اتوار, 24 نومبر 2024

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)

ایک نئی تحقیق کے مطابق عالمی معیشت پر موٹاپے کے اثرات دنیا بھر میں جاری مسلح تنازعات یا تمباکو نوشی کے اثرات کے برابر ہی ہیں۔

 اس وقت دنیا میں دو ارب دس کروڑ افراد یا دنیا کی تقریباً ایک تہائی آبادی، موٹاپے کا شکار افراد پر مشتمل ہے اور سنہ 2030 تک دنیا کی نصف آبادی کے موٹاپے کا شکار ہونے کا اندیشہ ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں موٹاپے کی وجہ سے ہونے والی مالیاتی نقصانات بڑھ رہے ہیں جن میں موٹے افراد کے علاج معالجے پر آنے والے اخراجات اور بیماری کی صورت میں کام نہ کرنے سے ہونے والے نقصانات شامل ہیں۔

ان کے مطابق اس معاملے سے نمٹنے کے لیے دور رس پالیسیاں بنانے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں انفرادی تبدیلیوں کی بجائے حالات میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ ان کی تجاویز زیادہ چکنائی اور نشاستے والی خوارک پر زیادہ ٹیکس اور صحتِ عامل کی مہم چلانے جیسی تجاویز سے کہیں زیادہ کارگر ثابت ہو سکتی ہیں۔

رپورٹ کے اختتام پر کہا گیا ہے کہ موٹاپے پر قابو پانے کے لیے اب کارگر حکمتِ عملی بنانا ضروری ہوگیا ہے کیونکہ بات اب بحرانی سطح تک پہنچ رہی ہے۔

موٹاپے کے باعث  لوگوں  کا بڑھتا رجحان، ذیابیطس، پھیپھڑوں کی بیماری اور مختلف قسم کے کینسر کی وجہ بن رہا ہے۔

ایمزٹی وی (فارن ڈیسک)

ہونڈیورس میں پولیس نے ملک کی 19 سالہ ملکۂ حسن ماریہ ہوزے الواردو اور ان کی بہن صوفیہ ٹرینڈیڈ کے قتل کے حوالے سے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ماریہ ہوزے الواردو اور ان کی بہن صوفیہ ٹرینڈیڈ کی لاشیں شمالی شہر سارنتا باربرا سے برآمد ہوئی ہیں۔

دونوں خواتین گذشتہ جمعرات سے لاپتہ تھیں اور دونوں کو آخری بار سارنتا باربرا کے علاقے میں منعقدہ ایک تقریب سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

 گرفتار بوئے فرینڈ پُلوٹارکو روئیز نے انھیں گولی مارنے اور بعد ازاں دفن کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

ماریہ اپریل میں ہونڈیورس کی ملکۂ حسن منتخب ہوئی تھیں اور انھوں نے لندن میں منعقد ہونے والے آئندہ مس ورلڈ کے مقابلۂ حسن میں شرکت کرنا تھی۔

قومی بیوریو کے سربراہ لیناردو اوساریو کا کہنا ہے کہ پُلوٹارکو روئیز نے ٹرینڈیڈ کو کسی دوسرے شخص کے ساتھ رقص کرتے دیکھا اور حسد میں آ کر انھیں گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)

امریکہ کی شمال مشرقی ریاستیں شدید برفانی طوفان کی زد میں ہیں اور ریاست نیویارک میں اس طوفان کی وجہ سے کم از کم سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

بفلو شہر اور اس کے گردو نواح میں گزشتہ روز  پانچ فٹ برف پڑی ہے اور اس میں مزید اضافے کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔

نیویارک میں سات افراد کی ہلاکت کی وجہ موسم کی خرابی کو قرار دیا جا رہا ہے۔ ایک شخص کار کے حادثے میں اور ایک کار میں پھنس کر ہلاک ہوا جبکہ پانچ افراد کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔

نیویارک کے علاوہ مشی گن اور نیو ہمپشائر سے بھی کم از کم دو افراد کے سخت موسم کی وجہ سے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

ایمزٹی وی:(کراچی) پیپلزپارٹی کے سینئر وزیر نثار کھوڑو نے عمران خان کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ کے لوگوں کو غلام کہنا قابل مذمت ہے جبکہ عمران خان کا بیان ان کی ذہنی پستی کا عکاس ہے۔ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ سابق جنرل پرویز مشرف کے لئے ووٹ مانگنے والے عمران خان کا کیا کہیں انہوں نے سندھ کے عوام کے شعور پر حملہ کیا اور وہ سندھی عوام کو اپنا غلام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، عمران شاہ محمود قریشی سے کیوں نہیں کہتے کہ اپنے مریدوں سے کہیں کہ ہاتھ پیر نہ چھوو۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ داری کا طعنہ دینے والا خود جہاز کے بغیر اڑان نہیں بھرتا، سندھ کے عوام کو گالی دی جارہی ہے جو ناقابل برداشت ہے، عمران خان سندھ کے باسیوں سے فوری معافی مانگیں بصورت دیگر انہیں بنی گالہ سے نہیں نکلنے دیں گے۔

اجلاس کے دوران متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فیصل سبزواری نے قرارداد پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے بیان سے سندھ کے باسیوں کی دل آزاری ہوئی اس لئے ان الفاظ کو فوری واپس لیا جانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو برا کہنے والے ہی آج سیاست کے شہہ سوار بنے ہوئے ہیں، سیاسی مخالفت اپنی جگہ کسی کوعوام دشمن قراردینا اورالزام تراشی مناسب نہیں اس لئے سب کو احتیاط کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

ایمزٹی وی: سرگودھا کے ڈسٹرکٹ اسپتال کی نرسری وارڈ میں گزشتہ رات کے دوران طبی امداد کے لئے لائے گئے نومولود بچوں میں سے8 جاں بحق ہوگئے، دم توڑنے والے بچوں کے والدین کا کہنا ہے  کہ ان کے جگرگوشے اسپتال میں آکسیجن کی کمی اور دیگر طبی سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث دنیا سے منہ موڑ گئے ہیں، اس سلسلے میں متعلقہ انتظامیہ کو آگاہ بھی کیا گیا تھا لیکن انہوں نے کسی بھی قسم کا کوئی نوٹس نہیں لیا۔

ڈی ایچ کیو اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر اقبال سمیع نے واقعے کی تصدیق کردی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ اسپتال میں طبی سہولیات کی کوئی کمی نہیں، اس وقت بھی نرسری میں 50 سے زائد بچے زیر علاج ہیں۔ دم توڑنے والے بچوں کو انتہائی تشویشناک حالت میں مختلف نجی اسپتالوں سے لایا گیا تھا اور ان کی جان بچانے کے لئے وہاں موجود ڈاکٹروں نے اپنی بھرپور کوششیں کی تھیں

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے خبر کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کے تحقیقات کرکے ذمہ داروں کے  خلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔

ایمزٹی وی:  اسلام آباد میں واقع ریاستی اداروں کی اہم عمارات کی حفاظت کے لئے تعینات پاک فوج کے ٹرپل ون بریگیڈ کے دستے مرحلہ وار انخلا کرکے واپس چلے گئے ہیں، جس کے بعد اب ریڈ زون کی سیکیورٹی متعلقہ اداروں کے حوالے کردی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع نے فوجیوں کی واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دستے دارالحکومت میں ہی رہیں گے جنہیں ضرورت پڑنے پر کسی بھی وقت واپس بلایا جاسکے گا۔

حکومت نے آپریشن ضرب عضب کے باعث 24 جولائی کو آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو ریڈ زون کی سیکیورٹی کے لئے تعینات کیا گیا تھا۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)

دنیا کا سب سے بڑا اور سب سے مہنگا ڈیجیٹل اشتہاری بورڈ امریکی شہر نیویارک کے مشہور ٹائمز سکوائر میں نصب کرلیاگیا-

اس آٹھ منزلہ عمارت کی اونچائی والا یہ بل بورڈ ایک فٹبال کے میدان جتنا بڑا ہے اور اسے میریئٹ مارکویس ہوٹل پر نصب کیا گیا ہے۔

 گوگل نے جنوری 2015 تک اس بورڈ پر اپنا اشتہار چلانے کا معاہدہ کیا ہے۔

جبکہ گوگل کے اشتہار چلنے تک اس پر قدرتی مناظر سے متاثر ہو کر بنائے گئے فن پارے ایک ہفتے تک دکھائے جائیں گے۔

بل بورڈ کے افتتاح کے موقع پر ہزاروں سیاح اور شائقین ٹائمزاسکوائر میں جمع ہوئے ہیں

  اس بورڈ پر اشتہار چلانے کا معاوضہ اندازاً 25 لاکھ ڈالر ہے- تاہم ٹیکنالوجی کمپنی گوگل اس بورڈ پر اشتہار چلوانے والی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی ہے۔

ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک)

 کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 16 میں واقع جھونپڑیوں میں سے ایک میں کھانا پکانے کے دوران آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے اطراف میں واقع مزید جھونپڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہیں فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی  نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے مزید 5 گاڑیاں اور ایک واٹر براؤزر بلایا گیا جس نے چند ہی دیر میں  آگ پر قابو پالیا۔

آتشزدگی کے واقعے میں ایک خاتون جھلس کر جاں بحق جبکہ 5 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے-

ایمز ٹی وی( نیوز ڈیسک) لاہورمیں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ہارون لطیف نے رواں سال مئی کے مہینے میں عدالتی احاطے میں اینٹیں مار کر قتل ہونے والی خاتون فرزانہ پروین کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مقتولہ کے والد عظیم ، بھائی زاہد اقبال، سابق شوہر مظہر اقبال اور کزن جہان خان کو 3،3  بار سزائے موت اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ عدالت نے مقتولہ کے ایک اور شریک مجرم  بھائی غلام علی کو 10 سال قید اورایک لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی۔

یاد  رہے کہ رواں سال 27 مئی کو پسند کی شادی کرنے والی فرزانہ پروین کو اس کے اپنے سگے باپ، بھائی، سابق شوہر اور رشتہ داروں نے لاہور ہائیکورٹ کے باہر اینٹیں مار کر قتل کردیا تھا -

ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک)

کراچی: اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان مقابلے جلسوں میں نہیں انتخابات میں ہوتے ہیں، جمہوریت میں کسی کو جلسہ کرنے سے نہ روک سکتے  ہیں اور نہ ہی ہم ایسا کریں گے، عمران خان کو لاڑکانہ میں نہیں سندھ کے کسی چھوٹے گاؤں میں جلسہ کرنا چاہیئے، ان کے جلسے میں پیپلز پارٹی کے تھوڑے بہت مخالفین شرکت کریں گے

آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ تھر کے معاملے پر انہیں جب ناموں کی فہرست ملے گی تو کمیٹی بھی بن جائے گی، ارباب غلام رحیم نااہل آدمی ہیں،اسمبلی میں نہیں آتے،  انھیں اسمبلی میں بھی رہنے نہیں دینا چاہیے۔