ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک)
ٹاؤن شپ کی رہائشی صغراں بی بی نے اپنے پہلے شوہر کے انتقال کے بعد شعبان نامی شخص سے دوسری شادی کی تھی، پہلے شوہر سے صغراں کے 2 بیٹے آصف اور شہزاد تھے، دونوں بیٹوں کو اپنی ماں اور سوتیلی بہنوں کے کردار پر شبہ تھا جس پر انہوں نے گھر میں گھس کر صغراں اور اپنی 2 سوتیلی بہنوں ،مقدس اور آمنہ کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔
واقعے کے بعد دونوں ملزمان نے متعلقہ تھانے میں جاکر گرفتاری دے دی جبکہ پولیس نے شعبان کی مدعیت میں آصف اور شہزاد کے خلاف قتل کا مقدمہ دائر کرلیا ہے۔
ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک)کراچی شہرمیں دو مسلح حملوں میں تین پولیس اہلکار ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے۔
پیر کو پولیس پر حملے کا پہلا واقعہ شہر کی مصروف ترین سڑک ایم ایم اے جناح روڈ پر پیش آیا۔
پولیس کے مطابق تبت سینٹر کے قریب موٹر سائیکل پر سوار افراد نے پولیس موبائل کے اندر دھماکہ خیز مواد پھینکا جس میں دھماکے کے ساتھ آگ بھڑک اٹھی۔
اس موبائل میں پانچ پولیس اہلکار سوار تھے، جن میں تین پیچھے اور دو آگے موجود تھے۔
زخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل شمشیر اور سپاہی مبین کے نام سے کی گئی ہے۔
ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد کے ساتھ کیمیکل کا بھی استعمال کیا گیا تھا-
پولیس حکام کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا مختلف حملہ ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ’ایسے بزدلانہ واقعات پولیس کے حوصلے کو کبھی ختم نہیں کر سکتے اور پولیس افسران اور جوان دہشت گردوں کا بہادری کے ساتھ مقابلہ کرتے رہیں گے۔
ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک)پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر خیرپور ٹریفک حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5۰ سے زائد ہو گئی ہے جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔
ہسپتال میں ہنگامی حالت نافذ کی گئی ہے اور ہلاک ہونے والوں میں زیادہ ترخواتین اور بچے شامل ہے۔
ڈی سی او خیر پور نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ میتوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ان کے آبائی علاقوں میں پہنچایا جائے۔
اس سے پہلے ہائی وے پولس کے ایس ایس پی کیپٹن ریٹائرڈ فیصل عبداللہ نے بتایا کہ منگل کی صبح خیر پور کے نزدیک ٹھیٹری بائی پاس پر مسافر بس اور ٹرالر کے درمیان تصادم ہوا۔
انھوں نے کہا کہ پشاور سے کراچی جانے والی مسافر بس مقامی وقت کے مطابق پونے پانچ بجے کے قریب ٹھیٹری بائی پاس پر واقع ایک پیٹرول پمپ سے تیل ڈلوانے کے بعد جیسے ہی سڑک پر آئی تو آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی۔
انھوں نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا۔
حادثے میں زخمی ہونے والے افراد اور لاشوں کو خیبر پور سول ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔
پاکستان کے صدر ممنون حسین نے زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)
ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں میں
نیوزی لینڈ کے اوپنرز برینڈن مکلم نو رنز پر اور ٹام لیتھم پانچ رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
اس سے قبل پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان نے صرف تین وکٹوں کے نقصان پر 566 رنز بناکر پہلی اننگز ڈکلیئر کر دی تھی اور نیوزی لینڈ کو صرف سات اوورز کھیلنے کا موقع مل سکا تھا۔
یہ ٹیسٹ کرکٹ میں کسی بھی ٹیم کے پہلے پانچ بیٹسمینوں کا 80 یا اس سے زائد رنز سکور کرنے کا پہلا موقع ہے۔گزشتہ روز احمد شہزاد اور اظہرعلی نے 269 رنزبنائے
اس اننگز میں جو پاکستانی بیٹسمین بھی کریز پر آیا، اس نے رنز کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے۔
احمد شہزاد نے 17 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 176 رنز سکور کیے جو ان کے ٹیسٹ کریئر کا بہترین انفرادی سکور ہے۔
احمد شہزاد اور اظہرعلی نے دوسری وکٹ کی شراکت میں169 رنز کا اضافہ کیا۔
یونس خان نے ٹیسٹ میچوں میں 28 ویں سنچری 99 کے سکور پر ٹم ساؤدی کے ڈراپ کیچ کی بدولت دس چوکوں کی مدد سے مکمل کی۔
مصباح الحق کے دو کیچ 17 اور 20 رنز پر مارک کریگ اور نیشام نے ڈراپ کیے۔ دونوں مرتبہ بد قسمت بولر ساؤدی تھے۔
مصباح الحق نے اپنی آٹھویں ٹیسٹ سنچری نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے مکمل کی-
ایمز ٹی وی (کوئٹہ) کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نظیراحمد لانگو نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران پرویز مشرف کے وکلا نے اپنے موکل کی میڈیکل رپورٹ پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ صحت کی ناسازی کے سبسب پرویز مشرف سفر نہیں کرسکتے اس لئے انہیں عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دے دیا جائے، جبکہ عدالت کی جانب سے پرویز مشرف کی صحت سے متعلق میڈیکل بورڈ کی رپورٹ مسترد کردی گئی اور انہیں آئندہ سماعت میں ہر صورت پیشی کا حکم دے دیا۔
عدالت کی جانب سے اپنے ریمارکس میں کہا گیا کہ اگر پرویز مشرف اگلی سماعت میں پیش نہی ہوتے تو ان کی ضمانت منسوخ کردی جائے گی۔
ایمزٹی وی: (شمالی وزیرستان) سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ شمالی وزیرستان کے علاقے غرلمائی میں کلیئرنس آپریشن کے دوران ہوئی جس میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 فوجی جوان بھی شہید ہوئے۔
طالبان کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد جون میں پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا جس میں اب تک 1200 سے زائد دہشت گرد ہلاک اور ان کے درجنوں ٹھکانے تباہ ہو چکے ہیں جبکہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے کئی علاقوں کو دہشت گردوں سے مکمل طور پر خالی بھی کرالیا ہے۔
ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک)
پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق پارٹی کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 14 لاکھ 50 ہزار 513 روپے ہے، پارٹی کے بینک اکاؤنٹ میں 37ہزار 756 روپے ہیں جبکہ پارٹی8لاکھ 69 ہزار روپے کی مالیت گاڑیوں کی مالک ہے۔
دوسری جانب پاکستان عوامی تحریک نے الیکشن کمیشن کو آئندہ انتخابات کے لئے انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کی درخواست بھی دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان کی جماعت کو ستارہ یا ہاکی یا ٹریکٹرمیں سے کوئی انتخابی نشان دیا جائے-
ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک)
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈریڈ انڈیکس 30ہزار 930 پر بند ہوا تھا تاہم پیر کے روز کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس میں 350 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کے ایس ای تھرٹی انڈیکس اور آل شیئرز انڈیکس میں بھی مثبت رجھان دیکھا جارہا ہے۔
تاہم اگست میں پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کے دھرنوں کے اعلان کے بعد کراچی اسٹاک انڈیکس میں شدید مندی دیکھی گئی تھی اورڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے دھرنا ختم کئے جانے کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں ایک مرتبہ پھر تیزی دیکھی جارہی ہے۔
ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک)
حافظ آباد: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کہتے ہیں کہ
حافظ آباد میں سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کےساتھ ہے، کوئی بھی متاثرہ خاندان امداد سے محروم نہیں ہو گا- حافظ آباد میں سیلاب متاثرین کو 61 کروڑ روپے کی امدادی رقم دی جارہی ہے۔ انہوں نے جو وعدہ کیا وہ پورا کردیا ،وہ کنٹینر پر کھڑے ہوکر دوسروں کی طرح جھوٹ نہیں بولتے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کو 25ہزارروپے کی پہلی قسط ادا کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ جن خاندانوں کے گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہےانہیں فی خاندان 4ہزار روپے دیےجائیں گے-
ایمز ٹی وی (کراچی) اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سندھ اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہارالحسن کا کہنا ہے کہ تھر کی جو صورتحال دیکھی اس کے بعد لگتا ہے صوبے میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں جبکہ سندھ حکومت عوام سے مذاق کر رہی ہے۔خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ بااثر افراد کی سفارش پر محکموں میں بھرتیاں کی جاتی ہیں اور حکومت کی غفلت کا عالم یہ ہے کہ این آئی سی ایچ میں بچے مرتے رہے لیکن وزیر صحت کو اتنی توفیق نہیں ہوئی کہ وہاں جاکر ورثا سے اظہارہمدردی کر لیتے۔خواجہ اظہارالحسن کا کہنا تھا کہ کسی بھی بچے کی ہلاکت کی ذمے دارحکومت ہوتی ہے جبکہ تھر میں معصوم جانیں ضائع ہورہی ہیں، مٹھی میں مٹی ملی گندم پرمحکمہ خوارک کے وزیر یا کسی کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی بلکہ گودام انچارج کو ہٹادیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 6، چھ سال تک حکومت کرنے کے بعد بھی ماضی کی حکومت کو الزام دیا جاتا ہے، کیا گندم کی بوریوں سے ریت نکلنا آمر کی کارروائی ہے؟ تھرپارکر کی مخدوش صورتحال پر اسمبلی میں تحریک التوا پیش کریں گے اور 2 گھنٹے تک صرف تھرکی صورتحال پر ہی بات ہوگی۔