اتوار, 24 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک) ایبولا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقوام متحدہ کے مشن کے سربراہ ٹونی بینبری کا کہنا ہے کہ اس مہلک بیماری کے خاتمے کے لیے وسائل موجود نہیں ہیں۔ ٹونی بینبری۔ کا کہنا تھا کہ اگرچہ برطانیہ، چین، کیوبا اور امریکہ کی جانب سے امداد دی گئی ہے لیکن ایبولا وائرس کے خاتمے کے لیے فوری طور پر مدد درکار ہے۔ واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے تصدیق کی ہے کہ ایبولا سے اب تک 4818 ہلاکتیں ہو چکی ہیں- ٹونی کا کہنا تھا کہ ایبولا کے خلاف لڑنے کی صلاحیت موجود نہیں ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے بروس ایلیورڈ کا کہنا تھا کہ وہ پراعتماد ہیں کہ ایبولا پر قابو پایا جا رہا ہے، تاہم انھوں نے متنبہ کیا کہ اب بھی ایبولا بحران ختم نہیں ہوا۔ امریکی حکام نے کہا کہ امریکی صدر اس ضمن میں 5.4 ارب ڈالر فوری طور پر منظور کرنے کا کہیں گے۔

ایمزٹی وی:(پشاور) محرم الحرام کے دوران کوہاٹ میں سیکیورٹی کے لئے تعینات ایف سی اہلکار شبقدر ہیڈکوارٹر واپس آرہے تھے کہ نگلی چیک پوسٹ کے قریب ان کی دونوں گاڑیاں مخالف سمت سے آنے والی بس سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 2 اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 45 زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد موقع پر موجود افراد اور امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا۔

زخمیوں کے اسپتال پہنچنے پر وہاں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ہنگامی بنیاد پرطبی امداد شروع کردی گئی جبکہ ایمرجنسی روم زخمیوں سے بھر گیا، اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 2 اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ بیشترکو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سےٹیلی فونک رابطہ کیا ہے گفتگومیں باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ اپوزیشن لیڈر نے نئے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کےحوالےسےسراج الحق سےمشاورت بھی کی۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سےٹیلی فونک رابطہ کیا ہے گفتگومیں باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ اپوزیشن لیڈر نے نئے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کےحوالےسےسراج الحق سےمشاورت بھی کی۔

ایمز ٹی وی (لاہور) لاہورہائیکورٹ کی جانب سے گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کے جرم میں گلو بٹ کی سزا کے خلاف دائر درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گلو بٹ کی جانب سے لاہورہائیکورٹ میں سزا کے خلاف دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ میرے ڈنڈے سے کسی کا جانی نقصان نہیں ہوا صرف گاڑیوں کے شیشے ٹوٹے ہیں اور گاڑیوں کے شیشے توڑنے پر 11 سال کی سزا انصاف کے منافی ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا جرم چھوٹا لیکن اس کی سزا بڑی دی گئی ہے اس لئے سزا میں کمی کی جائے۔ دوسری طرف گلو بٹ کے دستخط نہ ہونے پرعدالت نے درخواست واپس کرتے ہوئے گلو بٹ کے وکیل کو اپنا تصدیق شدہ وکالت نامہ جمع کرانے کی ہدایت کی ۔ یاد رہے کہ 17 جون کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں شہریوں کے املاک کو نقصان پہنچانے کے جرم میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کی جانب سے مجرم گلو بٹ کو 11 سال 3 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی سراج محمد خان نے سپیکر قومی اسمبلی سے اپنا استعفی قبول نہ کرنے کی استدعا کر دی ہے ۔ نوشہر ہ کے حلقے این اے 6سے منتخب ہونیوالے ممبر قومی اسمبلی نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے استدعا کی ہے کہ انکی جانب سے جمع کروائے گئے استعفی کو منظور نہ کیا جائے کیوں کہ وہ اسمبلی سے استعفی نہیں دینا چاہتے ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے سراج خان کی استدعا منظور کرتے ہوئے ان کا استعفی نا منظور کر دیا ہے ۔

ایمز ٹی وی( فارن ڈیسک)-ترکی کی ایک کمپنی نے غیر ضروری بالوں سے نجات دلانے والی پروڈکٹ کے اشتہار میں نادانستہ طور پر القاعدہ کے رہنما خالد شیخ محمد کی تصویر استعمال کی ہے۔ خالد شیخ محمد کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ستمبر 2001 میں امریکہ پر حملوں کے ماسٹر مائنڈ ہے۔ ترکی کی کامیٹک کی کمپنی نے اس تصویر کے نیچے لکھا ہے ’یہ بال خود بخود نہیں جھڑیں گے‘۔ اس کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نے اس تصویر کا انتخاب شدت پسندی میں ملوث ہونے پر نہیں بلکہ جسم پر بہت زیادہ بال ہونے کے باعث کیا۔ کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے ’ہمیں نہیں معلوم تھا کہ یہ شخص ایک دہشت گرد ہے۔ ۔‘ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کمپنی نے یہ تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ سے اٹھائی تھی جہاں پر یہ تصویر کئی بار استعمال ہوئی اور اس پر بڑے دلچسپ کیپشن بھی دیے گئے۔ خالد شیخ محمد اس وقت گونتانامو بے میں زیر حراست ہیں۔

ایمز ٹی وی:(دبئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے سال کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازنے کے لئے کرکٹ فارمیٹس کے لحاظ سے کھلاڑیوں کی مختلف فہرستوں کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق ٹیسٹ کرکٹرآف دی ایئر کے لئےمچل جانسن، انجیلو میتھیوز اور ڈیوڈ وارنر کے نام شامل ہیں۔ ون ڈے کرکٹر آف دی ایئرکے لئے اے بی ڈیولیرز، مہندر سنگھ دھونی، کوئٹن ڈی کوک،ویرات کوہلی،اور ڈیل اسٹین کے نام فہرست میں شامل ہیں، اس کے علاوہ ٹی 20 کے لئے گیری بیلنس ،رنگنا ہیراتھ، یرون فیچ،ایلکس ہیلز،کورے اینڈریسن جمی نیشم اور بین اسٹروکس شامل ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے 2004 سے سال کے بہترین کھلاڑیوں اور امپائرز کو ایوارڈز دیئے جاتے ہیں تاہم اب تک پاکستان کی جانب سے محمد یوسف، عمر گل اور امپائر علیم ڈار کو ہی اس کا مستحق قرار دیا گیا ہے۔

ایمز ٹی وی (لاہور) واہگہ بارڈر سے ملنےوالی خود کش جیکٹ سے فنگر پرنٹس حاصل کر لیے گئے،حملہ آور اور پنجاب میں لاپتہ افراد کے خاندان کے ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ واقعے کی جڑ تک پہنچا جا سکے ، اس سلسلے میں حساس اداروں نے مختلف شہروں میں چھاپے مارے ہیں اور 3 مشکوک افراد کو گرفتار بھی کیا ہے، یاد رہے کہ واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب کے بعد ہونے والے خودکش دھماکے میں 60 سے زائد افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

ایمز ٹی وی (کراچی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ حکومت احتساب میں سنجیدہ ہے تو گھر سے احتساب شروع کرے۔ انھوں نے کہا ہے کہ نیب کو ختم کرکے اس کی جگہ انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی بیورو بنایا جائے۔ حکومت پاکستان اگر واقعی احتساب کیلئے سنجیدہ ہے تو احتساب کا آغاز گھر سے شروع کرے۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت سیاسی متاثرین بمقابلہ سیاسی مخالفین پرعمل کے بجائے اپنے وزرا کا احتساب کرے بصورت دیگرپی پی پی نے صحیح معنوں میں لانگ مارچ کیا تو پورا پاکستان گو نواز گو اور گو ضیاء کے بچے گو کے نعرے لگائے گا۔