بدھ, 27 نومبر 2024

ایمز ٹی وی(پشاور)پشاور میں پولیس موبائل پر بم حملے میں 5 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ زرائع کے مطابق ارلی رسپانس فورس کی موبائل وین تھانہ گلبہار کے قریب ڈیوٹی پر موجود تھی کہ بم حملے کا نشانہ بن گئی۔ دھماکے سے ارلی رسپانس فورس کے 5اہلکار زخمی ہو گئےجنہیں فوری طور پرلیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔دھماکے کے نتیجے میں پولیس وین بھی تباہ ہو گئی۔ بم دسپوذل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں 2 کلو گرام بارودی مواد استعمال ہوا جسے زیرتعمیر پل کے نیچے پائپ میں نصب کیا گیا تھا۔ حملے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا

ایمز ٹی وی(پشاور)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ ملک میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کی اطلاعات ہیں ،سیکیورٹی اہلکار متحرک رہیں ۔انہوں نے کہا کہ دشمن بھاگ گیا ہے ،ختم نہیں ہوا۔ کامیاب آپریشن ضرب عضب کےبعدملک میں مجموعی طورپرامن ہے۔ پشاورمیں انسداد دہشتگردی فورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے ملک سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ دہشتگردی کا خطرہ ابھی ختم نہیں ہوا، سیکیورٹی ادارے اورعوام ہر وقت چوکنا رہیں،سب نے ملکر دہشتگرد کارروائیوں کا راستہ روکنا ہے، امن اومان کاقیام اوردہشتگردی کاخاتمہ سیکیورٹی اداروں کافرض ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کےاندرامن وامان قائم رکھناپولیس کی ذمہ داری ہے،ملکی سرحدوں کی حفاظت افواج پاکستان کی ذمہ داری ہے اورسول آرمڈ فورسزملک کےاندراورسرحدوں پرسیکیورٹی کی ذمہ داری سرانجام دیتی ہے۔ 

چوہدری نثار نے کہا کہ آج کچھ لوگ اسلام اور مذہب کے نام پر پوری دنیا میں پرتشدد کارروائیاں کر رہے ہیں۔ اسلام پرامن مذہب ہے اور اس میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی مذہب غیرانسانی کارروائیوں کی اجازت نہیں دیتا۔ بزدل دشمن اپنے مقاصد کے حصول کے لیے بچوں اورخواتین کونشانہ بناتا ہے۔وزیرداخلہ نے تربیت مکمل کرنے والے انسداد دہشتگردی فورس کے چودہ سو سینتیس جوانوں میں انعامات تقسیم کیے اور انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاس آؤٹ ہونےوالےجوان پاکستان کی حفاظت کاعلم لےکرنکل رہے ہیں

ایمزٹی وی(نیوزڈیسک) سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کو خفیہ مواد افشا کر نے کے الزام میں جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کو خاتون “پاؤلا بروڈویل” کو خفیہ مواد افشا کرنے کے الزام میں شمالی کیرولائنا کی ایک وفاقی عدالت نے 2 سال تک ان کی نگرانی اور ایک لاکھ  ڈالرجرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔

پیٹریاس نے “پاؤلا بروڈویل” کو 2011 میں خفیہ مواد کی 8جلدیں فراہم کی تھیں۔ یہ جلدیں سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر نے اپنے منصب کے آداب کے خلاف اپنے پاس اس وقت رکھ لی تھیں جب وہ افغانستان میں امریکی جنگ کی قیادت کر رہے تھے.

ایمز ٹی وی(اسلام آباد)حکومت نے سرکاری اسکیم کے تحت حج پالیسی کا اعلان کردیا،رواں سال ایک لاکھ 43 ہزار 368 عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امورسرداریوسف نے حج پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال حج کرنے والے خوش نصیبوں کا انتخاب پہلے آئیے پہلے پائیے کے بجائے قرعہ اندازی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔حج درخواستیں27 اپریل سے 8 مئی تک 10شیدول بینکوں کے ذریعے وصول کی جائیں گی اور درخواستوں کی قرعہ اندازی 14 مئی کو ہوگی۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ رواں سال حج اخراجات میں بھی کمی کی گئی ہے، سرکاری اسکیم کے تحت حج کرنے والوں کو رہائش اورکھانا عزیزیہ میں فراہم کیا جائے گا جبکہ حجاج کیلئے 24 گھنٹے ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی میسر ہو گی۔انہوں نے بتایا کہ پہلی بار 50 فیصد حجاج مدینہ ائر پورٹ اور 50 فیصد جدہ ائر پورٹ پر اتریں گے۔ سردار یوسف نے یہ بھی بتایا کہ قربانی کیلئےعازمین حج کو 14 ہزار 210 روپے جمع کرانے ہوں گے ،حجاج کو وطن واپسی پر ائر پورٹ پر 5 لیٹر آب زم زم دیا جائے گا

ایمز ٹی وی(اسلام آباد)ملک بھرکی 42 کنٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات کا میدان کل سجے گا جس میں 18 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ بیلٹ پیپر پر امیدوار کے نام کے بجائے انتخابی نشان ہو گا۔ 

الیکشن کمیشن کے مطابق 199 جنرل کونسلرزکے انتخاب کیلئے 1300 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، انتخابی عمل میں 10 ہزار سے زائد افراد پر مشتمل عملہ حصہ لے گا۔خواتین اور مخصوص نششتوں کا انتخاب کونسلر کریں گے جبکہ 20 لاکھ سے زائد سفید بیلٹ پیپر پریزائیڈنگ افسران کے حوالے کر دیے گئےہیں۔ بلدیاتی انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسران  کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دیے گئے ہیں۔ ملک کی 42 کنٹونمنٹس میں سے 11 کنٹونمنٹس میں دس نشستوں،7 کنٹونمنٹس میں 5،ایک میں 4 نشستوں ، 4 کنٹونمنٹس میں 3 نشستوں اور 19 کنٹونمنٹس میں دو، دو نشستوں پر مقابلہ ہو گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے کامیاب امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن 28اپریل کو جاری کیا جائے گا

ایمز ٹی وی(کراچی)انسداد دہشتگردی عدالت نے سزائے موت کے قیدی شفقت حسین کے ڈیتھ وارںت جاری کر دیے، مجرم کو 6 مئی کی صبح ساڑھے 5 بجے سینٹرل جیل میں تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔مجرم شفقت حسین نے 2004 میں کراچی کے علاقے نیو ٹاؤن سے 4 سالہ بچے کو اغوا کرنے کے بعد قتل کردیا تھا۔ اس سے قبل وفاقی حکومت نے مجرم کی کم عمری کے باعث پھانسی کی سزا پر عملدرآمد رکوا کر ایف آئی اے کو مجرم کی عمر کے تعین کا حکم دیا تھا۔ ایف آئی کی رپورٹ کے مطابق واقعے کے وقت مجرم کی عمر 23 سال ثابت ہوئی جس پر انسداد دہشتگردی عدالت نے شفقت حسین کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیے

ایمز ٹی وی ( اسلام آباد) وزیراعظم نواز شریف یمن کی صورتحال پر سعودی قیادت سے تبادلہ خیال کے لیے ایک روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ایئرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال سعودی وزیر داخلہ نائب ولی عہد نیاف السعود اور وزیر دفاع پرنس محمد بن سلمان السعود نے کیا۔وزیراعظم کے ہمراہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری بھی سعودی عرب گئے ہیں۔دوران سفر طیارے میں وزیراعظم نواز شریف نے ایک اہم اجلاس کی صدارت بھی کی، جس میں یمن کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایک روزہ دورے کے دوران وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد مقرن بن عبدالعزیز سے ملاقات کریں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے دورہ سعودی عرب کا فیصلہ گزشتہ روز یمن کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران کیا گیا۔

 

ایمز ٹی وی (کراچی) ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار 16 ملزمان کا چالان عدالت میں پیش کردیا گیا ۔ نائن زیرو سے گرفتار دھماکا خیز مواد رکھنے کے الزام میں سولہ ملزمان کے چالان عدالت میں منظور ہونے کے بعد باقاعدہ سماعت کا حکم دے دیا گیا ہے۔گیارہ مارچ کو نائن زیرو سے حراست میں لئے گئےسولہ ملزمان کا چالان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان پر دھماکا خیز مواد اور ناجائز اسلحہ رکھنے سے متعلق دفعات لگائی گئی ہیں۔ملزمان میں عامرسرکٹا، فیصل موٹا، عبید کےٹو، نادرشاہ ، رشید احمد، عبدالقادر ہنگورو، ندیم احمد، امتیاز احمد اور عامر رضا، رضوان علی، توفیق، فیضان، ساجد، نعمان، آصف اور حسیب الرحیم شامل ہیں۔واضح رہے کہ مذکورہ ملزمان کو گیارہ مارچ دو ہزار پندرہ کو نائن زیرو پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا 

ایمز ٹی وی (کراچی) متحدہ قومی مومنٹ کے رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ این اے 246 میں ایم کیو ایم کی جیت واضح ہے لیکن مختلف حیلے بہانوں سے ایم کیو ایم کی لید کم کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ این اے 246 میں انتخابات جاری ہیں اور خلاف تواقع ووٹرز کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں ،فاروق ستار نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ انتخابی سست روی کی وجہ سے ووٹرز حق رائے دہی سے محروم نا رہ جائیں اس لیئے اس ووٹنگ کے ٹائم میں تین گھنٹے اضافہ کیا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سخت گرمی میں ووٹروں کو مجبور کیا جارہا ہے کہ وہ واپس گھر لوٹ جائیں ۔ فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ ایک ووٹ ایک گھنٹے میں کاسٹ کیا جارہا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ کہیں نہ کہیں کوئی غلطی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ووٹرز کی شناخت میں کافی وقت ضائع کررہے ہیں۔فاروق ستار نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان، ریٹرنگ آفیسر، انتظامیہ، رینجرزاورپولیس ایم کیو ایم کے کامیابی کے مارجن کو کم نا کرے اور ووٹر کے حقِ رائے دہی کو یقینی بنا یاجائے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ووٹرز کی حوصلہ افزائی کی جائے اسے مختلف حیلے بہانوں سے نہ روکا جائے۔ووٹروں کو آزادی کے ساتھ حق رائے دہی استعمال کرنے کو یقینی بنانے کی مکمل ذمے داری الیکشن کمیشن پرہے لیکن ڈی جی رینجرز سے بھی اپیل کی ہے کہ اس معاملے کا نوٹس لیا جائے   

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) چین کے صدر شی چن پنگ کے دورہ پاکستان کو دفتر خارجہ نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا چین خطے میں امن کا باعث بنے گا ۔  جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ چینی صدر کے دورہ پاکستان پر ہندوستانی میڈیا کی منفی رپورٹس پر کوئی 'تبصرہ' نہیں کیا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ خطے کے ممالک کو اس بات کا احساس ہونا چاہیے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی جلد از جلد تکمیل خود ان کے مفاد میں بھی ہوگی۔واضح رہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ 20 اپریل کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے جبکہ 21 اپریل کو انھوں نے پاکستانی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کیا۔صدر شی جن پنگ کے دورے کے دوران پاکستان اور چین کےمابین کئی ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے، جس کے حوالے سے ہندوستانی میڈیا نے کافی شور مچایا، حتیٰ کہ یہاں تک کہا گیا کہ چین ہندوستان کی پیٹھ میں چھرا گھونپ رہا ہے۔وزیراعظم نواز شریف کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس دورے کے دوران سعودی قیادت کے ساتھ یمن کی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی۔