Reporter SS
ایمز ٹی وی ( لاہور )وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہونے کے سبب انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کے مکمل چیک اپ کے بعد انہیں گھر منتقل ہونے کی اجازت دے دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ہیلتھ ریفارمز اجلاس کی سربراہی کررہے تھے کہ اس دوران انہیں سینے میں تکلیف محسوس ہوئی جس پر وہ اجلاس ملتوی اسپتال گئے۔ نذرائع کے مطابق شہبازشریف جس جگہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے اسپتال وہاں سے چند قدم دور تھا اور وزیراعلیٰ خود چل کر اسپتال گئے جہاں ان کے معالج نے شہباز شریف کا چیک اپ کیا۔
ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی طبیعت آرام نہ کرنے اور مسلسل کام کرنے کی وجہ سے ناساز ہوئی تھی تاہم شہباز شریف کی طبعیت بالکل ٹھیک ہے اور تمام رپورٹس کے رزلٹ کلیئر ہیں۔ ڈاکٹرز نے شہبازشریف کو مکمل چیک اپ کےبعد گھر منتقل ہونے کی اجازت دے دی جس کے بعد وہ اپنے گھر منتقل ہوگئے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے اسٹاف ممبران نے بتایا کہ وہ صبح 7 بجے سے اپنے دفتر میں موجود ہیں اور اس دوران مختلف دوروں سمیت میٹنگز کی بھی صدارت کی۔ دوسری جانب شہبازشریف نے کہا ہے کہ قوم کی دعاؤں سے بالکل ٹھیک ہوں اور ڈاکٹروں نے بالکل صحت مند بتایا ہے۔
ایمز ٹی وی ( لاہور) سمبڑیال روڈ پر گیس سلنڈروں کی دکان میں دھماکے اور آتشزدگی کے باعث 3 بہن بھائی جاں بحق ہو گئے جب کہ عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق سمبڑیال روڈ پرواقعہ سلنڈروں کی دکان گیس کی ری فلنگ کے دوران اچانک دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے بالائی منزل پر واقع سلنڈروں کے گودام اور دکاندار کی رہائش گاہ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
آگ کے باعث گودام میں موجود سلنڈر یکے بعد دیگرے پھٹنے لگے جس سے چھت زمیں بوس ہو گئی۔ فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچیں جب کہ ضلعی انتظامیہ نے بجلی اور سوئی گیس کی فراہمی بھی معطل کر دی، 4 گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔ آگ میں جھلس کر 3 بہن بھائی، 18 سالہ شہباز، 17 سالہ لبنی اور 4 سالہ ایمن جاں بحق ہوگئے، جھلسنے کے باعث تینوں کی لاشیں ناقابل شناخت ہو گئیں۔
ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)ینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کے ناظم امتحانات کے مطابق بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کے تحت ہونیوالے بی اے اور بی کام (ریگولر و پرائیویٹ)امتحانات بوجہ ضمنی انتخابات قومی اسمبلی حلقہ 258ملتوی کردیئے گئے ہیں ۔
اب یہ امتحانات 30نومبر سے ووپہر 2تا شام 5بجے بنائے گئے امتحانی مراکز پرہونگے۔ناظم امتحانات نے طلباء کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ایڈمٹ کارڈ اورتبدیل شدہ ٹائم ٹیبل اپنے متعلقہ کالج سے حاصل کرلیں
ایمزٹی وی(تعلیم/سندھ) سندھ حکومت نے صوبے بھر کے تعلیمی بو رڈز کا کنٹرول سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کو دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے، انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق تعلیمی بورڈز کی کار کردگی کو بہتر بنانے اور کیمبرج کے مساوی کرنے کے لیے تعلیمی بورڈز کا کنٹرول سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے حوالے کر دیا جائےگا۔
وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی اس بات سے اتفاق کرلیا ہے جس کے بعد اس بات کا امکان ہے کہ سندھ ہائر ایجو کیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر عاصم حسین کی ضمانت کے بعد تعلیمی بورڈ کی کنٹرونگ اتھارٹی وزیراعلیٰ سندھ سے چیئر مین سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کو منتقل ہوجائے۔
یہ بھی یاد رہے کہ سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کا قیام اور صوبائی سطح پر سندھ آئی بی سی سی کی تشکیل بھی ڈاکٹر عاصم حسین کا ہی بنیادی خیال تھا ان کی گرفتاری کے بعدسندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن وہ فعال کردار ادا نہیں کرسکا جس کی صوبہ سندھ کو سخت ضرور ت تھی جبکہ صوبہ پنجاب میں صوبائی ہائر ایجوکیشن کمیشن صوبہ سندھ کے بہت بعد میں قا ئم ہوا مگر ڈاکٹر نظام الدین کی سربراہی میں اس نے پنجاب کے جامعات اور ڈگری کا لجز کی حالات بدل دی جس کے باعث صوبہ پنجاب میں اعلیٰ تعلیم کا میعار بلند ہوا ۔
امکا ن ہے کہ سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے پاس تعلیمی بورڈز کا کنٹرول منتقل ہونے کے بعد ان میں امتحانی سطح پر اہم تبدیلیا ں واقع ہوں گی اور سرکاری تعلیمی بورڈز بھی اور اے لیول طرز پر میٹرک اور انٹر کے امتحانات لینے لگیں گے۔
واضح رہے کہ تعلیمی بورڈز کا کنٹرول وزیراعلیٰ سندھ کے پاس ہے تاہم پہلےصوبے کے تعلیمی بورڈز کے چیئر مین کی تقریب کا معاملہ تاخیر شکار ہوا اور بڑے مشکلوں کے بعد چیئر مین بورڈ تعینات ہوئے لیکن تاحال بیشتر تعلیمی بورڈز میں سیکرٹریز اور ناظم امتحانات کی اہم ترین اسامیاں خالی پڑیں ہیں اور قائم مقام سیکرٹری بورڈ نوید شیخ ان اہم تعیناتیوں پر درخواستوں کی وصولی کے باوجود سنجید ہ نظر نہیں آرہے ہیں ۔
ایمزٹی وی(تعلیم/ریاض) سعودی وزارت تعلیم نے مڈل اور ثانوی اسکولوں کی تمام سعودی و غیر ملکی طالبات پر شناختی کارڈ بنواکر گلے میں لٹکانے کی پابندی عائد کردی ہے۔
سعودی طالبات سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے فوٹو، فنگر پرنٹس کے ساتھ محکمہ احوال مدینہ سے رجوع کریں اور شناختی کارڈ جاری کرائیں۔غیر ملکی طالبات کوہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنا شناختی کارڈ لینے کیلئے محکمہ پاسپورٹ سے رجوع کریں۔یہ پابندی ولی عہد نائب وزیر اعظم و وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نائف کی ہدایت کے تناظر میں لگائی گئی ہے۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد) پاک بحریہ میں رئیر ایڈمرل وسیم اکرم کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رئیر ایڈمرل وسیم اکرم کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے تاہم وسیم اکرم فی الوقت کمانڈر کوسٹ کی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں۔
وائس ایڈمرل وسیم اکرم نے 1982میں آپریشنزبرانچ میں کمیشن حاصل کیا جب کہ وہ پاکستان نیوی وار کالج،ترکش اسٹاف کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے گریجویٹ ہیں، وسیم اکرم کو ہلا ل امتیاز(ملٹری) اور ستارہ بسالت سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد) اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں مشیرخارجہ سرتاج عزیز، مشیرقومی سلامتی ناصرخان جنجوعہ، آئی ایس آئی چیف لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم کو سرتاج عزیز، طارق فاطمی، ناصرجنجوعہ اورڈی جی آئی ایس آئی رضوان اخترنے وادی نیلم میں بس پرحملے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس میں کنٹرول لائن پرسیز فائرکی خلاف ورزیوں پر بھی غور کیا گیا جب کہ اجلاس میں بس وادی نیلم اورایمبولینس پرحملے کی مذمت کی گئی اورکشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا اورجب کہ اجلاس میں سرحدوں کی حفاظت کیلیے جان دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرکی صورتحال سے توجہ ہٹانے کی کوشش کررہا ہے اس لیے عالمی برادری کنٹرول لائن پر بڑھتی ہوئی کشیدگی میں کمی کیلئے کردارادا کرے۔ اجلاس میں یہ اعلان بھی کیا گیا کہ بھارت جان لے پاکستان کشمیریوں کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹے گا جب کہ شرکا کی جانب سے کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کا عزم کا اظہار کیا گیا۔
وزیراعظم نوازشریف کا اجلاس کے دوران کہنا تھا کہ پاکستان ایل اوسی پرمسلسل خلاف ورزی کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کررہا ہے اور ہم خواتین اوربچوں سمیت شہریوں پردانستہ حملے برداشت نہیں کرسکتے ہیں۔
اجلاس کے شرکا نے کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسزمقبوضہ کشمیرمیں معصوم انسانوں کے قتل عام، دیگرجرائم میں ملوث ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سےتوجہ ہٹانا چاہتاہے، مسافربس اورایمبولینسز پر حملہ عالمی انسانی قوانین کی خلاف ورزی ہے، عالمی برادری بھارت کے انسانی آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کا نوٹس لے اور ایل اوسی پرکشیدگی کم کرنےمیں کرداراداکرے۔
ایمزٹی وی (پشاور) پشاور کے علاقے جہانگیر آباد میں باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی اور نوجوان کو قتل کر دیا ۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر آبا دمیں ایک شخص نے شک کی بنا پر بیٹی اور نوجوان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں جاں بحق ہو گئے ۔ فائرنگ کے بعد ملزم نے گرفتاری دیدی
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص نے خود ہی گرفتاری پیش کر دی ہے جس نے بتایا ہے کہ اس نے شک کی بناءپر اپنی بیٹی اور نوجوان کو قتل کیا تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ۔
ایمزٹی وی(کراچی)ایئر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ بھارتی عزائم سے بخوبی واقف اور پاک فضائیہ دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
کراچی میں آئیڈیا 2016 نمائش میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سربراہ پاک فضائیہ کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کی تربیت اعلی معیار کی ہے اور ہماری صلاحیتوں پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب دہشت گردوں کے خلاف ایک جنگ ہے جس میں فضائیہ بھی شامل ہے۔
سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ ہماری نظریں سپر مشاق اور جے ایف تھنڈر سے آگے کی طرف ہیں، نائیجریا اور قطر کے ساتھ معاہدہ ہوا اور اب ان کے جہاز پاکستان میں تیار ہو رہے ہیں، ایوی ایشن ریسرچ کرکے اس انڈسٹری کو ترقی دیں گے اور موجودہ حالات بھی اسی بات کے متقاضی ہیں کہ کسی اور پر انحصار کرنے کے بجائے خود کفیل ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی عزائم سے واقف ہیں اور حد سے تجاوز کرنے والوں کو پکڑنا جانتے ہیں، اڑی واقعہ پر الزام تراشیوں کے بعد ہم نے تیاریاں مکمل کرلیں تھیں، ہم بھارت کے ہتھکنڈوں سے دباؤ میں والے نہیں۔
ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے وادی نیلم سمیت کنٹرول لائن پر شدید فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کے نقصان پر شدید دکھ کا اظہار کیا ۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے جارحانہ عزائم سے جنوبی ایشیا ء شدید خطرات کا شکار ہوگیا ہے ۔ حکومت پاکستان کو فوری طور پر مستقل وزیر خارجہ کا تقرر کرکے دنیا بھر میں ایک جارحانہ سفارتی مہم کا آغاز کرنا چا ہئے ۔
انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اس کا غصہ کنٹرول لائن پر فائرنگ کے ذریعے اتار رہا ہے ۔ آزاد کشمیر کے عوام کسی بھی جارحیت کے مقا بلہ کیلئے تیار ہو جائیں.