بدھ, 27 نومبر 2024

ایمز ٹی وی(کراچی)پاکستان کی کاٹن مارکیٹس میں گزشتہ تین یوم کے دوران فی من روئی کی قیمت مجموعی طورپر100 روپے کے اضافے سے5600 روپے کی سطح پر پہنچ گئی جوگزشتہ 8 ماہ کی بلند ترین سطح ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ چین اور بھارت میں بھی گزشتہ چند روز سے تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔چیئرمین کاٹن جنرزفورم احسان الحق نے بتایا کہ پاکستان میں غیر موزوں موسمی حالات کے باعث کپاس کی نئی فصل کی بوائی میں 4 سے 5 ہفتوں کی متوقع تاخیر اور روئی کے موجودہ اسٹاک غیر ملکی ٹیکسٹائل ملز کی ضروریات سے کافی کم ہونے کے باعث پاکستان میں روئی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے جس کے باعث کراچی کاٹن ایسوسی ایشن میں بھی گزشتہ روز روئی کے اسپاٹ ریٹ 50 روپے فی من اضافے کے بعد 5ہزار 350 روپے فی من تک پہنچ گئے۔انکا کہنا تھا کہ کاٹن کارپوریشن آف انڈیا نے سوموار کے روز جب روئی کی اولین فروخت کا آغاز کیا جس کے دوران روئی کی قیمتیں غیر معمولی تیزی کے باعث 36 ہزار 600 روپے فی کینڈی (356 کلو گرام) تک پہنچ گئیں جس کے باعث گزشتہ روز بھارت میں اوپن مارکیٹ میں بھی روئی کی قیمتوں میں زبردست تیزی کا رجحان سامنے آنے سے  وہاں روئی کی قیمتیں ریکارڈ 600 روپے فی کینڈی اضافے کے ساتھ 34 ہزار 138 روپے فی کینڈی تک پہنچ گئیں جبکہ گزشتہ روز چین میں بھی روئی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان سامنے آنے سے وہاں روئی کی قیمتیں 70 یوآن فی ٹن اضافے کے بعد 13 ہزار 205 یوآن فی ٹن تک پہنچ گئیں۔

 

ایمز ٹی وی (کراچی)سابق صدر آصف علی زرداری گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات ۔ ملاقات میں آصف علی زرداری نے ضمنی الیکشن میں ایم کیو ایم کی کامیابی مخالفین کے الزامات کا بھرپور جواب ہے ۔ آصف علی زرداری نے الطاف حسین کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کے ضمنی الیکشن میں ایم کیوایم کی شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ۔آصف علی زرداری نے کہاکہ ضمنی الیکشن میں ایم کیوایم کی شاندار کامیابی اس کے مخالفین کے الزامات کا بھرپورجواب ہے ۔ الطاف حسین نے آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ضمنی الیکشن میں ایم کیوایم کی شاندار کامیابی کو ملک بھرکے مظلوم عوام کی کامیابی قرار دیا ۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔علاوہ ازیں سابق صدر آصف علی زرداری نے گورنر سندھ عشرت العباد سے ملاقات کی ۔ گورنرہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں صوبے اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بات کی گئی۔ 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) پاکستان تحریک انصاف کےوائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں دھاندلی ثابت ہونے پر وزیر اعظم اسمبلیاں تحلیل کرنے اور نگران حکومت لانے کے پابند ہونگے ۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن میں ہمارے وکلا جرح کریں گے اور اصل حقائق پولنگ بیگ کھلنے کے بعد تھیلوں کے اندر سے نکلیں گے ۔ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن بننے کے بعد ہم پارلیمنٹ میں آئے ہیں اور ہم اس کا حصہ ہیں آج ان لوگوں کو ہی تکلیف ہو رہی ہے جو دھرنے کے دوران ہمیں پارلیمنٹ واپس آنے کو کہتے تھے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ماضی میں ٹھپے لگاتی تھی تاہم حلقے میں اتنا خوف تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے اپنے امیدوار تک کھڑے نہیں کیے لیکن 246 کا الیکشن بہترین ماحول میں ہوا ہے جس کے نتائج ہم نے تسلیم کیے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں کسانوں کا استحصال ہو رہا ہے اور انہیں ان کی اجناس کی ٹھیک قیمتیں نہیں مل رہی ہیں جبکہ ن لیگ کے عہدے دار اپنے من پسند لوگوں میں باردانہ تقسیم کر رہے ہیں ۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد)اٹھارویں اور اکیسویں آئینی ترامیم کیخلاف دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے آبزرویشن دی ہے کہ عدلیہ کی آزادی کی تشریح ہوچکی ہے اور زیر غور مقدمے میں بس پارلیمنٹ کے اختیار کا تعین کرنا ہے۔چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 17رکنی فل بینچ نے 18ویں 21ویں آئینی ترامیم اور فوجی عدالتوں کے خلاف درخواستوں کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران سماعت میں  لاہور ہائی کورٹ بار کے وکیل حامد خان کے دلائل پر جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس بات سے کسی کو انکار نہیں عدلیہ کی آزادی  اور انتظامیہ سے علیحدگی آئین کا اہم نکتہ ہے، اگر پارلیمانی کمیٹی کو جوڈیشل کمیشن کا حصہ بنا دیا جائے تو پھر آپ کو قبول ہوگا کیا اچیف جسٹس ناصر الملک نے ریمارکس دیئے کہ اداروں کے درمیان کوئی جنگ ہے نہ ٹکراؤ، دیکھ رہے ہیں کہ آئینی ترامیم کے تحت کسی آرٹیکل کی خلاف ورزی تو نہیں ہوئی، ترامیم ہوں گی تو مقدمات بھی عدالتوں میں آئیں گے، جسٹس جوا دایس خواجہ نے کہا کہ ہمارے سامنے صرف پارلیمنٹ کے اختیار کا سوال ہے، ہم نے دیکھنا ہے کہ پارلیمنٹ کی کچھ حدود و قیود ہیں یا پھر وہ آزاد ہے، کیا پارلیمنٹ کی منظور کردہ ترامیم کوکالعدم قرار دینے کیلیے بنیادی ڈھانچے کو وجہ بنایا جاسکتا ہے؟ کیا پارلیمانی کمیٹی سے عدلیہ کی آزادی متاثر ہوئی ہے اورکیا اس بنیاد پر اٹھارویں ترمیم کو کالعدم کیا جا سکتا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد )وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے موبائل فون سموں کی بائیومیٹرک تصدیق کی مدت میں 15 مئی تک کے لئے توسیع کردی۔ وفاقی وزیرداخلہ کی زیرصدارت پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی(پی ٹی اے) کا اجلاس منعقد ہوا جس کے دوران حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر میں اب تک 7 کروڑ سموں کی تصدیق اور 2 کروڑغیر رجسٹرڈ سمیں بند کردی گئی ہیں جب کہ سیلولر کمپنیز کی جانب سے سموں کی تصدیق کی مدت میں توسیع کی اپیل پر چوہدری نثار نے سموں کی بائیومیٹرک تصدیق کی مدت میں 15 مئی تک توسیع کا اعلان کیا۔اجلاس کے دوران وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ملک کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کی جائے گا، 15 مئی کے بعد غیرتصدیق شدہ سمیں بحال نہیں کی جائیں گی اور دہشت گردی کے کسی واقعے میں غیررجسٹرڈ سم کے استعمال ہونے پرمتعلقہ کمپنی کے خلاف کارروائی ہوگی۔

ایمز ٹی وی (صحت) ناشتہ کرنے سے دل کے امراض 27 فیصد کم ہوجاتے ہیں ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ جو لوگ ناشتہ نہیں کرتے ان میں امراض قلب بڑھ جاتا ہے ۔کیونکہ ناشتہ نہ کرنا ذیابطیس ، موٹاپے اور ہائی بلڈ پریشر کا باعث بنتا ہے ہاورڈ اسکول آف پبلک ہیلتھ کی تحقیق کے مطابق ناشتہ نہ کرنے والے افراد میں دل کے دورے اور امراض قلب کا خطرہ ستائیس فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ صبح کے وقت ناشتہ نہ کرنے سے انسانی جسم تناؤ میں مبتلا ہوجاتا ہے جبکہ ناشتہ موٹاپے سے بچانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ناشتہ کرنے سے میٹابولزم کی شرح بڑھ جاتی ہے، جس کے باعث نیند کے دوران کیلیوریز جلنے کا سست پڑ جانے والا عمل پھر سے شروع ہوجاتا ہے۔

 

 

 

 

 

ایمز ٹی وی (صحت) بال ہماری خوبصورت شخصیت کا ایک بنیادی اور لازمی حصہ ہیں۔یہ بھی دیگر جسمانی اعضا ء کی طرح ہماری بھرپور توجہ،بہتر غذا اور سازگار ماحول کا تقاضا کرتے ہیں۔عام مشاہدے کی بات ہے کہ آج بھی ایسے افراد جو روزانہ دو بار نہاتے ہیں، بالوں میں تیل لگاتے اور انہیں گرد وغبار سے محفوظ رکھتے ہیں ان کے بال دوسروں کی نسبت محفوظ ہیں ۔ہمارے بالوں کی سادہ سی مثال پودے کی ہے۔ایک ہی طرح کی زمین میں لگے پودے نگہداشت،آب و ہوا اور خوراک کے فرق سے مختلف حالت میں دکھائی دیتے ہیں۔ جن پودوں کو بر وقت پانی،کھاد اور عمدہ نگہداشت میسر آتی ہے وہ دوسروں کی نسبت محفوظ،مضبوط ،شاداب اور توانا ہوتے ہیں۔اس کے بر عکس ویسی ہی زمین میں لگے پودے مناسب خوراک،ماحول اور بہتر نگہداشت نہ ہونے کی وجہ سے کمزور،مرجھائے ہوئے اوربے جان سے دکھائی دیتے ہیں۔یہی معاملہ ہمارے بالوں سے پیش آتا ہے۔بالوں کی سیاہ رنگت قائم رکھنے کے لیے فولاد کی مخصوص مقدار کا ہماری خوراک میں شامل ہونا لازمی ہے۔بالوں کی مضبوطی کے لیے کیراٹینین اور میلا نین جیسے عناصر کی مقدار کا جسم میں پورا ہونا بھی ضروری سمجھا جاتا ہے۔ بالوں کی بڑھوتری کے لیے سلفر،زنک،آئیوڈین اور کلورین وغیرہ کی مطلوبہ مقداروں کا ہمارے خون میں پایا جانا بھی لازمی ہے ۔ان سب سے زیادہ اہم آکسیجن کی وافر مقدار کا خون میں ہونا اور سر کی طرف دوران خون کی روانی کا متناسب ہونا بھی بالوں کی حفاظت،نشو ونما اور مضبوطی کے لیے ضروری مانا جاتا ہے۔