جمعرات, 28 نومبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)ترک صدر رجب طیب اردگان اپنی اہلیہ اور وفد کے ہمراہ دوروزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں ، ان کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہواتو پاک فضائیہ کے طیاروں نے انہیں سلامی دی اور اپنے حصار میں لے لیاجس کے بعد نورخان ایئربیس تک لایاگیا۔

نورخان ایئربیس پر وزیراعظم نوازشریف نے شہبازشریف ، اپنی فیملی اور کابینہ کے ارکان اور وفاقی حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں کے ہمراہ استقبال کیا۔ معزز مہمان اپنے طیارے سے نیچے اترے تواُنہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے
طیب اردگان صدر مملکت ممنون حسین کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں اور تیسری مرتبہ پاکستان کی پارلیمنٹ سے جمعرات کوسہہ پہر2:30بجے خطاب کریں گے ۔

بدھ کی شام ترک صدر کی ممنون حسین اور جمعرات کو وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات شیڈول ہے جس کے بعد وہ لاہور روانہ ہوجائیں گے جہاں ان کے اعزاز میں شاہی قلعہ لاہور میں عشائیہ دیاجائے گا جس کے بعد وہ وہیں سے ترکی واپس روانہ ہوجائیں گے ۔

ترک صدر اس سے قبل بھی پاکستان آ چکے ہیں تاہم ترکی میں حالیہ فوجی بغاوت ناکام ہونے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ پاکستان ہے۔ترک صدر کے 2 روزہ دورے کے دوران اہم معاہدوں پر دستخط ہوں گے اور کل وہ پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے جبکہ وزیراعظم ہاﺅس میں وفود کی سطح پر ملاقاتیں بھی ہوںگی۔

 

 

ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کا ہر شہید قومی ہیرو ہے ،ملک کی سلامتی اور آزادی کیلئے دی جانے والی شہادتیں رائیگاں نہیں جائیں گی،بھارت کو کشمیر سے نکلنا پڑے گا کیونکہ کشمیری عوام کسی قیمت پر بھارت کا قبضہ تسلیم کرنے کو تیار نہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر پیر سید مرتضیٰ گیلانی ،راجہ ثاقب مجید ،خواجہ محمد شفیق،شیخ مقصود احمد ،یاسر نقوی ،راجہ ولید عبداللہ اور دیگر بھی موجود تھے ،بعد ازاں سردارعتیق احمد نے یہاں اسلام آباد حفظ اسکول کی پہلی دستارفضیلت کانفرنس بسلسلہ تکمیل حفظ قرآن میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) سمندر کو آلودگی سے پاک کرنے کیلئے کراچی کے سمندر میں پاک بحریہ کی مشقوں کا آغاز ہوگیا ہے۔

پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی ہیڈ کوارٹر میں ساتویں بارہ کوڈہ مشقیں شروع ہوگئی ہے، کراچی میں دو ہزار تین میں تسمان اسپرٹ واقعے کے بعد اس مشق کا آغاز ہوا تھا، بارہ کوڈہ مشقوں میں میری ٹائم کے دو گن شپ اور نیوی کے تین شپ حصہ لے رہے ہیں۔

کمانڈر پاکستان فلیٹ پاک بحریہ وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے کہا کہ سمندری آلودگی آبی حیات سمیت انسانی جان کے لئے خطرناک ہے، بارہ کوڈہ مشقوں کے باعث صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ مشقوں کا مقصد تسمان اسپرٹ جیسے واقعات سے نمٹنے کیلئے خود کو تیار کرنا ہے۔

ڈی جی ایم ایس اے رئیر ایڈمرل جمیل اختر کے مطابق صنعتی فضلہ اور سمندری آلودگی کو صاف کرنے کیلئے یہ مشقیں کی جاتی ہیں، کوسٹل ایریا کی صفائی کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ پی ایم ایس اے پاک بحریہ سے مل کر آئل اسپل وے کے لئے کام کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ان مشقوں میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون سے سمندری آلودگی کا خاتمے کی کوشش کیجارہی ہیں تاکہ سمندری آلودگی سے بچا جا سکے اور آبی حیات بھی محفوظ رہیں۔

انکا کہنا تھا کہ بابا بھٹ آئر لینڈ، کیماڑی اور دیگر ملحقہ علاقوں سے صنعتی فضلہ سمندر میں ڈالا جاتا ہے، جس کے باعث سمندری آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے، میڈیا کے ذریعے آگاہی سے آلودگی کا خاتمہ ممکن ہے۔

 
 

 

 

ایمز ٹی وی ( بہاولپور)وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بہاولپور کے قریب خیر پور ٹامیوالی میں ہونے والی 'رعد البرق' فوجی مشقوں کا معائنہ کیا وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاک فوج اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہے ، ہم تمام غیر ریاستی عناصر کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔

وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بہاولپور کے قریب خیر پور ٹامیوالی میں ہونے والی رعد البرق فوجی مشقوں کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر چیئرمین جوائنٹس چیفس آف اسٹاف جنرل راشد محمود اور بحریہ اور پاک فضائیہ کے چیف بھی موجود تھے۔ مشقوں میں الخالد ٹینکس اور لڑاکا طیاروں نے کامیابی سے اہداف کو نشانہ بنایا ۔ یہ مشقیں پاکستان کی بری اور فضائی افواج نے مشترکہ طور پر انجام دیں جس کے دوران بھرپور دفاعی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا ۔وزیر اعظم نواز شریف کو ان مشقوں کے مقاصد اور اہداف کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی جب کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیر اعظم نواز شریف کو سووینئر بھی پیش کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، ہماری فوج دنیا کی بہترین فوج ہے، یہ مشقیں اس بات کا مظہر ہیں کہ مسلح افواج کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مسلسل سرحدی حدود کی خلاف ورزی کر رہا ہے ، عالمی برداری مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق حل کرے ۔

وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ دشمن نے اپنے عزائم واضح کر دئیے ہیں، دشمن پاکستان میں ترقی کا عمل نہیں دیکھنا چاہتا ہم تمام غیر ریاستی عناصر کا خاتمہ کر کے دم لیں گے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں کو پوری دنیا مانتی ہے ، سی پیک کے تحت تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے گی وزیر اعظم نواز شریف کو ان مشقوں کے مقاصد اور اہداف کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی جب کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیر اعظم نواز شریف کو سووینئر بھی پیش کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، ہماری فوج دنیا کی بہترین فوج ہے، یہ مشقیں اس بات کا مظہر ہیں کہ مسلح افواج کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مسلسل سرحدی حدود کی خلاف ورزی کر رہا ہے ، عالمی برداری مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق حل کرے ۔

وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ دشمن نے اپنے عزائم واضح کر دئیے ہیں، دشمن پاکستان میں ترقی کا عمل نہیں دیکھنا چاہتا ہم تمام غیر ریاستی عناصر کا خاتمہ کر کے دم لیں گے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں کو پوری دنیا مانتی ہے ، سی پیک کے تحت تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے

 
 

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) احتساب عدالت نے کرپشن اور دہشت گردوں کی معاونت کے الزام میں گرفتار پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کو ان کے ذاتی اسپتال میں علاج کی اجازت دے دی ہے۔

ڈاکٹر عاصم حسین نے کراچی کی احتساب عدالت میں ہائیڈرو تھراپی اور دیگر طبی سہولیات سے متعلق درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ میڈیکل بورڈ نے خراب طبیعت کی وجہ سے انہیں چلنے پھرنے سے منع کیا ہے اور میڈیکل بورڈ نے علاج کے لیے ہائیڈرو تھراپی پر زور دیا ہے لیکن ان کے اپنے اسپتال کے علاوہ کراچی کے کسی بھی بڑے سرکاری یا نجی اسپتال میں ہائیڈرو تھراپی کی سہولت نہیں ہے، اس لئے انہیں اپنے ذاتی اسپتال میں علاج کی اجازت دی جائے۔

واضح رہے کہ اربوں روپے کی کرپشن اور دہشت گردوں کی معاونت کے الزام میں گرفتار ڈاکٹر عاصم کینسر اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں جب کہ گزشتہ دنوں ان پر فالج کا حملہ بھی ہوا تھا۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی) کراچی میں موسم گرما کی طرح سمندری ہوائیں رکنے کے باعث سردی میں اسموگ کا خدشہ ہے،آلودہ ہوائیں شہر کوخطرے کی جانب دھکیل رہی ہیں تاحال کراچی میں اسموگ کا خدشہ نہیں اگر 3سے4 گھنٹے سمندری ہوائیں تواتر سے چلیں تو ہوائیں فضائی آلودگی کو صاف کردیتی ہیں، اس کے برعکس موسم گرما کی طرح سمندری ہوائیں کچھ دن رک جائیں تو شہر میں بھی اسموگ کا خدشہ ہے۔

اس بات کا انکشاف محکمہ موسمیات کے سابق چیف میٹرولوجسٹ توصیف عالم اورماہرین ماحولیات نے کیا سروے کے دوران انھوں نے بتایا کہ کراچی میں سمندری ہوائیں رک جانے سے اسموگ کا خدشہ ہے جس طرح گزشتہ سال موسم گرما میں سمندری ہوائیں رک جانے کے باعث کراچی میںگرمی کی لہر (ہیٹ ویو ) آئی تھیں اور درجہ حرارت 49ڈگری تک جا پہنچا تھا جس سے 2ہزار سے زائدافراد جاں بحق ہوگئے تھے اسی طرح موسم سرما میںسمندری ہوائیں رک جانے یا ہواؤں کا رخ تبدیل ہوجانے کی صورت میں اسموگ کا خطرہ ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں20سر فہرست آلودہ ترین شہروں میں پاکستان کے 3 شہروں میں پانچویں نمبر پر کراچی ہے جبکہ چھٹے نمبر پر پشاوراور ساتویں نمبر پرراولپنڈی شہرشامل ہے بھارت کا شہر دہلی پہلے نمبر پر ہے، گزشتہ دنوںلاہور اور وسطی پنجاب کے متعدد شہر اسموگ یا آلودہ دھند کی لپیٹ میں رہے اور بھارت کا شہر دہلی میں تاریخ کی بدترین فضائی آلودگی کا شکار رہا ،امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق بھارتی پنجاب میں کسانوں کی جانب سے جلائی جانے والی فصلوں کی باقیات اور گھاس پھوس نذرآتش کرنے سے کثیف دھواں فضا میں جاتا ہے جو سرد موسم میں منجمد ہوکر گاڑھے دھوئیں یا اسموگ کا باعث بنتا ہے جس سے پاکستان و بھارت کے دونوں اطراف زہریلی دھند میں اضافہ ہوتا ہے۔

تاہم ماہرین ماحولیات کا کہنا ہے کہ اسموگ کا سبب صرف بھارت نہیں بلکہ پاکستان میں بھی زرعی فضلات کوجلایا گیا ہے اس کے علاوہ ہواؤں کا رخ تبدیل ہونے سے بھی لاہور سمیت دیگر شہروں میں اسموگ رہا، پاکستان میں اسموگ بطور ایک نئی اصطلاح استعمال کی جارہی ہے جو Fog(دھند)اورsmock(دھواں)کا مجموعی لفظ ہے،ماہر ماحولیات کے مطابق موسم سرما میں درجہ حرارت کی شدت کم ہوجاتی ہے اور فضا میں80فیصد رطوبت بڑھ جاتی ہے،عموماً سرد علاقوں میں صبح کے وقت دھند رہتی ہیںاور جیسے جیسے فضا میں نمی کا تناسب کم ہوجاتا ہے تو دھند بھی کم ہوتی جاتی ہے۔

اسموگ میں سلفرڈائی آکسائیڈ،نائٹروجن آکسائیڈ کاربن ڈائی آکسائیڈ،میتھین اور دیگر ذرات شامل ہوتے ہیں، اسموگ کے موسم میں بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے سے گریز کیا جائے اور گھر سے باہر جانے سے قبل چشمہ اور ماسک لگانا ضروری ہے،پانی زیادہ پئیں ،گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے مضبوطی سے بند رکھیں،ٹھنڈے پانی سے آنکھوں کو دھوئیں ، اسموگ سے آنکھوں میں سوزش، گلے کی خراش،شدید کھانسی اور دمے و الرجی کے مریض بلخصوص بچے شدید متاثر ہوتے ہیں،چین میں ہر سال17 فیصد اموات اسموگ کی وجہ سے ہوتی ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی ( کوئٹہ) کوئٹہ میں غیر اعلامیہ لوڈ شیڈنگ سے تنگ عوام سڑکوں پر نکل آئے ، مظاہرین نے بجلی کی بل پھاڑ کر بلب اور ٹیوب لائٹ توڑ دئیے۔ ہزارہ ٹاون میں اہل علاقہ کا دو ماہ سے خراب ٹرانسفارمر اور طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔

مظاہرین نے بجلی کے بل پھاڑ کے بلب توڑ دئیے ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم کی ہدایات کے باوجود کوئٹہ میں جاری لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہیں کیا گیا ۔

غیر اعلامیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث مختلف علاقوں میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے ۔ غیر اعلامیہ لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی حکومت مسائل کا نوٹس لے، بصورت دیگر احتجاج کو وسعت دیں گے۔

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) ابراہیم حیدری کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حساس ادارے کا اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا حساس ادارے کا اہلکار ہے جس کی شناخت زاہد کے نام سے ہوئی ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے کراچی کے منتخب میئر وسیم اختر اور پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے دہشت گردوں کے علاج معالجے کے کیس کی سماعت کی اور کیس میں نامزد مرکزی ملزمان کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

عدالت نے وسیم اختر اور عبدالقادر پٹیل کو پانچ لاکھ روپے فی کس مچلکے کے عوض ضمانت دی اور دونوں شخصیات کو اپنے پاسپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

یاد رہے کہ دہشت گردوں کے علاج معالجے کے کیس میں وسیم اختر ‘ عبدالقادر پٹیل ‘ انیس قائم خانی اور ڈاکٹر عاصم کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا تھا۔

رواں ماہ کی پہلی تاریخ کو سندھ ہائی کورٹ نے دہشت گردوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے سے متعلق کیس میں ڈاکٹر عاصم، انیس قائم خانی، رؤف صدیقی اورعثمان معظم کی ضمانت منظور کی تھی۔

اسی کیس کی ایک سماعت رواں ماں کی چھ تاریخ کو ہوئی تھی جس میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں ڈاکٹر عاصم، انیس قائم خانی، روف صدیقی، وسیم اختر، قادر پٹیل اور عثمان معظم پیش ہوئے،عدالت کی جانب سے تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی تاہم عدالت میں تمام ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار کر دیا گیا جس پرعدالت نےآج تمام گواہوں کو طلب کیا تھا۔

 
 

 

 

ایمز ٹی وی ( لاہور )لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے نیوز لیکس کی انکوائری کے لیے کمیشن کے قیام کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔

درخواست گزار عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت نے متنازعہ خبر کے لیک ہونے کے معاملے پر انکوائری کے لیے جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دیا ہے جن کے شریف خاندان کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں، اس وجہ سے شفاف تحقیقات ممکن نہیں۔

درخواست گزار کے مطابق کمیٹی کی تشکیل سے متعلق نوٹیفیکیشن قانونی ضابطے کے بغیر جاری کیا گیا۔ نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے کمیشن اینڈ انکوائریز ایکٹ 1956 کا حوالہ بھی نہیں دیا گیا جو حکومتی بدنیتی کو ظاہر کرتا ہے۔ عدالت نیا کمیشن تشکیل دینے کا حکم دےڈپٹی اٹارنی جنرل نے بیان دیا کہ کمیشن کی تشکیل میں تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے ہیں۔ درخواست غیر ضروری طور پر دائر کی گئی ہے۔

عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔

واضح رہے کہ قومی سلامتی سے متعلق خبر شائع ہونے سے متعلق انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس کی سربراہی جسٹس ریٹائرڈ عامر خان رضا کریں گے۔

تحقیقاتی کمیٹی قومی سلامتی سے متعلق خبر لیک ہونے پر اس میں ملوث افراد سے تفتیش کرے گی۔ شفاف تحقیقات کے لیے حکومت پہلے ہی اپنے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کو عہدے سے فارغ کر چکی ہے جب کہ کمیٹی کی تحقیقات کی روشنی میں مزید کارروائی بھی کی جائے گی۔

کمیٹی میں حساس اداروں آئی ایس آئی، آئی بی اور ایم آئی سے تعلق رکھنے والے ایک ایک افسر کو بھی شامل کیا گیا ہے جو کہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر تحقیقات میں معاونت کریں گے اور کمیٹی کو حقائق پیش کریں گے۔

اس کے علاوہ کمیٹی میں سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ طاہر شہباز، ڈائریکٹر ایف آئی اے عثمان انور اور محتسب اعلیٰ پنجاب نجم سعید بھی بہ طور رکن کمیٹی خدمات انجام دیں گے اور حساس نوعیت کے معاملے پر اپنی پیشہ ورانہ تجاویز اور رائے دیں گے۔