Reporter SS
ایمزٹی وی(اسلام آباد)ویانا میں ہونے والے اجلاس میں کسی بھی ملک کو خلاف ضابطہ رکنیت دینے کی مخالفت کردی گئی۔گزشتہ ہفتے ویانا میں ہونے والے اجلاس میں جوہری عدم پھیلاﺅ کے معاہدےاین پی ٹی ممالک کی رکنیت کے معاملے پر غور کیا گیا۔
اس اجلاس میں این پی ٹی کے غیر رکن ممالک(پاکستان اور بھارت)کی گروپ میں شمولیت کے حوالے سے تکنیکی، قانونی اور سیاسی معاملات پر بحث ہونی تھی اور بھارت کا معاملہ خاص طور پر توجہ کا مرکز رہا کیوں کہ رواں سال کے آخر تک بھارت کو این ایس جی میں شامل کرنے کیلئے امریکہ دباﺅ ڈال رہا ہے۔48رکنی گروپ جو عالمی سطح پر جوہری مواد کی تجارت کے قواعد و ضوابط طے کرتا ہے، اس کا اجلاس خاص طور پر اسی مقصد کیلئے طلب کیا گیا تھا۔
اجلاس میں این ایس جی کے 12رکن ممالک نے کسی بھی ملک کو رکنیت دینے کیلئے مروجہ اصولوں پر عمل کرنے کا مطالبہ کیا۔ویانا میں ہونے والے اجلاس کی کارروائی سے واقف ذرائع نے بتایا کہ ان ملکوں میں چین، ترکی،قازقستان، بیلاروس، اٹلی، آئرلینڈ، سوئٹزرلینڈ، آسٹریا، نیوزی لینڈ، بلجیم، برازیل اور روس شامل ہیں۔بھارت کا موقف ہے کہ چین اس کی رکنیت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔
اجلاس میں چین اپنے اس موقف پر قائم رہا کہ جو بھی فارمولا طے کیا جائے وہ غیر امتیازی اور تمام این پی ٹی ممالک کیلئے قابل قبول ہونا چاہئے، اس سے این ایس جی کی بنیادی حیثیت اور اثر پذیری، عالمی عدم پھیلا ورجیم کی اتھارٹی اور سالمیت کے حوالے سے بدگمانی پیدا نہیں ہونی چاہئے جبکہ اسے جوہری عدم پھیلاو کے بین الاقوامی قوانین سے متصادم نہیں ہونا چاہئے۔
بیجنگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چین نے این ایس جی کے رکن ممالک کو مطلع کیا کہ وہ اس سلسلے میں جلد پیش رفت کو یقینی بنانے کیلئے تمام فریقین کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہے۔
ایمزٹی وی(تعلیم/ اسلام آباد)لاہور میں پاک ترک اسکولز کے اساتذہ نے طلباءکے ہمرہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے ملک بدری کے حکومتی اعلان کے بعد اساتذہ اور طلباءکو شدید دکھ پہنچا ہے کیونکہ اساتذہ کی ملک بدری سے طلباءکی تعلیم کا حرج ہو گا ۔
اساتذہ کا مزید کہنا تھا کہ ترک اسٹاف کا ترک حکومت سے تعلق نہیں ہے ، پاک ترک اسکولز میں 11ہزار طلباءکو تعلیم دی جا رہی ہے تاہم اگر اساتذہ کو ملک بدر کر دیا گیا تو بچوں کا مستقبل بھی داﺅ پر لگ جائے گا ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاک ترک آرگنائزیشن کے عملے کو ملک بدر کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے ۔
یاد رہے ترک صدر رجب طیب اردوان کی آمد سے دو روز قبل وفاقی حکومت نے پاک ترک آرگنائزیشن کو ملک چھوڑنے کے احکامات جاری کیے تھے اور وفاقی وزیر داخلہ نے اہلکاروں کے ویزے بھی منسوخ کردیے تھے
ایمزٹی وی(اسلام آباد)چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں قائم فل بینچ نے مردم شماری میں تاخیر از خود نوٹس کیس کی سماعت کی ، سماعت شروع ہوئی تو اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا فوج کی عدم دستیابی کی وجہ سے مردم شماری نہیں کرائی جا سکی تاہم اگر فوج دستاب ہوئی تو مارچ یا اپریل 2017ءتک مردم شماری کا آغاز کر دیا جائے گا۔
جس پر چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دیے کہ حکومتی تحریر محض دکھاوا ہے،حکومت واضح اور ایک تاریخ بتائے ۔ انہوں نے ریمارکس دیے کہ سارے کام فوج نے کرنے ہیں تو اداروں کی کیا ضرورت ہے؟ کوئی ایمرجنسی ہو تو فوج کو طلب کر لیا جاتاہے۔
سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے مارچ اور اپریل 2017ءکی دی گئی مشروط حکومتی تاریخ مسترد کر دی گئی ۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پورا ملک ایک قیاس پر چل رہا ہے،”سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل نہیں کرانا تو اسے بند کر دیتے ہیں“ ۔ہم انصاف نہیں دے سکتے تو ادارے کی بھی کیا ضرورت ؟ ۔
انہوں نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا اٹارنی جنرل سے کہا کہ ہر بڑی سیاسی جمود کے حق میں ہے، مردم شماری نہ ہونا موجود ہ اور سابقہ حکومتوں کی ناکامی ہے تاہم لوگوں کو بیوقوف بنائیں نہ پیسہ ضائع کریں ۔ اب بھی کہہ دیں مردم شماری کرانا حکومت کے بس کا کام نہیں۔ مرد م شماری کرائی تو اسمبلیوں کی سیٹیں بڑھانا پڑیں گی۔”مرد م شمارنہیں کرانی تو ادارہ شماریات بند کردیں “۔
جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دیے کہ مردم شماری کرنا آئینی تقاضا ہے ، شرط نہیں لگائی جا سکتی ۔آبادی کے اعدادوشمار ہی معلوم نہیں۔
ایمزٹی وی(راولپنڈی)مری کے قریب سی ٹی ڈی سے مقابلے کے دوران داعش کا کمانڈر مارا گیا اور ساتھی فرار ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی اور داعش کے کارندوں کے درمیان مری کے قریب فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا جس کے نتیجے میں کمانڈر مارا گیا جبکہ دوسرا فرار ہو گیا جس کی تلاش کیلئے سر چ آپریشن شروع کردیا گیا ہے ۔
سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی حملوں کی منصوبہ بندی کی اطلاعات پر کی گئی جس پر داعش کے کارندوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی تاہم جوابی فائرنگ سے داعش کا ایک کارندہ موقع پر ہی مارا گیا جس کی شناخت احسان ستی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ فرار دہشت گرد کا نام عمران ستی ہے ۔
فائرنگ سے سی ٹی ڈی کے 2اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ دہشتگردوں سے رائفلیں ، گولیاں اور بم بنانے والی ڈیوائسز برآمد ہوئی ہیں ۔
ایمزٹی وی(کراچی) رینجرز نے کراچی کے علاقے مشرف کالونی ہاکس بے میں آپریشن کر کے 2دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ۔
ترجمان رینجر کے مطابق آپریشن لیاری گینگ وار کے ٹارگٹ کلرز کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا ۔
آپریشن کے دوران رینجرز اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ فائرنگ سے 2 رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ مارے جانے والے دہشتگردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ، دستی بم اور منشیات برآمد ہوئی تاہم فرار ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے ۔
ایمزٹی وی(کراچی) کراچی میں ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں ایم کیوایم پاکستان کے رہنماﺅں فاروق ستاراور خواجہ اظہارالحسن کے خلاف نفرت انگیز وال چاکنگ کردی گئی ہے۔ وال چاکنگ کے خلاف ناظم آباد تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کتے مطابق رات گئے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں ایم کیوایم پاکستان رہنماﺅں خواجہ اظہار اور فاروق ستار کے خلاف نفرت انگیز وال چاکنگ کی گئی ہے۔
وال چاکنگ میں مہاجر قوم کا غدار سمیت دیگر نعرے تحریر ہیں وال چاکنگ میں 18نومبر 2016 اور یوسی38 بھی تحریر ہیں۔ ایس پی لیاقت آباد ثاقب ابراہیم کے مطابق ناظم آباد تھانے میں اشتعال اور نفرت انگیز وال چاکنگ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مقدمہ الزام نمبر366/16 سیاسی جماعت کے خلاف درج کیا گیا ہے
محکمہ آثار قدیمہ خیبرپختونخوا نےتاریخی عمارات اور آثار قدیمہ میں برائیڈل فوٹو شوٹ پر پابندی عائد کر دی۔ فوٹو شوٹ کرنے والوں سے 30 ہزار روپے تک فیس وصولی پر غور کیا جارہا ہے۔
محکمہ آثار قدیمہ خیبرپختونخوا برائیڈل فوٹّو شوٹ سے پریشان ہے جس پر تاریخی عمارات اور آثار قدیمہ میں برائیڈل فوٹو شوٹ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔
سیٹھی ہاؤس پشاور، پشاور میوزیم، تخت بھائی آثار قدیمہ سمیت دیگر مقامات پر اب برائیڈل فوٹو شوٹ نہیں ہوگا۔
آثار قدیمہ میں ذاتی فوٹو شوٹ کےلئے 2سو اور کمرشل فوٹو شوٹ کےلئے 5 ہزارروپے تک فیس وصول کی جاتی ہے۔
تاہم اب برائیڈل فوٹو شوٹ کےلئے 5 ہزار سے 30 ہزار روپے تک فیس وصولی پر غور کیاجارہاہے۔
ایمزٹی وی(کراچی)سندھ اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ انہیں شہداء قبرستان جانے کی اجازت دی جائے، کل شہداء قبرستان نہیں جانے دیا گیا جس کا ہمیں بے حد غم ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہارالحسن کا کہنا تھا کہ کل جو ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، اس پروگرام کو سبوتاژ کرنے والوں نے خود بھی فاتحہ خوانی نہیں کی، ہم شہداء قبرستان پر جانے کی اجازت کیلئے سندھ حکومت کو تحریری درخواست دے رہے ہیں، ہماری حکومت سے اپیل ہے کہ دوبارہ شہداء قبرستان جانے کی اجازت دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ 3 سال سے لاپتہ کارکنوں کے خلاف جو الفاظ استعمال کئے گئے ان سے بہت افسوس ہوا، ایم کیو ایم کے لاپتہ افراد کا پتا چلانا سب کی ذمے داری ہے، کل گمشدہ افراد کے کمیشن میں تاثر دیا گیا کہ گمشدہ افراد انتقال کرگئے ہیں
ایمزٹی وی(لاہور)آج شام لاہور میں ترک صدر رجب طیب اردگان کی موجودگی میں حکومت پنجاب اور ترکی کے درمیان محکمہ صحت میں اصلاحات کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوں گے اور مجوزہ معاہدے کے تحت محکمہ صحت میں خاطرخواہ تبدیلیاں متوقع ہیں جس کے بعد سرکاری ہسپتالوں میں خوار ہونیوالے عوام کے مسائل میں کمی متوقع ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اپنے دورہ ترکی کے دوران ترکی کے محکمہ صحت میں ہونیوالی اصلاحات کا جائزہ لینے کے بعد ترک وزیرصحت اور وزیراعظم بن علی یلدرم سے ملاقات میں پنجاب کے شعبہ صحت میں مثبت اصلاحات کیلئے مدد کی درخواست کی تھی جس پر ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے اپنے وزیر کوہدایت کی کہ پاکستان کے لیے جو بھی ہوسکتا ہے کریں، ترک وزیراعظم کی طرف سے مثبت اشارہ ملنے اور صدر اردگان کے دورے کے شیڈول کو حتمی شکل ملنے کے بعد گزشتہ ہفتے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہیلتھ خواجہ شمائل کی سربراہی میں ایک دفد ترکی گیاتھا جہاں معاہدے کی تفصیلات طے کی گئیں اور آج شام لاہور کے شاہی قلعے میں ہونیوالی تقریب میں صدر اردگان کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط ہوں گے ۔
ترک صدر کی مشترکہ کانفرنس میں شرکت
حکومت پنجاب اور ترک حکومت کے درمیان ہونیوالے اس معاہدے کے تحت ترک حکومت طیب اردگان ہسپتال مظفر گڑھ کورول ماڈل کے طورپر چلائے گی اورباقی ہسپتالوں میں بھی وہی میکنزم لاگو کیاجائے گا۔ معاہدے کے تحت ترک حکومت ہسپتال کاانتظام وانصرام ، مریضوں کی دیکھ بھال اور مفت ادویات کی مریضوں کوشفاف طریقے سے فراہمی میں حکومت پنجاب کی مدد کرے گی ۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کاکہناتھاکہ علاج معالجے کی معیاری سہولتیں ہر شہری کا حق ہے اور حکومت پنجاب اس مقصد کیلئے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے، عوام کو طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے وسائل کی کمی نہیں ہے، اگر طبی شعبے سے وابستہ افراد اپنے فرائض محنت اور احساس ذمہ داری سے سرانجام دیں اور وسائل کا صحیح استعمال کریں تو مریضوں کو مزید بہتر طبی سہولتیں میسر آئیں۔ طبی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اصلاحاتی پروگرام وضع کیا جا رہا ہے اور وہ خود اصلاحاتی پروگرام کی نگرانی کریں گے ۔
ایمزٹی وی (اسلام آباد) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلا س میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی شرکت کی جہاں انہوں نے ترک صدر کی تقریر سنی اس ھوالے سے جنرل راحیل شریف نے کہا کہ ترک صدر کی تقریر اچھی تھی ۔
اس دوران صحافی نے موقع پا کر آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے بھارتی جارحیت سے متعلق سوال پوچھ لیا جس پر انہوں نے کہا کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہیں ،بھارتی جارحیت پر کسی بھی پریشانی کی ضرورت نہیں ۔اسکے بعد آرمی چیف نے یہ کہہ کر مزید بات کرنے سے انکار کردیا کہ میں روز آپ سے بات کرتا ہوں آج رہنے دیں ۔