اتوار, 24 نومبر 2024

ایمز ٹی وی (راولپنڈی) افغانستان کے صدر اشرف غنی جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی دورے پرپہنچ گئے جہاں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ان کا استقبال کیا جبکہ جی ایچ کیو میں  آرمی چیف اور افغان صدر کے درمیان ملاقات ہوئی۔

افغان صدر اشرف غنی کی جی ایچ کیو آمد پرپاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر افغان صدر نے آرمی چیف کے ہمراہ یادگارشہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی، جبکہ دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔

ایمز ٹی وی:(ملتان) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نےکہا کہ حکومت نے عمران خان کو گرفتار کرنے میں دیر کردی ہے اگر اب انہیں گرفتار کیا گیا تو وہ سیاسی انتقام تصور کیا جائے گا اور حکومت کو ایسا ہی کرنا تھا تو بہت پہلے کرنا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن وقت سے پہلے ہوئے تو ملک کے لیے اچھا نہیں ہوگا جب کہ شیخ رشید کی بات کو کون سنتا ہے، عوام پر امن ہیں اور رہیں گے، ملک میں نوجوانوں کا اصل نمائندہ بلاول بھٹو زرداری ہے۔

ایمزٹی وی:(اسلام آباد) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج جسٹس کوثرعباس زیدی نے ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد عصمت اللہ جونیجو کو دھرنے کے دوران زخمی کرنے کے مقدمے کی سماعت کی۔ اس موقع پر مقدمے میں نامزد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور طاہرالقادری کی عدم پیشی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور انہیں اشتہاری قرار دے دیا 

اور آئندہ سماعت پر انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت موٹروے ہنگامہ آرائی کیس میں عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو پہلے ہی اشتہاری قرار دے چکی ہے جبکہ عمران خان کو کسی بھی مقدمے میں پہلی باراشتہاری قرار دیا گیا ہے۔

ایمز ٹی وی (لاہور) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر رحیق عباسی نے کہا ہےکہ پی ٹی وی پر حملے میں عوامی تحریک ملوث نہیں ہے، یہ پلان پرویز رشید اور ماروی میمن نے بنایا تھا، عوام حکمرانوں کی پالیسیوں اور ناروا سلوک سےتنگ آچکے ہیں، انھوں نے کہا کہ  طاہرالقادری بیس نومبر کو پاکستان آرہےہیں جس میں ہمت ہے گرفتارکرلے،انکا کہنا تھا کہ جےآئی ٹی غیرجانبدار نہیں ہے،ہم اسے مسترد کرتے ہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن کو پانچ ماہ ہوگئےہیں لیکن ابھی تک اس واقعہ میں ملوث کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا اور نہ ہی کسی کےخلاف کارروائی ہوئی ہے۔رحیق عباسی کا کہنا تھاکہ عوامی تحریک کے دھرنوں کے باعث عوام میں شعور بیدار ہواہے،حکمرانوں نے اپنی شوگرملوں کو بچانے کے لیے چنیوٹ کے لوگوں کو سیلاب میں ڈبو دیا۔

ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک )   رائے ونڈ: پلیٹ فارم پر کھڑی ٹرین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 2 بوگیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔ 

ٹرین تبلیغی اجتماع میں شرکت کے لئے آنے والوں کو کوئٹہ سے لے کر گزشتہ رات رائے ونڈ پہنچی تھی اور آج صبح پلیٹ فارم نمبر 3 پر کھڑی بوگیوں میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دوسری 4 بوگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور پھر کچھ ہی دیر بعد دوسرے پلیٹ فارم پر کھڑی ایک اور بوگی میں بھی آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 2 بوگیاں مکمل طور پر تباہ جب کہ دیگر کو بھی  نقصان پہنچا۔ 

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین کی بوگیوں میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 

یاد رہے چند روز قبل بھی لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس میں پڈ عیدن کے مقام پر  شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی تھی۔

ایمز ٹی وی( فارن ڈیسک) بنگلا ديش ميں 1971 کے واقعات پر بنائے گئے ٹريبونل نے سابق حکمران جماعت ’’بنگلا ديش نيشنلسٹ پارٹی‘‘ کے رہنما زاہد حسين کو ان کی غير حاضری ميں سزائے موت سنا دی ہے۔ بنگلا دیش کے شہر ’’ناگرکندا‘‘ کے سابق میئر اور ملک میں حزب اختلاف کی اہم ترین جماعت ’’بنگلا ديش نيشنلسٹ پارٹی‘‘ کے رہنما زاہد حسین پر 1971 میں لوگوں پر اغوا کے بعد تشدد اور انہیں قتل کرنے کے مختلف الزامات تھے جب کہ زاہد حسین گزشتہ برس اپنے خلاف مقدمات قائم ہونے کے بعد روپوش ہوگئے تھے ٹریبونل کے وکیل استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ زاہد حسین سوئیڈن فرار ہوگئے ہیں، ٹریبونل نے زاہد حسین کی غیر موجودگی میں انہیں 6 الزامات پر سزائے موت جب کہ 4 پر 40 برس قید کی سزا سنادی ۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم حسینہ واجد کی جانب سے قائم جنگی جرائم کے ٹریبونل نے اب تک جماعت اسلامی کے کئی رہنماؤں کو سزائے موت دی ہے تاہم زاہد حسین بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی کے دوسرے رہنما ہیں جنہں جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔

ایمزٹی (فارن ڈیسک) 

 2014 میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکاراؤں کی لسٹ بھی گوگل نے جاری کر دی ہے جس میں رواں برس برٹنی اسپئیر گوگل پر سب سے ذیادہ سرچ ہونے والی اداکاراؤں میں پہلے نمبر پر ہیں حالانکہ وہ کچھ عرصے کے لیے انڈسٹری سے غائب بھی رہیں، بعد ازاں انھوں نے جارحانہ کم بیک کرکے اپنا نام دوبارہ کمایا۔ اداکارہ ، فیشن ڈیزائنر اور گلوکارہ ریحانا کئی میگزین کے فرنٹ پیج کی زینت بنی اور یہ جوشیلی آرٹسٹ گوگل پر سرچ ہونے والی اداکاراؤں میں دوسرے نمبر پر رہیں۔ 

 یہ نام 2014ء میں تمام انٹرٹینمنٹ میگزین اور ویب سائٹس پر نظر آئے جس کی وجہ سے گوگل پر سرچ ہونے والوں کی لسٹ میں بھی یہی نام ہیں۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)

وزیرِ اعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ جنگجو برطانوی شہریوں کی وطن واپسی پر پابندی کی کی جائے گی-

اس قانون کے تحت واپس آنے والے ’جہادی‘ اگر اپنی سخت نگرانی پر اتفاق نہیں کرتے تو انھیں ملک میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ حکام کو ایسے افراد کو برطانیہ چھوڑنے سے روکنے کا اختیار بھی ہوگا جن پر بیرونِ ملک جا کر جنگ میں شرکت کا شبہ ہوگا۔

ماہرین نے ان اقدامات کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھائے ہیں جبکہ حزبِ مخالف کی جماعت لیبر پارٹی کا کہنا ہے کہ ملک میں ریڈیکلائزیشن روکنے کے لیے مزید اقدمات درکار ہیں۔

برطانیہ میں داخلے کی اجازت نہ دینے کا حکم انسدادِ دہشت گردی کے اس قانون کا حصہ ہے جو رواں ماہ کے اختتام سے قبل شائع کیا جانا ہے۔

برطانوی حکومت نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ بل آئندہ برس کے آغاز میں قانون کی شکل اختیار کر لے گا۔

پولیس کو دیے جانے والے نئے اختیارات میں پاسپورٹوں کی ضبطی، مشتبہ افراد کو ملک چھوڑنے سے روکنا اور برطانوی شہریوں کو اسی صورت میں واپسی کی اجازت دینا ہے کہ وہ ہماری شرائط پوری کریں۔

اس منصوبے کے تحت عراق اور شام میں شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے ساتھ لڑنے والے برطانوی شہریوں کو دوبارہ ملک میں داخلے کی اجازت صرف اسی صورت میں ملے گی جب وہ سرحد پر خود کو قانون کے حوالے کر دیں۔

اس کے علاوہ ان مشتبہ افراد کے پاسپورٹ منسوخ کر دیے جائیں گے اور ان کا نام ’نو فلائی لسٹ‘ میں شامل کر کے انھیں دوبارہ ملک چھوڑنے سے بھی روک دیا جائے گا۔

یہ پابندی دو برس کے لیے ہوگی اور اس میں اضافہ بھی کیا جا سکے گا جبکہ اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جیل کی ہوا کھانی پڑے گی۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد اس وقت شام میں دولتِ اسلامیہ کے ساتھ مل کر جنگ لڑ رہے ہیں

 آسٹریلیا میں موجود برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کینبیرا میں آسٹریلوی پارلیمان سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ’ہمیں ایسے غیر ملکی جنگجوؤں سے خطرہ ہے جو ہمارے اپنے عوام کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔‘

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)

آج کا سب سے زیادہ مشہور سوال کیا ?ہم دنیا میں اکیلے ہیں؟چاہے یقین ہو یا نہ ہو، مگرآپ اس دنیا میں اکثریت میں ہی ہیں- امریکہ میں پچاس فیصد لوگ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ دنیا میں ایک الگ سیارے پر بھی لوگوں کی آبادی پائی جاتی ہے- جبکہ ۱۷ فیصد لوگ اس بات سے اختلاف رکھتے ہیں-اور چوتھائی فیصد لوگوں کا یقین  ہے کہ غیر علاقائی ملاقاتی زمین پر کافی عرصے سے موجود ہیں-

گزشتہ چند سالوں کے کچھ غیر معمولی چیزوں کو باہر آنے مخبروں کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور کہا ہے . بریڈلی میننگ ، ایڈورڈ  اور جولین سب سے زیادہ توجہ موصول ہوا ہے ، لیکن حقیقت تصدیق شدہ اسناد اور پس منظر کے ساتھ آگے آئے ہیں جو سیٹی کی سینکڑوں تعداد میں ہیں  . ماس اور سیکورٹی ریاست  کائنات میں اکیلے نہیں ہیں  ،

کائنات میں ستاروں کی گنتی ممکن نہیں ، ایک سمندر کے کنارے کی ریت اناج کی تعداد شمار کرنے کی کوشش کی طرح ہے . تخمینے مختلف ماہرین کے درمیان مختلف ہوتی ہیں اگرچہ ، عام اتفاق رائے ہماری کائنات میں کم از کم کے درمیان 100 ارب اور 200 ارب کہکشاؤں ہیں -

ایمز ٹی وی (کراچی) گزشتہ روز سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکرشہلا رضانے دماغ کا دہی مت بنائیں جملے کا استعمال کیا تھااور اعتراضات کے جواب میں یہ بھی کہا تھاکہ یہ کوئی گالی نہیں ہے بلکہ یہ کراچی کا مشہور جملہ ہے ، جس پر ایم کیو ایم کے ارکان آج سندھ اسمبلی کے اجلاس میں احتجاج کر رہے ہیں۔ اپوزیشن جماعت کا موقف ہے کہ شہلا رضا یہ تسلیم کریں کہ یہ جملہ غیر پارلیمانی ہے،واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے ارکان نے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکرشہلا رضا کے خلاف احتجاج کے دوران "گو شہلا گو" کے نعرے بھی لگائے۔