اتوار, 24 نومبر 2024

ایمز ٹی وی:(کراچی) سیکریٹری داخلہ سندھ ڈاکٹرنیازعباسی نے کراچی میں 7 سے 11 محرم کے دوران دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے پولیس اور رینجرز کو گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی ہدایت کی ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ دہشت گرد7 سے 11 محرم تک مجالس اور ماتمی جلوسوں کو نشانہ بناسکتے ہیں جس کے لیے واٹر ٹینکر، آئل ٹینکر، ایمبولینس اور میڈیا کی گاڑیوں کو بھی استعمال کیے جانے کا خدشہ ہے تاہم پولیس اور رینجرز کسی کے ساتھ رعایت نہ برتتے ہوئے مشتبہ گاڑیوں کی سخت چیکنگ کرے۔

دوسری جانب کراچی پولیس کے سربراہ غلام قادر تھیبو نے بتایا کہ محرم الحرام کے دوران امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ غلام قادرتھیبو کا کہنا تھا کہ شہر میں محرم کی مجالس اور جلسے جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے 9 محرم کو 18 ہزار 557 اہلکار تعینات کیے جائیں گے اور یوم عاشور پر 16 ہزار اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے جبکہ گرومندر سے ٹاور تک ایم اے جناح روڈ کو بھی 7 محرم سے بند کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کے رد عمل کے میں محرم میں شدید سکیورٹی خدشات ہیں جس کے پیش نظر کراچی میں 8 محرم سے 10 محرم تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری بند رہنے کے ساتھ جلوسوں کی ہیلی کیم کیمروں کے ذریعے کوریج پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ شہر میں پولیس کے علاوہ 10 ہزاررینجرز اہلکار بھی سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

ایمز ٹی وی (کراچی)پولیس نے سپر ہائی وے کے علاقے کوئٹہ ٹاؤن میں ایک مکان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی جس کے دوران دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا مقابلہ ہوا اور پولیس کی جوابی کارروائی میں 3 مسلح ملزمان ہلاک ہوگئے۔

راؤ انوار کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونےوالے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا جن میں فضل اللہ گروپ کامقامی امیر بھی شامل ہے، تینوں ملزمان خود کش حملہ آور تھے اور کراچی میں 9 محرم کے جلوس پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ ان کےقبضے سے خودکش جیکٹس، بارود سے بھری بوریاں،اسلحہ اور بھاری تعداد میں ڈیٹونیٹر بھی برآمد کیے ہیں جب کہ مکان سے بھی بھاری تعداد میں دھماکا خیز مواد برآمد کیا۔

ایمزٹی وی:(فارن ڈیسک) جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری کی جانب سے تقریب میں پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کو دعوت دینے اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مدعو نہ کرنے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام بخاری غدار ہیں جنھیں پاکستان بھیج دینا چاہیے۔

واضح رہے کہ جامع مسجددہلی کے امام سیداحمد بخاری نے اپنی جگہ اپنے بیٹے کی تقرری کی تقریب میں امام سیداحمد بخاری نے 22نومبر کو ایک تقریب کا اہتمام کیا ہے جس میں انھوں نے وزیراعظم نوازشریف کوخصوصی طور پرٍدعوت دی تاہم بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کودعوت نہیں دی۔

شاہی امام کا کہنا تھاکہ بھارتی وزیراعظم نے مرکز میں برسر اقتدار آنے کے باوجود مسلمانوں کی فلاح کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا۔ بھارت کے مسلمان 2002کے گجرات کے فسادات نہیں بھولے جن میں ہزاروں مسلمانوں کو شہید کیا گیا تھا۔ اس پر انھوں نے آج تک معافی نہیں مانگی۔ پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ ہمارے خاندانی اور دیرینہ تعلقات ہیں۔

ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے ابوظہبی ٹیسٹ کے تیسرے دن اوپنر ڈیوڈ وارنر کے آوٹ ہونے کے بعد آسٹریلیا مشکلات کا شکار نظر آ رہی ہے۔اس وقت آسٹریلیا کی پہلی اننگز جاری ہے اور گلین میکسویل اور نائٹ واچ میں نیتھن لیون کریز پر ہیں۔ دوسرے دن کھیل کے اختتام پر ڈیوڈ وارنر کے ساتھ نیتھن لیون کھیل رہے تھے اور ٹیم کا سکور ایک وکٹ کے نقصان 22 رنز تھا۔ابو ظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں مصباح الحق سنچری سکور کرنے والے تیسرے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔یونس خان چائے کے وقفے تک 205 رنز سکور کر کے ناٹ آؤٹ تھے۔ یہ ان کی پانچویں ڈبل سنچری تھی۔ جب وہ 181 کے سکور پر پہنچے تو ٹیسٹ کرکٹ میں آٹھ ہزار رن مکمل کرنے والے وہ تیسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔مصباح الحق جو اظہر علی کے آؤٹ ہونے کے بعد میدان میں آئے تھے انھوں نے 165 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی جو ان کی ٹیسٹ کرکٹ میں چھٹی سنچری تھی۔یاد رہے کے آسٹریلیا کےمائیکل کلارک نے دونوں بیٹسمینوں کو الگ کرنے کے لیے کئی جتن کر ڈالے، خود سمیت آٹھ بولرز آزما ڈالے یہی نہیں بلکہ اظہرعلی کے لیے انتہائی غیر روایتی قسم کی فیلڈ پلیسنگ بھی کی، لیکن سب حربے بےسود رہے۔

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)چین کے وزیراعظم کا کہنا ہے کے کہ افغانستان اپنے مسائل خود حل کرنے کی اہلیت رکھتا ہے-افغانستان کےصدر اشرف غنی کے چین کے دورے کے موقع پر چینی رہنما نےکہا کہ دنیا افغانستان کی خود مختاری، آزادی اور علاقائی وحدت کا احترام کرے اور افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریز کرے۔افغانستان میں امن اور تعمیر نو کے موضوع پر منعقدہ ایک کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے صدر غنی نے طالبان کو بات چیت کی پیشکش میں کوئی مخصوص تجویز یا حل پیش نہیں کیا اور یہ عندیہ دیا کہ حکومتی سکیورٹی فورسز کارروائیوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گی۔انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں ایسے گروہوں کو بالکل اجازت نہیں دینی چاہیے جو بڑے فریب کے تعاقب میں ہماری ملک کو میدان جنگ بنا دیں۔سابق افغان صدر حامد کرزئی طالبان کو اپنا’بھائی‘ کہتےتھے اور امریکہ کو اس کی فوج کی افغانستان میں موجودگی پر تنقید کا نشانہ بناتے تھے۔اس اجلاس کے موقع پر چینی صدر شی جی پنگ نے کہا کہ چین کو افغانستان پر اعتماد ہے کہ وہ اپنے مسائل خود حل کر سکتا ہے -

ایمزٹی وی(لاہور) عمران خان کو ستمبرمیں ہی بتا دیا تھا کہ دھرنوں سے فوری نتیجہ سامنے نہیں آئیگا اور یہ کہ اب اگر دھرنے جاری رہے تو الٹا نقصان ہوگا اور لوگ سوال کریں گے کہ اب کس لیے بیٹھے ہیں؟ طاہر القادری نے کہا کہ دھرنوں سے جتنا حاصل کرنا تھاکرلیا تاہم حکومت کا خاتمہ اور قومی حکومت کے قیام کا ہدف حاصل نہیں ہوا۔ عمران خان آزادانہ فیصلے کرنے کے مجاز ہیں، مستقبل میں عمران خان اور ہم دوبارہ سے اکٹھے ہو سکتے ہیں۔

حقوق کیلیے پرامن اور موثر احتجاج کی روایت ہم نے ڈالی اسے انجام تک بھی ہم ہی پہنچائیں گے۔

ایمزٹی وی:(کھیل) میچ کے دوسرے روز پاکستان کی جانب سے یونس خان اور اظہر علی نے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز 304 رنز2 کھلاڑیوں کے نقصان پر کیا لیکن اظہرعلی زیادہ دیرکریز پر نہ رک سکے اور 332 کے مجموعے پر 109 رنز بنانے کے بعد مچل اسٹارک کی گیند پر ڈیوڈ وارنر کو کیچ دے بیٹھے تاہم دوسری جانب یونس خان کی جانب سے شاندار بلے بازی جاری ہے اور وہ 141 رنز بنا کر کپتان مصباح الحق کےساتھ کریز پر موجود ہیں۔ کھانے کے وقفے پر پاکستان نے 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 405 رنز بنا لئے ہیں۔

یونس خان کو ٹیسٹ کرکٹ میں 8 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کے لئے صرف 40 رنز درکار ہیں جب کہ یونس خان آسٹریلیا کے خلاف جاری سیریز میں متعدد ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک) پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی طرف سے عسکری تنظیموں کے خلاف چند دن پہلے شروع کیے جانے والے آپریشن خیبر ون کے باعث لوگوں کی نقل مکانی کا سلسلہ بدستور جاری ہے-فاٹا میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے ایف ڈی ایم اے کے ترجمان حسیب خان نے کہا کہ باڑہ سے پہلے ہی ہزاروں خاندان بے گھر ہو چکے ہیں اور موجودہ نقل مکانی مکمل ہونے کے بعد ہی متاثرین کی کل تعداد سامنے آئے گی۔حسیب خان نے مزید کہا کہ باڑہ اور دیگر علاقوں کے متاثرین کچھ عرصہ سے شکایت کرتے رہے ہیں کہ انھیں وہ امداد اور سہولیات نہیں دی جا رہی جو شمالی وزیرستان کے متاثرین کو حاصل ہیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ پشاور پہنچنے والے بیشتر متاثرین کو پولیس کی طرف سے بے جا تنگ کیا جا رہا ہے اور انھیں سڑک کے وسط میں روک کر پیسوں کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔خیال رہے کہ چند دن قبل سکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی کے علاقے باڑہ سب ڈویژن میں خیبر ون کے نام سے شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا تھا۔ حکام کے مطابق ان کاروائیوں میں اب تک 80 کے قریب عسکریت پسند مارے جا چکے ہیں۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وفاقی کابیینہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں غیرملکی سرمایہ کاروں کا تانتا بندھا ہوا تھا لیکن وہ دھرنوں کی وجہ سے نہیں آئے اس لیے ان سے سوال کرتا ہوں کہ دھرنے والوں نے پاکستان کی ترقی کا راستہ کیوں روکا ہوا ہے۔ الیکشن میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی اس پر گفتگو بےبنیاد ہے جبکہ دھرنے والوں نے پاکستان کا بھی نہیں سوچا ملک کی تقدیر کے فیصلے اس طرح چوکوں پر نہیں ہوں گے، انہوں نے کہا کہ دھرنوں کی وجہ سے ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور بجلی کے منصوبوں پر کام شروع نہ ہونے کی وجہ بھی دھرنے ہیں، وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ معیشت کی بہتری سے ہی ڈیم اور بندرگاہیں بنیں گی جب معیشت بہتر ہوگی تو غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا کیونکہ ملک کی معیشت بہتر ہو تو ہر چیز بہتر ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہماری معاشی ترقی میں خلل ڈالا گیا ہے عوام ان لوگوں سے پوچھے ایسا کیوں کیاگیا ہے جبکہ ہمارے حوصلے کی داد دینی چاہئے کہ اتنی رکاوٹیں ڈالنے کے باوجود آگے بڑھے۔

ایمز ٹی وی (کراچی) شہرقائد سمیت سندھ بھرمیں سی این جی کی بندش کا شیڈول تبدیل کردیاگیاہے۔ سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق آئندہ ہفتے سے پیر،منگل اور بدھ کو سی این جی سٹیشن کھلے رہیں گے جبکہ جمعرات اور ہفتے کی صبح آٹھ بجے سے چوبیس گھنٹوں کے لیے سی این جی بند رہے گی