کراچی: جامعہ کراچی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور ڈی جی کبجی جامعہ کراچی ڈاکٹر عابد اظہر کا محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پرتعزیت کا اظہار کیا ہے ۔
ڈی جی کبجی جامعہ کراچی ڈاکٹر عابد اظہر کاکہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان پاکستان کا محسن اور ہمیشہ ہیرورہیں گے۔قائد اعظم کے بعد کسی کو عوام میں ایسی پذیرائی نہیں حاصل ہوئی جو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو نصیب ہوئی۔عبدالقدیر خان نے پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنانے کے علاوہ ملک میں کافی ادارے قائم کئے جن میں ایک ادارہ جامعہ کراچی کا کبجی بھی ہے۔ڈی جی ڈاکٹر عبدالقدیر خان انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی جامعہ کراچیڈاکٹر عبدالقدیرخان نے پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام کی قیادت اور ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان کو مسلم اُمہ کی پہلی اولین نیوکلیئر طاقت بنایا۔
وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی کاکہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نہ صرف پاکستان کے جوہری پروگرام کے خالق تھے بلکہ ایک عظیم سائنسدان اور شفیق انسان تھے جو علم کے فروغ کے داعی تھے اور لوگوں کے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتے تھے۔وائس ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو اپنی انتھک محنت سے ایک جوہری طاقت بنایا اور پاکستان کے اسلحہ پروگرام کو ایک نئی شکل دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم کو دو بار پاکستان کا سب سے بڑا سول اعزاز نشان امتیاز دیا جاچکا ہے جو وہ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی تھے۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان پاکستان کے عظیم ترین سائنسدان تھے اور ان کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
کراچی: وزیرجامعات اسماعیل راہونےکل سےسندھ بھرکی جامعات 100فیصدحاضری کےساتھ کھولنے کااعلان کیاہے۔
وزیر جامعات اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے کل سےصوبے بھر میں تمام جامعات و تعلیمی بورڈز 100 فیصد حاضری کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیاہےجسکا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام نجی و سرکاری جامعات کل سے 100 فیصد حاضری کے ساتھ کھولی جائیں گی۔
100 فیصد حاضری کا فیصلہ این سی او سی کے اجلاس کی روشنی میں کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہےکہ ویکسینیشن کےعمل کو یقینی بنانے کے لئے محکمہ صحت کے ملازمین جامعات میں اپنا کاونٹر لگائیں گے۔جبکہ 12 سال اور اس سے زائد عمر کے طلبا کی ویکسینیشن لازمی ہوگی
اسلام آباد: ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر پاکستان کی مسلح افواج نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تمام سروسز چیفس نے پاکستان کے معروف سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ڈاکٹر عبدالقدیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے میں گراں قدر خدمات سر انجام دیں، اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے۔
سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر
سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے دفاع پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا، ملکی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے میں قوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ اللہ ان کے درجات بلند کرے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر اظہار تعزیت کی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
کراچی: محسنِ پاکستان Father of Pakistan's nuclear bomb,ڈاکٹر عبدالقدیر خان پھیپھڑوں کے مرض سے لڑتے لڑتے آج جہانِ فانی سے85برس کی عمرمیں کوچ کرگئے۔
ملک وقوم کےجانبازاور شیردل ہیروڈاکٹر عبدالقدیر خان نے 1936میں بھوپال میں آنکھیں کھولی 1947میں ہجرت کرکےپاکستان آگئے۔
ڈاکٹرعبدالقدیرنے انجینئرنگ کی ڈگری 1967 میں نیدرلینڈ کی ایک یونیورسٹی سے حاصل کی جبکہ بیلجیئم کی ایک یونیورسٹی سے میٹلرجیکل انجینئرنگ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری لی، بعدازاں انہوں نے ایمسٹرڈیم میں فزیکل ڈائنامکس ریسرچ لیبارٹری جوائن کیا۔
اپنے ملک کو دنیا کی پہلی اسلامی ایٹمی طاقت میں تبدیل کرنے پر ڈاکٹر خان کو قومی ہیرو کے طور پر سراہا گیا۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اسلام آباد کے قریب کہوٹہ میں پاکستان کا پہلا ایٹمی افزودگی پلانٹ لگانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انتھک محنت اور کاوشوں کے بعد 28 مئی 1998 کو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی بدولت ہی پاکستان نیوکلیئر پاور کی حیثیت سے ابھر کر سامنے آیا۔
پاکستان کے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان پہلے پاکستانی ہیں جنہیں 3 صدارتی ایوارڈز سے نوازا گیا، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو دوبار نشان امتیاز اور اس کے علاوہ انہیں ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کو اگر پاکستان کی تاریخ میں سنہری الفاظ میں بھی یاد رکھا جائے تو بھی انکا شکریہ اد نہیں کرسکتے۔
پشاور: وزیرتعلیم خیبرپختونخواہ شہرام ترکئی نےپاکستان کےسب سے بڑے سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیرخان کےانتقال پر گہرے رنج وغم کااظہارکیاہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹرپر انکا کہنا تھا کہ پاکستان آج نا قابل تسخیر ملک کی حیثیت سے کھڑا ہے۔
اس وطن کو دنیا میں ایٹمی شناخت دینے والےہمارےمحسن ڈاکٹر عبدلقدیر خان آج ہمیں داغ مفارقت دے گئے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی لازوال محنت تاحیات تاریخ کے اوراق میں مثال رہے گی۔
اللہ ان کو جنت میں جگہ دے اور اہل و عیال کو صبر عطا کرے۔
اسلام آباد: ڈاکٹر عبدالقدیر کو مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ فیصل مسجد میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کی ہدایت کردی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر قدیر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بیان جاری کیا کہ پاکستانی عوام کے لئے ڈاکٹر قدیر قومی ہیرو تھے، ملک کو ایٹمی ریاست بنانے پر قوم ان سے محبت کرتی ہے، انہوں نے ہمیں ایک جارح ایٹمی پڑوسی سے تحفظ فراہم کیا، ڈاکٹر قدیر کو ایچ ایٹ اسلام آباد کے قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر قدیر کے اہل خانہ ایچ ایٹ قبرستان میں تدفین چاہتے ہیں، لیکن مرحوم کی خواہش تھی کہ ان کی نماز جنازہ فیصل مسجد میں پڑھائی جائے اور فیصل مسجد کے احاطے میں تدفین ہوا۔
ان کی خواہش کو مد نظر رکھتے ہوئے محسن پاکستان کی نماز جنازہ فیصل مسجد اسلام آباد میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی اقتدا میں ادا کردی گئی، جب کہ ان کے جسد خاکی کو تدفین کے لئے ایچ ایٹ قبرستان روانہ کردیا گیا ہے، ایچ ایٹ قبرستان میں جنازہ گاہ بیس سال قبل ڈاکٹر عبدالقدیر نے اپنی جیب سے بیس لاکھ روپے خرچ کرکے عطیہ کے طور پر تعمیر کروائی تھی، انہیں ایچ ایٹ کے قبرستان میں سپرد خان کرنے کا فیصلہ ان کے اہلخانہ کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔
راولپنڈی : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے مستحق بچوں کو تعلیمی وظائف دینے کا اعلان کردیا۔
او لیول کی آن لائن ایجوکیشن کے حوالے سے نجی تعلیمی ادارے نے مقامی ہوٹل میں ایکسپو کا انعقاد کیا جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے والد محمد اعظم کے ہمراہ شرکت کی۔
بابر اعظم نے مستحق بچوں کے لیے اپنے والد کے نام سے محمد اعظم اسکالرشپ کا اعلان کیا۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ مستقبل آن لائن ایجوکیشن کا ہے، بچوں کو تعلیم کی طرف بھرپور توجہ دینی چاہیے تاکہ وہ ایک کامیاب انسان بن سکیں۔
ویب ڈیسک: فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز ایک بار پھر متاثر ہوگئیں
فیس بک نے سروسز متاثر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا فیس بک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ کچھ صارفین کو ہماری ایپس تک رسائی میں دشواری ہو رہی ہےجس کی وجہ سےصارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ ہم چیزوں کو جلد سے جلد معمول پر لانے کے لیے کام کر رہے ہیں اور ہم کسی بھی قسم کی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیںـ"
تاہم پاکستان میں فیس بک اور انسٹا گرام کی سروسز متاثر ہونے کی کوئی اطلاعات اب تک سامنے نہیں آئیں۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے دوسری مرتبہ فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر ہوئی ہیں۔
اس سے قبل پیر کے روز پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک،واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز 7 گھنٹوں تک متاثر رہیں جس کی وجہ سے صارفین کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
لاہور: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ میں شعیب ملک کی واپسی پرپاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شاہد آفریدی کا کہنا ہےکہ شعیب ملک کی ٹیم میں واپسی کا سن کر اچھا لگا۔
شاہد آفریدی کا کہنا ہےکہ شعیب ملک ایک سینیئر اور تجربہ کار کھلاڑی ہیں، وہ ورلڈ کپ میں پاکستان کےلیے بڑا کردار ادا کرسکتے ہیں۔
خیال رہےکہ قومی کرکٹر صہیب مقصود ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ سے باہر ہوگئے اور ان کی جگہ آل راؤنڈ شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔
یاد رہے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے دوران صہیب مقصود کمر کی تکلیف کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد ان کی ورلڈکپ میں شرکت پر سوالیہ نشان تھا۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ صہیب مقصود کے متبادل کے طور پر شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔
لاہور: ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے قومی اسکواڈکوٹریننگ کی اجازت مل گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے اعلان کردہ قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کے آرائیول کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے جس کے بعد اسکواڈ کو ٹریننگ کی اجازت مل گئی ہے۔
شیڈول کے تحت قومی اسکواڈ اتوار کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کرے گا، پیر اور منگل کو قومی اسکواڈ کےٹریننگ سیشنز ایل سی سی گراؤنڈ لاہور میں منعقد ہوں گے، قومی اسکواڈ 14 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سینیریو میچ کھیلے گا، اسکواڈ میگا ایونٹ میں شرکت کے لیے 15 اکتوبر کو یو اے ای روانہ ہوگا۔