جمعرات, 28 نومبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 


ایمزٹی وی (تعلیم/کراچی)محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کا چھٹا کا نو وکیشن آج شام 6:15 بجے پی اے ایف کنوینشن سینٹر شارع فیصل کراچی میں منعقد ہوگا ۔

جن ممتازشخصیتوں کی کانووکیشن میں شرکت کا امکان ہے ان میں ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا،
صوبائی وزیر تعلیم جام مہتاب ڈہر، سینیٹر عبدالحسیب خان اور کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس کے صدر ڈاکٹر منصور احمد قابل ذکر ہیں۔

کانووکیشن میں گزشتہ ایک سال کے دوران بزنس ایڈمنسٹریشن اور کمپیو ٹر سائنس کے مضامین میں
کامیاب ہونے والے تقریباً 1100 طلبہ بیچلرز اور ماسٹرز ڈگریاں وصول کریں گے، وہ طلبہ جنہوں نے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ہیں انہیں قائد اعظم گولڈ میڈلز دئیے جائیں گے۔

 

 


ایمزٹی وی (تعلیم/خیرپور)شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے تمام تدریسی شعبہ جات میں تعلیمی سال 2017کیلئے ماسٹرز (دوسالہ پروگرام)میں داخلوں کیلئے پری انٹری ٹیسٹ مکمل ہو گیا
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ٹیسٹ میں 1300سے زائد امیدواروں نے شرکت کی۔جن میں 500خواتین امیدوار بھی شامل تھیں، ٹیسٹ کے پرامن انعقاد کیلئے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے .

ٹیسٹ میں امیدواروں کی سہولت کیلئے تمام تر انتظامات بہترین طریقے سے کئے گئے تھے ، امیدواروں کی سہولت کے پیش نظر ایڈمٹ سلپ کے اسٹال یونیورسٹی میں لگائے گئے ، اس موقع پرطبی امداد کی فراہمی کیلئے ایمبولینس اور یونیورسٹی کا میڈیکل ڈسپنسری اسٹاف بھی موجود تھا۔

 

 


ایمزٹی وی(کراچی/ تعلیم)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے جماعت دہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ کے امتحانی فارمز سال 2017 جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے ۔

اعلامیہ کے مطابق تمام فارمز23نومبر سے 30دسمبر 2016 تک بغیر لیٹ فیس کے ساتھ وصول کیے جائیں گے جبکہ 2 جنوری 2017سے 13جنوری سو روپے ، 16جنوری سے 23جنوری دو سو روپے ، 24جنوری سے 31جنوری پانچ سو روپے ، یکم فروری سے 8فروری ایک ہزار روپے اور 9فروری سے 17فروری تک بارہ سو روپے لیٹ فیس کے ساتھ فارمز جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد/ تعلیم)زادکشمیر میں معیار تعلیم کو بہتر بنانے اور میرٹ پر اساتذہ کی بھرتی کے لئے محکمہ تعلیم آزادکشمیر اور نیشنل ٹیسٹنگ سروس اسلام آباد کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے .

ایم او یو کی دستاویز پر محکمہ تعلیم آزادکشمیر کے سیکرٹری ارشاد احمد قریشی اور این ٹی ایس اسلام آباد کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر شہزاد ہ خان نے دستخط کئے.

اس معاہدے کے تحت نیشنل ٹیسٹنگ سروس اسلام آباد آئندہ تین سال کے دوران آزادکشمیر کے سرکاری تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور دیگر اسٹاف کی بھرتیاں میرٹ کے مطابق کرنے کے لئے این ٹی ایس ٹیسٹ لے گا۔

 

 


ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارتی قابض افواج مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی ، انسانیت کے خلاف جرائم اور سرجیکل اسٹرائیکس کے بے بنیاد دعویٰ کی حقیقت سامنے آنے کے بعد دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے شہری آبادی پر بلا اشتعال گولہ باری کر رہی ہیں۔

کھوئی رٹہ سیکٹر پر 4 معصوم بچوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین ان واقعات کی تحقیقات کریں اور بھارت کو عالمی برادری کے سامنے جوابدہ ٹھہرایا جائے

صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت جو کچھ مقبوضہ کشمیر میں کر رہا ہے اسے انسانیت کے خلاف جرم اور کشمیریوں کی نسل کشی کے علاوہ دوسرا کوئی نا م نہیں دیا جا سکتا ،کشمیری قوم آزادی کے سوا کسی دوسرے آپشن پر سمجھوتہ نہیں کرے گی،مقبوضہ کشمیر میں کوئی دہشتگرد نہیں ، نہتے نوجوان دنیا کے جدید ترین جنگی ساز و سامان سے لیس قابض افواج کے سامنے سینہ سپر ہیں جن کا ایک ہی نعرہ ہے کہ بھارتی غلامی قبول نہیں،کشمیری لائن آف کنٹرول کو تسلیم نہیں کرتے یہ جنگ بندی لائن ہے

بھارت کبھی پاکستان پر حملہ نہیں کرے گا ۔ اگر یہ بیوقوفی کی تو خود کشی کے مترادف ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے قرار دادیں ابھی تک قابل عمل اور زندہ ہیں،جب تک ان پر عملد رآمد نہیں ہوتا یا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل متبادل قرار داد کے ذریعے ختم نہیں کرتی وہی قرار دادیں مسئلہ کشمیر کی ٹھوس بنیاد ہیں،ہمیں افسوس ہے کہ عالمی برادری اس جانب توجہ نہیں دے رہی لیکن کشمیری قوم مایوس نہیں ، ہم اپنی جدوجہد منزل کے حصول تک جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت بڑی چالاکی اور عیار ی سے یہ پراپیگنڈا کر رہا ہے کہ کشمیری دہشتگرد ہیں جبکہ حقائق اس کے برعکس ہیں، کشمیر کی تین ہزار سال پرانی تاریخ ہے ، کشمیری امن پسند اور جنگ و جدل سے نفرت کرنے والی قوم ہے ،1947 سے پہلے کشمیر میں فرقہ واریت کی بنیاد پر لڑائی جھگڑے اور قتل و غارتگری کا کوئی ثبوت نہیں ملتا،کشمیر میں صرف مسلمان ہی نہیں کشمیری ہندو، سکھ ، بدھ مت اور عیسائی بھی بھارت سے آزادی چاہتے ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی)پاکستان کی سب بڑی دفاعی نمائش آئیڈیاز2016 کا آغاز آج سے کراچی ایکسپو سینٹر میں ہو گا ، جو چار روز تک جاری رہے گی ۔

منتظمین کے مطابق نمائش کی تمام ترتیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ نمائش کا افتتاح وزیر اعظم محمد نواز شریف کریں گے ۔ نمائش میں شرکت کے لیے صدر مملکت ممنون حسین مختصر دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں جبکہ وزیر اعظم نواز شریف آج کراچی پہنچ رہے ہیں ۔

صدرمملکت پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے سربراہان ،چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی، وفاقی وزیر دفاع ، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سمیت دیگر وفاقی وزراء نمائش میں شرکت کریں گے۔

نمائش میں 43 ممالک کے 90 وفود شرکت کر رہے ہیں، مجموعی طور پر 261 غیرملکی اور 157 پاکستانی فرمز شریک ہوں گی جب کہ 34 ممالک کی 418 فرمز نمائش میں اپنی مصنوعات پیش کریں گی ۔ نمائش میں الخالد ٹینک ، بیٹل ٹینک ، جے ایف 17 تھنڈر طیارے ، سپرمشاق ، کے 18 ائیرکرافٹ اور فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل بوٹس بھی رکھی گئی ہیں ۔

اس بار ایکسپو سینٹر کے 8 ہالزمیں نمائش کی جارہی ہے کیوں کہ گزشتہ نمائش کے مقابلے میں 9 ممالک زیادہ شرکت کررہے ہیں،نمائش میں14 ایم او یوز پردستخط کئے جائیں گے ۔ نمائش میں سی پیک کی افادیت کو بھی اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لئے خصوصی اسٹال قائم کیے گئے ہیں ۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کوئٹہ)حکومت نے پاک، ترک اسکولوں کے اساتذہ کو ملک بدری کا حکم دے دیا ہے اور جلد ہی اساتذہ وطن واپس لوٹ جائیں گے لیکن کوئٹہ میں موجود ان اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں کے والدین نے پاک، ترک دوستی کی ایسی شاندار مثال قائم کر دی ہے جو کہیں دیکھنے میں نہیں آتی۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں موجود ان اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے والدین نے اساتذہ کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا اور والدین نے تو ان اساتذہ کو اپنی گاڑیاں زیادہ سے زیادہ قیمت پر اسے بیچنے کی سہولت بھی فراہم کر دی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ اس کے پاس 45 سے 50 ہزار ڈالرز موجود ہیں، ترک اساتذہ اپنی گاڑیاں اسے مہنگے داموں فروخت کریں تاکہ وہ موقع پرستوں سے بچ جائیں۔
 
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں والدین نے ترک اساتذہ کے اعزاز میں الوداعی پارٹی دی۔ ایک شخص جو ان اساتذہ کی مدد کرنا چاہتا ہے، نے کہا ہے کہ اس کے پاس 45 سے 50 ہزار ڈالرز ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایک اور والدین نے اپنے تمام زیورات ان اساتذہ کو تحفے میں دیدئے۔ ترک اساتذہ پاکستانیوں کی رحم دلی اور محت دیکھ کر اپنے آنسو نہ روک پائے لیکن یہ آنسو خوشی کے تھے جو ان کے چہروں سے جھلک رہی تھی۔ ایک ترک استاد تو پاکستانیوں کے پیار نچھاور کئے جانے پر خوشی سے بے ہوش ہی ہو گیا۔
سالوں تک بغیر کسی لالچ کے پاکستان کی خدمت کرنے والے ان اساتذہ نے بڑے احترام سے تمام والدین کی پیشکشیں لینے سے منع کر دیا اور اس ناقابل فراموش رات کی یادوں کا احترام کیا۔ تقریب کے مناظر ایسے قابل رشک اور خلوص و محبت سے بھرپور تھے کہ دیکھنے والوں کو زندگی بھر یاد رہیں گے۔

 

 

ایمزٹی وی(گلگت بلتستان)جنگ آزادی گلگت بلتستان کے ہیرو (ر) گروپ کپیٹن شاہ خان کی نماز جنازہ آج گلگت میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ کے بعد انہیں جنگِ آزادی کے دیگر ہیروز کے پہلو میں چنار باغ میں واقع یادگارِ شہدا کے قریب دفنا دیا گیا۔ نماز جنازہ معروف مذہبی ا سکالر الواعظ فدا علی ایثار نے پڑھائی۔13

نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن، فورس کمانڈر شمالی علاقہ جات میجر جنرل ثاقب محمود ملک، بیس کمانڈر کالا باغ کسور عباس نقوی، آئی جی پی گلگت بلتستان ظفراقبال اعوان ، ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان اسکاوٹس فاروق اعظم، ہوم سیکرٹیری گلگت بلتستان احسان اللہ بھٹہ، صوبائی وزراء اعلیٰ سرکاری و عسکری قیادت سمیت عوام کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔14 1

مرحوم شاہ خان کو فوجی اعزاز کے ساتھ یادگار شہدا چنار باغ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔S

اس موقع پر زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے مرحوم کی عسکری اور سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف گزشتہ روز اپنی مادر علمی گورئمنٹ کالج یونیورسٹی ( G.C University)پہنچے تو اس موقع پر یونیورسٹی کی فیکلٹی اور طالب علموں نے ان کا والہانہ استقبال کیا ۔
جی سی یونیورسٹی پہنچ کر آرمی چیف جب اپنی گاڑی سے اتر کر یونیورسٹی کی عمارت کی طر ف روانہ ہوئے تو وہاں موجود طالب علموں نے فرط جذبات میں آکر بے ساختہ ان کے نام کے نعرے لگانے شروع کردئیے اور تالیوں کی گونج کے ساتھ جنرل راحیل شریف کا والہانہ استقبال کیا .

جنرل راحیل شریف کی پروقار شخصیت سے متاثر ہو کر کچھ طالب علم ان کو قریب سے دیکھنے کے لیے آگے آر ہے تھے جنہیں آرمی چیف کے سیکیورٹی اسٹاف اور یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے روکا جارہا تھا ۔

اس دوران یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کچھ بچوں کو پکڑ کر پیچھے دھکیلنے کی کوشش کی گئی تو آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فوری طور پر ایک اہلکار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ”ارے ،بابا جی چھوڑ دو ان بچوں کو “۔آرمی چیف کے منہ سے یہ الفاظ سن کر وہاں موجود طالب علموں میں جوش اور بھی بڑھ گیا اور انہوں نے با آواز بلند آرمی چیف کے نعرے لگائے ۔

 


ایمزٹی وی(کراچی) عدالتی حکم پر گلشن معمار لیبر اسکوائر کی عمارت ناجائز قابضین سے خالی کرانے کے لئے انتظامیہ کے اہلکار پہنچے۔ عمارت پر سیلاب متاثرین نے قبضہ کیا ہوا ہے۔

انسداد تجاوازت سیل کے عملے کے ساتھ پولیس کی بھاری نفری لیبر اسکوائر پہنچی لیکن متاثرین نے عمارت خالی کرنے سے انکار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ متبادل رہائش ملنے تک وہ عمارت خالی نہیں کریں گے۔

عمارت پر قابض آبادی کی خواتین نے احتجاج کرتے ہوئے ٹائر جلائے۔ قابضین کے وفد اور ضلعی انتظامیہ کے مذاکرات بھی ہوئے جو ناکام ہو گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر منگھو پیر کا کہنا ہے کہ قابضین کو 24 نومبر تک عمارت خالی کرنے کی مہلت دے دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 80 فیصد عمارت خالی کرا لی ہے بقیہ 20 فیصد بھی جلد خالی کرا لیں گے۔

دوسری جانب، قابضین نے عمارت خالی کرنے انکار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پہلے انہیں متبادل جگہ فراہم کی جائے۔