ایمز ٹی وی (اسپورٹس) زمبابوے کرکٹ بورڈ کے چئیرمین نے تصدیق کی ہے کہ زمبابوے ٹیم مئی میں پاکستان کا دورہ کریگی زمبابوے کے چئیرمین ولسن نے اس بات کی تصدیق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کی انہوں نے کہا کہ اگلے ماہ زمبابوے کی ٹیم پاکستان کا دورہ کریگی انہوں نے کہا کہ یہ ہماری ذإے داری تھی کہ دورے کے اعلان سے قبل ہم اپنے کمیشن کے ذریعے کھلاڑیوں، ان کے والدین اور حکومت کو کھلاڑیوں کی حفاظت بنائیں۔
ایمز ٹی وی (صحت) بچوں کو کہانیاں سنانے سے انکی ذہنی نشوونما میں اضافہ ہوتا ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ کہانیاں سنانے سے بچوں کی نشوونما پر گہرا اثر پڑتا ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ بات ثابت کی ہے کہ کنڈرگارٹن (کے جی)اسکول سے قبل کہانیاں سنانے سے بچوں میں کہانیوں کو سمجھنے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے ماہرین صحت نے اس بات کو ثابت کرنے کیلئے 3 سے 5 سال کے بچوں پر تجبہ بھی کیا ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ تجربے سے پہلے بچوں کے والدین سے پوچھا گیا کہ وہ اپنے بچوں کو کہانیاں سناتے ہیں یا نہیں ،پھر انکے بچوں کے دماغ کی ایم آر ائی اسکین کی گئی ۔ان مقامات کو دیکھا گیا جو پڑھنے اور الفاظ سے معنی اخذ کرنے کا کام کرتے ہیں، جن بچوں کو رات کو ان کے والدین کہانیاں سناتے تھے ان میں پڑھنے اور الفاظ سے معنی نکالنے والے حصے بہت فعال دیکھے گئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ عمل آگے چل کر بچوں کی شعور و آگاہی میں مدد دیتا ہے
ایمز ٹی وی (اسپورٹس)پاکستان کے حمزہ اکبر ایشین چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے ۔فائنل میں روایتی حریف بھارت کے پنکج ایڈوانی انکے مد مقابل ہونگے ۔ کوالاالمپور میں جاری اس ٹورنامنٹ میں حمزہ اکبر کا مقابلہ محمد رضا سے ہوا جس میں پاکستان کے حمزہ اکبر نے میزبان محمد رضا کو شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کرلی ۔حمزہ اکبر اس سے پہلے ملائیشیا کے کھلاڈی کو شکست دیکر پہلی دفع فائنل میں پہنچ سکے ہیں واضح رہے کہ اب انکا مقابلہ روایتی حریف بھارت کے پنکج ایڈوانی سے ہوگا
ایمز ٹی وی(کراچی) نیپرا کی جانب سے کراچی کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ۔نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے انسٹھ پیسے کی کمی کا اعلان کیا ہے ہے ۔نیپرا کے مطابق قیمتوں میں کمی کا اطلاق مئی کے مہینے سے کیا جائےگا ۔نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی فروری میں ہونے والی فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں کی گئی ہے اور بجلی کی قیمتوں میں کمی سے ملنے والے ریلیف مئی کے مہینے میں ایڈجسٹ کیا جائے گا ۔نیپرا نے کیا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جارہا ہے