جمعرات, 28 نومبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) سپریم کورٹ نے پیمرا کو ڈی ٹی ایچ لائسنس کی نیلامی کی اجازت دیدی، نیلامی ہائی کورٹ کے تفصیلی فیصلے سے مشروط ہوگی۔

میڈیا نیوز کے مطابق پیمرا عدالتی فیصلے تک کوئی حتمی اعلان نہیں کرسکتا جبکہ لائسنس جاری کرنے کے حتمی معاہدے کو کیس کا حتمی فیصلہ آنے سے منسوب کردیا گیا۔

 

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس) سہ ملکی سیریز کا پانچواں میچ آج سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں نے ایونٹ میں اب تک ایک ایک فتح حاصل کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کوئنز اسپورٹس کلب بلاوائیو میں کھیلا جائے گا۔ سری لنکا کے سکواڈ میں اوپل تھرنگا، دھنانجایا دی سلوا، نیروشن ڈیکویلا، نووان فرنینڈو، اسیلا گونارتنے، شیہان جے سوریا، نووان کلاسیکرا، لاہیرو کمارا، سورنگا لکمل، کوشل مینڈس، سشیتھ پاتھیرانا، کوشل پریرا، لکشن سنداکن، داسون شناکا اور جیفری ویندرسے شامل ہیں جبکہ حتمی ٹیم کا اعلان میچ سے کچھ دیر قبل کیا جائے گا۔

ویسٹ انڈیز کے سکواڈ میں جیسن ہولڈر، سلیمن بین، کارلوس بریتھ ویٹ، جوناتھن کارٹر، جونسن چارلز، میگوئل کومنز، شین ڈاﺅریچ، شین گیبریل، شئی ہوپ، ایوین لوئس، جیسن محمد، سنیل نارائن، ایشلے نرسے اور روومین پاول شامل ہیں جبکہ حتمی ٹیم کا اعلان میچ سے کچھ دیر قبل کیا جائے گا۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس) بھارت نے نیوٹرل وینیو پر بھی پاکستان کیساتھ ویمن کرکٹ چیمپئن شپ کے میچز کھیلنے سے انکار کردیا جس کے بعد آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم کو چھ پوائنٹ ایوارڈ کر دیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان وویمن چیمپئن شپ کیلئے تین میچ کھیلے جانے تھے تاہم بھارتی تحفظات پر آئی سی سی نے دونوں ممالک کو نیوٹرل وینیواور وقت طے کرنے کیلئے یکم اگست سے 31اگست تک ایک ماہ کا وقت دیا تھا مگر بھارت کی جانب سے کوئی بھی وینیو طے نہیں کیا گیا ´اور نہ ہی آئی سی سی کے خط کا واضح جواب دیا گیا ہے ۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ سریز کھیلنے پر کوئی واضح موقف نہیں دے سکا جس کے بعد تین میچوں کے چھ پوائنٹس پاکستانی ٹیم کو دے دیے گئے ہیں ۔

 
 

 

 


ایمزٹی وی(آنٹرٹینمنٹ)چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی 33 ویں برسی آج منائی جارہی ہے جہاں ملک بھر میں ان کی برسی کے حوالے سے تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے جب کہ کراچی میں ہرسال کی طرح اس سال بھی اداکار وحید مراد کی برسی کے موقع پر ان کے پرستار ان کی برسی پی خصوصی تقاریب منعقد کرتے ہیں۔

وحید مراد نے 2 دہائیوں تک ملک کی سب سے زیادہ سحرانگیز شخصیت ہونے کا لطف اٹھایا تاہم 1970 کی دہائی کے آخر میں ان کا کیرئیر زوال پزیر ہوا کیونکہ اس وقت کی معروف اداکاراؤں زیبا ، شبنم اور نشو کو اپنے شوہروں کی جانب سے چاکلیٹی ہیرو کے مد مقابل کام کرنے کی اجازت نہیں تھی ، جس کی وجہ سے وہ وحید، ندیم یا محمد علی کے ساتھ بطور معاون اداکار کے طور پر یا ‘ پھر دوسرے درجے کے ہداتکاروں کی فلموں میں بطوراداکار کے طور پر کام کرنے پر مجبور ہوگئے۔ وحید مراد اس طرح کے بدترین برتاؤ کو برداشت نہیں کرپا رہے تھے جس کی وجہ سے ناصرف وہ اخلاقی پستی کا شکار ہوئے بلکہ ان کی گھریلو زندگی بھی ناچاقی کا شکار ہوئی۔

1983 میں وحید مراد کی گاڑی ایک حادثے کا شکار ہوگئی جس سے وحید تو معجزاتی طور پر بچ گئے لیکن حادثہ ان کے چہرے پر ایک بڑا نشان چھوڑ گیا تھا۔ کل تک جو ہدایت کار اور پروڈیوسر انہیں اپنی فلم میں شامل کرنے کے لئے برسوں انتظار کرتے تھے وہ اب ان سے پہلو بچانے لگے تھے۔ اس صورت حال سے وہ اس قدر دلبرداشتہ ہوگئے کہ 23 نومبر 1983 کو وہ اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے اور لاہور میں اپنے والد کے پہلو میں آسودہ خاک ہوئے۔

 

 


ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق ایم بی بی ایس فرسٹ اور سیکنڈ پروفیشنل ضمنی امتحانات برائے 2016 اور بی ڈی ایس فرسٹ اور سیکنڈ پروفیشنل ضمنی امتحانات برائے 2016 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے ۔

نتائج کے مطابق ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل کے امتحانات میں35طلبہ شریک ہوئے،27طلبہ کو کامیاب جبکہ08طلبہ کو ناکام قرار دیا گیا۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 77.14 فیصد رہا۔ ایم بی بی ایس سیکنڈ پروفیشنل کے امتحانات میں 77 طلبہ شریک ہوئے ،68 طلبہ کو کامیاب جبکہ 09 طلبہ کو ناکام قراردیا گیا ۔کامیاب طلبہ کا تناسب 88.31 فیصد رہا۔

 

 


ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ ہندوستانی جارحیت جنوبی ایشیاء کو خطرناک جنگ کی طرف دھکیل رہی ہے ۔ مسلم کانفرنس بھارتی فائرنگ کے متاثرین کے لئے اجتماعی عطیات دینے کی پیشکش کرتی ہے ۔ سیز فائر لائنپر ترجیحی بنیادوں پر بنکرز تعمیر کئے جائیں۔ 
ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے مسلم کانفرنس افواج پاکستان کے لیے افرادی قوت فراہم کرنے کو بھی تیار ہے ۔ سیز فائر لائن کراسنگ پروگرام کو ہرمکتبہ فکر سے پذیرائی مل رہی ہے ۔ جنرل راحیل شریف کا بیان کہ پاکستانی فوج روا یتی جنگ کے لئے تیار ہے بہت حوصلہ افزاء اور قومی جذبات کا حقیقی عکاس ہے

۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں پلندری میں مسلم کانفرنس کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کنونشن کی صدارت مسلم کانفرنس ضلع سدہنوتی کے صدر سردار الطاف حسین خان نے کی۔ سردار عتیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیز فائر لائن کو نہیں مانتے ۔ مقبوضہ کشمیر میں طویل ترین کرفیو زخمیوں کو علاج کی سہولیات نہ دینا ، غذائی قلت دور نہ کرنا، ہندوستان کے سیکولر ازم کے منہ پر طمانچہ ہے، انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ کے کردار پر سوالیہ نشان ہے

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا، ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دیدی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ کے 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا جب کہ اجلاس میں وفاقی وزرا، ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دیدی گئی ہے۔

وفاقی وزراء کی تنخواہ اضافہ کے بعد 2لاکھ ،ارکان اسمبلی وسینٹ کی تنخواہ ایک لاکھ 62ہزار ہوجائے گی جب کہ چیئرمین سینٹ اور اسپیکر کی تنخوا ہ اضافے کے بعد 2لاکھ 5ہزار اور وزیرمملکت ،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی تنخواہ ایک لاکھ 85 ہزار ہوجائے گی۔

اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ارکان پارلیمنٹ کی ماہانہ تنخواہ 62 ہزار ہے جب کہ بلوچستان اسمبلی کے ارکان کی تنخواہ اس سے کئی زیادہ ہے۔

اس موقع پر خواجہ آصف نے بھی کہا کہ تنخواہوں میں اضافہ ہوناچاہئے جس پر وزیراعظم نے مسکراتے ہوئے کہا کہ تنخواہوں میں اضافہ ہوگا لیکن اپنی کارکردگی کوبھی بہتربنائیں تاہم بعد میں وزیراعظم نے تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دیدی

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو بنگلہ دیش سے واپس پاکستان بلا لیا ہے ۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے کے لیے کئی ہفتوں سے ڈھاکہ میں ہیں ۔

ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی آرمی چیف کی دعوت پر پاکستان آرہے ہیں جہاں وہ کراچی میں شاہد آفریدی کرکٹ گراﺅنڈ کی افتتاحی تقریب میں شریک ہو کرکچھ دنوں بعد واپس ڈھاکہ چلے جائیں گے ۔
یاد رہے شاہد آفریدی کرکٹ گراﺅنڈ کا افتتاح 24نومبر کو ہو گا ۔

مذکورہ کھیل کا میدان شاہد آفریدی کی کرکٹ کے لیے خدمات کے پیش نظر ان کے نام پر بنا یا جا رہا ہے ۔یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چیف سلیکٹر انضمام الحق دو روز پہلے کہہ چکے ہیں کہ اچھی کارکردگی دکھانے پر شاہد آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے ۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے خلاف درخواست میں سیکیورٹیز اینڈایکس چینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے اپنا جواب سپریم کورٹ میں داخل کرادیا جس میں کہا گیا ہے کہ جہانگیر ترین نے غیر قانونی طور پر حاصل کردہ 7کروڑ سے زائد رقم واپس کی اور جرمانہ بھی ادا کیا ۔

ذرائع کے مطابق جواب میں جہانگیر ترین کو جرم قرار دیتے ہوئے سپریم کور ٹ کو بتایا گیا ہے کہ انہیں ان سائیڈ ٹریڈنگ پر تحقیقات کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد یونائٹڈشوگر ملز کے شیئر کی غیر قانونی فروخت پر جرمانہ کیا گیا جو انہوں نے ادا کر دیا ہے اور غیر قانونی طور پر کمائے گئے 7کروڑ سے زائد بھی واپس کر دیے ہیں ۔

جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ آج جہانگیر ترین کی نااہلی کے حوالے سے حنیف عباسی کی درخواست پر سماعت کر یگا اور اس موقع پر ایس ای سی پی کا یہ جواب کیس میں انتہائی اہم کردار ادا کر سکتا ہے کیونکہ جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ میں دیے گئے جواب میں جہانگیر ترین نے آف شور کمپنیوں سے انکار کیا ہے۔

جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ جہانگیر ترین نے یونائٹیڈ شوگر ملز کے حصول کیلئے ان سائیڈر ٹریڈنگ آرڈیننس 1969ءاور کمپنیز آرڈیننس 1984ءکی خلاف ورزی بھی کی اور سات کروڑ کمائے جن میں سے انہوں نے 7کروڑ سے زائد واپس کر دیے ہیں جس میں جرمانے اورمعاملے کی تحقیقات پر ریگولیٹر کے خرچے کی مد میں رقم شامل ہے ۔

ایس ای سی پی نے اپنے جواب میں یہ بھی کہا ہے کہ جہانگیر ترین کو بطور ڈائریکٹر جے ڈی ڈبلیوان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے یونائٹیڈ شوگر ملز کے حصول کے لئے معاملات طے کر نے کا اختیار بھی دے رکھا تھا جس کے بعد انہوں نے سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج آرڈیننس 1969ءکے سیکشن 15 اے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 7کروڑ سے زائد رقم حاصل کی۔”نومبر 2004ءسے نومبر 2005ءتک شوگر مل کے شیئرز میں تمام تر تجارت اور قیمتوں کا تعین بھی جہانگیر ترین کا اختیار میں تھا اور ایس اسی سی پی ایکٹ 1997ءکے تحت تحقیقات کا حکم 12دسمبر 2006ءکو دیا گیا ۔
جواب میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ جہانگیر ترین نے حاجی خان اور اللہ یار کے نام پر 3لاکھ 41ہزار 780شیئرز حاصل کیے اور شوگر مل اور سٹاک مارکیٹ میں اپنے شیئر ہولڈرز کو فروخت کر کے سات کروڑ سے زائد رقم کمائی ۔
بعد میں ایس ای سی پی نے 3دسمبر 2007ءکو ایک خط کے ذریعے غیر قانونی رقم کے الزامات پر وضاحت طلب کی جس کے جواب میں جہانگیر ترین نے 8دسمبر کو جواب جمع کرایا اور الزامات تسلیم کرتے ہوئے سات کروڑ سے زائد رقم واپس کر دی ۔

 

 


ایمزٹی وی(کوٹلی) مودی سرکار جنگی جنون میں اس قدراندھی ہوگئی ہے کہ اب اس نے مقامی آبادی کے علاوہ مسافربسوں کو بھی نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وادی نیلم کے علاقے لوات میں بھارتی فورسز کی جانب سے ایک مسافرکوچ پرراکٹ داغا گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد شہید جب کہ 7 زخمی ہوگئے ہیں۔ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرزمیں بھی رہائش پزیرشہری آبادی پرمسلسل گولہ باری اورفائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، کیرل سیکٹرمیں ایک مکان پرگولہ لگنے سے ایک شخص کے شہید جب کہ پانچ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، اس کے علاوہ بھارتی فوج کی جانب سے داغے گئے 3 مارٹرگولے تحصیل ہیڈ کوارٹراسپتال تتہ پانی کے قریب گرنے سے نازیہ دخترطفیل شاہ زخمی ہوگئیں۔

بھارتی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاک فوج بھی دشمن کو منہ توڑجواب دے رہی ہے، دونوں اطراف سے فائرنگ اورگولہ باری کا سلسلہ جاری ہے، جس میں بھارتی فوج کو بھاری جانی نقصان پہنچا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے بٹل، کریلہ، شاہ کوٹ ، باگسر، تتہ پانی سیکٹرز پربلااشتعال فائرنگ کی گئی ہے۔ جس میں بھارتی فوج نے مارٹرگولوں سے مقامی آبادی کو نشانہ بنایا ہے جب کہ پاک فوج بھی دشمن کو منہ توڑجواب دے رہی ہے تاہم پاک فوج نے اب تک کسی بھی شہری کی شہادت کی تصدیق نہیں کی۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد شہید ہوچکے ہیں۔