ایمز ٹی وی(اسلام آباد)پاک فضائیہ کے سبکدوش ایئرچیف طاہررفیق بٹ کے بعد ایئرچیف مارشل سہیل امان نے باقاعدہ طور پر پاک فضائیہ کی کمان سنبھال لی۔
ایئرہیڈکوارٹر میں پاک فضائیہ کی کمان کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سابق ایئرچیف طاہررفیق بٹ نے نئے چیف سہیل امان کو سینے اور کاندھے پر بیجز لگائے اور باقاعدہ طور پر فضائیہ کی کمان ان کے حوالے کی۔ اس موقع پر سبکدوش ہونے والے چیف کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
اپنے الوداعی خطاب میں سابق ایئرچیف طاہر رفیق بٹ نے کہا کہ ہم نے سیکیورٹی میں اپنا کردار کامیابی سے ادا کیا اور اس دوران پاک فضائیہ کو حکومت کا بھرپور تعاون حاصل رہا جب کہ ٹیکنیکل تربیت پر انتہائی توجہ دی گئی ہے جس میں کئی ممالک کا تعاون بھی حاصل رہا۔ انہوں نے کہا کہ ساتھیوں کی رہنمائی کے بغیر خدمات انجام دینا ممکن نہیں تھا، ملک کی سیکیورٹی سب سے اہم ہے جس کے لئے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہوگا۔
ایمز ٹی وی(کراچی)صولت مرزا کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ صولت مرزا نے جو کچھ کہا وہ سب جھوٹ ہے، میں ان سے کبھی نہیں ملا جب کہ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی سزا یافتہ قیدی کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سب ایک منصوبے کے تحت ہورہا ہے اس طرح کا بیان ایم کیوایم کے خلاف سازشی منصوبے کا حصہ اور اسے دنیا بھر میں بدنام کرنے کی سازش ہے
ایمز ٹی وی(کراچی)کراچی میں ایک بار پھر ایک ہفتے کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے،محکمہ داخلہ سندھ نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، پابندی انسداد پولیو مہم میں رضا کاروں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے عائد کی گئی ہے۔ جس کی سفارش اے آئی جی کراچی غلام قادرتھیبو نے کی تھی
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ سانحہ یوحنا آباد بدترین دہشت گردی ہے لیکن اس کے بعد رد عمل کے طور پرانسانوں کا زندہ جلانا اور املاک کو نقصان پہنچانا بھی بدترین دہشت گردی ہے جس میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، ۔
ایک طرف دہشتگرد ہمارے گھروں کو آگ لگا رہے ہیں اور پھر ہمارے اپنے ہی لوگ ان کا ایجنڈے آگے بڑھائیں تو اس کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ ۔
ایمز ٹی وی (لاہور) تھانہ نشتر کالونی میں زندہ جلائےجانے والے شخص نعیم کے بھائی سليم کی مدعيت ميں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں تشدد، قتل اور لاش کی بےحرمتی کی دفعات لگائی گئیں ہیں۔ دوسری جانب پولیس نے مقتول نعیم اور اس کے اہل خانہ کے خون کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیئے ہیں، جس کی رپورٹ ملنے پر لاش کو ورثا کے حوالےکردیا جائے گا۔
ایمز ٹی وی (ایڈیلیڈ) پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان کوارٹرفائنل جمعہ کو کھیلا جائے گا جس کے لئے قومی ٹیم نے ایڈیلیڈ میں بھرپور پریکٹس کی لیکن گرین شرٹس انجری کا شکار اپنے فاسٹ بولر محمد عرفان سے محروم ہوگئی جن کی جگہ ٹیم میں جنید خان کو شامل کئے جانے کا امکان ہے۔
اضح رہے کہ ورلڈ کپ کے ابتدائی 2 میچز میں ناکامی کے بعد فاسٹ بولر محمد عرفان نے قومی ٹیم کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا تھا اورانہوں نے ایونٹ میں 6 وکٹیں حاصل کیں، فاسٹ بولر محمد عرفان نے آٗئرلینڈ کے خلاف میچ کے بعد ہپ انجری کے باعث اپنا ایم آر آئی ٹیسٹ کرایا جس کی رپورٹ کلئیر نہیں آئی جس پر سلیکٹرز نے انہیں آرام دینے کا فیصلہ کیا۔
۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق فاسٹ بولر ہپ انجری کے باعث ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ نہیں رہیں گے جنہیں وطن واپس بلالیا گیا ہے۔
ایمز ٹی وی (کراچی) کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے فیصل موٹا، عبید کےٹو اور نادرشاہ سمیت نائن زیرو سے گرفتار ایم کیو ایم کے 26 کارکنوں کے اہل خانہ کی جانب سے ملاقات کے لئے دائر درخواست کی سماعت کی۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزمان سے ملاقات کی اہل خانہ کی درخواست مسترد کردی۔
واضح رہے کہ فیصل موٹا، عبید کےٹو اور نادرشاہ سمیت ایم کیوایم کے 25 کارکن جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں ہیں۔
ایمز ٹی وی (کراچی)1998 میں کورنگی کے علاقے میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے شہری عبدالجبار کو قتل کرنے والے محمد فیصل اور محمد افضل کو کراچی سینٹرل جیل میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ دہشت گردی قابل صلح جرم نہیں اور قانون میں اس جرم سے رعایت کی گنجائش نہیں ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دونوں مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کیے تھے۔ پھانسی کے بعد دونوں مجرموں کی لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا ۔۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) سپریم کورٹ نےصولت مرزاکی سزائے موت کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے، فیصلہ کسی بھی وقت سنایا جاسکتا ہے، سماعت چیف جسٹس کے چیمبر میں کی گئی۔
صولت مرزا کی ہمشیرہ سمیرا وجاہت کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سزا یافتہ صولت مرزا کی پھانسی کے لئے بلیک وارنٹ جاری کئے ہیں اور صولت مرزا کی پھانسی کے لئے 19 مارچ کی تاریخ مقرر کی گئی ہے تاہم صولت مرزا کی سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک متفرق درخواست زیرِ التوا ہے لہٰذا اعلیٰ عدالت کا فیصلہ آنے تک پھانسی کی سزا پر عمل درآمد موخر کیا جائے۔