جمعہ, 29 نومبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 


ایمزٹی وی(آزاد کشمیر) پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے علاقوں میں بھارت نے اغیر علانیہ جنگ شروع کر دی ہے ۔بھارت کی طرف سے بھاری توپ خانے کا استعمال کیا جا رہا ہے جس سے سول آبادی بُری طرح سے متاثر ہو رہی ہے ۔

حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے متاثرین کیلئے قابل ذکر اقدامات نہیں کئے گئے ۔میرے دور حکومت میں بھی اس طرح کی صورت حال پیدا ہوئی تھی۔بلکہ اس سے بھی صورت حال بد ترین تھی۔ لیکن ہم نے بر وقت لوگوں کی امداد کے لیے ہنگامی اقدامات کئے تھے ۔

ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے سماہنی سیکٹر میں فائرنگ سے متاثر ہونے والے زخمیوں کی ڈسٹرکٹ ہسپتال میرپور میں عیادت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن پر بسنے والے لوگوں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں ۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو آج وزیراعظم ہاؤس میں الوداعیہ دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق آج وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ون آن ون ملاقات ہو گی اور ملاقات میں نئے آرمی چیف کی تقرری کیلئے مشاورت بھی ہو گی۔

واضح رہے آرمی چیف جنرل راحیل شریف 29 نومبر کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے اور آجکل آرمی چیف کی الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

 

 


ایمزٹی وی(راولپنڈی) آرمی چیف کی زیر صدرات کور ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کنٹرول لائن کی صورتحال بالخصوص بس پر بھارتی افواج کی فائرنگ پر غور کیا گیا۔

آرمی چیف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ معصوم شہریوں پر فائرنگ ناقابل قبول اور غیر پیشہ ورانہ عمل ہے۔ انہوں نے سرحدی جارحیت کا موثر جواب دینے پر نوجوانوں کی تعریف بھی کی۔

آرمی چیف نے ہدایت کی کہ آئندہ کسی بھی سرحدی خلاف ورزی کا بھرپور اور فوری جواب دیا جائے۔ واضح رہے آج بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے 3 پاکستانی فوجیوں کو شہید کر دیا جبکہ اس سے قبل بھارتی فوج کی جانب سے نیلم ویلی میں مسافر بس کو نشانہ بنایا گیا جس میں 7 مسافر شہید جبکہ سات زخمی ہو گئے تھے۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم) قومی احتساب بیورو نے ضلع حیدرآباد میں 2012ءکے دوران محکمہ تعلیم میں غیرقانونی بھرتیوں کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس ضمن میں حکومت سندھ سے ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے جبکہ ضلع اکاؤنٹس آفس میں 2010ءسے 2012ءتک کی گئی تقرریاں و تبادلے کا بھی تفصیلات فراہم کرنے کے لئے وزارت خزانہ کو لیٹر جاری کردیا گیا ہے۔

نیب ترجمان کے مطابق غیرقانونی بھرتیوں کے حوالے سے نیشنل اکاؤنٹیبلٹی آرڈیننس 99ءکے تحت حکومت سندھ کو تفصیلا ت فراہم کرنے کو لکھا گیا ہے جبکہ ذرائع کے مطابق نیب حکام کے نوٹس کے بعد بیشتر اساتذہ و محکمہ تعلیم کے بالا افسران میں کھلبلی مچ گئی ہے اور انہوں نے کسی بھی قسم کی قانونی چارہ جوئی سے بچنے کے لئے سرگرمیاں تیز کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کے گزشتہ سیٹ ا پ میں محکمہ تعلیم کے اندر اساتذہ سمیت افسران اور چھوٹے گریڈ ملازمین کی لاتعداد غیرقانونی بھرتیاں کرنے کے انکشافات ہوتے چلے آ رہے ہیں جبکہ تحقیقاتی اداروں کی جانب سے تاحال انکوائریاں بھی جار ی ہیں دوسری جانب قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے حکومت سندھ کے وزارت خزانہ کو لیٹر لکھ کر 2012ءکو ضلع حیدرآباد میں ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے اندر بوگس اور غیرقانونی بھرتیوں کا ریکارڈ دینے کا کہا ہے۔

لیٹر میں کہا گیا ہے کہ نیب اساتذہ اور دیگر ملازمین کی غیرقانونی بھرتیوں کے معاملے کی جانچ کررہی ہے‘ اس ضمن میں ادارے کو تمام تر کاغذات فراہم کئے جائیں۔ نیب کے مطابق یہ حقیقت ہے کہ محکمہ تعلیم ضلع حیدرآباد کے افسران اور اکاؤنٹینٹ غیرقانونی بھرتیاں کرنے میں ملوث ہیں جنہوں نے نان گزیٹیڈ اساتذہ کی بھرتیاں کیں جبکہ 2009ءسے 2012ءتک ضلع میں بھرتی کئے گئے عربی‘ ڈرائنگ‘ سندھی‘ پرائمری‘ ورکشاپ انسٹرکٹرز‘ اسسٹنٹ ورکشاپ انسٹرکٹر اور دیگر نان گزیٹیڈ ملازمین کی تفصیل دی جائے اور اس عرصے کے دوران اکاؤنٹینٹ جنرل سندھ نے جو بھی لکھت پڑھت کی ہے اس کی بھی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

دوسری جانب محکمہ ایجوکیشن ضلع حیدرآباد کے ایک ذمہ دار افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ نیب کی جانب سے غیرقانونی بھرتیوں کی تحقیقات کے فیصلے کے بعد ملازمین کو پریشانی کے عالم میں مبتلا کیا ہوا ہے جو ملازم ویزے پر چلے گئے تھے ان میں سے بیشتر نے تو کرسیاں سنبھال لی ہیں جبکہ دیگر ملازمین تاحال ڈیوٹیوں سے غائب ہیں اور وہ گھر بیٹھے یا بیرون ملک جاکر قومی خزانے سے تنخواہ اٹھا رہے ہیں۔ افسر نے مزید کہا کہ بوگس اور گھوسٹ ملازمین نے تحقیقات سے بچنے اور اپنی ملازمتیں بچانے کے لئے سیاسی پناہ گاہوں کا رخ کرلیا ہے۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فواد چوہدری کو پارٹی کا ترجمان تعینا ت کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے فواد چوہدری کو پارٹی کے ترجمان کے عہدے پر تعینات کر دیا ہے جبکہ نعیم الحق مرکزی سیکریٹر ی اطلاعات رہیں گے اور اپنی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔دوسری جانب جیونیوز نے ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کو پاناما لیکس کیس میں ترجمان تعینات کیا گیاہے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے پانامالیکس کیس میں وکیل حامد خان نے بھی عمران خان سے لیکس کی پیروی کرنے سے معذرت کر لی تھی اور کہا تھا کہ وہ میڈیا ٹرائل کا سامنا نہیں کر سکتے

 

 


ایمزٹی وی(کراچی/ تعلیم) اقوامِ متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) نے پیرس (فرانس) میں یونیسکو ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ ایک تقریب میں باضابطہ طور بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کو "یونیسکوسینٹر فار ایکسلینس کیٹیگری 2انسٹیٹیوٹ" قرار دے دیا ہے۔

تقریب میں بین الاقوامی مرکز جامعہ کراچی اور یونیسکو کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے، ڈائریکٹر جرنل یونیسکو محترمہ ارینا بوکووا اورآئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوھدری نے معاہدے پر دستخط کیے جبکہ تقریب میں فرانس میں پاکستان کے سفیر محترم معین الحق سابق وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی مرکز کے تاسیسی رکن پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن اور حسین ابراہیم جمال فاونڈیشن کے سربراہ عزیز جمال بھی موجود تھے۔

 

 


ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)یوایس ایڈ نے سندھ میں جدید سہولتوں سے آراستہ106اسکولوں کی تعمیر کیلئے پندرہ کروڑ پچاس لاکھ ڈالر فراہم کئے ہیں۔ ترجمان سندھ حکومت کے مطابق یوایس ایڈ نے 106 سکولوں کی تعمیر کیلئے 15کروڑ پچاس لاکھ ڈالر فراہم کئے ہی ںجس کے تحت پہلے مرحلے میں روہڑی میں معیاری تعلیم کی مفت فراہمی کیلئے جدید اسکول بنایاگیا ہے۔

یہ رقم پسماندہ علاقوں میں بچوں کو مفت معیاری تعلیم کی فراہمی پر خرچ کی جارہی ہے۔ ترجمان کے مطابق سندھ حکومت نے حال ہی میں اسکولوں میں زیادہ سے زیادہ ممکنہ داخلہ یقینی بنانے کیلئے تعلیمی ایمرجنسی نافذ کی ہے

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا جس میں پاک بحریہ، پاک فضائیہ اور قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے جنرل راشد محمود کو پیشہ ورانہ خدمات پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنرل راشد محمود نے ملٹری کیرئیر کا آغاز 1975 میں کیا، جنرل راشد محمود نے ملک کے لیے بڑی جدوجہد کی اور اپنے کیرئیر کے دوران بہت سے اہداف کامیابی سے سرانجام دیے جب کہ ملک کے لیے جنرل راشد محمود کی خدمات پر فخر ہے۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ جنرل راشد محمود اپنے کیرئیر کے دوران سچے سپاہی ثابت ہوئے اور ان کا کردارآنے والوں کے لیے مشعل راہ ہے، جنرل راشد محمود جیسی قیادت دہشت گردی، بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے، انہوں نے افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے بھرپور کرداراداکیا۔

 

 


ایمزٹی وی(راولپنڈی) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی بدستور جاری ہے اور پاک فوج بھی اس کا موثر جواب دے رہی ہے جس کے نتیجے میں دشمن کے مزید 7 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے، جس کے جواب میں پاک فوج بھی انتہائی موثر انداز میں منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔

کنٹرول لائن پر حالیہ جھڑپ کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 اہلکار شہید ہوگئے۔ شہدا میں کیپٹن تیمورعلی، حوالدار مشتاق اور لانس نائیک غلام حسین شامل ہیں جب کہ جوابی کارروائی میں بھارت کے 7 فوجی بھی مارے گئے اور ان کی کئی چوکیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری حق خود ارادیت کے لیے جاری جدو جہد کو دبانے میں ناکامی کے بعد بھارت نے لائن آف کنٹرول اورورکنگ باؤنڈری پر پر اشتعال انگیزی شروع کررکھی ہے۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) پولیو وائرس دماغ اورریڑھ کی ہڈی کی اندرونی بافتوں پرحملہ آور ہوتا ہے جس کی وجہ سے پٹھے کمزور ہونے لگتے ہیں اور اس کے نتائج معذوری کی صورت میں سامنے آتے ہیں لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان رواں سال کے آخر تک پولیو سے پاک ملک بن جائے گا۔

سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق پاکستان میں اقوام متحدہ کی نمائندہ اینجیلا کرنے کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت اوربین الاقوامی تنظیم کی کوششوں کے باعث پاکستان رواں سال کے آخرتک پولیو سے پاک ملک بن جائے گا۔

اقوام متحدہ کی نمائندہ کا کہنا ہے کہ 2014 میں 5 لاکھ بچوں کوپولیو کے قطرے نہیں پلائے جاسکے تھے تاہم اب اس تعداد میں خاظر خواہ کمی آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 309 پولیو کے کیس موجود تھے جو اس سال محض 17 رہ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال پولیو کیسز کی تعداد میں کم ازکم 85 فیصد کمی ہونے کے بعد یونیسیف کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اگراسی طرح مثبت پیش رفت ہوئی تو ملک کو پولیو سے پاک ملک قراردیا جا سکتا ہے۔