ھفتہ, 08 فروری 2025

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کی اجازت دے دی ہے

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نےمیں ملک بھر کے ڈینٹل کالجز کو داخلوں کی اجازت کامراسلہ جاری کردیا۔

جاری کردہ مراسلے میںبتایا گیا ہے کہ ان کالجوں میں داخلے کے لیے طلبا و طالبات گزشتہ تین ماہ سے انتظار کر رہے تھے، پی ایم ڈی سی نے دینٹل کالجوں کو امیدواروں کا یہ کیٹ ٹیسٹ لینے کی بھی ہدایات جاری کی ہیں۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈمحسن نقوی نےانجرڈ بیٹر صائم ایوب کو علاج کے لیے فوری لندن بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محسن نقوی نے صائم ایوب کو علاج کے لیے لندن بھیجنے کا فیصلہ ڈاکٹرز سے مشاورت کے بعد کیا، محسن نقوی نے خود بھی صائم ایوب سے رابطہ کیا اور کرکٹر کی خیریت دریافت کی، ساتھ ہی ان کی صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کااظہار بھی کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ لندن کے اسپورٹس آرتھو کے ماہر ڈاکٹرز صائم ایوب کا چیک اپ کریں گے جبکہ پاکستان میں ڈاکٹر ممریز صائم ایوب کے علاج معالجے کے سارے کیس کو دیکھ رہے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی کے مطابق ڈاکٹر ممریز نے صائم ایوب کی تمام میڈیکل رپورٹس لندن بھجوا دی ہیں، انہیں پہلی دستیاب فلائٹ سے کیپ ٹاؤن سے لندن بھجوایا جائے گا، اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود بھی صائم ایوب کے ساتھ لندن جائیں گے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا صائم ایوب کی انجری پر بہت تشویش ہے، ان کا دنیا کے بہترین اسپتال میں چیک اپ اور علاج کروایا جائے گا اور علاج معالجے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، امید ہے کہ صائم ایوب چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل صحتیاب ہو جائیں گے۔

محکمہ تعلیم سندھ نے ملازمین و افسران کے لیے ڈیجیٹل بائیومیٹرک حاضری متعارف کروادی۔

محکمہ تعلیم کے آئی ٹی سیکشن کے باہر 2 بائیومیٹرک مشینیں لگا دی گئی ہیں۔ایک سے 17 گریڈ کے ملازمین و افسران روزانہ کی بنیاد پر بائیومیٹرک حاضری لگانے کے پابند ہوں گے ۔

چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی سید شرف علی شاہ نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2024 کے نتائج پر طلبہ کی جانب سے اٹھائے گئے تحفظات کے پیش نظر فوری طور پر انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کردیا ہے ۔

سید شرف علی شاہ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈزڈپارٹمنٹ محمدعباس بلوچ سے ملاقات کی۔ اجلاس میں طلبہ کے تحفظات دور کرنے کے لیے انکوائری کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کمیٹی کا مقصد نتائج کی جانچ پڑتال اور شفافیت یقینی بنانا ہے تاکہ طلبہ کے اعتماد کوبحال کیا جاسکے ۔کمیٹی اس تمام معاملے کی انکوائری کر کے ایک ماہ میں طلبہ کی شکایات کا ازالہ کرے گی۔چیئرمین انٹربور ڈ کراچی سید شرف علی شاہ نے کہا ہے کہ طلبہ ہماری ترجیح اور مستقبل ہیں، ان کی شکایات کے تدارک کے لیے ہم ہر ممکن اقدام کریں گے ،قائم کمیٹی امتحانی عمل کو مزید شفاف اور معیاری بنانے کے لیے مکمل غیرجانب داری سے کام کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی پرچوں کی جانچ اور نتائج کی تیاری کے عمل میں شفافیت سمیت تمام پہلوؤں کا مکمل جائزہ لے گی۔

انہوں نے طلبہ اور ان کے والدین سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے تحفظات اور تجاویزبراہ راست انٹربورڈ میں جمع کروائیں، وہ طلبہ جو اپنے نتائج سے مطمئن نہیں ہیں وہ اسکروٹنی فارم جلد از جلد بورڈ آفس میں واقع بینک بوتھ میں جمع کروا دیں۔

کراچی: شہر قائد میں بلوچستان کی یخ بستہ ہواؤں نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا جس سے درجہ حرارت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت اصل درجہ حرارت سے 2 تا 4 درجے زیادہ محسوس ہو رہی ہے۔

آج صبح دُھند کے باعث حدِ نگاہ 2500 میٹر ریکارڈ ہوئی۔

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا، دن بھر 5 سے 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی سمت سے ہوائیں متوقع ہیں۔

آئندہ 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 جبکہ کم سے کم 10ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔

بنگلادیش میں عبوری حکومت نے حقائق کو درست کرنے کے لیے ملک کا نصاب تبدیل کردیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش کے نئے تعلیمی نصاب میں بابائے قوم مجیب الرحمان کے بجائے جنرل ضیا الرحمان کو قرار دیا گیا ہے۔

نیشنل کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیئرمین نے بتایا کہ نئی نصابی کتب میں کہا گیا ہے کہ 1971 میں بنگلادیش کی آزادی کا اعلان جنرل ضیاء الرحمان نے مختلف بنگلا ریڈیو اسٹیشن سے کیا تھا۔

2025 کے تعلیمی سال کی نئی نصابی کتب کے مطابق 26 مارچ 1971 کو جنرل ضیاء الرحمان نے بنگلا دیش کی آزادی کا اعلان کیا اور 27 مارچ کو بنگ بندھو کی جانب سے آزادی کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔

یاد رہے کہ اس قبل درسی کتب میں بابائے قوم اور بانیٔ ملک شیخ مجیب الرحمان کو قرار دیا گیا تھا۔

مصنف اور محقق رکھل راہا جو نصاب میں تبدیلی کے عمل میں شامل تھے، نے بتایا کہ نصابی کتب کو مبالغہ آمیز اور مسلط کردہ تاریخ سے پاک کرنے کی کوشش کی ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ نصابی کتب پر نظرثانی کے دوران پایا کہ یہ حقائق پر مبنی معلومات نہیں تھی کہ شیخ مجیب الرحمان نے پاکستانی فوج کے ہاتھوں گرفتار ہونے کے دوران وائرلیس پیغام کے ذریعے بنگلادیش کی آزادی کا پیغام بھیجا تھا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حسینہ واجد کے دور حکومت میں پہلی سے دسویں جماعت کی نصابی کتب میں ملک کی آزادی کا اعلان کس نے کیا اس معلومات میں ردوبدل کیا گیا تھا۔

آسٹریلیا نے سڈنی ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر پانچ میچز پر مشتمل بارڈ- گواسکر ٹرافی ٹرافی اپنے نام کرلی۔

سڈنی ٹیسٹ میچ میں کینگروز کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل کھیلنے کا خواب بھی ادھورا رہ گیا ہے اور آسٹریلیا نے ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کا فائنل جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ادھر سڈنی ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 185 رنز بنائے جبکہ میزبان آسٹریلیا نے 181 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی اور یوں ٹیم انڈیا کو 4 رنز کی برتری ملی تاہم وہ دوسری اننگز میں کینگروز کیلئے بڑا ہدف دینے میں کامیاب نہ ہوسکے اور محض 157 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئے۔

میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو دوسری اننگز میں جیت کیلئے 161 رنز کا ہدف دیا تاہم جسپریت بمراہ کی غیر موجودگی میں بھارتی بالنگ لائن بےبس دیکھائی دیا اور میزبان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔دوسری اننگز ڈیبیو کرنے والے بیو ویسٹر نے ناقابل شکست 38 رنز بنائے جبکہ ٹریوس ہیڈ 34 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

آسٹریلیا کے اسکاٹ بولینڈ میچ میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کرنے پر بہترین کھلاڑی قرار پائے جبکہ بھارت کے جسپریت بمراہ کو سیریز میں 32 وکٹیں لینے اور 42 رنز بنانے پر بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

لاہور: پی ایس ایل کی فرنچائز اور سابق چیمپئین کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فرنچائز نے اپنے سابق کپتان سرفراز احمد کو ریلیز کردیا۔

گزشتہ روز پی ایس ایل 10 کیلئے تمام 6 فرنچائزز نے ایونٹ کیلئے برقرار رکھے جانے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 8 کھلاڑیوں کو ریٹین کیا۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے برقرار رکھے گئے کھلاڑیوں میں ابرار احمد، محمد عامر( مینٹور)، رائلے روسو ( تینوں ڈائمنڈ ) اکیل حسین، سعود شکیل ( برانڈ ایمبیسڈر ) محمد وسیم جونیئر ( تینوں گولڈ ) خواجہ محمد نافع اور عثمان طارق (دونوں سلور ) شامل ہیں۔

قبل ازیں گزشتہ ایڈیشن میں فرنچائز کیلئے سرفراز احمد کی جگہ جنوبی افریقا کے رائلی روسو نے کپتانی کے فرائض سرانجام دیے تھے جبکہ سرفراز کیساتھ نامناسب رویہ اختیار کرتے ہوئے فرنچائز نے خاموشی سے قیادت کے فرائض سے انہیں ہٹادیا تھا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد کو 9 برس بعد ریلیز کیا اور اب وہ پہلی مرتبہ ڈرافٹ کا حصہ بنیں گے۔

پی ایس ایل 10 کا ڈرافٹ 11 جنوری کو ہوگا، پی ایس ایل ٹین کیلئے 19 ممالک کے 510 کھلاڑیوں نے ڈرافٹ سائن کیا ہے، ایونٹ 8 اپریل سے 19 مئی تک کھیلا جائے گا۔

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوسرے روز جنوبی افریقا کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور میزبان ٹیم کے رکلٹن نے کیرئیر کی پہلی ڈبل سنچری جڑ دی ہے جبکہ پروٹیز نے 400 رنز مکمل کر لیے ہیں۔

کیپ ٹاؤن میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز جنوبی افریقا نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 316 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن محمد عباس نے ڈیوڈ بیڈنگٹن کو جلد ہی پویلین لوٹا دیا۔

دوسری جانب گزشتہ روز کے سنچری میکر ریان رکلٹن نے شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا اور ٹیسٹ کی پہلی ڈبل سنچری 24 چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ مکمل کی۔جنوبی افریقا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 406 رنز بنا لیے ہیں، رکلٹن کے ساتھ کیل ویرین بھی وکٹ پر موجود ہیں جنہوں نے 49 رنز بنا لیے ہیں۔

خیال رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دی تھی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی کاروباری ہفتے کے اختتام پر ہفتہ وار اپ ڈیٹ سامنے آ گئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا، جہاں 100 انڈیکس 6 ہزار 235 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 17 ہزار 586 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔

بازارِ حصص کا اس کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 6 ہزار 451 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

شیئر مارکیٹ کے 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 1 لاکھ 18 ہزار 367، جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 11 ہزار 916 رہی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے بھر میں 5.22 ارب شیئرز کے سودے ہوئے، ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 217 ارب روپے رہی۔

بازارِ حصص میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن اس ایک ہفتے میں 506 ارب روپے بڑھ کر 14 ہزار 633 ارب روپے ہے۔

Page 13 of 3055