اتوار, 24 نومبر 2024

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)

ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف 319 رنز کی برتری کے بعد چوتھے روز پاکستان کی ایک وکٹ گر گئی ہے۔

اظہر علی کو سودی نے 23 رنز پر ایل بی ڈبلیو کر دیا۔اس وقت محمد حفیظ اور یونس خان کریز پر موجود ہیں۔

راحت علی نے پاکستان کے لیے چار وکٹیں حاصل کی ہیں-

اس سے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان کی پہلی اننگز566 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 262 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

اس طرح پاکستان کو نیوزی لینڈ پر پہلی اننگز میں 304 رنز کی وسیع برتری حاصل ہوئی۔

پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے نیوزی لینڈ کو فالو آن نہ کراتے ہوئے 304 رنز کی برتری سے دوسری اننگ کا آغاز کر دیا۔

نیوزی لینڈ کے اوپنر ٹام لیتھم اپنی ٹیم کے ٹاپ سکورر رہے اور وہ 13 چوکوں کی مدد سے سنچری بنانے کے بعد راحت علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے

پاکستان کی جانب سے راحت علی نے چار جبکہ ذولفقار بابر نے تین وکٹیں لیں -ایک ایک وکٹ محمد حفیظ اور یاسر شاہ کے حصے میں آئی جبکہ نیوزی لینڈ کا ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔تاہم ابھی پاکستان کی اننگ جاری ہے اور ایک کھلاڑی پویلین پہنچ گیا-

ایمز ٹی وی (کراچی) کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن نمبر 4 لاسی پاڑہ میں رینجر ز کی موبائل کے قریب  زور دار دھماکے کے نتیجے میں 4 اہلکار زخمی ہو گئے جب کہ موبائل کو بھی نقصان پہنچا۔ امداری ٹیموں کے اہلکاروں نے دھماکے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا جہاں  طبی عملے کا کہنا ہے کہ 2 کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی جگہ سے ایک تباہ شدہ موٹر سائیکل بھی ملی ہے تاہم مکمل تحقیقات کے بعد ہی حملے سے متعلق کوئی حتمی بیان جاری کیا جا سکے گا کہ آیا پہلے سے دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا یا پھر کریکر دھماکہ کیا گیا ہے۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)

مشرقی چین میں ایک بجلی کمپنی کے عملے نے مفت شراب نہ پلانے پر شراب خانے کے عملے سے جھگڑنے کے بعد اس علاقے کی بجلی بند کر کے ہزاروں گھروں کو تاریکی میں ڈبو دیا۔

 بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے ملازمین اور شراب خانے کے عملے کے درمیان تو تو میں میں ہو گئی، جس کے بعد بجلی کمپنی کے ملازمین نے سارے علاقے کی بجلی منقطع کر دی۔

خبر کے مطابق صوبہ ہینان کے کئی علاقوں میں لوگ چھ گھنٹے تک بجلی سے محروم رہے۔

اس دوران بجلی کپمنی کے افسران نے مفت شراب کے ایک دور کا مطالبہ کر دیا جسے شراب خانے کے عملے نے تسلیم نہیں کیا۔ اس پر کمپنی کے اہلکاروں نے بار کے شیشے توڑ دیے۔

لڑائی جھگڑے کے دوران کمپنی کے ایک اہلکار نے شراب خانے کی بجلی بند کر دینے کی دھمکی دی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ شراب خانے پر ’بجلی کے شیر کا قہر‘ نازل کر دیں گے۔ یاد رہے کہ چین میں بجلی فراہم کرنے والی سرکاری کمپنی کو لوگ ’بجلی کا شیر‘ بھی کہتے ہیں۔

ایمز ٹی وی (خیبر ایجنسی) آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن “خیبر ون” کے نتیجے میں پاک فوج کو ایک اور بڑی کامیابی حاصل ہوئی اور سندا پل کے علاقے میں بمباری کے نتیجے میں دہشتگرد کمانڈروں سمیت 19 ہلاک ہوگئے جبکہ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے 5 ٹھکانے اور بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ ہوگیا۔ دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران پاک فوج کو اہم کامیابی ملی ہے جس میں دہشتگردوں کی بڑی تعداد ہلاک ہوئی،واضح رہے کہ  آپریشن “خیبر ون کے آغاز سے اب تک اہم کمانڈروں سمیت 135 دہشتگرد مارے جاچکے ہیں۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)

امریکہ اور چین نے گرین ہاؤس گیس اخراج کو کم کرنے کے لیے نئے اہداف کا اعلان کیا ہے۔

دونوں ممالک کے صدر براک اوباما اور چین کے صدر شی جن پنگ بات چیت کے لیے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں موجود ہیں۔

چین نے کسی مخصوص ہدف کی نشاندہی نہیں کی ہے تاہم کہا ہے کہ گرین ہاؤس گیس کا اخراج سنہ 2030 تک بہت حد تک کم ہو جائے گا۔

یہ پہلا موقع ہے جب دنیا میں سب سے زیادہ آلودگی پھیلانے والے ملک چین نے گرین ہاؤس گیس کے اخراج میں کمی لانے کے لیے کسی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان امریکی صدر اوباما کے بیجنگ دورے میں سامنے آيا ہے جہاں ایشائی ممالک کا اہم اجلاس ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ اور چین مل کر مجموعی طور پر دنیا میں 45 فیصد کاربن ڈائی آکسائڈ کے اخراج کے ذمہ دار ہیں۔

جبکہ ستمبر میں چین نے ماحولیات پر عالمی ادارے اقوام متحدہ کی کانفرنس سے کہا تھا کہ کہ وہ جلد ہی گرین ہاؤس گیس کے اخراج میں سب سے زیادہ کمی کا اعلان کرے گا۔ اس نے سنہ 2020 تک اپنی معیشت کو بہت حد تک کاربن اخراج سے پاک بنانے کی بات کی تھی۔

صدر اوباما نے بدھ کے معاہدے کو ’تاریخی‘ قرار دیا اور کہا کہ ’امریکہ چین کے ساتھ مل کر گرین ہاؤس گیس کے اخراج میں کمی کرے گا۔‘

ایمز ٹی وی (لاہور) پولیس نے سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر کے بیٹے حسین کھر کی گرفتاری ظاہر کردی جسے اہل خانہ کی جانب سے اغوا قرار دیا جارہا تھا۔ سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر کے صاحبزادے حسین کھر گزشتہ روز رات گئے اپنے گھر کے قریب سے لاپتہ ہوگئے تھے جب کہ اس حوالے سے اہلخانہ کی جانب سے اغوا کا شبہہ ظاہر کیا جارہا تھا تاہم لاہور پولیس نے حسین کھر کی گرفتاری ظاہر کردی۔ ڈی آئی جی حیدر اشرف کے مطابق سی آئی اے پولیس نے ڈکیتی کےالزام میں حسین کھرکو لاہورسے گرفتار کیا تھا اور اس حوالے سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ غلام مصطفیٰ کھرکے بیٹے حسین کھر پر3 ساتھیوں سمیت ایک گھرمیں ڈکیتی کاالزام ہے جس کا مقدمہ تھانہ ڈیفنس میں درج ہے جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے انہیں حراست میں لیا۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں جاری دھرنے سے حکومت، جمہوریت یا معیشت کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے اور پارلیمنٹ ایک ایسا ادارہ ہے جہاں ملکی مسائل کے حل کے لئے بحث کی جائے نہ کہ دھرنوں پر باتیں کر کے قوم کا وقت ضائع کیا جائے،ئےپاکستان سےپہلےنیاخیبرپختونخوابنایاجائے،عوام نےنیاخیبرپختونخوابنانےکےلیےووٹ دیا،اگرنیاخیبرپختونخوانہیں بناتونیاپاکستان کیسےبنےگا۔ ہماری پوری توجہ ملکی مسائل پر مرکوز اور ان کے حل کے لئے کوشاں ہیں،ان کا کہنا تھاکہ پاکستانی قوم افواج پاکستان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی اور ہماری حکومت نے بھی آپریشن ضرب عضب کا اعلان کر کے ملک سے دہشت گردی کی جڑیں ختم کرنا کا فیصلہ کر لیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہماری نظراگلے20یا30سال پرنہیں 50سال پر ہے،پورےخلوص سےملک وقوم کی خدمت کررہےہیں،ملک بڑےبڑےمسائل میں جکڑاہےجودنوں میں حل نہیں ہوسکتے،انھوں نے کہا کہ چین سے اربوں ڈالر کے معاہدےکیےہیں،بڑےمنصوبے2018سےپہلےمکمل ہوں گے،پاکستان کوترقی کی راہ سےاترنےنہیں دینگے،ملک کوترقی کی بلدیوں کی طرف لےکرجائیں گے۔

ایمز ٹی وی( فارن ڈیسک)

روس اور ایران دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت روس کی جوہری توانائی کی سرکاری کمپنی روساٹم یہ جوہری ری ایکٹرز تعمیر کرے گی۔

آٹھ میں سے چار جوہری ری ایکٹرز ایران میں روس کی پہلے سے تعمیر کردہ جوہری تنصبات ہیں جبکہ چار نئے مقامات پر تعمیر کیے جائیں گے۔

اس میں دو ری ایکٹرز بوشہر میں واقع جوہری مرکز میں تعمیر کیے جائیں گے۔

روس اور ایران کے درمیان جوہری معاہدہ ایک ایسے وقت کیا گیا ہے جب چند روز بعد آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری پروگرام پر حتمی معاہدے کے درمیان حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے مذاکرات کا آخری دور منعقد ہونا ہے۔

ایران اور عالمی دنیا کے مابین طے پانے والے عبوری معاہدہ 24 نومبر کوختم ہو رہا ہے۔ ان مذاکرت میں یورینیم کی افزودگی اور پابندیوں میں نرمی پر اختلاف ختم کرنے کے لیے راہ ہموار کی جا رہی ہے۔

ایران کے عالمی طاقت کے مابین ہونے والے مذاکرات میں سب سے بڑی رکاوٹ یہ ہے کہ ایران کس حد تک یورینیم افزودہ کر سکتا ہے اور کب تک بین الااقوامی پابندیاں ختم ہوں گی۔ ایران کا اصرار ہے کہ اُس کا جوہری پروگرام پر امن مقاصد کے لیے ہے۔

 ایمز ٹی وی (لاہور) پاکستان تحریک انصاف کے  آج ننکانہ صاحب میں ہونے والے  جلسے کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں ، جبکہ پرجوش کارکنوں نے ننکانہ صاحب کا رخ کرلیاہے ،گورونانک ہائی سکول گراؤنڈ میں پنڈال سج چکا ہے ، جلسہ گاہ میں 15 ہزار سے زائد کرسیاں لگائی گئی ہیں ، چیئرمین عمران خان سمیت دیگر مرکزی قیادت کی تقاریر کیلئے 80 فٹ لمبا اور 20 فٹ اونچا اسٹیج تیار کیا گیا ہے ، جلسہ گاہ کے اطرف میں عمران خان اور مقامی قیادت کی تصویروں والے قد آدم فلیکس آویزاں ہیں ، جلسہ گاہ میں داخلے کے لئے 5 گیٹ بنائے گئے ہیں ، سیکورٹی کے لیے ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے جبکہ پی ٹی آئی کے رضا کار بھی فرائض انجام دیں گے ، پنڈال کے باہر تحریک انصاف کے پرچم کے رنگوں کی مناسبت سے سرخ سبز ٹوپیاں ، پٹکے عمران خان کی تصویروں والے بیجز ، رسٹ بینڈ ، ہیڈ بینڈ کے سٹال سجے ہوئے ہیں ، جلسہ سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔

ایمز ٹی وی فارن ڈیسک

 لیبیا کے مشرقی شہر درنہ میں تین کارکنوں کے سر قلم کر دیے گئے ہیں جو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شدت پسندوں کے زیر قبضہ شہر کے حالات کے بارے میں لکھتے تھے۔

ان تینوں کارکنوں کو گذشتہ ماہ کے شروع میں اغوا کیا گیا تھا 

لیبیا کے کئی شدت پسند گروپ مشرقی شہر درنہ پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں اور ان میں سے بعض نے حال ہی میں شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ سے اتحاد قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

لیبیا میں مسلح گروپوں کے درمیان تصادم کے واقعات میں سینکڑوں شہری ہلاک ہو چکے ہیں

قذافی کے اقتدار کے خاتمے کی تحریک کے فوری بعد بہت سارے باغی جنگجو شامی صدر بشار الاسد کے خلاف جنگ کے لیے کئی شدت پسند گروپوں میں شامل ہو گئے اور اب ان میں سے کئی جنگجو واپس آ گئے ہیں اور اس وقت ان کے بارے میں خیال ہے کہ وہ ملک کے مشرقی علاقوں میں موجود ہیں۔