بدھ, 27 نومبر 2024

کراچی: جامعہ این ای ڈی کےتحت ہنگامی سینڈیکیٹ اجلاس منعقدکیاگیا۔

اجلاس میں اس سال انٹر کے نتائج میں تاخیر کے سبب طالب علموں کے قیمتی وقت کو بچاتے ہوئے، میٹرک کی بنیاد پر داخلوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جامعہ ترجمان کے مطابق وہ تمام طلبا جو انٹری ٹیسٹ میں کم سے کم 50 فیصد نمبرز یا سیٹ ون اور ٹو کا امتحان ایک خاص اسکور کے تحت پاس کرچکے ہیں،وہ اہل ہوں گے۔میرٹ لسٹ کا اجرا30 فیصد میٹرک اور 70فیصد این ای ڈی انٹری ٹیسٹ کے نمبرز کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

داخلے کے لیے کٹیگری وہی لی جائے گی جس بورڈ سے طالب علم نے انٹرمیڈیٹ کا امتحان پاس کیا ہے۔گزشتہ تین سالوں کے کامیاب طلبا کے میٹرک کے پوائنٹس میں عشاریہ 9فیصد مارکس کی کٹوتی کی جائے گی۔

داخلہ عارضی بنیادوں پر ہوگا،انجینئرنگ، آرکیٹکچراور کمپیوٹر سائنس میں داخلوں کے لیے کم سے کم 60فی صد نمبرز حاصل کرنا لازمی ہے۔

بی ایس پروگرام کے لیے کم از کم 55فی صد نمبرز حاصل کرنا لازمی ہے۔میرٹ لسٹ 22اکتوبر،25اکتوبر سے طلبا کے انٹرویوز لیے جائیں گے جب کہ22نومبر سے سیشن کا آغاز کردیا جائے گا۔

لاہور: پنجاب تعلیمی بورڈ آج ایس ایس سی پارٹ ٹو کےنتائج کااعلان کرےگا

تفصیلات کے مطابق پنجاب بورڈ آف کمیٹی چیئرمینز کے مطابق آج صوبے بھرمیں میٹرک پارٹ ٹو کے نتائج کااعلان آج شام 00:5 بجے کیا جائے گا

لاہور سمیت، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور، راولپنڈی، ساہیوال، ڈی جی خان ، سرگودھا، فیصل آباد اور آزاد کشمیر میں میٹرک پارٹ ٹو اور باہم کے سالانہ امتحانات برائے2021 کے نتائج کااعلان کرے گا۔

بعد ازاں نتائج آفیشل ویب سائٹ پر اپلوڈ کردی جائے گی۔جہاں سے طلبا اپنے متعلقہ بورڈ سے معلوم کرسکتے ہیں۔

 

پنجاب : پنجاب بھرمیں تعلیمی بورڈزنےایچ ایس ایس سی سال دوم وباہم کےسالانہ امتحانات برائے2021کےنتائج کااعلان کردیاہے.

تفصیلات کےمطابق لاہورسمیت راولپنڈی, گوجرانوالہ, ملتان, بہاولپور, سرگودھا, فیصل آبادبورڈزنےایچ  ایس ایس سی کےنتائج کووڈپرموشن پالیسی کےتحت اعلان کیا ہے.

کووڈ پرموشن کےتحت تمام بچوں کوفیصداضافی نمبردیئےگئےہیں 

لاہور : پنجاب بھرمیں آج انٹرمیڈیٹ سال دوم کےسالانہ امتحانات کےنتائج کااعلان کیاجائےگا.

پنجاب کےتمام تعلیمی بورڈز لاہور,  فیصل آباد,  بہاولپور, ملتان, سرگودھا, راولپنڈی, انٹرمیڈیٹ سال دوم کےسالانہ امتحانات کےنتائج کااعلان آج شام 5بجےکرےگا.

نتائج ویب سائٹ پراپلوڈکردیئےجائیں .

پنجاب: میٹرک اورانٹرکےنتائج کےاعلان کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ جماعت کے رزلٹ کے لیےصوبائی کابینہ نے تھرو سر کولیشن پرموشن پالیسی کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے دو روز میں رزلٹ کا اعلان کردیا جائے گا۔

سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب سید جاوید اقبال بخاری نے کہا ہے کہ امید وارو ں کو گریس مارکس دینے اور رزلٹ کے اعلان سے متعلق پالیسی کی منظوری دیدی گئی۔پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد سمری وزیراعلی پنجاب کوبھجوادی گئی ہے
کوررونا کے باعث کچھ بچوں کو گریس مارکس دینے سے متعلق پالیسی بنائی گئی تھی پرموشن پالیسی کی منظوری کے لئے تعلیمی بورڈز نے نتائج روک رکھے ہیں۔

پنجاب کے تعلیمی بورڈ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2021 کے نتائج کا اعلان 48 گھنٹوں کے اندر کریں گے۔
گزشتہ روز میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے رزلٹ کے معاملے پر طلباکو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے محکمہ ہائیر ایجوکیشن کو 48گھنٹوں میں رزلٹ جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب سید جاوید اقبال بخاری کے مطابق کوررونا کے باعث کچھ بچوں کو گریس مارکس دینے سے متعلق پالیسی بنائی گئی تھی،ہماری ڈیڈ لائن ہے کہ ہر صورت 16اکتوبر سے پہلے پہلے رزلٹ کا اعلان کردیا جائے

کراچی : جامعہ این ای ڈی کےتحت سالانہ یوم حسین ؑکا انعقاد ہر برس کی طرح امسال بھی کیا گیا۔

جامعہ کے تحت منعقدہ اس یومِ حسین ؑمیں بین الاقوامی شہرت یافتہ نعت خواں تابندہ لاری، معروف منقبت و نوحہ خواں شجاع رضوی، مولانا علی افضال رضوی، مفتی فیصل عزیزی، ذاکرہ نشاط زہرا نے گلہائے عقیدت نذرِ شہدائے کربلا کیے۔

اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے مفتی فیصل عزیزی کا کہنا تھا کہ واقعہ کربلا وقوع پذیر ہوئے صدیاں بیت چکی ہیں لیکن آج بھی زمانے کے قلوب و اذہان میں حسین رضی اللہ تعالی عنہ زندہ و جاوید ہیں۔مزید کہا کہ زمانے کے دلوں میں زندہ رہنا اس بات کی دلیل ہے کہ امام حسین کی قربانی کا مقصد دینِ محمدیﷺ کی سر بلندی تھا۔

یومِ حسینؑ سے خطاب کرتے ہوئے مولاناعلی افضال رضوی کا کہنا تھاکہ ذاتِ امام حسین ؑایسی چھاؤنی ہے جس میں تمام اہلِ حق جمع ہوسکتے ہیں۔مزید کہا کہ نواسہ رسول ﷺ امام حسینؑ کی ذات محورِ اتحاد ہے اور یہی ذات اتحاد بین المسلمین کی اساس ہے۔ مزید کہا کہ یزیدی طرزِ فکر کا مٹنااور ظلم کے خلاف متحد ہوجانا ”حسینیت“ہے۔

جامعہ کے تحت منعقدہ اس یوم حسینؑ پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کا کہنا تھا کہ نواسہ رسول ﷺ نے ایک مقام پر کہا کہ کیا تم میرے قتل سے زیادہ کچھ اور بھی کرسکتے ہو؟خدا کی راہ میں شہادت ”مبارک“ہے،امام عالی مقام کی ذات ظلم کے مقابل فتح کا استعارہ ہے۔

یومِ حسین کمیٹی اور طالب علموں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جامعہ کے تحت منعقد ہ میلاد اوردیگر محافل کا مقصد اپنے طلبا کے لیے دین شناسی کے مواقعے فراہم کرنا ہے۔اس موقعے پر پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد شیخ، رجسٹرار سید غضنفر حسین سمیت بڑی تعداد میں طالب علموں سمیت جامعہ کے اساتذہ اور اسٹاف نے شرکت کی۔

لاہور : نیشنل ٹی 20 کپ کاچیمپئن کون بنے گا فیصلہ آج ہو گا، خیبر پختونخواہ اورسینٹرل پنجاب کی ٹیمیں فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔

نیشنل ٹی 20 کپ کافائنل مقابلہ قذافی اسٹیڈیم میں رات ساڑھے 7 بجے شروع ہو گا۔

ٹیموں کی تیاریاں مکمل ہیں ورلڈ کپ اسکواڈ کے قومی پلیئرز کی علیحدگی کے بعد نئے کپتان وہاب ریاض اور افتخار احمد کے جوش و جذبے کا امتحان ہے۔

گذشتہ دروز کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل میں سندھ کے ایک سو بیالیس رنز کے ہدف کو سینٹرل پنجاب نے اٹھارہویں اوور میں تین وکٹ پر پورا کر لیا۔ کامران اکمل نے اکاون رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، زبردست بولنگ پر قاسم اکرم مین آف دی میچ قرار پائے۔

پہلے میچ میں ناردرن نے پہلے کھیلتے ہوئے آٹھ وکٹ پر 156 رنز جوڑے، خیبر پختونخوا نے انیس اعشاریہ ایک اوور میں ہدف پورا کر کے پانچ وکٹ سے فتح سمیٹی۔ صاحبزادہ فرحان کے شاندار ترپن رنز، کپتان افتخار احمد کو آل راؤنڈ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔

12ربی الاول کا چاند نظر آتے ہیں گلی گلی شہر شہردرود وسلام کی محفلیں سجائی جارہی ہیں۔
ختم نبوت، ماہ رسالت دوجہانوں کے سردار آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں عقیدت پیش کرنے کے لئے فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سلسلے وارمقابلہ حسن ،قرات و نعت کااہتمام کیا ہے۔

جس کاباقاعدہ آغاز گزشتہ روزسے ہوچکا ہے۔مقابلے کے پہلے روز تلاوت قرآن پاک کااہتمام کیا گیا جس میں طلبا نے خوبصورت انداز میں تلاوت ِکلامِ پاک کی سعادت حاصل کی

مقابلے کےدوسرے مرحلے میں تقریری مقابلہ 14 اکتوبر کو منعقد کیا جائے گا تقریر کا موضوع میٹر ک کے طلباکےلئے حضور ﷺ بطور پیکر رحمت و تحمل اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کےلئےنبی پاک ﷺبحیثیت داعی امن و سلامتی منتخب کیا گیاہے۔

مقابلے کایہ تسلسل 20اکتوبر تک جاری رہے گا، جس میں 18 اکتوبر کو سیرت کانفرنس، 13 اکتوبر نعت رسول مقبول ﷺ 15 اکتوبرانگریزی تقریری مقابلے جبکہ 20 اکتوبر کو کوئز مقابلہ ہوگا۔ان مقابلوں میں میٹر ک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا حصہ لے رہے ہیں۔

مقابلے میں جیتنے والوں کو تحائف پیش کیئے جائیں گے

واضح رہے یہ مقابلہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق رحمت العالمین ہفتہ منایا جارہاہے۔

دوحہ: امارت اسلامیہ افغانستان نےلڑکیوں کےاسکول کھولنےکی مہلت مانگ لی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیر خارجہ امیر اللہ متقی نےدوحہ میں ایک سیمینار سے خطاب میں کہا ہے کہ ہمیں اقتدار میں آئے ابھی دو ماہ ہی ہوئے ہیں اور عالمی قوتیں ہم سے کارِ مملکت میں سُدھار کی وہ توقعات نہ وابستہ کریں جو وہ مالی وسائل اور مضبوط سہاروں کے باوجود 20 سالہ اقتدار میں خود نہ کرسکے تھے۔

امیر اللہ متقی نے امریکا سے منجمد اثاثوں کو بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن ہمیں لڑکیوں کی تعلیم کی بحالی کے لیے وقت دیا جائے۔ ہمیں وقت ملے گا تو ہم مثبت اقدامات کے ذریعے اپنے بارےمیں پائےجانے والے منفی تاثر کو زائل کرنے میں کامیاب ہوسکیں گے۔

تاہم جب طالبان حکومت کے وزیر خارجہ سے پوچھا گیا کہ لڑکیوں کی تعلیم کی بحالی میں مزید کتنا عرصہ لگ سکتا ہے تو انھوں نے اس کا دورانیہ بتانے اور اس حوالے سے کوئی وعدہ کرنے سے بھی گریز کیا۔

افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد تاحال کسی ملک نے طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہے۔ عالمی قوتوں کاکہناہے کہ طالبان کے اقدامات بالخصوص خواتین کے حوالے سے رویے اس بات کا تعین کریں گے کہ ان کی حکومت کو تسلیم کیا جائےیا ہیں۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی طالبان سےخواتین کو حکومت میں شامل کرنے اور لڑکیوں کی تعلیم جاری رکھنے کے وعدوں کی پاسداری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

لاہور:صوبائی وزیرتعلیم پنجاب ڈاکٹرمرادراس نےگورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری اسکول اورگورنمنٹ ماڈل اسکول گلگشت ملتان کادورہ کیا۔

مراد راس کی جانب سے چائلڈ لیبر کے لیے خصوصی اسکول صبح نو کا افتتاح کیا گیا۔ اس کے علاوہ کھیلوں کے فروغ کے لیے مختلف اسکولز میں ہاکی و کرکٹ گراؤنڈز کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔

وزیرتعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے ملتان میں ٹرانس جینڈر اسکول کا دورہ کیا۔ ان کی زندگی کے تجربات سنے اور انہیں اسکول میں رہنے کی ترغیب دی۔ سب سے اچھی بات ان کاا سکول میں رہنے اور سیکھنے کا جوش تھا۔

انہوں نے اس موقع پر لاہورمیں ٹرانسجینڈر کے لئے اسکول کھولنے کا اعلان بھی کیا ۔