بدھ, 27 نومبر 2024

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)عام طور پر لوگ نقدی ،جانور یا دیگر اشیا چوری کرتے ہیں مگر چین میں چوروں نے روڈ ہی چوری کرڈالی ہے،درائع کے مطابق چین کے علاقے ژیانگ ژومیں 2 چوروں نے انوکھی واردات کرتے ہوئے 460 میٹر لمبی سڑک اکھاڑ کر اس پر لگائی گئی کنکریٹ کی سلیں بیچ ڈالی، نن ٹنگ شہر کے مظافاتی علاقے میں 2008 میں تعمیر کی جانے والی سڑک درست حالت میں تھی تاہم کچھ روز قبل جب مقامی افراد نے صبح کے وقت سڑک کو ٹوٹے ہوئے پایا اور اس میں بچھائی گئی کنکریٹ کی سلیں غائب دیکھیں تو وہ حیران رہ گئے جب کہ پولیس بھی اس بات پر حیران تھی کہ راتوں رات اتنی طویل سڑک کی سلیں کیسے غائب ہوسکتی ہیں

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے پاک افغان سرحد پر ڈرون حملے میں امریکی اور اطالوی مغویوں کی ہلاکت کے بعد امریکا کے انسداد دہشت گردی آپریشنز پر نظرثانی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے، افوام متحدہ کے ماہرین نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ صدر اوباما کی جانب سے ہلاک افراد کے لواحقین سے معافی مانگنا خوش آئند ہے اور ان آپریشنز کی تفصیلات زیادہ سے زیادہ عوام کے سامنے لائی جائیں

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)امریکہ کے تحقیقاتی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے 2012 میں امریکی یرغمالی وارن وان سٹین کو القاعدہ کی قید سے چھڑانے کے لیے ڈھائی لاکھ ڈالر تاوان کی ادائیگی میں ان کے خاندان والوں کی مدد کی تھی،خبر کے مطابق حال ہی میں ڈرون حملے میں ہلاک ہونے امریکی شہری وارن وان سٹین کے خاندان والوں نے القاعدہ کو ڈھائی لاکھ ڈالر تاوان کی مد میں ادا کیے تھے لیکن پھر بھی ان کی رہائی ممکن نہیں ہو سکی

ایمز ٹی وی(کراچی)یوسف پلازہ کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 16 میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنائے جانے والے جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسر وحید الرحمن کے قتل میں ملوث ملزمان میں سے ایک ملزم کا خاکہ انویسٹی گیشن پولیس نے عینی شاہدین کی مدد سے تیار کیا ہے۔

اس حوالے سے ایس ایچ او اکرام آرائیں کا کہنا ہے کہ فلیٹ کے سیکیورٹی گارڈ سمیت دیگر افراد کے بھی بیانات قلمبند کیے گئے ہیں اور گواہوں کی جانب سے ایک ملزم کے بتائے گئے حلیے کی مدد سے خاکہ تیار کیا گیا ہے جس میں ملزم کا رنگ گہرا سانولا اور قد تقریباً ساڑھے5 فٹ کے قریب تھا جبکہ تیار کیے جانے والا خاکہ ملزم سے 50 فیصد مماثلت رکھتا ہے

ایمز ٹی وی(اسپورٹس ڈیسک) پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کھانے کے وقفے پر پاکستان نے بنگلا دیش کے 332 رنز کے جواب میں 333 رنز بنا لئے ہیں۔ کھلنا کے شیخ ابو نصر کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور پاکستان نے بنگلادیش کے 332 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹ کے نقصان پر333 رنز بنا لئے ہیں۔ کھانے کے وقفے پر محمد حفیط 190 جب کہ یونس خان 31 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ اظہرعلی اپنے پہلے روز کے اسکور میں 18 رنز کے اضافے کے بعد 83 رنز بنا کر شواگتا ہوم کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ اظہر علی اور محمد حفیظ کے درمیان 227 رنز کی شراکت ہوئی۔ دوسرے دن پاکستان نے پہلے اچھی بولنگ اور پھر عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے سمیع اسلم اور محمد حفیظ نے بیٹنگ کا آغاز کیا اور 50 رنز کی شراکت قائم کی، سمیع اسلم 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد اظہر علی کریز پر آئے، دونوں کھلاڑیوں نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور دن کے اختتام تک کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔ اس دوران محمد حفیظ نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی 8ویں سنچری جب کہ اظہر علی نے 19ویں نصف سنچری اسکور کی۔ دوسرے روز جب کھیل کا اختتام ہوا تو محمد حفیظ 137 جب کہ اظہر علی 65 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ اس سے قبل دوسرے دن بنگلا دیش نے 236 رنز 4 وکٹوں کے نقصان پر اپنی اننگز دوبارہ شروع کی۔ پاکستان کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب 243 رنز کے مجموعی اسکور پر شکیب الحسن 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جس کے بعد سومیا سرکار 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بنگلا دیش کی 7ویں وکٹ مشفق الرحیم کی صورت میں گری انہوں نے 32 رنز بنائے۔ 312 رنز کے مجموعی اسکور پر بنگلا دیش کو 8واں نقصان تیج اسلام کی شکل میں اٹھانا پڑا۔ جس کے بعد وہاب ریاض نے محمد شاہد اور روبیل حسین کو ٹھکانے لگایا۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ اور وہاب ریاض نے 3،3 جب کہ محمد حفیظ، وہاب ریاض اور ذوالفقار بابر نے 2،2 وکٹیں لیں

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)اقوامِ متحدہ نے نیپال میں حالیہ زلزلے سے متاثرہ افراد کی امداد میں سست روی پر بڑھتی ہوئی مایوسی کے تناظر میں بین الاقوامی برادری سے امداد کے لیے اکتالیس کروڑ ڈالر کی اپیل کر دی ہے،اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ وہ اگلے تین ماہ تک نیپال کی حکومت کی امداد اور بحالی کے کاموں میں مدد کرنا چاہتا ہے

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)اقوامِ متحدہ نے نیپال میں حالیہ زلزلے سے متاثرہ افراد کی امداد میں سست روی پر بڑھتی ہوئی مایوسی کے تناظر میں بین الاقوامی برادری سے امداد کے لیے اکتالیس کروڑ ڈالر کی اپیل کر دی ہے،اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ وہ اگلے تین ماہ تک نیپال کی حکومت کی امداد اور بحالی کے کاموں میں مدد کرنا چاہتا ہے

 

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)ایک طرف امریکا نے پاکستان میں چین کی جانب سے اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہا تو دوسری جانب پاکستان کو یہ بھی ہدایت کر دی کہ وہ ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو اس وقت تک کے لیے ملتوی کردے جب تک ایران پر سے پابندیوں کا خاتمہ نہ ہوجائے،امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں توانائی کے لیے خصوصی ایلچی آموس ہوچسٹن کا کہنا ہے کہ جب تک عالمی طاقتوں کا ایران سے ہونے والا جوہری معاہدہ مکمل نہیں ہوجاتا ایران پر پابندیاں برقرار ہے اور اس صورت میں پاکستان ایران کے ساتھ شروع کیے جانے والے تمام منصوبوں پر عملدرآمد روک دے

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد)الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوران سیکیورٹی کے لئے فوج کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوران فوج کی خدمات حاصل کی جائیں گی جبکہ ایف سی اور پولیس بھی معاونت کے لیے تعینات ہوگی، اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب، آئی جی خیبرپختونخوا، سیکریٹری بلدیات، ڈپٹی کمانڈنٹ ایف سی، جوائنٹ سیکریٹری دفاع، ڈی جی الیکشن کمیشن اوردیگر افسران شریک ہوئے۔

اجلاس کے بعد سیکریٹری الیکشن کمیشن نے میڈیا کوبریفنگ میں بتایا کہ 45 ہزارسیکیورٹی اہلکاروں کوانتخابات کے لیے تعینات کیا جائے گا جب کہ ایف سی کی اضافی نفری کے لیے وزارت داخلہ سے رابطہ کیاجائے گا، سیکیورٹی کے لئے پاک فوج کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حساس ترین اورحساس پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد کے مطابق فوج کی خدمات کا تعین کیاجائے گا، بیلٹ پیپرز کے سوا باقی تمام میٹریل کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے، پی سی ایس آئی آر کو ’انمٹ‘ سیاہی کی تیاری کے لیے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

بابر یعقوب نے کہا کہ خیبر پختونخوا 30 مئی کو ہونے والے انتخابات میں 93 ہزار 231 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، 11 ہزار 177 پولنگ اسٹیشنز اور30 ہزار سے زائد پولنگ بوتھ قائم کیے جائیں گے جب کہ ایک لاکھ 34 ہزاراہلکارانتخابات کے لیے ڈیوٹی انجام دیں گے، 7 کروڑ سے زائد بیلٹ پیپر چھپوائے جائیں گے جب کہ صوبے میں 24 ڈی آر او 470آراوز اور 471 اسسٹنٹ آر او تعینات کیے جائیں گے۔

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک) نیلوفررحمانی افغانستان کی تاریخ کی پہلی خاتون ہوابازاورطالبان دورحکومت کے خاتمے کے بعدملک کی پہلی خاتون پائلٹ بن گئی ہیں،کابل میں پلنے بڑھنے والی نیلوفرنے 2010ء میں ایئرفورس کے ایک تربیتی پروگرام میں شامل ہوئیں اور اسے اپنے رشتہ داروں سے خفیہ رکھاکیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ ایک خاتون گھرسے باہرنہیں جاتی۔ انہوں نے حال ہی میں امریکی محکمہ خارجہ کاباہمت خواتین کابین الاقوامی ایوارڈ جیتااورسماجی ذرائع ابلاغ پر’’افغان ٹاپ گن‘‘ کاخطاب بھی پایا ہے