اسلام آباد : وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کے لیے ڈریس کوڈ لاگو کردیا گیا۔
خواتین اساتذہ کے جینز اور ٹائٹس پہننے پر پابندی عائد مرد اساتذہ کے جینز اور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی ہوگی ۔خواتین اساتذہ سینڈل اور اسنیکر پہننے کی اجازت ہوگی جبکہ سلیپر پہننے کی اجازت نہیں ہو گی
پردہ کرنے والی خواتین اساتذہ کو صاف ستھرا سکارف اور حجاب پہننےکی اجازت ہو گی مرد اساتذہ کو سردیوں میں گرم چادر پہنے کی اجازت نہیں ہو گی
اساتذہ کو سردیوں میں خوبصورت رنگ اورڈیزائن کے سویٹر،کوٹ اور جرسی پہننے کی اجازت ہو گی
کراچی: ڈاریکٹر جنرل پرائیوٹ انسٹیٹیوشنز سندھ ڈاکٹر منسوب حسین صدیقی اور رجسٹرار پرائویٹ انسٹیٹیوشنز سندھ پروفیسر رفیعہ جاوید کی صدارت میں پرائویٹ اسکولز ایسوسیشنز کے سربراہان پر مشتمل گرینڈ الائنس آف پرائویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز سندھ کے وفد کا تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن مہم کے لیے طریقہ کار طے کرنے کے لیے اجلاس منعقد ہوا
اجلاس میں حکومت سندھ کے اعلان اور این سی او سی کی ہدایات کے مطابق 17 سال اور اس سے بڑی عمر کے طلبہ وطالبات کو ویکسینیشن کروائی جائے گی۔یکسینیشن کےلئے کلاس سے زیادہ عمر کا خیال رکھا جائے گا ۔
انہوں نے وضاحت کی کہ ویکسینیشن کےلئے والدین سے ان کی رضامندی کا فارم جمع کیا جائے گا ۔صرف رضامند والدین کے بچوں کو ویکسینیشن کروائی جائے گی ۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کی نگرانی میں ویکسینیشن ٹیم میں ڈائریکٹوریٹ پرائویٹ انسٹیٹیوشنز اور پرائویٹ اسکولز ایسوسیشنز کے نمائندے شامل ہوں گے ۔ ہر ہائر سیکنڈری اسکول اور کالج میں جا کر ویکسینیشن کا عمل انجام دیا جائے گا ۔ پرائیوٹ اسکولز اور کالجز ویکسینیشن کےلئے والدین کو زیادہ سے زیادہ آمادہ کریں گے ۔
اجلاس میں گرینڈ الائنس آف پرائویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز سندھ کی ایڈوائزری کمیٹی کے آصف خان، طارق شاہ، شہزاد اختر، ناصر زیدی، جہانزیب حسین، منور حمید،اور حیدرعلی سمیت ڈائریکٹوریٹ پرائویٹ انسٹیٹیوشنز سندھ کےافسران اخلاق احمد، محمد افضال اور دیگر نے شرکت کی۔
کراچی: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے اپنا انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ (اے آئی پی ایچ-جے ایس ایم یو) نے 6 ستمبر کو ماسٹر آف سائنس ان پبلک ہیلتھ (ایم ایس پی ایچ) کے نئے طلباء کے لئیے افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا۔
اس پروگرام میں طلباء کو تعلیمی پروگرام کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔اس موقع پر طلباء سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر شاہد رسول نے طلباء کو جے ایس ایم یو میں خوش آمدید کہا اور انھیں مشورہ دیا کہاگرچہ ، کووڈ -19 کی وبا کی وجہ سے ہم سب نے مشکلات کا سامنا کیا ہے ، لیکن اب آپ کو رکنا نہیں چاہیے. سیکھنے کے عمل میں مشغول ہوں، اور اسے اپنی طاقت بنائیں۔
انسٹیٹیوٹ کی چیئرپرسن پروفیسر لبنیٰ انصاری بیگ نے نئے طلباء کو ایک ممتاز بیچ قرار دیا۔ انکے مطابق داخلہ حاصل کرنے والے طلبہ درخواست دہندگان کی ریکارڈ تعداد سے منتخب ہوئے ہیں جو ان کے لیے واقعی اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ متنوع نقطہ نظر تلاش کرنے کی خواہش پیہم ہونی چاہیے، اور اپنے مقصد سے کبھی بھی غافل نہیں ہونا ہے۔
سیشن کی نظامت ڈاکٹر صائمہ عابد نے کی ، جبکہ AIPH کے فیکلٹی ممبران کا تعارف اور تقریب حلف برداری ڈاکٹر نگہت شاہ ، ڈائریکٹر SRGHC نے انجام دی۔
ڈاکٹر زعیمہ احمر اور ڈاکٹر نوشابہ خاتون نے ایم ایس پی ایچ پروگرام کے خاکے اور اے آئی پی ایچ کے قوانین اور پالیسیوں سے طالب علموں کو واقف کرایا ، اس کے بعد ڈاکٹر شیراز شیخ نے صحت عامہ میں تحقیق کے کردار پر وضاحت کی۔
ڈاکٹر اطہر میمن نے اپنے گریجویٹ تجربے کو اپنے خاندان اور ساتھیوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے اور ڈاکٹر بننے اور کمیونٹی کی خدمت کرنےکی اہمیت کو اجاگر کیا۔
آخر میں پروفیسر غزالہ عثمان نے طلباء کو یونیورسٹی کی پالیسیوں اور JSMU کے طلبہ کے ضابطہ اخلاق پر بریفنگ دی۔ سیشن شکریہ کے ساتھ اختتام پذیر ہوا اور تمام مہمانوں اور طلباء کے لیے ریفریشمنٹ پیش کی گئی۔
کراچی: جامعہ این ای ڈی کے تحت انٹری ٹیسٹ 2021 کاانعقاد 6 تا 12 ستمبرمین کیمپس میں کیا جارہا ہے
جامعہ ترجمان کے مطابق کووڈ صورت حال کے پیشِ نظر ٹیسٹ کاانعقادروزانہ تین شفٹوں میں کیا جائے گاجبکہ روزِ جمعہ دو شفٹیں ہوں گی۔
. این ای ڈی کے انجینئرنگ اور نان انجینئرنگ دونوں شعبہ جات میں2691 ریگولر سیٹوں کے لیے 14786 طالب علموں کی ٹیسٹ میں شرکت متوقع ہے.جامعہ کی 576سیلف فنانس سیٹوں کے لیے 622 طالب علم ٹیسٹ میں شریک ہوں گے.
تھر انسٹی ٹیوٹ میں شعبہ سول کا آغاز رواں برس سے کیا جارہاہے. تھر کی 30 ریگولر اور 10 سیلف فنانس نشستوں کے لیے بھی بڑی تعداد میں طالب علم ٹیسٹ میں شریک ہوں گے.
ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان 12 ستمبر کو کیا جائے گا.
پشاور: وزیرتعلیم خیبرپختونخواہ کا کہنا ہےکہ 6 ستمبروہ دن ہےجوہمیں یاد دلاتا ہےکہ کوئی بھی چیز پاکستان کو نہیں توڑ سکتی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر خیبر پختونخواہ شاہرام خان کا کہنا ہے کہ ناقابل فہم جرأت،بے مثال اتحاد،قربانیوں اور ہمارے فوجیوں کی انتھک کوششوں نے پاکستان کو دنیا کی سطح پر برقرار رکھا ہے۔
یوم ِدفاع پاکستان،ستمبر وہ دن ہے جو ہمیں یاد دلاتا ہے کہ کوئی بھی چیز پاکستان کو نہیں توڑ سکتی۔اس موقع پر انہوں نےٹوئیٹ میں شہداء کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
اسلام آباد: پاک بھارت کے درمیان تلخ تعلقات کی بنیادی وجہ جموں کشمیر رہا ہے۔1965 کی جنگ بھی ’’ مقبوضہ کشمیر تنازعہ‘‘ بنا۔
بھارت نے تقسیم ہند کے بعد سے ہی بین الاقوامی برادری کے سامنے کشمیر سے متعلق کیے گئے وعدوں کی خلاف ورزی کی۔ رن آف کچھ میں پاکستان سے پنجہ آزمائی کے دوران منہ کی کھانے کے بعد بھارت نے فیصلہ کیا کہ پاکستان سے اس شکست کا بدلہ لیا جائے گا۔
6 ستمبر 1965ء کے روز بھارت نے رات کی تاریکی میں میجر جنرل نرنجن پرشاد کی قیادت میں پچیسویں ڈویژن ٹینکوں اور توپ خانے کی مدد سے لاہور پر تین اطراف سے حملہ کردیا۔ دشمن یہ سوچ کر پاکستان پر حملہ آور ہوا تھا کہ لاہور پر قبضہ جمانے میں کامیاب ہوجائے گا۔
دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کے لیے پہلے پہل اس کے لاہور کی جانب بڑھتے قدم روکنے تھے جس کے لیے ستلج رینجرز کے نوجوانوں نے نہ صرف جان کے نذرانے پیش کیے بلکہ بی آر بی نہر کا پل تباہ کرکے دشمن کا لاہور میں پہنچنا ناممکن بنادیا۔ اس موقع پر میجر عزیز بھٹی شہید نشان حیدر نے عظیم قربانی کی مثال قائم کی۔
اس جنگ کو دوسری جنگ عظیم کے بعد ٹینکوں کی سب سے بڑی جنگ قرار دیا جاتا ہے۔ طاقت کے نشے میں چُور بھارت نے پاک فوج کی توجہ لاہور محاذ سے ہٹانے کے لیے 600 ٹینکوں اور ایک لاکھ فوج کے ساتھ سیالکوٹ میں چارواہ، باجرہ گڑھی اور نکھنال کے مقام پر حملہ کردیا لیکن پاک فوج کے جوان اپنے جسموں پر بم باندھ کر ٹینکوں کے آگے لیٹ گئے اور چونڈہ کے محاذ کو دشمن کے سیکڑوں ٹینکوں کا قبرستان بنادیا۔
چونڈہ کے مقام پر پاک فوج کی قیادت جنرل ٹکا خان کررہے تھے، جنھوں نےہمت و بہادری اور شجاعت کے ذریعے نہ صرف سیالکوٹ کو بچایا بلکہ بھارتی کمانڈروں کی جانب سے پاکستان کی لائف لائن جی ٹی روڈ کو کاٹنے کی خواہش بھی ناکام بنا دی۔
پاک فضائیہ نے 6 ستمبرکو بھارت کے فضائی اڈوں پٹھان کوٹ، آدم پور اور ہلواڑہ پر بھر پور انداز میں حملے کیے۔ پٹھان کوٹ میں پاک فضائیہ نے بھارت کے 10 طیارے تباہ کیے اور متعدد کو نقصان پہنچایا۔
1965ء کی 17 روزہ جنگ میں پاکستان نے مجموعی طور پر 35 طیاروں کو فضااور 43 کو زمین پر تباہ کیاجبکہ 32 بھارتی طیاروں کوطیارہ شکن گنوں نے نشانہ بنایا۔اس طرح مجمو عی طورپر بھارت کے 110 طیارے تباہ ہو ئے۔
اس جنگ میں جنگی سازو سامان کی کم تعداد کے باوجود پاکستانی افواج اور قوم نے اپنے جوش، ولولے اور جذبہ شہادت سے ثابت کیا کہ وہ اپنی مقدس سرزمین کے چپے چپے کا دفاع کرنے کی ہر ممکن صلاحیت رکھتی ہیں
اسلام آباد: ملک بھر میں یوم دفاع وشہدائےپاکستان آج قومی اورملی جوش وجذبےسےمنایاجارہاہے۔
ذرائع کے مطابق 1965ء کی جنگ میں دشمن کی عبرت ناک شکست اور پاک فوج کی شجاعت کی نئی تاریخ رقم ہوئی، اسی مناسبت سے یوم دفاع ملی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کی تیاریاں مکمل ہوگئیں جس کے لیے اہم تقریب جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوگی۔
یوم دفاع کا آغاز وفاقی دار الحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ یوم دفاع کی اہم تقریب جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہوگی جس سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ خطاب کریں گے جب کہ تقریب میں شہداء کے اہل خانہ بھی شریک ہوں گے۔
جنگ ستمبر کی یاد میں نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد اور تمام نیول، ائیر بیسز اور چھاؤنیوں میں بھی خصوصی تقریبات ہوں گی جن میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ اس موقع پر دفاعی ساز و سامان کی نمائش بھی کی جائے گی۔
سلیکان و یلی: واٹس ایپ نےمنی ہائسٹ کےمداحوں کے لیے اپنی ایپلی کیشن میں اینی میٹڈ اسٹیکرز شامل کردیا۔
نقب زنی کی واردات پر مشتمل نیٹ فلکس کی سیریز منی ہائیسٹ نے دنیا بھر میں ناظرین کو دیوانہ بنا رکھا ہے۔ واٹس ایپ نے ’منی ہائیسٹ سیزن 5‘ کی مقبولیت کودیکھتے ہوئے اینڈروئیڈ اور آئی فو ن کے صارفین کے لیے ’ اسٹیکر ہائیسٹ‘ پیک لانچ کردیا۔
واٹس ایپ میں آنے والی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’’ڈبلیو اے بی-ٹا اِنفو‘‘ (WABeta Info) کے مطابق واٹس ایپ نے گزشتہ روز ہی منی ہائیسٹ کے شہرہ آفاق ماسک اور کرداروں پر مشتمل اینی میٹڈ اسٹیکر پیک متعارف کروایا ہے۔
اگر آپ منی ہائیسٹ کے دیوانے ہیں تو پھر فوراً اسے ڈاؤن لوڈ کریں اور اگر آپ اسے واٹس ایپ کے اسٹیکر اسٹور پر تلاش نہیں کرپا رہےتب بھی پریشانی کی کوئی بات نہیں، آپ اس ڈیپ لنک کے ذریعے واٹس ایپ کے اندر ہی کھلنے والے اسٹیکر پیک کے شارٹ کٹ کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
جامشورو: مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو اور شہید ذوالفقارعلی بھٹوکیمپس خیرپور میرس کی2150 نشستوں کیلئے مہران یونیورسٹی جامشورو میں کمپیوٹرائزڈ داخلہ ٹیسٹ مرحلہ وار شروع ہو گیا۔
داخلہ ٹیسٹ کےپہلے روزتقریباً 700 امیدواروں نے دو شفٹوں میں ٹیسٹ دیا۔داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کے لئے7511 طلبہ و طالبات کو اہل قرار دیا گیا ہے جو 04ستمبر تا 14 ستمبر تک مرحلے وار روزانہ700 طلبہ وطالبات کمپیوٹرائزڈ ٹیسٹ دیں گے۔
رواں سال جامعہ مہران نے پہلی مرتبہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کیمپس خیرپور میرس میں بھی کمپیوٹرائزڈ داخلا ٹیسٹ کا سینٹر قائم کیا ہے۔
جامعہ مہران کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی، پرو وائس چانسلر خیرپور کیمپس ڈاکٹرعبدالسمیع قریشی، رجسٹرار ڈاکٹر عبدالوحید عمرانی اور پری ایڈمیشن ٹیسٹ کمیٹی (پیٹکو) کے سربراہ اور ممبران سمیت وابسطہ ذمہ داران نے ٹیسٹ سینٹروں کا دورہ کیا۔
ٹیسٹ کے دوران کورونا وبا کے احتیاطی اقدامات کی ایس اور پیز پر سختی سے عمل کرایا گیا۔
بنگلہ دیش: 18ماہ کی بندش کے بعد 12 ستمبر سےملک میں اسکول اور کالج دوبارہ کھولنےکا اعلان کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کے وزیر تعلیم دیپو مونی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صرف پبلک امتحانات کے امیدوار تعلیمی ادارے دوبارہ کھلنے کے بعد ہر روز کلاسوں میں شرکت کریں گے۔
دوسری کلاسوں کے طلبا ہفتے میں ایک یا دو مرتبہ کلاسیں لیں گے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ حکومت نے اس سے قبل 15 اکتوبر سے ملک میں یونیورسٹیاں کھولنے کا اعلان کیا تھا۔
بنگلہ دیش نے گذشتہ سال 16 مارچ کو ملک میں تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا تھا تاکہ کووڈ۔19 کے پھیلائو پر قابو پایا جاسکے۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں کورونا وائرس کے باعث اب تک 26افراد 432 اموات ہوئیں ہیں جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 15لاکھ 10ہزار 283 تک پہنچ گئی ہے۔