جمعرات, 28 نومبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 


ایمزٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت ختم ہونے سے چند دنوں قبل آصف علی زرداری نے جلد ہی ملک میں واپس آنے کا گرین سگنل دے دیا ۔ سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے کہاہے کہ میں عنقریب پاکستان میں آجاﺅں گا ۔
۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے ایک جلسے کے دوران متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ بلے کو دودھ نہیں پینے دینا ۔اس بیان پر سیاسی تجزیہ نگاروں اور مبصرین نے آصف علی زرداری کو تنقید کا نشانہ بنا یا تھا۔

سیاسی تجزیہ نگاروں نے آصف علی زرداری کے اس بیان کی تشریح کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے یہ بیان آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور پاک فوج کے خلاف دیا تھا ۔یہ بیان دینے کے کچھ دن بعد آصف علی زرداری علاج کے سلسلے میں امریکہ روانہ ہو گئے ۔

مبصرین نے خیال ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت ختم ہونے سے محض چند دن قبل آصف علی زرداری نے ملک واپس آنے کا گرین سگنل دے دیا جو کہ معنی خیز بات ہے ۔واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت 29نومبر کو ختم ہو رہی ہے ۔

 

 


ایمزٹی وی(کراچی)شہر قائد میں چہلم حضرت امام حسین کے جلوس اور مجالس کا سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے جس کے تحت 5ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہونگے۔ جلوس کے راستے کو بم ڈسپوزل اسکواڈ سے بھی چیک کرایا جائے گا۔

کراچی میں چہلم حضرت امام حسین کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے دوپہر ایک بجے برآمد ہوگا۔ جلوس کی سکیورٹی کے لئے 5 ہزار اہلکار تعینات ہونگے۔آئی جی سندھ کے مطابق مجالس اور جلوسوں کے روٹس کی نگرانی، سوئپنگ اور اسکیننگ کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

بلند عمارتوں پر اسنائپرز کی تعیناتی اور نشترپارک کے اطراف واچ ٹاورز کے ذریعے کڑی نگرانی کی جائے گی۔چہلم حضرت امام حسین کے لئے پولیس نے ٹریفک پلان بھی ترتیب دے دیا ہے۔ ٹریفک کو ایم اے جناح روڈ پر داود پوتا روڈ سے سولجر بازار کی طرف موڑا جائے گا۔ناظم آباد سے آنے والے ٹریفک کو لسبیلہ سے نشتر روڈ کی طرف بھیجا جائے گا۔ لیاقت آباد سے آنے والے شہری پیپلز چورنگی سے کوریڈور تھری استعمال کر سکیں گ

 

 

ایمزٹی وی(لاہور) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ قطری شہزادے کے عدالت میں پیش ہونے تک حکومت کی جانب سے پیش کردہ ان کا خط ردی کا ٹکرا ہے

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کیس میں ثبوت حامدخان نے نہیں شریف فیملی نے پیش کرنے ہیں کہ انہوں نے جائیداد کس ذرائع سے بنائی، اس کیس میں اب حکومت کی جانب سے نئی نئی باتیں سامنے آرہی ہیں

وزیراعظم نواز شریف کے قومی اسمبلی کے بیان میں قطری شہزادے کا نام تک نہیں تھا لیکن پتہ نہیں یہ قطری شہزادہ یکدم کہاں سے نمودار ہو گیا۔ پاناما کیس کے حوالے سے نہ پی ٹی آئی نے کوئی رابطہ کیا اور نہ ہی مشورہ مانگا تاہم اگر مشورہ مانگا گیا تو ضرور دوں گا۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ جس طرح یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف بطور وزیراعظم عدالت میں پیش ہوئے، پامانا لیکس کیس میں بھی وہی ہونا چاہیئے اور نوازشریف کوبھی عدالت میں پیش ہوناچاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے بیانات میں بہت تضاد ہے، حسین نواز نے خود کہا تھا کہ قطر سے کسی نے مدد نہیں کی لیکن اب قطری شہزادے کا خط منظر عام پر آ گیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کے مطالبات بلکل جائز ہیں جس پر پیپلزپارٹی کبھی بھی ہوٹرن نہیں لے گی لہذا اب وزیراعظم کے پاس فرار کی کوئی راہ باقی نہیں ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(لاہور) چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاناما بل کی منظوری کے بغیر عدالتیں شریف برادران کا احتساب نہیں کر سکتیں اس لئے حکومت سے 4 مطالبات منوانے کے لئے سب ہمارا ساتھ دیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ جب تک پاناما لیکس پر ہمارا قانونی بل پارلیمنٹ منظور نہیں کرتی تو اس وقت تک کسی کارروائی کا فائدہ نہیں ہوگا، پاناما بل کی منظوری کے بغیر عدالتیں شریف برادران کا احتساب کرنے کے قابل نہیں ہو سکتیں اس لئے حکومت سے 4 مطالبات منوانے کے لئے سب ہمارا ساتھ دیں۔

دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں اپنا قیام بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، بلاول ہاوس لاہور میں پارٹی کنونشنز کا سلسلہ 5 روز تک جار ی رہے گا، 30 نومبر کو پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کی مرکزی تقریب بلاول ہاوس میں ہوگی اور مرکزی کنونشن میں چاروں صوبوں سے پارٹی عہدیداران، رہنما اور کارکن شریک ہوں گے جب کہ اس موقع پر پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے ضلعی عہدیداروں کے انٹرویوز بھی لئے جائیں گے۔

 

 


ایمزٹی وی(تعلیم/ سندھ)شاہ عبداللطیف یونیورسٹی شکارپور کے کیمپس میں کمپیوٹر سائنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی ،بزنس ایڈمنسٹریشن اور دیگر شعبوں کے پری انٹری ٹیسٹ منعقد کیے گئے۔

اس موقع پر وا ئس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر لطف اللہ منگی نے کیمپس کا دورہ کیا اور میڈیا کو بتایاکہ ٹوٹل 136 طلبہ اورطالبات نے انٹری ٹیسٹ میں حصہ لیا ہے جن کے نتائج جلد سامنے لائے جائینگے

 

 


ایمزٹی وی(تعلیم)پاک ترک اسکول نیٹ ورک کے طلبہ ، اساتذہ اور عملے نے اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور پاک ترک اسکولز کے عملے کے ویزوں میں توسیع کا مطالبہ کیا ۔

احتجاجی مظاہرے میں طلبہ کے والدین بھی شریک تھے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ترک اسکولز کے عملے کے ویزوں میں توسیع کرے ورنہ احتجاج جاری رہے گا۔

 

 


ایمزٹی وی(کوئٹہ) صوبائی دارالحکومت میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایک ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جب کہ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ میں ایک ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ کرکے اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کوئٹہ میں ایک ماہ کے لئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے جب کہ جلسے جلوسوں اور دھرنوں پر بھی پابندی ہوگی۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے شہر میں دفعہ 144 اور ڈبل سواری پر پابندی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ شہر میں جاری حالیہ دہشت گردی، تخریب کاری کے واقعات اور ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام کے لئے پابندی عائد کی گئی ہے، پابندی کا اطلاع فوری طور پر ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران کوئٹہ میں تخریب کاری کے متعدد واقعات رونما ہو چکے ہیں جن میں سول اسپتال حملہ، پولیس ٹریننگ سینٹر حملہ اور درگاہ شاہ نورانی پر حملہ بھی شامل ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی (تعلیم)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے لاڑکانہ کے نجی کیڈٹ کالج کے طالبعلم پر مبینہ تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ اس پر تشدد ثابت ہوا تو ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

استاد کا بہیمانہ تشدد سے طالب علم مفلوج

ذرائع کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سیکریٹری یونیورسٹی اینڈ بورڈز کو معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا اور ہدایات جاری کیں کہ طالب علم کے علاج کا بندوبست کیا جائے۔وزیراعلی سندھ نے ہدایت کی ہے کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کرکے جلد رپورٹ دی جائے۔

اس کے علاوہ مراد علی شاہ نے صوبائی سیکریٹری تعلیم سے بھی صورتحال پر تفصیلی رپورٹ طلب کرلی اور ساتھ ہی سیکریٹری صحت کو طالب علم کو دیکھ کر پاکستان یا امریکا میں علاج کرانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

 

 


ایمزٹی وی(تعلیم) لاڑکانہ میں قائم نجی کیڈٹ اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والے آٹھویں جماعت کے طالب علم کو استاد نے مبینہ طور پر اس بے دردی سے مارا کہ وہ دماغی طور پر معذور ہوگیا۔

متاثرہ بچے کے والد کے مطابق ان کا بیٹا محمد احمد حسین چھ بہنوں کا اکلوتا بھائی ہے اور اس کو خود بھی معلوم نہیں کہ اس کے استاد نے اس پر وحشیانہ تشدد کیوں کیا، جس سے وہ معذور ہوگیا۔

361690 75944108

انھوں نے بتایا کہ وہ ہونہار طالب علم ہے اور امتحانات میں بہترین نمبر لے کر پاس ہوتا رہا ہے، انھوں نے کہا کہ استاد کی جانب سے ان کے ہونہار بچے پر تشدد کی وجہ سمجھ سے بالا تر ہے۔larkana kid 1

رپورٹ کے مطابق نجی کیڈٹ کالج کے ایک استاد نے محمد احمد حسین کو اس بری طرح سے مارا پیٹا کہ اس کا جسم سوج گیا اور سر پر چوٹیں آنے کی وجہ سے دماغ کو آکسیجن کی سپلائی بند ہوگئی، جس کی وجہ سے ہنستا مسکراتا احمد حسین دماغی طور پر معذور ہوگیا۔1236093 unnamedcopy 1479503884 827 640x480

متاثرہ بچے کے والد کا کہنا ہے کہ کراچی کے ایک معروف ہسپتال کے ڈاکٹروں نے اس کے علاج کیلئے اپنی سی کوششیں کرکے دیکھ لی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کا علاج صرف امریکہ میں ممکن ہے۔

 

 

ایمزٹی وی (کراچی)سندھ حکومت کی جانب سے عدالتی حکم پر راؤ انوار کوگزشتہ رات ایس ایس پی کے عہدے پر بحال کردیا گیا جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا جو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی منظور کے بعد جاری کیا گیا اور انہیں پولیس ہیڈ کوارٹر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تاہم انہیں کسی ضلع میں تعینات نہیں کیا گیا جس کا فیصلہ جلد ہی کرلیا جائے گا۔

واضح رہے راؤ انوار نے بطور ایس ایس پی ملیر سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے تھے جب کہ وزیراعلیٰ سندھ کی مداخلت کے بعد انہیں رہائی مل گئی تھی تاہم صوبائی حکومت نے انہیں ایس ایس پی ملیر کے عہدے سے 16 ستمبر کو معطل کیا تھا، راؤ انوار نے اپنی معطلی کو سندھ ہائی کورٹ میں چینلج کردیا تھا۔