بدھ, 27 نومبر 2024

ایمز ٹی وی (پشاور) پشاور کے علاقے چار سدہ میں پبلک وین ڈرائیور کے قابو میں نہ رہی اور مارکیٹ میں جاگھسی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد ذخمی ہوگئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ بس تیز رفتار میں اس لئے ڈرائیور کے قابو نہیں رہی اور مارکیٹ میں جا گھسیایمز ٹی وی (پشاور) پشاور کے علاقے چار سدہ میں پبلک وین ڈرائیور کے قابو میں نہ رہی اور مارکیٹ میں جاگھسی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد ذخمی ہوگئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ بس تیز رفتار میں اس لئے ڈرائیور کے قابو نہیں رہی اور مارکیٹ میں جا گھسی جس کے نتیجے میں دکان کی چھت گر گئی واقع کی اطلاع ملنے پر امدادی کارکنوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ذخمیوں کو اسپتال منتقل کیا ۔ پولیس نے کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد میں تین خواتین بھی شامل ہیں ۔ 

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فائرنگ کے وقت مذکورہ آرٹ سینٹر میں حضرت محمد ﷺ کے گستاخانہ خاکوں کی نمائش جاری تھی، پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اتوار کی شام 7 بجے پیش آیا جب ڈلاس کے شمال مشرقی علاقے گارلینڈ کے مضافات میں واقع کرٹس کل ویل سینٹر میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت جاری تھی،نمائش میں ڈنمارک کے سیاستدان گیرٹ ولڈرز اور اسلام مخالف مہم چلانے والے مقررین مدعو تھے،پولیس کے مطابق ابھی تک ہلاک شدگان کی شناخت نہیں ہوسکی کہ آیا وہ اس نمائش کے مخالفین میں سے تھے یا نہیں

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)امریکی ریاست میری لینڈ کے علاقے بالٹی مور میں سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت کے خلاف ہونے والے ہنگاموں میں کئی پاکستانی نژاد امریکیوں کی دکانوں کوبھی نذرآتش کردیا ہے،اس سلسلے میں صدر اوباما نے بالٹی مور میں ہنگاموں کے ذمے دارعناصر سے مجرموں کی طرح نمٹنے کا حکم جاری کردیا ہے،مظاہرین نے سرکاری املاک کونقصان پہنچایا اوردرجنوں تجارتی مقامات کو لوٹ لیا، اس کے علاوہ مظاہرین نے گاڑیوں اور پولیس پر پتھراؤ بھی کیا، مظاہرین اورپولیس کے تصادم میں 15افسران زخمی ہو گئے ہیں، مظاہرین نے جن دکانوں کولوٹا یا آگ لگائی ان میں کئی پاکستانیوں کی دکانیں بھی شامل ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے ہنگاموں سے متاثرہ علاقے میں امدادی کام شروع کردیا ہے

ایمز ٹی وی (سندھ)سندھ اسمبلی میں فوج کے خلاف الطاف حسین کے بیان پر قرار داد پیش کرنے کی اجازت نہ ملنے پر تحریک انصاف ، مسلم لیگ فنکشنل اور مسلم لیگ ن کے ارکان کا ایوان میں شور شرابہ کیا اور واک آؤٹ،سندھ اسمبلی کا اجلاس سوا گھنٹے تاخیر سے اسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں شروع ہوا ۔ خیرپور ناتھن شاہ بس پر حادثہ میں جاں بحق افراد ، صوبائی وزیر جاوید ناگوری کے بھائی اکبر ناگوری ، معروف دانشورعبدالواحد آریسر اور ڈی ایس پی عبدالفتح سانگری کے لئے دعائے مغفرت کی گئی ۔ ایم کیو ایم کے خواجہ اظہار الحسن نے اپوزیشن لیڈر کی نشست سنبھال لی ۔ اس موقع پر تحریک انصاف، مسلم لیگ فنکشنل اور مسلم لیگ ن کے ارکان نے فوج کے خلاف الطاف حسین کے بیان پر قرارداد پیش کرنے کی کوشش کی لیکن اسپیکر نے اجازت نہیں دی جس پر تحریک انصاف ، مسلم لیگ فنکشنل اور مسلم لیگ ن اراکین اپنی نشستوں سے کھڑے ہوگئے اور شور شرابہ شروع کر دیا، ، اپوزیشن ارکان نے اسپیکر کے ڈائس کے قریب پہنچ کر احتجاج کیا ۔ اس کے بعد تحریک انصاف ، مسلم لیگ فنکشنل اور مسلم لیگ ن کے اراکین نے ایوان سے واک آؤٹ کیا اس موقع پر فنکشنل لیگ کی نصرت سحر عباسی نے کہا کہ حکومتی اراکین قرارداد لانے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔

 

ایمز ٹی وی(رحیم یار خان) گزشتہ روز اغواء ہونے والے پولیس اہلکاروں کو بازیاب کروالیا گیا۔مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لئے کچے کے علاقے میں مقامی سرداروں کا گرینڈ جرگہ منعقد کیا گیا اورمذاکرات کے بعد سات پولیس اہلکاروں کو بازیاب کروالیا گیاہے،سابق ایس ایچ او تھانہ ماچھکہ نے ڈاکووں کے ساتھ مذاکرات میں اہم کردارادا کیا، گھوٹکی اوررحیم یارخان کے کچے کے علاقوں کے سرداروں اور پولیس کے مابین جرگہ رات گئے تک جاری رہا، جس کے بعد مقامی سردار کے مطابق مغوی پولیس اہلکار رحیم یارخان پولیس کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔

 

ایمز ٹی وی ( صحت)  دل کی بیماریوں سے بچنے کیلئیے اسلام کی جانب سے تجویز کئے گئے طریقے کو سائنس نے بھی تسلیم کرلیا ۔ سان فرانسکو میں کی جانے والی تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ دوسروں کے ساتھ اخلاق سے پیش آنے سے انسان دل کی بیماریوں سے دور رہتا ہے ۔ محقیقن کا کہنا ہے کہ جو افراد دوسروں کے مشکور رہتے ہیں اور ہر دوسرے افراد سے اخلاق سے پیش آتے ہیں وہ دل کے اراض سے دور رہتے ہیں جبکہ ایسے افراد کی ذہنی اور جسمانی حالت دوسروں کے مقابل تیزی سے بہتر ہوتی ہے ۔ ماہرین نے تحقیق کیلئے کچھ افراد کو منتخب کیا جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ۔ ایک گروپ کو افراد کو کہا گیا کہ وہ لوگوں سے اخلاق سے پیش آئیں جبکہ دوسروں سے کہا گیا کہ وہ کسی سے بات نہ کریں تحقیق کار پروفیسر پال ملز کا کہنا تھا کہ تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی کہ دوسروں کا شکریہ ادا کرنے والے مریضوں کا موڈ خوشگوار رہا، جس کے باعث وہ کم تھکے اور کم دباؤ کا شکار ہوئے جبکہ ان کی حالت دوسرے گروپ کے افراد کے مقابلے میں نسبتا بہتر رہی۔پروفیسر کا کہنا تھا کہا یسا معلوم ہوتا ہے کہ لوگوں کے ساتھ اخلاق سے پیش آنے اور شکریہ ادا کرنے سے دل خوش اور مضبوط رہتا ہے، جس کی وجہ سے لوگ تندرست رہتے ہیں، لہذا دل کے امراض سے بچنے کیلئے ہمیں بھی یہ عادت اپنانی چاہیئے۔