ایمز ٹی وی (خیبرایجنسی)خیبرایجنسی کے علاقے اکاخیل میں دہشتگردوں نے گورنمنٹ پرائمری اسکول میں دھماکا خیز مواد نصب کر کے اسے تباہ کردیا۔ مقامی پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق اسکول بند ہونے کے باعث خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ اسکول مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) لند ن میں ایک ڈیزائنر نے ایسی اسٹائلش پلکیں تخلیق کی ہیں جنہیں مکمل طور پر کا غذ سے تیا ر کیا گیا ہے۔ ان کا غذی پلکوں کو مختلف تقریبات میں خواتین اپنی اصلی پلکوں کے ساتھ منسلک کر کے اپنے حسن میں اضا فہ کر سکتی ہیں۔ یہ مصنو عی پلکیں رنگ بر نگے کا غذ وں کو مختلف انداز میں کا ٹ کر نہا یت خوبصورتی سے تیار کی گئی ہیں۔
ایمز ٹی وی (کراچی)ایس ایس پی کراچی ملیر راؤ انوار کے مطابق نیشل ہائی وے پر محمد میاں خان گوٹھ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، کارروائی میں 200 سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا۔ پولیس کو دیکھ کر دہشتگردوں نے فائرنگ اور دستی بموں سے حملہ کردیا، پولیس کی جوابی کارروائی میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 2 کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
راؤ انوار کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے قبضے سے گزشتہ دنوں قائد آباد میں پولیس اہلکاروں سے چھینا گیا سرکاری اسلحہ اور بارودی مواد سے بھرا ایک رکشا برآمد ہوا ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ دہشت گردوں نے محرم الحرام کے موقع پر دہشتگردی کا منصوبہ بنا رکھا تھا،
ایمز ٹی وی(لاہور) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں قوم کو متحد ہوکرملک دشمن عناصرکےعزائم کو ناکام بنانا ہے لہزا متعلقہ ادارے محرم الحرام کے دوران ضابطہ اخلاق پرعملدرآمد یقینی بنائیں۔
محرم الحرام کے دوران صوبے میں سیکیورٹی کے انتظامات سے متعلق وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزرا، پولیس افسران اوردیگروزرا نے شرکت کی۔ شہباز شریف نے حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران ضابطہ اخلاق کو یقینی بنایا جائے۔اور اشتعال انگیز تقاریراور گفتگو کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔
شہباز شریف نےمزید کہا کہ پنجاب میں محرم الحرام کے دوران امن وامان برقرار رکھنے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں کیونکہ موجودہ صورت حال میں سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کرنا لازمی اور ہے ہم سب کو متحد ہوکر ملک دشمن عناصرکے مذموم عزائم کو ناکام بنانا ہے۔
ایمز ٹی وی (کراچی) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خواجہ اظہارالحسن کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اپنے وزرا کو لگام دے،شہدا سے متعلق کوئی بات کی گئی تو ہم بھی لحاظ نہیں کریں گے۔ ۔ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہارالحسن نے سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ 1992ءکے آپریشن میں مارے جانے والے ہمارے کارکن شہید ہیں اورہم اپنے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے رکن اسمبلی محمد حسین کے بیان پروزیراعلیٰ کو بھڑکنا نہیں چاہیے تھا، اب صرف کراچی کی نہیں پورے سندھ کی بات ہوگی ، اب فلور پر لاڑکانہ، خیرپور کی بھی بات کریں گے۔
ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز برازیل کے صدراتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ڈلما روسیف کا مقابلہ سینیٹر ایسیو نیویس سے تھا۔ ون آن ون مقابلے میں ڈلما روسیف نے 51.45 فیصد ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار کو 48.40 فیصد ووٹ ملے۔ کانٹے دار مقابلے کے ابتدائی نتائج کے بعد ہی ایسیو نیویس نے اپنی شکست قبول کرتے ہوئے ڈلما روسیف کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
ایمز ٹی وی (کرا چی) وزیر جیل خانہ جات سندھ منظور وسان نے سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تھر میں گندم کی تقسیم میں خورد برد ہوئی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ چھا چھرو میں زیادہ اموات ہوئی ہیں اور وہاں لوگوں کا خیال نہیں کیا گیا، گندم کی تقسیم میں بھی خورد برد ہوئی ہے، جس میں مقامی انتظامیہ کی غلطیاں زیادہ ہیں، ہوسکتا ہے کہ سندھ حکومت کی بھی غلطی ہو۔ منظور وسان نے کہا کہ آصف زردای نے مجھے مٹھی میں انکوائری کے لئے بھیجا تھا، تاکہ لوگوں کی پریشانی کا جائزہ لوں، انکوائری سے معلوم ہواکہ صرف 5 لاکھ جانوروں کو ویکسین دی گئی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ میں اِن تمام غلطیوں کی نشاندہی کروں گا اور جتنا بھی بڑا افسر ہو اس کے خلاف تحقیقات کی جائے گی۔
ایمز ٹی وی (کراچی) شہر قائد میں پینے کے پانی میں نکاسی آب کے ملنے سے شہر میں پولیو وائرس پھیلنےلگا ہے، نکاسی آب کے ناقص نظام کے باعث کراچی میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ ہے، پانی و نکاسی آب کی لائنیں بوسیدہ ہونے سے پینے کا پانی آلودہ ہورہا ہے۔ پولیو وائرس متاثرہ بچے کے فضلے سے نکاسی کے نظام میں جاتا ہے جو 5 کلومیٹر تک پھیلتا ہے، سیوریج اور پانی کی لائنوں کے ملنے سے وائرس صاف پانی میں شامل ہوجاتا ہے،ادارہ فراہمی و نکاسی آب کراچی کے حکام کی غفلت نے بچوں کی صحت دائو پرلگادی ہے، واٹر بورڈکے پانی اور سیوریج کے افسران کی ملی بھگت سے زیر زمین پانی اور سیوریج کی لائنوں میں ناجائز کنکشنوں کی بھرمار سے پانی اورسیوریج کی لائنیں سوراخ ہوگئی ہیں جن میں رساؤ سے پینے کے پانی میں گندا پانی شامل ہورہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے ماہرین نے شہر کے سیوریج نظام میں پولیو وائرس کی تصدیق کردی ہے۔
ایمز ٹی وی (کراچی) سی ای او اینگرو قادر پور پاور پلانٹ سید محمد علی نے کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کمپنی کے شیئرز کی لسٹنگ کے موقع کہا کہ ایل این جی سے بننے والی بجلی فرنس آئل سے کافی سستی پڑے گی۔ مائع گیس سے بننے والا فی یونٹ 14 روپے کے قریب پڑے گا ، اس کے علاوہ ایل این جی سے بجلی کی پیداوار کا منصوبہ نہ صرف سستی بجلی پیدا کر ے گا بلکہ اس سے گیس کی بھی بچت ہو گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کمپنی کو حصص کی فروخت سے 2 کروڑ 40لاکھ ڈالر حاصل ہوئے ہیں جنہیں کمپنی مختلف پراجیکٹس پر خرچ کرے گی ، اس کے علا وہ آج اسٹاک ایکسچینج میں بھی سرمایا کار سرگرم نظر آئے اور دورانِ ٹریڈنگ انڈیکس 148 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 30 ہزار 247 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا۔
ایمز ٹی وی (پشا ور) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے پشاور میں گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کے آغاز کے ساتھ ہی اسلام آباد میں کرسی کی لڑائی چل پڑی، ، اس دوران حکومت اور میڈیا نے آئی ڈی پیز کو یکسر نظر انداز کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ افسوس ہے کہ وفاقی اور خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتنے بڑے انسانی المیے کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے۔ یہ مسئلہ اتنا گھمبیر ہے کہ اسے حل نہ کیا گیا تو اس کے نتائج 1971 کے بنگلہ دیش سے مختلف نہی ہونگے۔ اسفندیا ولی خان کا کہنا تھا کہ ماضی کی غلطیوں پر رونے کا کوئی فائدہ نہیں اب ہمیں مستقبل کی بات کرنی چاہیئے، حکومت ان عوامل پر توجہ دے جو شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کی آمد پر نظر انداز کئے گئے تھے تاکہ ان کی واپسی پر کوئی کوتاہی نہ ہو۔ پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے جن علاقوں کو دہشتگردوں سے کلیئر کردیا ہے ان علاقوں کے لوگوں کی واپسی کا فوری اعلان ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پرانے پاکستان میں بھی قبائلی علاقوں سے آئی ڈی پیز آئے تھے لیکن جس طرح وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے انہیں عزت سے رکھا اور پھر اسی عزت سے واپس ان کے گھروں کو بھجوایا وہ قابل تحسین ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا روشن مستقبل طالب علم ہی ہیں، صورت حال یہ ہے کہ فاٹا میں ایک بھی یونیورسٹی نہیں، جس طرح گزشتہ دور حکومت میں اس وقت کے آئی ڈی پیز کے لئے درسگاہوں میں خصوصی نشستیں رکھی گئیں اسی طرح آج بھی ان کے لئے خصوصی نشستیں مختص کی جائیں۔