کراچی میں سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ تھر کے مسائل 60 سال سے ہیں، راتوں رات حل نہیں ہو سکتے، بہت جلد آر او پلانٹس لگا کر 7 لاکھ لوگوں کو صاف پانی فراہم کریں گے،
وزیر اطلاعات سندھ کہتے ہیں، جلسے جلوس کا حق سب کو ہے،، اسلام آبادمیں دھرنا نہیں، روز ایک میٹنگ ہوتی ہے،،،پاکستان تحریک انصاف کو دیہی علاقوں میں تاریخی شکست ہوئی،
aایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)
آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل جانسن کو سال کا بہترین کرکٹر قرار دیا گیا ہے۔
سرگار فیلڈ سوبرز ٹرافی کے حقدار 33 سالہ جانسن کو آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر بھی چنا ہے۔
سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کے بعد مچل جانسن دوسرے ایسے کرکٹر ہیں جنھوں نے یہ ایوارڈ ایک سے زیادہ مرتبہ جیتا ہے۔ انھیں 2009 میں بھی آئی سی سی کا کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا تھا۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس ایوارڈ کے لیے 26 اگست 2013 سے 17 ستمبر 2014 تک کے عرصے میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو مدِنظر رکھا گیا۔
اس عرصے میں مچل جانسن نے 15.23 کی اوسط سے ٹیسٹ میچوں میں 59 وکٹیں لیں جبکہ ون ڈے میں 16 میچوں میں ان وکٹوں کی تعداد 21 رہی۔
ایوارڈ کے حصول کے بعد جانسن کا کہنا تھا کہ ’اس ایوارڈ کے لیے کرکٹ کی دنیا کے چند بڑے نام نامزد تھے اور ایسے میں یہ ایوارڈ جیتنا خصوصی اعزاز ہے۔‘
جنوبی افریقی بلے باز ابراہم ڈی ویلیئرز کو ایک روزہ کرکٹ میں سال کا بہترین کرکٹر چنا گیا
جانسن نے یہ بھی کہا کہ وہ ہمیشہ سے آسٹریلوی ٹیم میں شامل ہو کر کارکردگی دکھانا چاہتے تھے اور انھیں اپنے اس خواب کے پورا ہونے کا بھرپور یقین تھا۔
آسٹریلوی فاسٹ بولر نے کہا کہ ’میں آج جہاں ہوں اس سے بہت خوش ہوں اور بطور کرکٹر اپنے آپ میں بہتری لانا چاہتا ہوں۔‘
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وفاقی وزیر اطلاعات نشریات پرویز رشید نے کہا کہ تحفظ پاکستان بل کو پارلیمینٹ نے منظور کیا ہے اور وزارت قانون پارلیمینٹ کے پاس کردہ قوانین پر کچھ نہیں کر سکی، منتخب ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ کسی کو قانون سے استثنیٰ مل گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پولیس کو عمران خان کے وارنٹ گرفتاری پر عمل کرنا چاہئے، عمران انصاف کی بات کرتے ہیں، امید ہے وہ پیش ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے حود منتخب افراد کے خلاف ایف آئی آر کٹوانے کی ابتداءکی، وزیراعظم اور میرے خلاف بھی ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے تاہم صبح کا بھولا شام کو گھرآ جائے تو گلے سے لگا لیں گے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے کیس کی سماعت شروع کی۔ عدالت کے سامنے درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ پنجاب میں نئی جیلوں کی تعمیر کا منصوبہ مسلسل تاخیر کا شکار ہے جس سے جیلوں میں مقررہ تعداد اور سکت سے زیادہ قیدیوں کو رکھا گیا ہے جو آئین کے آرٹیکل25 کی خلاف ورزی ہے۔۔ سماعت کے دوران ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے موقف پیش کیا کہ پنجاب بھر میں 6 نئی جیلیں تعمیر ہو چکی ہیں جس کے لیے پولیس اہلکاروں سمیت دیگر اسٹاف کو ٹریننگ دینے کا عمل بھی مکمل ہو چکا ہے،، ایک ماہ بعد نئی 6 جیلیں باقاعدہ کام کرنے لگیں گی اور ان میں قیدیوں کو منتقل کردیا جائے گا جبکہ دیگر جیلوں کی تعمیر کے حوالے سے کام جاری ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت15 روز تک ملتوی کرتے ہوئے زیر تعمیر جیلوں سے متعلق جواب طلب کر لیا۔
ایمز ٹی وی (خیبر ایجنسی) شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن ضرب عضب کی تازہ ترین کارروائی میں مزید 30 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں غیر ملکی دہشت گرد بھی شامل ہیں۔تفصیلات ک مطابق پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارےسے جاری بیان میں بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دتہ خیل میں فضائی کارروائی کرتے ہوئے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 30 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ایمز ٹی وی:(کراچی) مومن آبا د کے علاقے فقیر کالونی شاہ جہاں چوک کے قریب موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی محمد رشید زخمی ہوگیاجو دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ ایس ایچ او شہزاد الیاس کا کہنا ہے کہ مقتول پولیس افسر سائٹ اے تھانے میں تعینات تھا اور ڈیوٹی ختم کر کے جا رہا تھا کہ نشانہ بن گیا، مذکورہ واقعہ بھی پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے سلسلے کی کڑی ہے۔
قبال مارکیٹ کے علاقے اورنگی ٹاؤن گلشن بہار سیکٹر 14/G شاہ فیصل چوک پر واقع الاشرف شادی ہال کے عقب میں واقع مکان نمبر 44 سے تعفن اٹھنے کی علاقہ مکینوں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مکان کا تالہ توڑ کر تلاشی لی تو گیلری میں رکھے ایک صندوق سے18 سالہ نامعلوم لڑکی کی لاش ملی، پولیس کے مطابق مکان سہیل نامی شخص کی ملکیت ہے اور 4 برس سے بند ہے، مقتولہ کو بد ترین جنسی و جسمانی تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیاگیا، لاش 4 روز پرانی اور ناقابل شناخت ہے۔
پی ای سی ایچ سوسائٹی بلاک 2 نورانی کباب ہاؤس کے قریب الیکٹرونک شاپ پر مسلح ملزمان کی فائرنگ سے دکان کا مالک 50سالہ نایاب کریمی زخمی ہو گیا، سعید آباد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن نمبر2جنگل اسکول کے قریب فائرنگ سے15سالہ سلیمان زخمی ہو گیا۔گلشن اقبال بیت المکرم مسجد کے قریب واقع یوٹرن کے قریب موٹر سائیکل پر سوار دو افراد گرے ہوئے دکھائی دیے جس پر وہاں پر لوگ جمع ہوگئے تو انکشاف ہوا کہ انھیں گولیاں لگی ہوئی ہیں اور خون بہہ رہا ہے۔
تاہم ایک شدید زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا جہاں وہ دوران علاج ہلاک ہوگیا جبکہ زخمی دوسرے شخص کاکہنا تھا کہ وہ لیاقت آباد سے حسن اسکوائر کی جانب جا رہے تھے کہ ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور وہ وہاں سے زخمی حالت میں بھاگے ، پولیس کے مطابق زخمی حالت میں ملنے والے کا نام وقار ہے جو ناظم آباد کا رہنے والا ہے۔