Reporter SS
ایمزٹی وی(اسپورٹس)ویمنز ایشیاء ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ میں کل پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، دونوں ٹیمیں دو دو میچز جیت چکی ہیں۔
تھائی لینڈ میں جاری ویمنز ایشیاء کپ میں پاک بھارت ویمنز کرکٹ ٹیموں کا ٹاکرا کل ہوگا، پاکستان نے پہلے میچ میں نیپال کو اور دوسرے میچ میں سری لنکا کو شکست دی ، اسی طرح بھارتی ٹیم بھی 2 میچز جیت چکی ہے۔
دونوں ٹیموں کے چار چار پوائنٹس ہیں ، ایونٹ میں چھ ممالک کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ۔
ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی امریکی اداکارہ پیرس ہلٹن کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
دبئی میں پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے امریکی اداکارہ پیرس ہلٹن سے ملاقات کی اورجب انہوں نے تصویر انسٹاگرام پر شئیر کی توتصویر تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بلاول بھٹو نے تصویر انسٹاگرام پر شئیر کرکے لکھا کہ انہیں دلکش اورخوبصورت پیرس ہلٹن سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی۔
پیرس ہلٹن امریکی اداکارہ اور گلوکارہ ہیں اس کے علاوہ وہ ایک بزنس ویمن بھی ہیں جب کہ پیریس ہلٹن کے دنیا بھر میں 570 کے قریب ہوٹلز، ریزورٹز اور دیگر جائیدادیں ہیں۔
ایمزٹی و(اسلام آباد )صوبائی دارالحکومت پشاور کی خواتین نے سفید پوش خاندانوں کے لیے گھر مہربانی بنا کر دنیا کے لیے بہترین مثال قائم کردی ،اس گھر میں متوسط طبقے کو جہیز اور دیگر گھریلو سامان دیا جاتا ہے
تفصیل کے مطابق پشاور میں ”دیوار مہربانی“مہم کے بعد اب چند خواتین نے مل کر گھر مہربانی بنا یا ہے جسے ”ہاوس آف مہربانی“کا نام دیا گیا ہے۔
اس گھر میں سفید پوش خاندانوں کو روز مرہ استعمال کی اشیا اور جہیز بھی دیا جا رہا ہے ۔ہاﺅس آف مہربانی منہاج القران ویمن لیگ کی کارکن چلا رہی ہیں جو گھر گھر جا کر مخیر حضرات سے اشیا ءاکٹھی کرتی ہیں جو مستحق خاندانوں میں تقسیم کیا جاتا ہے
۔
ایمز ٹی وی (تجارت) مالی سال 2015-16ء کے پانچویں ماہ (نومبر 2016ء ) کے چوتھے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.06 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اعشاریئے میں 0.15 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔
پاکستان بیورو شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 25 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران انڈے، ٹماٹر، گندم ، آٹا،ویجی ٹیبل گھی ،لہسن ،کیلے، دال مونگ ،چائے ، سمیت 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
ایل پی جی ،پیاز ،زندہ مرغی ،آلو ،دال مسور ،چنے کی دال ،دال ماش، مسٹرڈ آئل ، چینی ،گڑ ،سرخ مرچ ، سمیت12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق پٹرول ،ہائی سپیڈ ڈیزل ،مٹی کاتیل ، بجلی کے نرخ ،تازہ دودھ ، ملک پاؤڈ، دھی ،کپڑے، باسمتی چاول ،اری چاول، خوردنی تیل، بیف ، مٹن ، نمک ، گیس نرخ ، اورکھلا گھی سمیت 30 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.12، 0.09 ،0.06 اور 0.01 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
ایمز ٹی وی (تجارت) پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تیار کردہ دفاعی مصنوعات کو خطے کے دوسرے ممالک میں نمایاں مقام حاصل ہے‘ پی او ایف جدید ہتھیار تیار کررہا ہے۔
جنرل عمر محمود حیات کا کہنا تھا کہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری نے نئی ٹیکنالوجی اور جدید ہتھیار متعارف کروائے ہیں، 20 سے زائد ممالک نے دفاعی نمائش میں اپنی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے ایم او یوز پر دستخط کیے ۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے گذشتہ دو سالوں میں برآمدات میں 300 فیصد اضافہ ہوا ہے اور گذشتہ سال 95 ملین ڈالر کاآمدنی میں اضافہ ہوا ۔
چیئرمین پی او ایف کاکہنا تھا کہ پاکستان نے اپنی دفاعی ضروریات پوری کرنے کیلئے خود کفالت کا راستہ اپناتے ہوئے اسلحہ سازی میں نمایاں مقام حاصل کرلیا ہے ، پاکستان کے اسلحہ ساز ادارے اپنی مسلح افواج کے علاوہ دیگر ممالک کی دفاعی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
عمر محمود حیات نے یہ بھی کہا کہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری نے جدید ہتھیار پوف آئی کی مقبولیت کے بعد دو نئے جدید ہتھیار متعارف کرائے جن میں ہیوی مشین گن پاک16، اور ایل ایس آر ، لائٹ اسنیپررائفل متعارف کرائی ہے جو آئیڈیاز 2016 میں غیر ملکی مندوبین کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔ پاکستان آرڈیننس فیکٹری نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کو جدید ہتھیار فراہم کیے جس کی وجہ سے دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں پاک فوج کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی۔
ایمزٹی وی(کراچی) کراچی کے این اے 258کے ضمنی انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں ،پیپلزپارٹی کے امیدوارعبدالحکیم بلوچ آگے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کراچی کے مطابق این اے 258کے ضمنی انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں،50پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے پیپلزپارٹی کے امیدوارعبدالحکیم بلوچ نے11ہزار ووٹ حاصل کرکے آگے ہیں،تحریک انصاف کے امیدوار محمد حنیف دوسرے نمبر پر ہیں۔
ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)جامعہ کراچی کے کلیہ سماجی علوم اور ہائرایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام کلیہ سماجی علوم کی سماعت گاہ میں منعقدہ دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان ’’سماجی اور انسانی ترقی کو درپیش چیلنجز‘‘ کے دوسرے روز خطاب کرتے ہوئے شیر وزیر اعلیٰ سندھ ڈاکٹر قیصر بنگالی نے کہا کہ پاکستان کی آزادی سے لے کر اب تک معاشرتی ترقی بنیادی ترجیحات میں شامل رہا ہے مگر افسوس ناک امر یہ ہے گذشتہ 70 سالوں سے معاشرتی ترقی کے محض دعوے ہی کئے جاتے ہیں اور کوئی عملی نتیجہ نظر نہیں آتا جس کی ایک بڑی مثال یہ ہے کہ تھر میں ہفتہ وار بنیادوں پر خوراک کی کمی کے باعث بچے مر رہے ہیں جو حکومت کی پالیسیوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبو ت ہے۔کیا ۔
اس موقع پرجامعہ کراچی کے پاکستان اسٹڈی سینٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر جعفر احمد نے کہا کہ ہمارے سیاسی لیڈرشپ ایک طویل عرصے تک صوبائی خودمختاری کے لئے آوازبلند کرتی رہی اور صوبائی خود مختاری ایک دیرینہ اور مقبول مطالبہ بن کر ابھرامگر اٹھارویں ترمیم کے نتیجے میں ملنی والی صوبائی خودمختاری کے ثمرات مثبت نہیں رہے جس کی ایک بڑی وجہ سیاسی لیڈرشپ کی نااہلی ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر نجم عباس، پروفیسر ڈاکٹر نسرین اسلم شاہ، ڈاکٹر اسماء منظور،شگفتہ جہانگیراور رئیسہ جہانگیر نے بھی خطاب کیا۔
ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین سے صدر ایپکا میٹرک بورڈ عبدالوہاب لاکھو، سنیئر نائب صدر سلمان احمد خان، جونیئر نائب صدر مشرف خان، جنرل سیکریٹری محمد حنیف، ڈپٹی جنرل سیکریٹری شکیل احمد، فنانس سکیریٹری شبیر احمد، پریس سیکریٹری ابرارحسین اور آفس سیکریٹری محمد وکیل نے ملاقات کی۔
ایپکا کے منتخب نمائندوں نے بورڈ کے تمام اموربہتر طور پر چلانے پر بورڈ انتظامیہ کی تعریف کی اور اس یقین کا اظہار کیا کہ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کی سربراہی میں سالانہ امتحانات برائے سال ۲۰۱۷ میں بھی امتحانی امور کے تمام مراحل بھی احسن طریقے سے انجام پائیں گے۔ ایپکا کے منتخب نمائندوں نے پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کو انٹربورڈ کمیٹی آف چیئرمین کے سربراہ مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی۔
ایمزٹی وی(نئی دہلی) گزشتہ روز بھارت کے شہر پٹیالہ کی جیل سے فرار ہونے والے خالصتان تحریک کے رہنما ہرمندر سنگھ منٹو کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع پٹیالہ میں نبھا جیل پر 10 افراد کے حملے کے بعد 5 ساتھیوں سمیت فرار ہونے والے خالصتان لبریشن فورس کے سربراہ ہرمندر سنگھ منٹو کو نئی دلی اور ہریانہ کی سرحد سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہرمندر سنگھ منٹو کو پنجاب اور دلی کی پولیس نے مشترکہ آپریشن کر کے گرفتار کیا۔
بھارتی حکام نے ہر بار کی طرح اس واقعہ کا الزام بھی پاکستان پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہرمندر سنگھ منٹو نے 2010 میں یورپ کا دورہ کیا اور جون 2013 میں بھی پاکستان سے یورپ کے 11 ماہ کے طویل دورے کے لئے روانہ ہوئے جہاں سے وہ اٹلی، بیلجیئم، فرانس، جرمنی اور دیگر یورپی ممالک سے ہوتے ہوئے جنوب مشرقی ایشیا پہنچے۔
ایمزتی وی(لاہور)لارڈ نذیر احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم فیصلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے وہ جمعہ کی نماز اتوار کو پڑھتے ہیں۔”کشمیریوں کو مولانا فضل الرحمان سے نجات دلائی جائے “۔
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی صرف خواب میں ہی سرجیکل سٹرائیک کر سکتا ہے تاہم پاکستان کو ہر حال میں خالصتان تحریک کی سپورٹ کرنی چاہئیے کیونکہ خالصتان بن گیا تو کشمیر بھی آزاد ہو جائے گا ۔
لارڈ نذیر احمد کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی سیاستدانوں کے بیانات سن کر مایوسی ہوتی ہے، مولانا فضل الرحمن کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین بنانا غلط فیصلہ ہے۔”پاکستان کو بوڑھے خارجہ مشیروں کی نہیں بلکہ نوجوان مشیر خارجہ کی ضرورت ہے“