جمعہ, 29 نومبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 


ایمزٹی وی(خیبر پختونخواہ)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شاہد آفریدی کے ہمراہ خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں ’شاہد آفریدی اسپورٹس کمپلیکس' کا فتتاح کیا اور اس موقع پر خوشگوار ماحول میں دونوں کے درمیان گفتگو بھی ہوئی ۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی بنگلہ دیش پریمئر لیگ میں رنگپور رائیڈر ز کی طرف سے کھیل رہے ہیں اور افتتاحی تقریب سے قبل وہ بنگلہ دیش میں ہی موجود تھے

لیکن آرمی چیف کی خصوصی درخواست پر وہ بنگلہ دیش سے پاکستان آئے اور جنرل راحیل شریف کے ساتھ مل کر اسپورٹس سٹیڈیم کا افتتاح کیا ۔

1

آرمی چیف نے اس موقع پر شاہد آفریدی کو ’گولڈ پسٹل‘ تحفہ بھی دیا جسے کھلاڑی نے انتہائی خوشی کے ساتھ قبول کرتے ہوئے راحیل شریف کا شکریہ ادا کیا ۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف دو روز کے بعد اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہو رہے ہیں اور پاک فوج کے نئے سربراہ کیلئے حکومت نے نام بھی فائنل کر لیاہے تاہم اس کا اعلان کسی بھی وقت کیا جاسکتاہے۔

 

 


ایمزٹی وی(آزاد کشمیر) وادی نیلم میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ایک اور شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا جس کے بعد شہادتوں کی تعداد 11ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز وادی نیلم کے علاقے ڈھنڈیال کے قریب بھارتی فوج نے مسافر بس اور ایمبولینس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں زخمی ہونے والا ایک اور شہری ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا ۔

بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی کئی افراد ابھی بھی ہسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے شخص کی شناخت محمد شفیع کے نام سے ہوئی ہے جو وادی نیلم کا رہائشی ہے ۔

 

 


ایمزٹی وی(کراچی) بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری نے بی اے اور بی کام کے سالانہ امتحانات2016 کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔
جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق بی اے پارٹ ون کے پرائیوٹ و ریگولرامیداروں کے امتحانات 30نومبر 2016 ،

 

ba1

بی اے پارٹ ٹو پرائیوٹ و ریگولر کے امتحانات یکم دسمبر2016

ba2

جبکہ بی کا م پارٹ ون ریگولر و پرائیوٹ کے امتحانات5 دسمبر اورbcom1

پارٹ ٹو کے امتحانات 6دسمبر 2016 سے شروع ہورہے ہیں جو کہ دسمبر کے آخر تک جاری رہیں گے

 

Bcom2

 

 


ایمزٹی وی(خیبر پختونخواہ) سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ خیبر ایجنسی میں آرمی چیف راحیل شریف کے ساتھ اسٹیڈیم کا افتتاح کرنا میرے لیے باعث فخر ہے

CyBrL9RWgAAJKWT

آرمی چیف نہ صرف میرے بلکہ پورے پاکستان کے ہیرو ہیں.


شاہد آفریدی نے کہا کہ مجھے سپورٹ کرنے پر آرمی چیف کا بے حد مشکور ہوں اور جو کام پاکستان کے لیے جنرل راحیل نے کیے ہیں اس پر تہہ دل سے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔


شاہد آفریدی نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف قوم کے ہیرو ہیں اور میری طرف سے جنرل راحیل کے لیے نیک تمنائیں ہیں اور دعا گو ہوں کہ اللہ آپ کو خوش رکھے۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی) چیف جسٹس سپریم کورٹ انور ظہیر جمالی نے سینٹرل جیل کراچی میں خصوصی عدالت کی عمارت کا افتتاح کر دیا ہے ، اس موقع پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ اور دیگر حکومتی اراکین بھی موجود تھے
افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کا کہنا تھا کہ 20عدالتوں کی اسکیم کا پہلا فیز چھ عدالتوں پر مشتمل ہے اورعدالتوں کے قیام سے زیرالتوامقدمات کوجلدنمٹانے میں مددملے گی۔

”انسداد دہشت گردی کی عدالتیں جیل میں بہتر کام کریں گی “۔انصاف کی جلداورفوری فراہمی اولین فرائض میں شامل ہے۔
ان کا کہناتھا کہ عدلیہ آئین کے تحت تیسرا اہم ستون ہے۔حکومت عدلیہ کے بہترانفرااسٹرکچرکے قیام میں مددکررہی ہے۔حکومت سندھ کا کردار قابل ستائش ہے کیونکہ یہ منصوبہ حکومتی وعدوں کی تکمیل میں اہم قدم ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(خیبرپختونخواہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ بھارت کو سرجیکل اسٹرائیک کا پتہ ہی نہیں ،اگر ہم نے سرجیکل اسٹرائیک کی تو بھارت اپنے نصاب میں بچوں کو پاک فوج کے قصے پڑھائے گا ۔انہوں نے اعلان کیا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی زندگی شہدا کے لواحقین کے لیے وقف کرتا ہوں ۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کا الوداعی دورہ کیا جہاں انہوں نے شاہد آفریدی کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح بھی کیا ۔اس موقع پر قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف لڑنے والی پاک آرمی دنیا کی مضبوط ترین فوج ہے،پاک فوج نے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کردیا ۔

CyBrL9RXEAEgkCg

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو سرجیکل اسٹرائیک کا پتہ ہی نہیں ،اگر ہم نے سرجیکل اسٹرائیک کی تو بھارت اپنے نصاب میں پاک فوج کے قصے پڑھائے گا،پاک فوج کے جوان بھارتی فوج کو سبق سکھا سکتے ہیں ۔

 

انہوں نے کہا کہ میں پاک آرمی کو خدا حافظ کہہ رہا ہوں ،29نومبر کو اختیارات سونپ دوں گا ۔ان کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی زندگی شہدا کے لواحقین کے لیے وقف کردوں گا اور شہدا کے لواحقین کے لیے فاﺅنڈیشن بناﺅں گا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے قبائلی عمائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اور قبائلی عمائد ین نے مل کر دہشت گردی کو ختم کیا ۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ مسافر بس اور پھر ایمبو لینس پر بھارتی فوج کے حملے کی مذمت کرتے ہیں ،گزشتہ روز بھارتی فوج نے شہریوں پر فائرنگ کی ۔
دفتر خارجہ میں ہفتہ وارانہ بریفنگ دیتے ہوئے نفیس ذکریا نے کا کہ ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے اب تک 44شہری شہید اور 135زخمی ہوئے ہیں
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال چوتھے مہینے میں داخل ہو چکی ہے اور صورتحال دن بدن خراب ہوتی جا رہی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی پر تشد د کارروائیوں کے نتیجے میں 150سے زائد افراد شہید ،16سو کے قریب زخمی اور تقریباً ایک ہزار افراد بینائی سے محروم ہو گئے ہیں ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اس حوالے سے بین الاقوامی دنیا کو بار بار آگا ہ کیا جا رہاہے ،برطانوی پارلیمنٹ میں بھی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر آواز اٹھائی ہے ۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ برطانوی وزیر خارجہ سے اقتصادی اور علاقائی امور پر بات چیت ہوئی جس دوران پاکستان اوربرطانیہ نے باہمی روابط تجارتی سطح پربڑھانےکااعادہ کیا ہے،برطانیہ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تعلیم کے شعبے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

برطانوی وزیر خارجہ کو ملات میں کشمیر کی صورتحال اورایل او سی پربریف کیا اور اپنی تشویش سے آگا ہ کیا ،برطانوی وزیرخارجہ نے ہماری تشویش کوسمجھا ہے۔سرتاج عزیز کاکہنا تھا کہ بورس جانسن نے پاک بھارت مذاکرات کی بحالی کی خواہش ظاہرکی ہے ۔سرتاج عزیز نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے برطانوی وزیراعظم کو آئندہ سال دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے ۔

اس موقع پر برطانوی وزیر خارجہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلی بار پاکستان آیاہوں اور یہاں آکر بہت خوشی ہوئی ہے،سرتاج عزیز سے ملاقات کے دوران سیکیورٹی اور تجارتی سطح پر پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے جبکہ پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قربانیاں قابل تحسین ہیں ۔انہوں نے کہا کہ خطے میں سیکیورٹی معاملہ بہت اہم ہے جس پر پاکستان کے ساتھ ہیں اور پاکستان خطے کا اہم ملک ہے ۔ان کا کہناتھا کہ تجارتی سطح پر پاکستان میں سرمایہ کاری کی حمایت کرتاہوں اور پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے بہت سے مواقع موجود ہیں ۔

ان کا کہناتھا کہ پاکستان اس خطے کا اہم ملک ہے ،پاکستان کے ساتھ تجارتی روابط کو فروغ دینا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن کے دونوں اطراف واقعات پر تشویش ہے ،فریقین کو مثبت مذاکرات کرنے چاہیے ،پاکستا ن اور بھارت مسئلہ کشمیر کا مستقل حل تلاش کریں
۔
اس موقع پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہناتھا کہ برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے پاک بھارت مذاکرات کی بحالی کی خواہش ظاہرکی ہے ، وزیراعظم نوازشریف نے برطانوی وزیراعظم کو آئندہ سال دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے ،اس موقع پر برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے کہاہے کہ پاکستا ن اور بھارت مسئلہ کشمیر کا مستقل حل تلاش کریں،فریقین کو مثبت مذاکرات کرنے چاہیے، کنٹرول لائن کے دونوں اطراف واقعات پر تشویش ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی ( لاہور )پاکستان ایئرفورس کی پہلی شہید خاتون پائلٹ مریم مختیارشہید کی شہادت کو ایک سال بیت گیا ہے جن کی پہلی برسی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔ 18 مئی 1992 کو کراچی میں پیدا ہونے والی مریم نے ابتدائی تعلیم ملیرکینٹ کے اسکول اورکالج سےحاصل کی ، مئی 2011 کو پاک فضائیہ کے ایک سوبتیسویں جی ڈی پائلٹ کورس میں شمولیت اختیارکی. 24 نومبر 2015 کے روزمیانوالی کے قریب کندیاں میں فضائیہ کے ایف ٹی- 7 طیارے کو معمول کی پروازکے دوران حادثہ پیش آیا تھا

 

جس کے نتیجے میں خاتون پائلٹ مریم مختیارشہید ہو گئی تھیں۔ شہید خاتون پائلٹ مریم مختیارکے لیے تمغہ بسالت کا اعلان بھی کیا گیا ان کی برسی کے موقع پرشہید مریم کے ایصال ثواب کیلیے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی جبکہ ان خدمات کے اعتراف میں تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ فلائنگ آفیسرمریم مختیار گزشتہ سال میانوالی میں پاک فضائیہ کے طیارے ایف سیون کے حادثے میں شہید ہوگئی تھیں۔

 
 

 

 

ایمز ٹی وی ( لاہور ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہناہےکہ جیالے اب گھروں میں نہیں بیٹھیں گے بلکہ میدان میں نظر آئیں گے۔

تفصیلات کےمطابق پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کا کہناہے کہ پارٹی کے نو منتخب عہدیداران نئی ٹیم ہیں۔ان کی حمایت کا مطلب بلاول بھٹو کی حمایت ہوگی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نےاعلان کیا کہ پارٹی کارکنان اور عوام کے لیے مزید خوشخبریاں بھی جلد آنے والی ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کارکن ثابت کریں گے کہ بھٹو ازم ہی ملک کی تمام سیاسی،معاشرتی اور معاشی بیماریوں کا واحد حل ہے۔ پیپلزپارٹی کے سربراہ نے کہا نئے پارٹی عہدیدارمثبت نتائج، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کے حصول کے لیے مل کر کام کریں۔

بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کی نئی صوبائی قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئےکارکنوں کو نئی قیادت سے تعاون اور جدوجہد تیزکرنے کی ہدایت کی ہے