ایمز ٹی وی (لاہور) امام کعبہ خالد الغامدی کا کہنا ہے کہ دشمن اسلام کو تشدد پسند اور نفرت کے مذہب کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کر رہے ہیں ۔پاکستان کی سب سے بڑی لاہور بحریہ ٹاؤن مسجد میں جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے امام کعبہ کا کہنا تھا کہ اسلام رحمت کا مذہب ہے اور در گذر کا سبق دیتا ہے اس مذہب میں کسی پر کوئی ذبردستی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اسلام کفار کے ساتھ بھی حسن سلوک کا درس دیتا ہے نبی کریم ﷺ نے بھی نجران کے کفار کیلئے مسجد کے دروازے کھول دیئے تھے ۔آپﷺ غیر مسلموں کی تیمارداری کیلئے ان کے کٓگھر جایا کرتے تھے ۔آپﷺ کے حسن سلوک سے متاثر ہوکر آپکا یہودی غلام بھی مسلمان ہوگیا تھا ۔امام کعبہ نے کہا مذہنی تعصب دنیا کی سب سے بڑی برائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام کے دشمن ہمارے مذہب کے خالف پروپیگنڈا کر رہے ہیں اور اسلام کو پوری دنیا میں نفرت اور تشدد پسند مذہب کے طور پر پیش کر رہے ہیں ۔اللہ تعالیٰ امت مسلمہ پر اور بلخصوص پاکستان پر اپنی رحمت کرے ۔
ایمز ٹی وی (پشاور) وزیر داخلہ رودھری نثار کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے بعد ملک میں دہشت گردی کی صورت حال پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے لیکن پوری قوم کو ساتھ مل کر دہشت گردوں کا خاتمہ کرنا ہوگا ۔ورسک میں اے سی پی پاسنگ آؤٹ کے پریڈ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چودھری نثآر کا کہنا تھا کہ ملک میں امن و امان کے لئے مذاکرات شروع کئے گئے اور دہشت گردوں نے بھی پہاڑوں سے اتر کر جمہوری حکومت کے ساتھ مذاکرات کئے لیکن مذاکرات کے دوران بھی دہشت گردی کے واقعات نہ رکے جس کے بعد پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کے بعد سے ملک میں مجموعی طور پر امن و امان کی صورت حال میں بہتری آئی ہے لیکن ہماری فورسز کو اب بھی دہشت گردوں کے خلاف چوکنا رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ دہشت گرد چھپ کر ہمارے بچوں اور خواتین پر حملے کرتے ہیں۔فاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آج ایک تاریخی دن ہے کیونکہ پہلی مرتبہ ایف سی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ورسک میں ہورہی ہے، پاس ہونے والے تمام کیڈٹس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاس ہونے والے تمام جوان پ پاک سرزمین کے محفوظ ہیں، اپ کے ذمے یہ مقدس پیشہ آپ کے حصے میں آ رہا ہے آپ نے پاکستان کے طول و عرض میں امن لانا ہے، آپ نے ظالم کا ہاتھ روکنا ہے اور مظلوم کا ساتھ دینا ہے۔
چین نے شہرہ آفاق کارساز کمپنی مرسیڈیذ بینز پا پر قوانین کی خلاف ورزی پر پانچ کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔چینی حکام کے مطابق مرسیڈیز بینز پا نے مارکیٹ میں اپنی ساکھ کو مستحکم رکھنے اور نقصان سے بچنے کیلئے من مانی قیمتوں پر لگژری گاڑیاں فروخت کرکے صارفین کے حقوق اور قوانین کی خلاف ورزی کرکے حکومتی خزانے کو نقصان پہنچایا تھا۔جس کی تحقیقات کیلئے کارساز کمپنی کے خلاف کمیشن تشکیل دیا گیا۔مشہورزمانہ کارساز کمپنی مرسیڈیز بینز پا پر جرم ثابت ہونے پرحکام نے کمپنی پر پانچ کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا جبکہ چینی شہر بیجنگ میں مرسڈیز ڈیلروں کو من مانی قیمتوں پر صارفین کو گاڑیاں فروخت کرنے پر اسی لاکھ ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) پاکستانی قیادت نے ایک بار پھر سعودیہ عرب کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا جزو سعودیہ عرب کی سرحدوں اور خودمختاری کا تحفط ہے وزیر اعظم کے ایک روزہ دورہ سعودیہ کے بعد دفتر خارجہ کی جانب سے کئے جانے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے سعودیہ کو اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان سعودیہ کو غیر مستحکم کرنے والی قوتوں کے خلاف خاموش نہیں رہے گا ۔ وزیر اعظم نے جمعرات کو سعودیہ میں فرمانرواں شاہ سلطان بن عزیز اور ولی عہد مقرن بن عبدالعزیز، وزیر دفاع پرنس محمد بن سلمان السعود، وزیر داخلہ نائب ولی عہد نائف السعود اور وزیرخارجہ سعود الفیصل سمیت اعلیٰ سعودی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ اگر سعودیہ کو کوئی خطرہ لاحق ہوا تو پاکستان اس کی بھرپور مدد کرےگا ۔دفتر خارجہ کے بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان کی جانب سے سعودیہ کو اس بات کی یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے کہ مشرق وسطیٰ سے دہشت گردوں کا خاتمہ صرف سعودیہ کا ہی نہیں بلکہ پورے مسلم معاشرے کی ذمہ داری ہے اور اس بات پر غور کرنا چاہیئے کہ دہشتگردوں کے ہاتھوں خطہ مزید عدم استحکام کا شکار نہ ہو۔وزیراعظم کے ہمراہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری بھی سعودی عرب گئے تھے۔دفتر خارجہ کے اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی سعودی وزیر دفاع سے علیحدہ طویل ملاقات کی۔
ہیلری کلنٹن کے امریکہ میں مختلف دورے جاری ہے، ہیلری کا کہنا ہے کہ اگر خواتین مظبوط ہوں گی تو خاندان اور ملک بھی مضبوط ہوگا۔نیویارک میں خواتین کے مسائل پر منعقد ہونے والی چھٹی تین روزہ کانفرنس میں شریک امریکی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں خواتین کے مسائل پر کام کرنے کی مزید ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ا مریکہ میں پہلے سے زیادہ خواتین حقوق پر کام کیا جانا چاہیئے۔ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ ہر بچے کو یکساں مواقع ملنے چاہیئں، اکیسویں صدی میں خواتین ہر شعبہ جات میں کام کر رہی ہیں ، خواتین کو سیاست ، بزنس، ہیلتھ، شوبز سمیت ہر شعبہ جات میں مزید مواقع ملنے چاہییں۔انہوں نے کہا کہ اگر عورت مضبوط ہوگی تو خاندان اور ملک مضبوط ہوگے۔
امریکی صدر بارک اوباما نے ڈرون حملے میں امریکی شہری وارن وائن سٹائن اور اطالوی یرغمالی جیووانی لو پورٹو کی ڈرون حملے میں حادثاتی ہلاکت پر معافی مانگ لی ہے۔القاعدہ کے جنگجوؤں کیخلاف امریکی ڈرون حملوں میں دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ کئی معصوم افراد بھی نشانہ بن جاتے ہیں لیکن ان معصوم افراد کا تعلق پاک افغان، شام اور عراق جیسے مسلم پسماندہ ممالک سے ہوتا ہے۔اس لیے امریکی صدر کو معافی مانگنے کی زحمت گورا نہیں ہوتی۔رواں سال جنوری میں پاک افغان سرحد کے قریب امریکی ڈرون حملے میں امریکی شہری وارن وائن سٹائن اور اطالوی یرغمالی جیووانی لو پورٹو کی ہلاکت پر امریکی صدر باراک اوباما نے معافی مانگی ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے باراک اوباما نے کہا کہ بحثیت کمانڈر انچیف وہ واقعے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے معذرت خواہ ہیں۔امریکی شہری ڈاکٹر وارن اور اطالوی شہری لوپورٹو کو دوہزار گیارہ میں اغواء کیا گیا تھا۔
بارک اوبامہ کی ڈاکٹر وارن اور اطالوی شہری افغانستان میں ہونے والے فوجی آپریشن میں ہلاک ہوئے، وائٹ ہاؤس نے تصدیق کر دی.تفصیلات کے مطابق امریکا سے بازیابی کی اپیل کرنے والےامریکی ڈاکٹر وارن وانسٹائن کو زندگی کی قید سے ہی نجات مل گئی ۔ڈاکٹر وارن وانسٹائن امریکی ڈرون حملے میں ما را گیا۔ وائٹ ہائوس سے جاری اعلامیہ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ جنوری میں پاک افغان سرحدی علاقے میں امریکی کارروائی کے دوران القاعدہ کے ہاتھوں یرغمال امریکی ڈاکٹر وارن وان سٹائن اور اطالوی جیوانی لو پورتو ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے ڈاکٹر وارن کی ہلاکت کو تکلیف دہ نقصان قرار دیتے ہوئے ا س پرافسوس کااظہار کیا ہے ۔وہائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تصدیق کی جا سکتی ہے کہ آپریشن میں دونوں یرغمالی حادثاتی طور پر مارے گئے تھے۔
ایمز ٹی وی(لاہور)امام کعبہ شیخ خالد الغامدی لاہور پہنچ گئے۔ آج نماز جمعہ کی امامت کریں گے۔امام کعبہ شیخ خالد الغامدی سات روزہ دورے پرپاکستان آئے ہیں۔ وہ لاہور میں وزیراعلی پنجاب سمیت مذہبی ، سیاسی اور سماجی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔امام کعبہ آج جمعہ کی نماز بحریہ ٹاون میں ملک کی سب سے بڑی مسجد میں پڑھائیں گے۔
امام کعبہ کی آمد پر شہر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیئے گئے ہیں
جامعہ کراچی کے بورڈ آف فیکلٹی آف سائنس کا اجلاس زیر صدارت رئیس کلیہ علوم پروفیسر ڈاکٹر شمیم اے شیخ منعقد ہوا جس میں شعبہ پیٹرلیم ٹیکنالوجی کے نصاب برائے بی ایس سی(آنرز) سال اول ودوئم کی منظوری دی گئی۔
ایمز ٹی وی(کراچی) کراچی کے این اے دوسو چھیالیس کے سرکاری نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں ایم کیو ایم کے کنور نوید نے پچانوے ہزار چھ سو چوالیس ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ۔سرکاری ذرائع کے مطابق کراچی کے این اے دو سو چھیالیس کے سرکاری نتائج کے مطابق ایم کیو ایم کے کنور نوید نے پچانوے ہزار چھ سو چوالیس ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ۔
پی ٹی آئی کے عمران اسماعیل نے چوبیس ہزار آٹھ سو اکیس ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ جبکہ جماعت اسلامی کے راشد نسیم نے نو ہزار چھپن ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد تین لاکھ ستاون ہزار آٹھ سو ایک تھی جن میں سے ایک لاکھ اکتیس ہزار چار سو گیارہ ووٹ کاسٹ ہوئے۔ جبکہ ایک ہزار ایک سو سولہ ووٹوں کو خارج کردیا گیا