جمعرات, 28 نومبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 


ایمزٹی وی(کراچی/تعلیم)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کےتحت انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات کا آغاز آج سے ہورہاہے۔
ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے کہا کہ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت ضمنی امتحانات 23نومبر سے شروع ہو کر 10 دسمبر 2016ء تک جاری رہیں گے جس کے تحت تمام گروپس سائنس پری انجینئرنگ، پری میڈیکل، سائنس جنرل، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، کامرس ریگولر، کامرس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس کے پرچے دوپہر دو سے شام پانچ بجے تک لیے جائیں گے ۔ان امتحانات میں تمام گروپس میں 37 ہزار سے زائد امیدوار حصہ لے رہے ہیں

 

 


ایمزٹی وی (کراچی)پاکستان اور یوکرین کے درمیان الخالد 1 ٹینک کی اپ گریڈیشن کامعاہدہ طے پا گیا ہےمیڈیا کے مطابق ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ معاہدے کے تحت یوکرین 200 الخالد ٹینکوں کیلئے انجن فراہم کرے گا۔land

واضح رہے کہ یہ معاہدہ دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016ءکے دوران طے پایا ہے اور اس نمائش کے دوران مزید معاہدے بھی متوقع ہے۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز ترکی کے ساتھ 52 مشاق طیارے فراہم کرنے کا معاہدہ بھی طے پایا ہے جس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ مشاق طیاروں کی فراہمی کا یہ سب سے بڑا معاہدہ ہے۔10407314 939657372731225 2690626776793122795 n

 

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) نئے آرمی چیف کی تقرری کے لئے وزیر اعظم آج خاص وزرا سے سر جوڑ کر بیٹھیں گے ۔ وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس میں ایل او سی پر بھارتی دہشت گردی اور افغان مہاجرین کی واپسی پر بھی غور کیا جائے گا ۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف خاص وزیروں مشیروں سے نئے آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر مشاورت کریں گے ۔ ملکی سلامتی اور سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا ۔ کنٹرول لائن ، ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی دہشتگردی اور بھارت میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کےمعاملے پر بھی تبادلہ خیال ہو گا ۔

وفاقی کابینہ افغان مہاجرین کے حوالے سے پالیسی کی منظوری دے گی ، جس میں ان کو تین درجوں میں تقسیم کر کے ویزوں کی ترجیحات طے کی گئی ہیں ۔ پہلی کیٹیگری میں افغان طالب علم ، دوسری میں پاکستانی سے شادی کرنے والے افغان شہری اور تیسرے درجے میں عام مہاجرین ہوں گے ۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور جہانگیر ترین کی آف شور کمپنیوں کے معاملے پر سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس ای سی پی نے سپریم کورٹ میں حنیف عباس کے کیس میں یہ جواب جمع کرایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جہانگیر ترین نے یونائٹیڈ شوگر ملز کے شیئرز غیر قانونی طور پر اور دیگر افراد کے نام پر خریدے اور ان کی خرداری سے 7 کروڑ 30 لاکھ روپے کمائے۔

ایس ای سی پی نے معاملے کی انکوائری کی اور جس دوران جہانگیر ترین نے کمپنی سے قواعد کے خلاف رقم بنانے کا اعلان کیا اور بعد ازاں غیر قانونی رقم واپس بھی کی جبکہ غیر قانونی شیئرز خریدنے پر جہانگیر ترین کو جرمانہ بھی کیا گیا۔ جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ اس معاملے پر ایس ای سی پی نے اپنی ذمہ داری پوری کی ہے اور اب عدالت حنیف عباسی کی درخواست پر مناسب فیصلہ کرے۔

 


ایمزٹی وی(تعلیم/ اسلام آباد)چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا الوداعی دورہ کیا جہاں ان کا پر تپاک استقبال کیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جنرل راشد محمود الوداعی دورے پر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی پہنچے تو طلبا نے ان کا شاندار استقبال کیا ۔news 1472056935 7946 large

جنرل راشد محمود نے این ڈی یو کے صدر لیفٹیننٹ جنرل نذیر بٹ سے ملاقات کی جس میں جنرل نذیر بٹ نے جنرل راشد محمود کی خدمات کو سراہا ۔اس موقع پر جنرل راشد محمود نے طلبا اور اساتذہ سے بھی ملاقات کی ۔

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا جنوبی ایشیا میں امن اور تعاون بارے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خطے کی آبادی میں مسلسل اضافہ وسائل کی کمی کا باعث بن رہا ہے جب کہ جنوبی ایشیائی ریاستوں کے باہمی تنازعات کے باعث برے اثرات مرتب ہورہے ہیں اور ان تنازعات کے حل کے بغیر خطے میں امن و ترقی ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سارک کانفرنس ایک ملک کے غیرذمہ دارانہ رویہ کے باعث نہ ہوسکی، بھارت ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی سمیت سرحد پر بھاری ہتھیاروں کا استعمال بھی کر رہا ہے جب کہ بھارت سی پیک پر اثرانداز ہورہا ہے اور پاکستان میں دہشت گردی میں بھی براہ راست ملوث ہے۔

سرتاج عزیز نے کہا کہ خطے میں اسلحے کی دوڑ دیگر ممالک کے لیے خطرات کا باعث ہےلیکن اسٹریٹیجک استحکام کے لیے پاکستان کو کم از کم دفاعی ضروریات پوری کرنا پڑتی ہیں، بھارت کی جانب سے طاقت کا استعمال تعلقات میں بگاڑ کا سبب ہے اور بھارت نے خطے میں امن و تعاون کی کوششوں کو بھی نقصان پہنچایا جب کہ عالمی برادری این ایس جی کے حوالے سے بلا تفریق پالیسی اپنائے کیونکہ بھارت کی نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت سے طاقت کا توازن متاثر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے مابین پرامن تعلقات میں مسئلہ ہے جب کہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کا حق دینے کو تیار نہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی ( کھیل )ساؤتھ افریقا کے کپتان کے بعد اب بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی بھی بال ٹیمپرنگ کرتے ہوئے وڈیو سامنے آگئی۔

ویڈیو میں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویرات کوہلی کو منہ میں موجود چیونگم یا کینڈی سے بننے والے مواد کو انگلی کی مدد سےبال پر رگڑتے دیکھاجاسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق کوئی بھی ایسا عمل جو بال کی اصل حالت کو تبدیل کرے بال ٹیمپرنگ کے زمرے میں آتاہے۔

واضح رہے کہ ساؤتھ افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسی بھی بال ٹیمپرنگ کے مرتکب قرار دیئے گئے تھے، تاہم آئی سی سی کا کہنا ہے کہ فاف ڈوپلیسی میچ کھیلنے کی پابندی سے بچ گئےہیں۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ کرکٹ کے عالمی کرتا دھرتا بھارتی کپتان کی اس حرکت پر کیا ایکشن لیتے ہیں

 

ایمز ٹی وی ( ترکی ) ترکی کی حکومت نے ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کے الزام میں سرکاری ملازمین، فوجی اور پولیس اہلکاروں سمیت مزید 15 ہزار افراد کو ملازمتوں سے بر طرف کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارےکے مطابق ترکی کی حکومت نے رواں سال جولائی میں ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کے جرم میں تقریباً 400 کے قریب اداروں کو بند کردیا ہے جب کہ سرکاری ملازمین، فوجی اور پولیس اہلکاروں سمیت 15 ہزار کے قریب افراد کو بھی برطرف کردیا گیا ہے جن میں فوج کے تقریبا 2 ہزار اہلکار اور 7 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں سمیت دیگر سرکاری محکموں کے 5 ہزار کے قریب اہلکار شامل ہیں

۔واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد سے حکومت کی جانب سے فوج، عدلیہ اور سرکاری اداروں میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے اور بغاوت میں ملوث ہونے کے جرم میں اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد کو نوکریوں سے برطرف یا پھر گرفتار کیا جاچکا ہے۔

 
  

ایمز ٹی وی ( کھیل )جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی ولن بن گئے ۔ ابھی بال ٹیمپرنگ کیس سے آزادی بھی نہیں ملی تھی کہ ایڈیلیڈ ائیرپورٹ پر صحافی سے بھی الجھ پڑے ۔ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے ڈوپلیسی ائیر پورٹ پر اترے تو آسٹریلوی صحافی نے ان سے بات کرنی چاہئے ،مگر ڈوپلیسی نے جواب نہ دیا جس پر ڈوپلیسی کے سیکورٹی منیجر نے صحافی کو دھکا دے دیا ۔

جنوبی افریقی سیکورٹی منیجر کا کہنا تھا کہ صحافی حد عبور کرنے کی کوشیش کر رہا تھا ۔ جس پر اسے پیچھے کیا گیا ۔ دوسری جانب یہ اطلاعات بھی ہیں کہ ڈوپلیسی تیسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقی اسکواڈ کا حصہ ہو نگے ۔

فاف ڈوپلیسی جن پر گزشتہ دنوں بال ٹیمپرنگ کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔ جس کے نتیجے میں ڈوپلیسی پرایک ٹیسٹ میچ کیلئے پابندی عائد کر دی گئی تھی ۔ ڈوپلیسی کے بال ٹیمپرنگ کیس کی سماعت آسٹریلیا کیخلاف ایڈیلیڈ میں ہونے والے میچ تک ملتوی بھی ہو سکتی ہے ۔

جنوبی افریقہ کا کہنا ہے کہ تاخیر کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ ڈو پلیسی کےوکلاء اس وقت مصروف ہیں ۔ واضح رہے کہ کرکٹ جنوبی افریقہ کے قانونی مشیر منگل کو ایڈیلیڈ پہنچیں گے۔

 
 

 

ایمز ٹی وی ( کھیل )جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ کپتان فاف ڈوپلیسی کو آئی سی سی نے ٹیمپرنگ الزامات میں قصور وار قرار دیتے ہوئے سو فیصد میچ فیس کٹوتی کی سزا سنا دی ہے ۔ پروٹیز کپتان ہوبارٹ ٹیسٹ کے دوران آئی سی سی کے نرغے میں آئے تھے ۔ جنوبی افریقہ کی ہوبارٹ ٹیسٹ میں جیت کا مزہ پھیکا پڑ گیا ۔

آئی سی سی نے پروٹیز کپتان ڈوپلیسی کو بال ٹیمپرنگ الزامات میں قصوروار قرار دے دیا ہے ۔ وہ ہوبارٹ ٹیسٹ کے دوران گیند کیساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے پائے گئے تھے ۔ آئی سی سی کی جانب سے اس معاملے پر ہونے والی سماعت کے بعد انہیں سو فیصد میچ فیس کٹوتی کا جرمانہ ہوا ہے ۔ سماعت کے دوران ہوبارٹ ٹیسٹ کے فیلڈ امپائرز نے ٹیمپرنگ کے شواہد پیش کیے ۔ آئی سی سی پینل نے انہیں آئندہ ضابطہ اخلاق کی پاسداری کرنے کی تنبیہہ کی ہے ۔