Reporter SS
ایمزٹی وی(واشنگٹن)امریکی ریاست کیلیفورنیا کی تین مساجد میں دھمکی اور نفرت انگیز خطوط بھیجے گئے اور ان میں سے ایک خط میں مسلمانوں کو ڈیول(شیطان) قرار دیتے ہوئے امریکا چھوڑنے کو کہا گیا ہے۔
کیلی فورنیا کے علاقے سان ہوزے میں واقع مسجد کو دھمکی آمیز خط موصول ہوا جس میں کہا گیا کہ مسلمانوں کے ساتھ اب وہی سلوک کیا جائے گا جو ہٹلر نے یہودیوں کے ساتھ کیا تھا۔ خط میں کہا گیا کہ مسلمانوں کے لئے عقلمندانہ مشورہ یہی ہے کہ وہ اپنا سامان باندھیں اور یہاں سے نکل جائیں جب کہ خط کے آخر میں صدرڈونلڈ ٹرمپ زندہ باد لکھا گیا ہے۔
دوسری جانب لاس اینجلس میں واقع کونسل فار امریکن اسلامک ریلیشنز ( سی اے آئی آر) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر حسام الیوش نے دھمکی آمیز خط کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات نے ایسے واقعات کو جنم دیا اور اب ان کے حامی بھی اسی فکر کے حامل ہیں، اگرچہ ٹرمپ اب ان سے لاتعلقی کا اظہار کررہے ہیں جو ایک اچھی بات ہے کہ لیکن ٹرمپ خود کو تمام امریکیوں کا صدرثابت کریں۔
سان ہوزے پولیس ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے کہا کہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے جو ایک نفرت پر منبی سانحہ بھی ہے۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد جہاں ایک طرف ان کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے تو وہیں امریکا کے طول و عرض میں نفرت انگیز واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے
ایمزٹی وی(کراچی) عبدالستار ایدھی کی وفات کے بعد سے ایدھی فاﺅنڈیشن کیلئے عطیات میں واضح کمی کا انکشاف ہوا ہے جس کی وجہ سے ریسکیو سرگرمیاں اوردکھی انسانیت کی خدمت میں مشکلات کا سامنا ہے ، یہ انکشاف عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی نے ایک میڈیکل کانفرنس کے موقع پرکیا۔
میڈیا کے مطابق پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ہونیوالی تقریب میں فیصل ایدھی نے کہاکہ ’مالی مشکلات کے باوجود عبدالستار ایدھی کاشروع کیا ہوامشن کبھی نہیں رکے گا،میرے والد کی وفات کے بعد ایدھی فاﺅنڈیشن کے عطیات کم ہوگئے ہیں، ہم مالی طورپر کڑے حالات کا سامناہے ، میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے درخواست کرتاہوںکہ انسانیت کی خدمت کیلئے ایدھی کے مشن کو جاری رکھنے میں ہماری مدد کریں۔
فیصل ایدھی نے بتایاکہ آئندہ ماہ ایدھی فاﺅنڈیشن کا کراچی میں ایمبولینس ڈرائیوروں ، میڈیکل ٹیکنیشن اور پیرامیڈکس کیلئے تربیتی سکول کا ارادہ تھا ۔
سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کے ڈائریکٹر پروفیسر عبدالحسن رضوی نے کہاکہ ’ایدھی صاحب وہ شخص تھے جنہوں نے بکھری ہوئی قوم کوایک کیااور ملک کی خدمات کی اور ثابت کیا کہ انسانیت ہی ان کی زندگی کا سب سے بڑا مقصد تھا، ایدھی کے پاس پاکستان میںسب سے زیادہ ایمبولینسیں ہیں
ایمزٹی وی(اسلام آباد) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج ایک روزہ دورے پر خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور جائیں گے جہاں وہ صوبے کی پہلی یوتھ پالیسی کا افتتاح کریں گے ۔
عمران خان نے آج شام کو وزیرا علیٰ ہاﺅس پشاور میں ہنگامی اجلاس بھی طلب کر لیا ہے جہاں وہ پارٹی کے عہدیداران سے ملاقات کریں گے اور اس دوران پاناما ایشو پر بھی مشاورت کی جائے گی ۔
ایمزٹی وی(کوئٹہ) بلوچستان میگا کرپشن کیس میں عدالت نے مشتاق رئیسانی اور سہیل مجید کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی ۔
میڈ یا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت میں بلوچستان میگا کرپشن کیس کی سماعت ہوئی جس میں سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی اور کنٹریکٹر سہیل مجید عدالت میں پیش ہوئے ۔
اس موقع پر عدالت نے نیب کو ملزمان کے ریفرنسز دائر کر نے کی ہدایت کی ۔ملزمان کے وکلا نے عدالت سے استدعا کی کہ کیس کی سماعت 9دسمبر تک ملتوی کی جائے جس پر عدالت نے مشتاق رئیسانی اور سہیل مجید کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر کے کیس کی سماعت 9دسمبر تک ملتوی کردی ۔
واضح رہے کہ سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے گھر سے 70کروڑ روپے سے زائد مالیت کی نقدی ،بانڈز اور سونا برآمد کیا گیا تھا۔
ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)پیپلز پارٹی آزادکشمیر نے 30نومبر کو پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر لاہور میں ہونیوالے ملک گیر کنونشن میں قافلوں کی صورت میں شرکت کا اعلان کر دیا ۔ آزادکشمیر بھر سے پارٹی،پی ایس ایف ،پی وائی او اور اس کی ضلعی تنظیموں کے عہدیدار ، کارکن ،ووٹرز،سپورٹرز کنونشن میں شرکت کرینگے۔
اس ضمن میں کمیٹیاں بھی تشکیل دیدی گئی ہیں ۔گزشتہ روز پارٹی کے یوم تاسیس کی چھ روزہ تقریبات کے سلسلہ میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے پارٹی کے سیکرٹری جنرل چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ کنونشن میں بھر پورشرکت کریں گے ، پیپلز پارٹی شہید بھٹو ازم ،شہید بے نظیر مشن کے مطابق ایک بار پھر پارٹی کو اپنے بنیادی اساس کی طرف واپس لانے کیلئے انقلابی اصلاحات کرنے جا رہی ہے۔
عام انتخابات میں پیپلز پارٹی چاروں صوبوں میں واضح اکثریت حاصل کرے گی اور بلاول بھٹو زرداری کم عمر ترین وزیر اعظم منتخب ہوکر شہداء کے ادھورے مشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کی چھٹی کرادے گی ، آزاد کشمیر میں پارٹی قیادت کی مشاورت سے حکومت کی انتقامی کارروائیوں کے خلاف تحریک چلائیں گے ، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرائے
ایمزٹی وی(کراچی) قومی اسمبلی کی نشست این اے 258 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوگیا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔ قومی اسمبلی کے اس حلقے میں صوبائی اسمبلی کی 2 نشستیں، 32 یونین کونسلز اور 5 یونین کمیٹیاں شامل ہیں، حلقے میں رجسٹرڈ 4 لاکھ 8 ہزار 613 ووٹرز کے لئے مجموعی طور پر 287 پولنگ اسٹیشنز میں سے کسی بھی پولنگ اسٹیشن کو نارمل قرار نہیں دیا گیا، 214 پولنگ اسٹیشنز حساس اور 73 انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں۔ پولنگ کے دوران سیکیورٹی کے لیے پولیس اور رینجرز کے 2 ہزار 748 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ، جے یو آئی (ف) کے مولانا اکرم شاہ، سنی تحریک کے منور علی گبول اور جے یو آئی (س) کے شاہ ولی اللہ میدان میں ہیں جب کہ 8 امیدوار آزاد حیثیت میں حصہ لے رہے ہیں۔ ایم کیو ایم نے دھاندلی کے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے انتخابی عمل کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا جب کہ تحریک انصاف نے بھی حلقے میں سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال کے باعث انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا، مسلم لیگ (ن) اس انتخاب میں حصہ ہی نہیں لے رہی۔
واضح رہے کہ 2013 کے عام انتخابات میں عبدالحکیم بلوچ نے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر این اے 258 کی نشست جیتی تھی جب کہ پیپلز پارٹی دوسرے اور تحریک انصاف تیسرے نمبر پر تھی تاہم اس بار عبدالحکیم بلوچ اور تحریک انصاف کے امیدوار پیپلزپارٹی کی حمایت کر رہے ہیں۔
ایمزٹی وی(آزاد کشمیر) لاہور ہائی کورٹ بار کے اراکین کے اعزاز میں اپنی جانب سے دئیے گئے عشا ئیہ سے خطاب اور وفود سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ دشمن ہماری سرحدوں کو غیر محفوظ بنا نا چاہتا ہے جبکہ کچھ لوگ پاناما لیکس کو سب سے بڑا مسئلہ قرار دیتے ہیں ۔ میڈیا کو اپنی ترجیحات کا تعین کرنا چا ہئے ۔ملکی سلامتی سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ۔ کشمیری تھکنے والی قوم نہیں ۔ہندوستان مقبوضہ کشمیر کے اندر دہشتگردی کررہا ہے ۔ پاکستان اور کشمیر ایک ہیں کوئی الگ نہیں کر سکتا۔ جنرل راحیل شریف پر سرینگر سے مظفرآباد تک کے کشمیریوں کو فخرہے ۔
جنرل راحیل شریف کا نام تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا ، آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے دہشتگردوں کی کمرٹوٹ گئی ہے ، آرمی چیف بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر باتیں کرتے ر ہے اس پر ہمیں فخر ہے ،پاک فوج کشمیر یوں کی جان ومال اور عزت کی محافظ جبکہ ہندوستانی ناپاک افواج ان کی توہین کررہی ہے ۔ بھارت مقبوضہ کشمیر سے رسوا ہوکر نکلے گا پاکستانی وکلاء برادری کی کشمیرکاز کیلئے خدمات لائق تحسین ہیں ۔ پاکستان میں بسنے والے لوگ پیدائشی پاکستانی جبکہ ہم اپنی مرضی اور منشاء کے مطابق پاکستان کا حصہ بننا چاہتے ہیں ۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی ترقی ، خوشحالی اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے جمہوری طور پر مستحکم پاکستان ناگزیر ہے ۔ملک انارکی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ عوامی رائے کو مقدم اور مقدس سمجھا جانا چا ہئے ۔ قانون سے کوئی بھی شخص بالاتر نہیں ۔ پاکستان اور آزاد کشمیر کے وکلاء کے درمیان رابطے اشد ضروری ہیں ، حکومت آزاد کشمیر اس حوالہ سے تمام سہولیات فراہم کرے گی۔ صدر لاہور ہائی کورٹ بار نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر خان ایک کردار کا نام ہے انہوں نے آزاد کشمیر کے عوام کے حقوق کی جنگ لڑی جس کی وجہ سے انہیں آج یہ مقام ملا ہے
ایمزٹی وی(اسلام آباد)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی کمانڈ تبدیلی کی تقریب جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں پروقار تقریب ہوئی۔ تینوں افواج کے مسلح دستوں نے جنرل زبیر محمود حیات کو سلامی دی۔ دوسری طرف نئے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کل پاک فوج کی کمان سنبھالیں گے۔
جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں فوجی قیادت کی تبدیلی کی تیاریاں جاری ہیں۔ کل ہونے والی تقریب میں نئے آرمی چیف فرمان امروز جاری کریں گے۔ جنرل راحیل شریف روایتی چھڑی بھی ان کے سپرد کریں گے۔
سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا جائے گا۔ وفاقی وزراء اور اہم شخصیات بھی تقریب میں شریک ہونگی۔
ادھر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے وضاحت کی ہے کہ نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سوشل میڈیا پر کوئی بھی اکاؤنٹ نہیں، ان سے منسوب تمام اکاؤنٹ جعلی ہیں۔
عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے حوالے سے اقوام متحدہ کے مبصرین مقرر کرنے سمیت سلامتی کونسل کے باب ہفتم کے تحت سلامتی کونسل کا فوری اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا۔
ایمزٹی وی (کراچی) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ میرے بیانات سے ماضی میں جن کی دل آزاری ہوئی ان سے سب سے معذرت چاہتا ہوں۔وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کراچی کےلیے خصوصی پیکج کااعلان کریں۔
عدالت پیشی پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ گزرے وقت کوبھلا کر پاکستان کے لیے کام کرنا ہے ،ہمیں ملک کے لیے سیاست سے بالاتر ہوکر کام کرنا ہوگا ۔
قبل ازیں سانحہ 12مئی 2007ء کے 4جبکہ اشتعال انگیز تقاریر کے 2 مقدمات کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت میں ہوئی۔ کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سانحہ 12 مئی اور اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمات میں مئیر وسیم اختر کو حاضری سے مستثنیٰ قراردے دیا۔
مئیر کراچی وسیم اختر اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے وسیم اختر کو حاضری سے استثنیٰ دیتے ہوئے سانحہ 12مئی کے مقدمات میں 4ملزمان کی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ کرلیا