اتوار, 24 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لشکر اسلام کا خفیہ پیغام پکڑ لیا۔ لشکر اسلام کے سربراہ منگل باغ نے اپنے ایک پیغام میں تحریک انصاف کے دھرنوں میں شریک خواتین کو نشانہ بنانے کا حکم دیا ہے ، پیغام پشتو زبان میں تحا جیسے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ترجمہ کر کے متعلقہ اداروں کو فراہم کردیا ہے ، پیغام میں کہا گیا ہے کہ پشون رویات کے خلاف خواتین دھرنوں شرکت کر رہی ہیں ، واضع رہے کہ اسی طرح کا ایک بیان مولانا فضل الرحمان بحی دے چکے ہیں کہ دھرنے فحاشی کے اڈے ہیں 

(ایمز ٹی وی) دارالحکومت برلِن میں پاکستان کے وزیرِاعظم میاں نواز شریف کے ساتھ منگل کو ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جرمن چانسلر نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافے کا خواہاں ہے۔]

 جرمنی کی چانسلر اینگلا مرخیل نے جرمن کمپنیوں کو سکیورٹی کی یقین دہانی کرائے جانے کی صورت میں پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ پاکستان  میں سکیورٹی کی صورتِ حال بعض اوقات سرمایہ کاری کی راہ میں حائل ہوتی ہے اور اگر حالات درست ہوجائیں تو جرمنی وہاں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کرسکتا ہے۔

مرخیل نے بتایا کہ جرمنی کے سرکاری ترقیاتی بینک 'کے ایف ڈبلیو' نے پہلے سے ہی پاکستان میں پانی سے بجلی پیدا کرنے والے منصوبوں میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے جس میں مزید اضافے پر غور کیا جاسکتا ہے۔

وزیرِاعظم میاں نواز شریف کو پاکستان میں سکیورٹی کی صورتِ حال اور نظام انصاف کو بہتر بنانا ہوگا تاکہ سرمایہ کار خود کو اور اپنے سرمایے کو محفوظ سمجھیں۔

مرخیل کا کہنا تھا کہ توانائی کے شعبے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں زراعت کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع دستیاب ہیں جن سے جرمن کمپنیاں فائدہ اٹھاسکتی ہیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم میاں نواز شریف نے جرمن کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔ پاکستان توانائی کے بحران کا شکار ہے اور غیر ملکی کمپنیوں کے لیے اس شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت کا ہدف ہے کہ آئندہ تین برسوں کے دوران کم از کم ساڑھے چار ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے مکمل کیے جائیں تاکہ ملک کی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات پوری کی جاسکیں۔

انہوں نے کہا کہ جرمنی دنیا میں پاکستان کا چوتھا بڑا اور یورپی یونین کا سب سے بڑا تجارتی شریک ہے اور جرمن کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش مند ہیں جنہیں ان کی حکومت ہر ممکن سہولتیں اور تحفظ فراہم کرے گی۔

خیال رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان گزشتہ سال دو طرفہ تجارت کا حجم لگ بھگ ایک ارب 90 کروڑ یورو تھا۔

پاکستانی وزیرِاعظم پیر کو دو روزہ دورے پر جرمنی پہنچے تھے۔ انہیں اس دورے کی دعوت جرمن چانسلر نے دی تھی۔

جرمنی میں اپنے دو روزہ قیام کے دوران وزیرِاعظم نے چانسلر اور جرمن پارلیمنٹ کے صدر کے ساتھ ملاقاتوں اور باضابطہ مذاکرات کے علاوہ کاروباری شخصیات اور پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ منعقدہ نشستوں سے بھی خطاب کیا۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن کا اسلام آباد نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباء سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت کا تسلسل ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا، امریکا کے پاکستان اور افغانستان کے ساتھ تعلقات اہم ہیں اور وہ ماضی کی غلطیوں کو نہیں دہرائے گا۔  امریکا خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لئے ذمہ داری نبھائے گا پاکستان کے لئے امریکی امداد ختم نہیں ہوگی بلکہ اسے تجارت ، توانائی ، تعلیم ، صحت اور سماجی ترقی سمیت دیگر شعبوں میں منتقل کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ  پاک افغان طویل سرحد پر دونوں ملکوں کو چیلنجز درپیش ہیں، جن پر دونوں ممالک باہمی افہام و تفہیم سے قابو پاسکتے ہیں، امریکا دونوں ملکوں کے حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کرے گا، پاکستان اور امریکا نے افغانستان میں سیاسی طور پر اقتدار کی کامیاب منتقلی اور خطے میں خوشحالی و استحکام کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ سیاسی طریقے سے اقتدار کی منتقلی سے پاکستان ، افغانستان اور امریکا کے درمیان تعاون بڑھانے کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ رچرڈ اولسن کا کہنا تھا کہ افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد سے پاکستان نے حوصلہ افزاء اقدامات کئے ہیں جن میں امور خارجہ اور قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز اور پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے افغانستان کے دورے اور کاسا 1000 معاہدے پر دستخط شامل ہیں۔ شمالی وزیرستان میں آپریشن کے اچھے اثرات سامنے آرہے ہیں۔

ایمزٹی وی: ابوظبی میں جاری پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز احمد شہزاد کے سر پر زوردار باؤنسر لگا جس سے وہ چکرا کر نیچے گر پڑے، بیٹ اسٹمپس پر لگنے سے وہ ہٹ وکٹ آؤٹ بھی ہوگئے تھے، انھیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں اسکین سے کھوپڑی میں معمولی فریکچر کا انکشاف ہوا تھا۔ اس تکلیف کے باعث اب وہ کیویز سے باقی دونوں ٹیسٹ میچز سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔ ٹیم منیجر معین خان نے کہا کہ ڈاکٹرز نے احمد شہزاد کو کم سے کم تین ہفتوں تک کسی بھی قسم کی اسپورٹس سرگرمی میں حصہ نہ لینے کی ہدایت دی ہے، اس لیے اب وہ جاری ٹیسٹ سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے، انھیں مکمل آرام کیلیے گھر واپس بھیجا جارہا ہے۔

 جس وقت احمد شہزاد کو اسپتال لے جایا گیا، تب ایک اسپیشلسٹ سرجن نے ہدایت کی تھی کہ انھیں 48 گھنٹے تک انتہائی نگہداشت کی ضرورت ہے تاہم وہ بعد میں ڈریسنگ روم میں پاکستان کو بولنگ کرتا دیکھتے نظر آئے تھے۔ دوسرا اور تیسرا ٹیسٹ دبئی اور شارجہ میں بالترتیب 17 اور 26 نومبر سے شروع ہوگا۔

ایمزٹی وی(کراچی) ایس ایس پی عرفان بلوچ کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سعید آباد میں کارروائی کرکے سابق ایس ایچ او پریڈی غضنفر کاظمی کےقتل میں ملوث ملزم عمران زمان کو گرفتار کیا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ ایس ایچ او غضنفرکاظمی نے غبن کے کیس میں ماسٹر مائنڈ عمر زمان کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد ملزم نے گرفتاری پر ایس ایچ او کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اور اپنے دیگر ساتھیوں ریاض اور انور کے ساتھ مل کر غضنفر کاظمی کو قتل کیا۔

سندھ حکومت نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کر رکھا تھا جب کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

 ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبے 2018ءتک مکمل کر لئے جائیں گے جس کے باعث بجلی کا مسئلہ ہمیشہ کیلئے حل ہو جائے گا، پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کیلئے خلوص نیت سے کام کر رہے ہیں۔وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان جن مشکلات سے دو چار ہے وہ ایک دن میں حل نہیں ہو سکتیں، ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے مسئلے کو حل ہونے میں چند سال لگیں گے یہ ایسا مسئلہ نہیں راتوں رات ختم ہو جائے، بجلی بحران پچھلے 23 سالوں کی غفلت کا نتیجہ ہے اور اسے ٹھیک ہونے میں بھی وقت درکار ہو گا تاہم ہمیں امید ہے کہ حکومت کی مدت پوری ہونے سے پہلے یہ مسئلہ ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائے گا۔اس موقع پر انہوں نے چند ہفتوں میں کراچی لاہور موٹروے پر کام شروع کرنے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ یہ اسی معیار کی ہو گی جو اس وقت پاکستان میں موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے پاکستان کے مسائل پر توجہ دی ہوتی تو آج یہ مشکلات پیدا نہ ہوتیں لیکن ہم نے پاکستان کے اندر ایک کو نکال کر دوسرے کو لا بٹھایا اور اندر میوزیکل چیئر چلتی رہی تاہم اب پاکستان اس کا متحمل نہیں ہو سکتا اور عوام نے سوچ سمجھ کر ووٹ دیا ہے، سب کو چاہئے کہ وہ پاکستان کی ترقی کی حمایت کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہئے کیونکہ یہ پاکستان تقدیر کے ساتھ کھیلنے کا وقت نہیں ہے،وزیراعظم نے کہا کہ حکومت میں آنے کے بعد ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کیا اور 98 روپے تک لائے لیکن دھرنوں کا تماشا لگنے کے بعد ڈالر کی قیمت 104 روپے تک پہنچ گئی ہے تاہم حکومت اب بھی ڈالر کی قیمت کو نیچے لانے کی کوشش کر رہی ہے۔

 ایمز ٹی وی (اسلام آباد) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں  حکام طلبہ، فیسوں، ردی اور کاغذوں کی خریداری کی مد میں کروڑوں روپے ہڑپ کر گئے ۔ تفصیلات کے مطابق محکمانہ انکوائری میں یونیورسٹی میں 52 کروڑ روپے کی بدعنوانی ثابت ہو گئی ہے جس کے بعد سکینڈل کی تحقیقات نیب اور ایف آئی اے کے حوالے کر دی گئی ہیں۔  طالب علموں کی فیسوں میں بھی گھپلا کیا گیا اور کلرکوں نے جعلی بنک رسیدیں، مہریں بنا کر ایک سمسٹر میں 60 لاکھ روپے خردبرد کئے، یونیورسٹی کے محکمہ خزانہ حکام پر بھی پانچ کروڑ روپے گھپلے کا الزام ہے ۔یونیورسٹی کے خزانچی، ایڈیشنل خزانچی، کلرک، پرنٹنگ افسران بدعنوانی میں ملوث ہیں۔ یونیورسٹی میں کتابوں اور دیگر سٹیشنری کیلئے خریدا گیا کاغذ غیر معیاری نکلا اور صرف ایک سمسٹر میں کاغذ کی خریداری کی مد میں 40 کروڑ روپے کا گھپلا کیا گیا ۔ غیر معیاری کاغذ کی خریداری میں اسسٹنٹ خزانچی، اور مارکیٹنگ آفیسر ملوث ہیں جبکہ یونیورسٹی کا پرنٹنگ آفیسر بھی 7 کروڑ روپے ہڑپ کر لیا ہے۔

ایمزٹی وی: پشاور سے کراچی آنے والی مسافر بس 79 مسافروں کو لے کر آرہی تھی کہ خیرپورمیں ٹھیڑی بائی پاس کے قریب کوئلے سے بھرے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 59 افراد جاں بحق جب کہ خواتین اور بچوں سمیت 20 زخمی ہوگئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر سول اسپتال خیر پور منتقل کیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے جب کہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ 6 افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ خیرپور اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر کے تمام ڈاکٹرز کو فوری طور پر طلب کر لیا گیا ہے۔

ایم ایس سول اسپتال خیرپور کا کہنا تھا کہ حادثے کے نتیجے میں 56 لاشیں اسپتال لائی گئیں جن میں 18 خواتین اور 12 بچے شامل ہیں جب کہ 13 زخمیوں کو بھی طبی امداد دی جا رہی ہے اور شدید زخمیوں کو لاڑکانہ اور کراچی کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثے میں بس کا ڈرائیور وحید جاں بحق جب کہ ٹرک کے ڈرائیور علی احمد کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ اتنا شدید تھا کہ حادثے کے بعد بس میں آگ لگ گئی جب کہ سڑک پر کوئلہ پھیل گیا۔

صدرممنوں حسین، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ٹریفک حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور گورنر سندھ نے متعلقہ حکام کو حادثے کی تحقیقات کا حکم بھی دے دیا ہے۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وکیل رہنما عاصمہ جہانگیر کا کہنا ہے کہ خان صاحب گالم گلوچ نہ کریں ، وہ ایک پگڑی اچھالیں گے تو ہم دس اچھال سکتےہیں۔ لاہورہائیکورٹ کےاحاطےمیں میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےعاصمہ جہانگیرنے عمران خان کو بونگا خان قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کنٹینر سے جو کہتے ہیں وہ فتوائے بونگا ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ طےہوچکا ہےکہ سیاست میں سویلین اداروں کی بالادستی ہوگی،عمران خان کو سویلین اداروں پراعتماد نہیں،انہیں چاہئے کہ وہ درست اور شفاف سیاست کریں،گالم گلوچ نہ کریں۔ماضی میں بھی بڑے لوگ آئے آج وہ کہیں بھی نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ضد پکڑ رکھی ہے ماہر نفسیات کو چاہیئے کہ وہ انکا خصوصی معائنہ کریں، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا رول اچھا بن سکتا ہے، اگروہ سیاست اورووٹ کے ذریعے آئیں،لوگ شرافت کی وجہ سے خاموش ہیں،لوگ بھی گالیاں دے سکتے ہیں۔ عاصمہ جہانگیر نےکہاکہ انہوں نےکبھی ناچ گانے پرتنقید نہیں کی، اگرعمران خان بھارت میں بھنگڑے ڈالنا چاہتےہیں تو ان پر کوئی پابندی نہیں،انہوں نےعمران خان پرکبھی تنقید نہیں کی،خان صاحب کو برداشت سیکھنی چاہیے۔

 ایمز ٹی وی (لاہور)  لاہور ہائیکورٹ میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ  تینوں فریقین کو مذاکرات پر آمادہ کیا، حکومت کی تبدیلی صرف آئینی رستے سے ہی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر حکومت میں آئین محروم رہا، ہر کسی نے اس سے بے وفائی کی ہے۔ سیکیورٹی کے نام پر تحفظ پاکستان آرڈیننس بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت بنیادی انسانی حقوق کے خلاف قانون نہیں بن سکتا۔ دنیا میں کسی نے آج تک تحفظ پاکستان آرڈیننس جیسا قانون نہیں بنایا۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت بلدیاتی الیکشن نہ کروا کرعوام کو ان کے حق سے محروم کررہی ہے۔انھوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ سینتیس بار حکومت اور دھرنے والوں کو مذاکرات کیلئے بٹھایا، دھرنے والوں کی جمہوریت کیلئے کوشش کی حمایت کرتے ہیں۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں آئین ٹوٹ گیا تو چاروں صوبوں کو جوڑنا مشکل ہو جائے گا۔ اسٹیٹس کو کا مخالف ہوں،اسٹیٹس کو مسٹ گو، ہمار نعرہ ہے