ایمز ٹی وی (کراچی) کراچی میں علیٰ الصبح فائرنگ سے ایک رینجرز اہلکار شہید اور دوسرازخمی ہوگیاتھا جس پر لیاری کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا، اس دوران نوالین میں گینگ وارکے عزیربلوچ کے گھرکے قریب رینجرزکے اہلکاروں پردوبارہ فائرنگ شروع ہوگئی۔ جوابی کارروائی کے دوران دو افراد مارے گئے جن میں سے ایک کی شناخت سرور بلوچ کے نام سے کی گئی ہے جو عزیزبلوچ کے قریبی ساتھی تصورکیا جاتا ہے۔ حکام کے مطابق ملزموں کے قبضے سے کلاشنکوف، ہینڈگرنیڈ اور سینکڑوں گولیاں بھی برآمد کرلی گئیں ہیں۔
ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)تیونس میں سیکیولر پارٹی ندا تونس‘ نے ملک میں سنہ 2011 میں آنے والے انقلاب کے بعد نئے ہونے والے پارلیمانی انتخابات جیت لیے ہیں -نتائج کے مطابق ندا تونس نے 217 سیٹوں میں سے 85 پر کامیابی حاصل کی۔پارلیمانی انتخابات میں حركت النہضہ اور ندا تونس کے علاوہ سیکیولر جماعتوں، کانگریس فار ریپبلک اور سیکیولر ڈیموکریٹک فورم اور سابق صدر زین العابدین بن علی کی حکومت کے سابق اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔اس جماعت کی کارکردگی سے وسیع توقعات وابستہ ہیں۔تیونس کے تقربیاً 50 لاکھ شہریوں کا ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے اندراج ہوا تھا۔خطے میں عرب سپرنگ میں مطلق العنان حکومتوں کے خلاف دوران بغاوت کے دوران سب سے پہلے انقلاب نیونس میں آیا جو سب سے کم پرتشدد تھا۔تیونس میں آنے والی اس تبدیلی نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے خطے کو لپیٹ میں لے لیا اور مصر، لیبیا، یمن اور شام میں ایسی ہی تحریکوں نے جنم لیا۔ تاہم تیونس واحد ملک ہے جہاں عرب سپرنگ کے دوران آنے والی تبدیلی پائیدار ثابت ہوئی ہے۔
ایمز ٹی وی (پشاور) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خیبر پی کے 2 کے دوران شہید ہونے والے 8 جوانوں کی نمازجنازہ میں شرکت کی۔ گزشتہ روز دہشت گردوں کے خلاف جاری آرمی آپریشن خیبر پی کے 2 کے دوران 8 فوجی جوان شہید ہو گئے تھے جن کی نماز جنازہ پشاور میں ادا کی گئی۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پشاور کا مختصر دورہ کیا جس میں انہوں نے شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا کی جبکہ آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے جوانوں کی عیادت کے لیے سی ایم ایچ کا دورہ کیا اور ان جوانوں سے ملاقات بھی کی۔
ایمز ٹی وی (خیبر ایجنسی) خیبر ایجنسی کے علاقےاسپن قمرمیں شدت پسندوں کےخلاف جاری کلیرنس آپریشن میں 21 دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں نے یہ آپریشن کامیابی سے جاری رکھا ہوا ہے تاہم اس کاروائی کے دوران 8 جوان بھی شہید ہو گئے ہیں۔ اس کاروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے علاوہ بھاری مقدار میں اسلحہ بھی قبضے میں لئے گیا ہے۔
ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ایبولا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک لائبیریا میں اس کے پھیلاؤ میں کمی واقع ہوئی ہے۔اس کے علاوہ لائیبیریا کی ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ پچھلے ہفتے اس نے 117 لاشیں اکٹھی کی ہیں جبکہ ستمبر میں یہ تعداد 315 تھی-یاد رہے کہ افریقی ملک سیئیرا لیون نے آسٹریلیا کے اس فیصلے کو ’بے سود‘ اور ’متعصبانہ‘ قرار دیا تھا جس کے تحت ایبولا سے متاثرہ مغربی افریقہ کے ممالک کے ویزے منسوخ کیے گئے ہیں۔آسٹریلوی حکومت کی جانب سے ویزوں کی منسوخی کے فیصلے کو انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔تاہم ایبولا وائرس سے اب تک 5000 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور ہلاک ہونے والوں کی اکثریت مغربی افریقہ کے ممالک سیئیرا لیون، لائبیریا اور گنی سے ہیں۔
ایمز ٹی وی (کراچی) سمندری طوفان ’نیلوفر‘ کراچی سے 650کلومیٹردورہے، سمندری طوفان شاہ بندرمیں پاکستانی ساحل سے ٹکرائے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ’نیلوفر‘ نے پاکستان اور بھارت کے ساحل کا رخ کرلیاہے تاہم اب اس کی شدت میں کمی آگئی ہے اور 18میل کی رفتار سے آگے بڑھ رہاہے۔ محکمہ موسمیات کا کہناتھاکہ کراچی کے جنوب مغرب میں موجودطوفان بھارت کی ریاست گجرات اورپاکستان میں شاہ بندرسے ٹکرائے گا۔ حکام کاکہناتھاکہ ’نیلوفر‘ میں 60 باٹیکل مائیل کی رفتار سے ہوائی چل رہی ہیں جس سے کراچی ، حیدرآباداورنواب شاہ میں آج اور کل بارشوں کا امکان ہے، کراچی میں بیس سے تیس ملی میٹربارش ہوسکتی ہے۔
ایمزٹی وی: مینار پاکستان کے کامیاب جلسے کے بعد سے تحریک انصاف نے پیچھے مڑ کرنہیں دیکھا۔ 2013 کے انتخابات نے تحریک انصاف کو ملک کی تیسری بڑی جماعت بنادیا اورایک صوبے کی حکومت بھی دلوادی لیکن نہ قیادت مطمئن ہوئی اورنہ ووٹر، دھاندلی کیخلاف تحریک انصاف کا احتجاج پہلے دن سے آج تک جاری ہے۔ 70 سے زائد دنوں سے اسلام آباد میں دھرنا دئے بیٹھے خان صاحب بارہا اعلان کرچکے ہیں کہ وہ اسٹیٹس کو اور دھاندلی سے قوم کوآزاد کروا کر رہینگے۔
تین سال پہلے تک عمران خان کو غیر سنجیدگی سے لینے والے بھی اب نہ صرف انکو غورسے سنتے ہیں بلکہ یہ مان رہے ہیں کہ فی الوقت تحریک انصاف ہی تبدیلی کی واحد علامت ہے۔ کپتان کو یہ مقام انکے کھلاڑیوں نے دلوایا ہے جو انکے منہ سے نکلی ہر بات پر مکمل یقین رکھتے ہیں اور عمل بھی کرتے ہیں۔ اسمبلی میں فقط ایک سیٹ اور’ فیس بک پرائم منسٹر‘ سے لیکر آج تاریخی جلسوں تک کا یہ سفر کپتان کے حامیوں کے عزم اوراپنے قائد پرغیرمتزلزل ایمان کا ثبوت ہے۔
حیرت انگیز طور پر 62 سالہ خان صاحب کے دیوانوں میں نوجوان بڑی تعداد میں شامل ہے۔ جہاں انکا شاندار کرکٹ کیرئیر، پاکستان کو ورلڈ کپ جتوانا، سوشل ویلفئرسیکٹرمیں شوکت خانم اسپتال کا کامیاب سفرانکا پبلک امیج بہتر بناتا ہے وہیں کرپشن سے پاک کردارانکو پرستاروں میں مقبول کئے ہوئے ہے۔ اپنے موقف پر ڈٹ جانے اور رسک لینےکو حامی خان صاحب کی سب سے بڑی خوبی گردانتے ہیں۔ عمران خان بھی اس چیز سے ناواقف نہیں شاید یہی وجہ ہے کہ وہ روز شام کو کنٹینر سے مخالفین کو للکارتے بھی ہیں اور کرپشن کے خلاف نعرے بھی لگاتے ہیں۔
ایمزٍ ٹی وی:(فارن ڈیسک) فسادات میں 56افراد زخمی ہوئے پولیس نے جھڑپوں میں ملوث 14افراد کوحراست میں لے لیا، نئی دہلی کے مشرقی علاقے تر ی لوک پوری میں ہندومسلم فسادات پھوٹنے کے 5روز بعد بھی کشیدگی ہے۔علاقے میں دکانیں بند ہیں جس کی وجہ سے کھانے پینے اور ضروریات زندگی کی اشیا کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔
علاقے سے ایک پھر ہنگاموں کی خبریں آرہی ہیں تاہم پولیس نے افواہیں پھیلانے والوں کوخبر دار کیا ہے ۔منگل کو پولیس نے فسادات روکنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کردیں علاقے میں رہنے والے ہندو اور مسلمانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ علاقے میں پھیلے ہوئے پتھر اور شیشے ہٹائیں انتہا پسند ہندوں نے اتوار اورپیر کی درمیانی رات بھی 2دکانیں جلادیں۔
ایمز ٹی وی (پشاور) پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے بتایا کہ آپریشن ضرب عضب میں گیارہ سو سے زائد دہشتگرد ہلاک ہو چکے ہیں، 100 بہادر جوان جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔ 132.5 ٹن بارود ، 12 ہزار سے زائد ہتھیار برآمد کیے جا چکے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ خیبر ون آپریشن میں 44 دہشتگرد ہلاک ہو چکے ہیں جس سے پشاور میں دہشتگردی میں واضح کمی آئی ہے۔ پشاور کے لوگ دہشت گردوں سے تنگ آچکے تھے، ہمیں اندازہ ہے کہ دہشتگرد اکٹھے ہو سکتے ہیں۔ آپریشن ضرب عضب کے مکمل ہونے کا ٹائم فریم نہیں دے سکتے، ٹی ٹی پی کی قیادت افغانستان میں بیٹھ کر آپریٹ کر رہی ہے۔ کنٹر اور نورستان میں فضل اللہ کے ساتھی بیٹھے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان نے فضل اللہ اور اس کے ساتھیوں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ افغانستان میں ہماری سیکیورٹی کے لیے بڑا خطرہ ہے، دہشت گردوں سے کوئی بات چیت نہیں ہو رہی ، فوج امن بحال ہونے پر واپس چلی جائے گی۔ سوات آپریشن کی کامیابی پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے ۔ بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی پرآپریشن ضرب عضب متاثر نہیں ہوا نہ ہی فوجی تعداد میں اتار چڑھائو آیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ مسافر جہازوں پر فائرنگ کرنے والے گروہ گرفتار کیے ہیں، ملزمان نے فائرنگ کا اعتراف بھی کیا ہے۔خفیہ ایجنسیاں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ دہشتگردی کو پاکستان سے ختم کر کے دم لیں گے، پاکستانی سرزمین دہشتگردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گی ۔ جب تک آپریشن مکمل نہیں ہو جاتا ،علاقے کلیئر نہیں ہو سکتے۔
ایمز ٹی وی (کراچی) سابق صدر آصف علی زرداری بلاول بھٹو کی متنازعہ تقاریر کی وجہ سے سخت پریشان ہیں، بلاول بھٹو نے اپنی تقاریر میں بیک وقت (ن) لیگ، متحدہ قومی موومنٹ اور تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے پیپلزپارٹی اور متحدہ کے درمیان سندھ میں سخت کشیدگی ہے۔ آصف علی زرداری اپنے صاحبزادے اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے سامنے بے بس ہوگئے ہیں،پیپلزپارٹی کے کئی سینئر رہنماﺅں کے علاوہ بعض قریبی دوستوں نے اس صورتحال پر سابق صدر زرداری سے بات کی کہ وہ بلاول کو سمجھائیں، جس پر آصف زرداری نے کہا کہ آپ کو معلوم ہے کہ ”نوجوان اولاد کہاں سنتی ہے“ میں نے اسے بہت سمجھایا وہ میری ایک نہیں سنتا۔