ایڈمیشن ہیلپ ڈیسک سے کام کے اوقات میں (پیر تا جمع) ، صبح 9:00 بجے سے شام پانج بجے تک وصول کیا جاسکتا ہے۔
تحریری امتحان10 دسمبر کو سندھ مدرسہ یونیورسٹی میں ہوگا، جبکہ کامیاب امیدواروں کا زبانی امتحان 21 دسمبر سے23 دسمبر تک ہوگا۔ اور حتمی نتائج 28 دسمبر کو جاری کیے جائیں گے۔
ایمزٹی وی(لوئر دیر)گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے پرصوبائی حکومت کو مطمئن کیاہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرخیبر پختونخوا اقبال ظفرجھگڑا نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر فاٹاکی ہرایجنسی میں گئے ہیں۔ فاٹا اصلاحات بل قبائلی عوام کی خواہشات کے مطابق بنایاگیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ ترقبائلی عوام خیبرپختونخوامیں شامل ہوناچاہتے ہیں۔
گورنر کا مزید کہنا تھا کہ فاٹامیں آبادکاری کےلئے کام شروع کردیاہے۔ فاٹابل قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد سینیٹ سے بھی جلد منظورہوگا۔
ایمزٹی وی(پشاور) پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 4 اشتہاریوں کو گرفتار کرتے ہوئے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران برآمد ہونے والے اسلحہ میں تین کلاشنکوف، دو بندوقیں، ایک رائفل، 21 پستول اور سینکڑوں کارتوس شامل ہیں۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)عمران خان نے سپریم کورٹ میں ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کیس سے متعلق درخواست پر اپنا جواب جمع کرا دیا ہے جس میں انہوں نے مبینہ ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کے تمام الزامات مسترد کر دیئے۔ عمران خان کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ کالا دھن سفید کرنے کے الزامات بے بنیاد، جھوٹے اور غلط ہیں، حنیف عباسی نے درخواست سیاسی آقاؤں کے کہنے پر دائر کی جس میں انہوں نے اپنے پس پردہ مقاصد کی خاطر الزامات لگائے لہذا درخواست جرمانے کے ساتھ خارج کی جائے۔
عمران خان کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ لندن فلیٹ بیرون ملک آمدن سے ایک لاکھ 17 ہزار پاوٴنڈ میں خریدا جو بعد میں 7 لاکھ 15 ہزار پاوٴنڈ میں فروخت ہوا جب کہ ٹیکس ادائیگی کرکے 6 لاکھ 90 ہزار 307 پاوٴنڈ ملے، مارچ 2003 میں لندن فلیٹ کی رقم جمائما کو دے دی۔
عمران خان نے عدالت میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا کہ 9 ملین پاوٴنڈ کی رقم سے نیازی سروسز لمٹیڈ کمپنی بنائی گئی جب کہ نیازی سروسز لمیٹڈ کا اثاثہ لندن کا فلیٹ تھا،2002 میں بنی گالہ کی زمین 43 کروڑ 50 لاکھ روپے میں خریدی اور اراضی کی ابتدائی رقم 65 لاکھ روپے خود ادا کی جب کہ لندن فلیٹ کی فروخت میں تاخیر پر جمائما نے بنی گالہ اراضی کی رقم ادا کی جس کے شواہد موجود ہیں لہذا بنی گالہ کی اراضی منی لانڈرنگ سے خریدنے کے الزامات غلط ہیں۔
عدالت میں جمع کرائے گئے جواب میں چئیر مین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اثاثوں کی حوالے سے کوئی غلط بیانی نہیں کی اور تین دہائیوں سے ٹیکس بھی ادا کر رہا ہوں جب کہ ایف بی آر نے 13 سال سے بنی گالہ اراضی کی ٹرانزیکشن پر اعتراض نہیں کیا۔
ایمزٹی وی(راولپنڈی)ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ فوجی قیادت کے بارے افواہیں اور پراپیگنڈا بے بنیاد اور افسوسناک ہے لہذا فوج میں ترقیوں، تعیناتیوں اور تبادلوں کے حوالے سے قیاس آرائیاں درست نہیں۔
پاک فوج کی کمان سنبھالنے کی تقریب کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کاکہنا تھا کہ فوجی قیادت کے بارے افواہیں اور پراپیگنڈا بے بنیاد اور افسوسناک ہے لہذا فوجی قیادت سے متعلق منفی پراپیگنڈے سے اجتناب کیا جائے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ترقیوں، تعیناتیوں اور تبادلوں کے حوالے سے قیاس آرائیاں درست نہیں، فوج میں ہونے والی کسی بھی تبدیلی سے متعلق آئی ایس پی آر خود آگاہ کرے گا
#COAS designate Gen Qamar Bajwa has zero presence on social media.All fb/twitter&other SM platforms ids&accounts on his name are fake
— Gen Asim Bajwa (@AsimBajwaISPR) November 27, 2016