بدھ, 27 نومبر 2024

پشاور: صوبے خیبرپختونخواہ میں داخلہ مہم کاآغاز ہوگیا جو15 ستمبر 2021 تک رہے گا۔

تفصیلات کی مطابق داخلہ مہم کا افتتاحی تقریب گزشتہ روزگورنمنٹ اسامہ ظفر شہیدسنٹینیل ماڈل ہائیر سکینڈری اسکول نمبر 2، پشاور میں منعقدکی گئی جسکا افتتاح صوبائی وزیر تعلیم خیبر پختونخواہ شاہرام خان ترکزئی نے کیا۔

داخلہ مہم 2021 کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر تعلیم کےپی کے شاہرام خان کا کہنا تھاکہ ہمارا مقصد اس تعلیمی سال میں 8 لاکھ طلباء طالبات کا داخلہ کرنا ہے۔ میری والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو اسکول بھیجیں اور اس عظیم مقصد میں ہمارا ساتھ دیں۔

انہوں نے خطاب کے دووران بتایا کہ کے پی کے میں 18 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں۔اس 18 لاکھ کو ہم نے اسکول بھیجنا ہے۔

یکساں نصاب کا نفاذ ہو چکا ہےجس کے باعث امیر غریب کا فرق مِٹ گیا ہے۔اسکولوں میں نئے اساتذہ کی بھرتیاں شروع ہیں۔نئےفرنیچرکی فراہمی جاری ہے۔

یہ سب تیاریاں ہم ان بچوں کےلئیےکر رہے ہیں تاکہ وہ اسکول آئیں اور پڑھیں۔

انہوں نےوالدین سےاپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کو اسکول داخل کرائیں۔اس سال صوبے میں داخلےایک ساتھ شروع ہوں گےاور 15ستمبر تک جاری رہیں گے۔اس سال 8 لاکھ بچوں کو داخلہ دیا جائے گا۔

کراچی: سندھ بھرمیں تمام سرکاری ونجی اسکولزکھولنےکی اجازت مل گئی۔

محکمہ تعلیم سندھ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ نے 30اگست سےتمام سرکاری و نجی اسکولزکھولنےکانوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہے کہ تمام پرائیوٹ و سرکاری اسکولوں میں 50فیصد حاضری کے ساتھ ہفتے میں 6 روز تدریسی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

تمام اسکولوں کے سربراہان کو تدریسی و غیر تدریسی عملے کی 100فیصد ویکسینشن کی یقین دہانی کروانی ہوگی۔

تما م اسکولوں میں حکومتی احکامات کے مطابق ایس او پیز عمل در آمد کروانا لازمی ہوگانیزمحکمہ صحت کی جانب سے کسی بھی وقت پی سی آر ٹیسٹ کیا جاسکتا ہے۔

 

کراچی:کراچی سمیت سندھ بھر میں جامعات کھولنےکافیصلہ ہوگیا۔

صوبے بھر میں تمام سرکاری و نجی جامعات 30اگست سے کھول دیئے جائیں گے۔

جامعات میں تدریسی سرگرمیاں دوبارہ بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے محکمہ تعلیمی بورڈ وجامعات کے چیئرمین اسماعیل راہونے کہا ہے کہ سندھ بھر کی جامعات میں کلاسز کا آغاز ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے 30 اگست بروز پیرسے ہوگا ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ50فیصد طلبا کی حاضری کےاور 100فیصد عملےکی ویکسینشن ہونا لازمی ہے نیز کلاسز میں شریک طلبا کا بھی ویکسینٹیڈ ہونا لازمی ہے۔

بغیرویکسینشن والے اساتذہ، طلبا یا عملے کو جامعات میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

کراچی: جامعہ اردو کے طلبا نےآن لائن کلاسز کے خلاف احتجاج ریکارڈکروایا۔

احتجاج کرنے والے طلبا کا کہنا ہے ہر طالبعلم کے پاس انٹر نیٹ نہیں ہوتا، مختلف شہروں سے آئے طلبا کس طرح اپنی تعلیمی اخراجات پورا کریں۔ فزیکل کلاسز طلبا کا حق ہے،گھرپر بیٹھ کر پڑھنےکےلئے جامعہ میں داخلہ نہیں لیاتھا۔

سخت ایس اوپیز کےساتھ فزیکل کلاسز کاآغاز کیا جائے

کراچی: نجی اسکولوں نے والدین سےکوروناویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بذریعہ ای میل طلب کرناشروع کردیے ہیں۔

محکمہ تعلیم سندھ نے 100 فیصد کورونا ویکسی نیشن مکمل کروانے والے اسکولوں کو 30 اگست سے کھولنے کی اجازت دی ہے جس کے پیش نظر اسکول انتظامیہ نے والدین کو کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ جمع کرانے کیلیے ای میل بھیجنا شروع کردی ہیں۔

نجی اسکولوں نے والدین کو 28 اگست تک ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بذریعہ ای میل جمع کرانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ماں، باپ دونوں کا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بذریعہ ای میل جمع کرائیں۔

وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کے اعلان کے مطابق صرف 100 فیصد ویکسینیشن کرانے والے اسکولوں کو کھولنے کی اجازت دی جائے گی، تدریسی و غیر تدریسی عملے سمیت والدین کی ویکسینیشن بھی لازمی ہوگی۔

لاہور: محکمہ تعلیم پنجاب نے اسکول کےاوقات کارتبدیل کردیئے۔

پنجاب اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سےجاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بوائز اسکول کے اوقات کارپیر سے جمعرات اور ہفتہ کوصبح 45:7 سے 45:12 تک اسکول لگے گا جبکہ بروز جمعۃ المبار ک کو 45:7تا00:12 بجےتک اسکولوں میں تدریسی عمل جاری رہے گا۔

گرلز اسکول کے اوقات کارپیر سے جمعرات اور ہفتہ کو30:7تا 30:12 بجے تک اورجمعۃ المبارک 30:7 سے45:11 بجے ہوگا۔
انصاف آفٹر نون اسکولز کے اوقات کار پیر سے ہفتہ دو بجے سے شام 5 بجےتک ہونگے۔

سکھر: ای ٹرانسفر پالیسی اور آئی ٹی ڈیٹا سینٹر کے حوالےسے ایک میٹنگ وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ کی صدارت میں منعقد ہوئی۔

اجلاس میں ڈائیریکٹر آئی ٹی سینٹر تحسین فاطمہ نےنے ای ٹرانسفر پالیسی اور آئی ٹی ڈیٹا سینٹر کی مجموعی پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

اس حوالے سے وزیرتعلیم سندھ سردار علی شاہ اور سیکریٹری غلام اکبر لاغاری سندھ ایجوکیشن اینڈ لٹریچر ڈیپارٹمنٹ نےڈیٹا سینٹرکی ٹیم کی کوششوں کو سراہا اوربلخصوص ای ٹرانسفر کے ڈیٹا کو ڈیجیٹل کرنے کے حوالے سے مزید بہتری لانے کے لیے ضروری اقدامات کئے جائیں اس سلسلے میں فیلڈ افسران کی میٹنگ جلد طلب کی جائے گی۔

انہوں نے فیلڈ سے اساتذہ کے موضوع وار ڈیٹا اکٹھا کرنے کو بھی کہا۔ وزیر تعلیم نے مانیٹرنگ اسسٹنٹ اور چیف مانیٹرنگ افسران کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی بھی ہدایت کی اس سلسلے میں مسٹر خالد رانجھا کو ڈی جی ایم اینڈ ای کی مشاورت سے ٹاسک دیا گیا ہے۔

اجلاس میںسیکریٹری غلام اکبر لاغاری،ایڈیشنل سیکرٹری جناب عبدالقدیر انصاری، محترمہ تحسین فاطمہ ڈائریکٹر آئی ٹی ڈیٹا سینٹر،ا سپیشل سیکرٹری جناب خالد رانجھا،مسٹر کشور کمار ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر ،
جناب پرویز علی تونیو، مسٹر فرخ وارثی اورمسٹر مدن لال اے ڈی آئی ٹی نے میٹنگ میں شرکت کی

سکھر:  سندھ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اساتذہ کی بھرتی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

محکمہ تعلیم سندھ کے تحت ستمبر میں اساتذہ کی بھرتی کے لیےہونے والے ٹیسٹ کے حوالے سےوزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ نےآئی بی اے سکھر انتظامیہ کے ساتھ بریفنگ میٹنگ کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ یہ ٹیسٹ ڈویژنل اور ضلعی سطح پر ہوگااوربھرتی کی پالیسی 2021 کے مطابق ہر مضمون کے لیے کاغذ کی سطح اور نمبروں کی تقسیم کو درست کیا جائے گا۔

Image

اجلاس کے دوران وزیر تعلیم سردار علی شاہ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ تمام اساتذہ کی بھرتی مکمل میرٹ پر ہو تاکہ ہم مثبت نتائج حاصل کر سکیں۔ ٹیسٹ اور نتائج کو شفاف بنانے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں اور اس سلسلے میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔ شفافیت اور میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیںکیاجائےگا۔

Image

اساتذہ کی بھرتی کے لئے ٹیسٹ کاآغاز 13 ستمبر سے پہلے جے ایس ٹی اس کے بعدپی ایس ٹی کےلئے منعقد کیاجائےگا۔

تفصیلی شیڈول کا اعلان سکھر آئی بی اے کرے گا اور نتائج کا اعلان جلد از جلد کیا جائے گا۔

لاہور: لاہور کے سرکاری کالجز میں دوسوسےتین سو بسوں کی کمی کا انکشاف ہوا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر کالجز کی جانب سےلاہور ڈویژن کے ایک سو دس سے زائد کالجز میں کرائے گئے سروے میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ کالجز میں دو سو سے تین سو بسوں کی قلت ہے ۔

بسوں کی کمی پوری کرنے کے لیے ڈائریکٹر کالجز نے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو سمری بھجوا دی ہے ۔

ٹرانسپورٹ کی زیادہ شارٹیج طالبات کے کالجز میں ہے ۔کالجز طلبہ سے ٹرانسپورٹ کی مد میں فیس بھی وصول کررہے ہیں۔

لاہور: محکمہ غیر رسمی تعلیم کے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا گیاہے۔

محکمہ غیر رسمی تعلیم کے اساتذہ کی تنخواہ میں 1ہزار روپیہ کا اضافہ کرکے7 ہزار سے8ہزار کردی گئیں ہے۔

واضح رہے غیر رسمی تعلیم کے اساتذہ کی تنخواہوں میں کئی سال سے اضافہ نہیں کیا گیا تھا۔