ایمز ٹی وی( نیوز ڈیس)
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں فوجی عدالت نے ایک فرضی جھڑپ کے دوران تین کشمیری نوجوانوں کے قتل کے الزام میں دو افسران سمیت سات فوجی اہلکاروں کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔
ہلاکتوں کا یہ واقعہ چار سال قبل لائن آف کنٹرول کے قریب مژہل نامی گاؤں میں پیش آیا تھا۔
تاہم کشمیر میں تعینات فوج کی پندرہویں کور کے ترجمان این این جوشی نے اس فیصلے کی تصدیق کی تردید نہیں کی۔
ان کا کہنا ہے: ’اس معاملے کی تفتیش ہو رہی تھی، لیکن ہم نے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا۔‘
فرضی مقابلے میں کشمیری نوجوانوں کی ہلاکت کی تصدیق کا انکشاف ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب تین نومبر کی شب فوج کے ہاتھوں مارے گئے دو نوجوانوں کی ہلاکت ہوئی-
فوجی ذرائع کے مطابق کمانڈنگ افسر کرنل ڈی کے پٹھانیہ، کپتان اوپیندر سنگھ، صوبیدار ستبیر سنگھ، حوالدار بیر سنگھ، سپاہی چھادرا بن، سپاہی ناگیندرا سنگھ اور سپاہی نریندر سنگھ کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ دائر کیا گیا تھا
30 اپریل 2010 کو بھارتی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ شمالی کشمیر کے مژہل سیکٹر میں تین پاکستانی مسلح شدت پسندوں کو جھڑپ کے دوران ہلاک کیا گیا ہے۔ لیکن بعد میں مارے گئے نوجوانوں کی شناخت بارہ مولہ کے محمد شفیع، شہزاد احمد اور ریاض احمد کی حیثیت سے ہوئی تھی جو مقامی مزدور تھے۔
اس پورے معاملہ میں دو کشمیریوں بشیر احمد اور عبدالحمید کو بھی ملزم بنایا گیا۔ ان پر الزام ہے کہ انھوں نے اچھی مزدوری کا لالچ دے کر مقتولین کو فوجی کیمپ میں پہنچایا جہاں سے انھیں کپواڑہ کے مژہل سیکٹر لے جا کر فرضی جھڑپ میں ہلاک کیا گیا۔
ان ہلاکتوں پر وادی بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے اور چھ ماہ تک ان مظاہروں کے دوران ہلاکتوں، گرفتاریوں اور پابندیوں کا سلسلہ جاری رہا تھا
ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)
دبئی پولیس نے شہر میں گاڑیاں چلانے والے افراد کو تنبیہ کی ہے کہ اگر شہر کی سڑکوں پر ٹرام کے راستے پر واقع 30 جنکشنوں میں سے کسی پر بھی وہ اس سے تصادم کا باعث بنے اور انھیں 30 ہزار درہم تک جرمانہ اور قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ڈرائیور حضرات کے علاوہ سائیکل سواروں اور راہ گیروں کو بھی خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ٹرام کے راستے کے قریب محتاط رہیں۔
دبئی کی روڈز اینڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق ٹرام لائن عبور کرنے کے مقررہ مقامات کے علاوہ کہیں اور سے اسے پھلانگنے پر ایک ہزار درہم جرمانہ ہوگا۔
ادارے کے اہلکار مطع بن عبیدی کے مطابق لوگ ’ممنوعہ علاقوں میں داخل نہ ہوں کیونکہ ٹرام انھیں بچانے کے لیے اپنا راستہ تبدیل نہیں کر سکتی۔‘
خیال رہے کہ دبئی میں ٹریفک جام ایک بہت بڑا مسئلہ ہیں اور اس مسئلے کے لیے حل کے لیے حکام ٹرام سے قبل میٹرو ٹرین بھی چلا چکے ہیں جس پر عوام کی بڑی تعداد سفر کرتی ہے۔
ایمزٹی وی: خیبرایجنسی کی وادی تیراہ کےعلاقے نری بابا میں امن لشکر کے رضاکاروں اوردہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، جس کے نتیجے میں کالعدم شدت پسند تنظیم کے اہم کمانڈرسمیت 5 دہشت گرد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے، جھڑپ کے دوران امن لشکر کے7 رضاکار بھی زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کے علاوہ مقامی قبائل کے رضاکار بھی علاقے میں امن بحال کرنے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)
پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے این ڈی ایم اے کے سربراہ میجر جنرل محمد سعید علیم نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے خلاف جاری لڑائی سے املاک کو پہنچنے والے نقصان کی ازسر نو تعمیر کے لیے دو سال کا عرصہ اور 75 ارب روپے درکار ہوں گے۔
’پہلے مرحلے میں بے گھر افراد کو واپس لے جانے کے لیے شہری علاقوں کو رہائش کے قابل بنایا جائے گا جس میں گھروں اور بازاروں کی تعمیر اور سڑکوں ہسپتالوں اور سکولوں کی مرمت شامل ہے اور دوسرے مرحلے میں پورے علاقے کی بڑے پیمانے پر تعمیر نو کی جائے گی۔‘
شمالی وزیرستان سے بے گھر ہونے والے متاثرین اب اپنے علاقوں کو واپسی کے لیے بے چین نظر آتے ہیں
جنرل سعید علیم نے ان بریفنگز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان میں بہت بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے جس میں شہری سہولتوں کا نظام اور لوگوں کے کاروبار بھی تباہ ہوئے ہیں۔
’اس علاقے میں پہلے شدت پسندوں نے اپنی کارروائیوں میں ہسپتالوں اور اسکولوں وغیرہ کو نقصان پہنچایا۔ اس کے بعد جب فوج نے کارروائی کی تو اس میں بھی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔‘
ایمزٹی وی: ابو ظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری دن نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا دوبارہ آغاز 174 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ سے شروع کیا تو نیوزی لینڈ کو ہزیمت سے بچنے کے لئے 308 رنز درکار تھے جبکہ پاکستان کو تاریخی فتح کے لئے صرف 2 وکٹیں درکار تھیں، مارک کریگ اور ایش سودھی 27،27 کے انفرادی اسکور پر کریز پر موجود تھے، کھیل کے آغاز پر دونوں کھلاڑی مجموعی اسکور میں صرف 3 رنز کا ہی اضافہ کرسکے تھے کہ پاکستان کے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے مارک کریگ کو پویلین کی راہ دکھائیَ۔
ینٹ بولٹ اور ایش سودھی نے نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستان کے خلاف دسویں وکٹ پر مزاحمت کی کوشش کی لیکن پاکستان نے اسے بھی ناکام بنادیا اور اس طرح کیویز کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 231 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور پاکستان نے ٹیسٹ میچ 248 رنز سے اپنے نام کرلیا۔
نیوزی لینڈ کے ایش سودھی نے سب سے زیادہ 63 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 3، راحت علی، ذوالفقار بابر اور عمران خان نے 2،2 جبکہ محمد حفیظ نے ایک کھلاڑی کو ٹھکا۔ہوگئی ہے۔
ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)
نیٹو کے سینیئر ترین فوجی کمانڈر کے مطابق رواں ہفتے روس کے فوجیوں کو جنگی ساز وسامان کے ساتھ یوکرین میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا ہے
یورپ میں نیٹو کے سپریم کمانڈر جنرل فلپ بریڈلوو نے روسی فوجیوں کی تعداد کے بارے میں نہیں بتایا اور نہ ہی ہتھیاروں اور گاڑیوں کے بارے میں وضاحت کی لیکن یہ کہا کہ نیٹو نے گذشتہ دو دن کے دوران یوکرین میں داخل ہونے والے روس کی فوجی اہلکاروں، بکتربند گاڑیوں، توپخانے کے قافلوں کو دیکھا ہے۔
نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز سٹولنبرگ نے ایک علیحدہ بیان میں کہا ہے کہ عسکری قوت میں قابلِ ذکر اضافہ کرنے سے پانچ ستمبر کو طے پانے والے جنگ بندی کے معاہدے کو شدید خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
انھوں نے روس پر زور دیا کہ وہ علاقے سے اپنی فوجوں کو واپس بلائے تاہم روس کی وزارتِ دفاع نے مشرقی یوکرین میں روس کے حامی علیحدگی پسندوں کی مدد کے لیے اپنے فوجی بھیجنے کے الزام کی سختی سے تردید کی ہے۔
ایمز ٹی وی (بنوں) شمالی وزیرستان کے متاثرین میں راشن کی تقسیم کے دوران بد نظمی ہوئی جس کے نتیجے میں پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی جبکہ ہنگامہ آرائی کے دوران 16 افراد زخمی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق بنوں کے اسپورٹس کمپلیکس میں متاثرین شمالی وزیرستان کے درمیان راشن کی تقسیم کے موقع پر بدنظمی پیدا ہوگئی جسے کنٹرول کرنے کے لئے پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی جس کے باعث بھگدڑ مچ گئی۔ پولیس کے رویئے کے خلاف متاثرین نے احتجاجاً بنوں کوہاٹ روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کیا تو پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متاثرین مشتعل ہوگئے اور انہوں نے راشن سینٹر میں خیموں کو آگ لگا دی۔
پولیس اور متاثرین کے درمیان جاری ہنگامی آرائی اور جھڑپ کے دوران متاثرین نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا جب کہ پتھراؤ کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاراور 11 متاثرین زخمی ہوگئے۔ مشتعل متاثرین کو منشتر کرنے کے لئے پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ کا سلسلہ متاثرین کے منتشر ہونے تک جاری رہا۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لشکر اسلام کا خفیہ پیغام پکڑ لیا۔ لشکر اسلام کے سربراہ منگل باغ نے اپنے ایک پیغام میں تحریک انصاف کے دھرنوں میں شریک خواتین کو نشانہ بنانے کا حکم دیا ہے ، پیغام پشتو زبان میں تحا جیسے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ترجمہ کر کے متعلقہ اداروں کو فراہم کردیا ہے ، پیغام میں کہا گیا ہے کہ پشون رویات کے خلاف خواتین دھرنوں شرکت کر رہی ہیں ، واضع رہے کہ اسی طرح کا ایک بیان مولانا فضل الرحمان بحی دے چکے ہیں کہ دھرنے فحاشی کے اڈے ہیں
(ایمز ٹی وی) دارالحکومت برلِن میں پاکستان کے وزیرِاعظم میاں نواز شریف کے ساتھ منگل کو ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جرمن چانسلر نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافے کا خواہاں ہے۔]
جرمنی کی چانسلر اینگلا مرخیل نے جرمن کمپنیوں کو سکیورٹی کی یقین دہانی کرائے جانے کی صورت میں پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ پاکستان میں سکیورٹی کی صورتِ حال بعض اوقات سرمایہ کاری کی راہ میں حائل ہوتی ہے اور اگر حالات درست ہوجائیں تو جرمنی وہاں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کرسکتا ہے۔
مرخیل نے بتایا کہ جرمنی کے سرکاری ترقیاتی بینک 'کے ایف ڈبلیو' نے پہلے سے ہی پاکستان میں پانی سے بجلی پیدا کرنے والے منصوبوں میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے جس میں مزید اضافے پر غور کیا جاسکتا ہے۔
وزیرِاعظم میاں نواز شریف کو پاکستان میں سکیورٹی کی صورتِ حال اور نظام انصاف کو بہتر بنانا ہوگا تاکہ سرمایہ کار خود کو اور اپنے سرمایے کو محفوظ سمجھیں۔
مرخیل کا کہنا تھا کہ توانائی کے شعبے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں زراعت کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع دستیاب ہیں جن سے جرمن کمپنیاں فائدہ اٹھاسکتی ہیں۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم میاں نواز شریف نے جرمن کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔ پاکستان توانائی کے بحران کا شکار ہے اور غیر ملکی کمپنیوں کے لیے اس شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت کا ہدف ہے کہ آئندہ تین برسوں کے دوران کم از کم ساڑھے چار ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے مکمل کیے جائیں تاکہ ملک کی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات پوری کی جاسکیں۔
انہوں نے کہا کہ جرمنی دنیا میں پاکستان کا چوتھا بڑا اور یورپی یونین کا سب سے بڑا تجارتی شریک ہے اور جرمن کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش مند ہیں جنہیں ان کی حکومت ہر ممکن سہولتیں اور تحفظ فراہم کرے گی۔
خیال رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان گزشتہ سال دو طرفہ تجارت کا حجم لگ بھگ ایک ارب 90 کروڑ یورو تھا۔
پاکستانی وزیرِاعظم پیر کو دو روزہ دورے پر جرمنی پہنچے تھے۔ انہیں اس دورے کی دعوت جرمن چانسلر نے دی تھی۔
جرمنی میں اپنے دو روزہ قیام کے دوران وزیرِاعظم نے چانسلر اور جرمن پارلیمنٹ کے صدر کے ساتھ ملاقاتوں اور باضابطہ مذاکرات کے علاوہ کاروباری شخصیات اور پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ منعقدہ نشستوں سے بھی خطاب کیا۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن کا اسلام آباد نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباء سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت کا تسلسل ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا، امریکا کے پاکستان اور افغانستان کے ساتھ تعلقات اہم ہیں اور وہ ماضی کی غلطیوں کو نہیں دہرائے گا۔ امریکا خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لئے ذمہ داری نبھائے گا پاکستان کے لئے امریکی امداد ختم نہیں ہوگی بلکہ اسے تجارت ، توانائی ، تعلیم ، صحت اور سماجی ترقی سمیت دیگر شعبوں میں منتقل کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک افغان طویل سرحد پر دونوں ملکوں کو چیلنجز درپیش ہیں، جن پر دونوں ممالک باہمی افہام و تفہیم سے قابو پاسکتے ہیں، امریکا دونوں ملکوں کے حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کرے گا، پاکستان اور امریکا نے افغانستان میں سیاسی طور پر اقتدار کی کامیاب منتقلی اور خطے میں خوشحالی و استحکام کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ سیاسی طریقے سے اقتدار کی منتقلی سے پاکستان ، افغانستان اور امریکا کے درمیان تعاون بڑھانے کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ رچرڈ اولسن کا کہنا تھا کہ افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد سے پاکستان نے حوصلہ افزاء اقدامات کئے ہیں جن میں امور خارجہ اور قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز اور پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے افغانستان کے دورے اور کاسا 1000 معاہدے پر دستخط شامل ہیں۔ شمالی وزیرستان میں آپریشن کے اچھے اثرات سامنے آرہے ہیں۔