ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)
خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں ایک طالبعلم اپنے بیگ میں دستی بم اسکول لے کر آ گیا جس کا ڈیٹونیٹر پھٹنے سے بچہ خود زخمی ہو گیا۔
بنوں میں تھانہ سٹی کے انسپکٹر محمد رخسار نے بتایا کہ نویں جماعت کا ایک طالبعلم اپنے بستے میں ایک دستی بم ساتھ لے کر اسکول آ گیا -
پولیس انسپکٹر نے بتایا کہ طالبعلم نے ابتدائی تحقیقات میں بتایا کہ دستی بم اسے کہیں سے ملا تھا جسے وہ بیچنے کے لیے اسکول لایا تھا۔ انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ اسکول میں دستی بم کا خریدار کون تھا اور یہ کہ بچے کو دستی بم کہاں سے ملا تھا۔
پولیس کے مطابق طالبعلم بنوں کا رہائشی ہے اور پولیس نے ان کے مکان پر چھاپہ مارا ہے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ ان کے گھر میں کہیں مزید اسلحہ یا دھماکہ خیز مواد تو نہیں ہے۔
ایمز ٹی وی (جہلم) جہلم میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا ہے کہ گزشتہ روز کی میری تقریر کو تجزیہ نگاروں نے بڑی تنقید کا نشانہ بنایا عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جو حکمران عوام کا خون چوس کر اورقوم کا پیسہ لوٹ کر حکومت میں آئے ایسے نظام کو آگ لگا دینی چاہئے، انھوں نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں، آج ہمیں طعنہ دیا جارہا ہے کہ ہم جمہوریت کے خلاف ہیں جب کہ ہم چوروں، لٹیروں، کرپٹ اور دھاندلی سے آنے والی حکومت کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے عمران خان کی گرفتاری کا وارنٹ نکالا گیا،نواز شریف میں اگر ہمت ہے تو اپنا وارنٹ نکال کر بتائیں۔ جب کہ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے لیکن سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں سے کوئی کچھ نہیں پوچھ رہا۔لیکن میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ جس اسمبلی میں منی لانڈرنگ کرنے والا وزیر اعظم اور منی لانڈرنگ کرانے والا وزیر خزانہ بیٹھا ہو اس اسمبلی کی زندگی اور موت کی کیا حیثیت ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا ابھی ایک استعفیٰ مریم نواز کا آیا ہے تو سمجھئے استعفوں کا سلسلہ شروع ہوگیا اور شریف برادران کا استعفیٰ بھی جلد آئے گا، انہوں نے کہا کہ امن کا یا جنگ کا فیصلہ عمران خان نے 30 نومبر کو کرنا ہے اور ان کا جو فیصلہ ہوا میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔
ایمزٹی وی:(کراچی) باوانی چالی میں نامعلوم شخص نے چھولے کے ٹھیلے پربیٹھے ساجدنامی شخص پر فائرنگ کر دی، ساجد بھاگنے لگاتوملزم نے تعاقب کرکے اندھادھند فائرنگ کی جس کی زدمیں آکر40سالہ علیم جان، 9سالہ عرفان، 18 سالہ فیض اللہ، 25 سالہ یار محمد، 62سالہ شیرزادہ اور 40سالہ محبوب زخمی ہوگئے، فائرنگ کے باعث بھگدڑ مچ گئی۔
نچھوڑ لائن لکھ پتی چوک کے قریب ہفتے کی شب مسلح ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہو نے والا28سالہ جنید چوہدری ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب سول اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ گیا، مقتول رنچھوڑ لائن کے ایم سی گراؤنڈکے قریب منصوری کمپاؤنڈ کا رہائشی اورکباڑیہ تھا۔
نارتھ ناظم آباد کٹی پہاڑی کے قریب فائرنگ سے 30 سالہ اشتیاق محمد، لیاقت آباد ایف سی ایریا میں 28 سالہ حمزہ، بلدیہ ٹاؤن نمبر12میں فائرنگ سے 20سالہ عبدالواحد زخمی ہوگیا۔رضویہ کے علاقے میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے17 سالہ عدنان، آصف اور30سالہ شہزاد زخمی ہوگئے جنھیں طبی امداد کیلیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا۔
ایمزٹی وی: آئی ایس پی آر کے سربراہ میجرجنرل عاصم باجوہ نے وائس آف امریکا کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ داعش کچھ جگہوں پراپنی موجودگی دکھانے کی کوشش کررہی ہوگا تاہم اس کے کسی بڑے خطرے میں تبدیل ہونے کے امکانات نہیں۔ آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے جنرل باجوہ نے بتایاکہ فوج نے جنگجوؤں کو شمالی وزیرستان کے 2مرکزی حصوں (بنوں دتہ خیل کورایڈواور غلام خان اسپن وام شیوا) سے نکال باہر کیا ہے۔
ان دنوں میجر جنرل عاصم باجوا آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ہمراہ امریکا کے دورے پرہیں۔
ایمز ٹی وی (پشاور )پشاور کے نواحی علاقہ متنی میں سرچ اینڈ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لے کر ظہور نامی مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے، جو پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔ گرفتار دہشتگرد پر 2008 میں پولیس پر حملوں کا الزام ہے جس کےاس کے سر کی قیمت پچاس لاکھ روپے مقررتھی۔ آپریشن کے دوران 5 پستول ، 4 ایس ایم جی ، 2 رائفل اور متعدد کارتوس بھی برآمد ہوئے۔
ایمز ٹی وی (راولپنڈی) پاکستان نے درمیانے فاصلے پر مار کرنے والے حتف 4 شاہین ون (اے) بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شاہین ون (اے) میزائل 900 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو باآسانی سے نشانہ بناسکتا ہے اور یہ میزائل ایٹمی اور روایتی وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے چند روز قبل درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین2 (حتف VI) کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔تجربے کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ، ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات، کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عبید اللہ خان اور اسٹریٹجک فورسز کے سینیئر افسران سمیت سائنسدان اور انجینئرز موجود تھے۔ اس موقع پرایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے سائنسدانوں اور انجینئرز کوان کی لگن اور پیشہ ورانہ مہارت پر مبارکباد بھی دی۔
ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین جاری کرکٹ ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ آج دبئی میں کھیلا جا رہا ہے۔
نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن مکلم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے بیٹنگ کے لیے کپتان مکلم اور ٹوم لیتھم آئے ہیں جبکہ پاکستان کی جانب سے بولنگ کی شروعات راحت علی نے کی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے پہلا میچ جیت کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم انھی کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جنھوں نے ابو ظہبی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں ملک کی نمائندگی کی تھی تاہم ٹیم میں کوئی تبد یلی نہیں کی گئی ہے۔
شیخوپورہ میں زہریلا کھانا کھانے والے میاں بیوی کے بعد ان کے دو بچے بھی دم توڑ گئے، پولیس نے زہریلے کھانے کو لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے بھجوا دیا
شیخوپورہ کے علاقہ جنڈیالہ روڈ کے رہائشی حکیم مزمل نے گھر میں دیسی گھی کے ساتھ جوڑوں کے درد کی دوا بنائی ، جسے اس کی بیوی نے گھی سمجھ کر سبزی میں استعمال کر لیا۔ کھانا کھاتے ہی حکیم مزمل، اس کی بیوی نازیہ ، سات سالہ بیٹی دعا اور پانچ سالہ بیٹے مدثر کی طبیعت خراب ہو گئی،،انہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ منتقل کیا گیا،،،جہاں پر حالت زیادہ خراب ہونے کے باعث لاہور کے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں پہلے میاں بیوی دم توڑ گئے،، جبکہ ڈاکٹرز بچوں کی جان بچانے کیلئے کوششیں کرتے رہے تاہم وہ ان کوششوں میں کامیاب نہ ہو سکے، تھانہ سٹی بی ڈویژن پولیس نے گھر میں پکائے گئےکھانے اور گھی کو قبضے میں لے کر لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیا ہے۔
ہم لوگ بچپن سے سنتے آرہے ہیں کہ 1492 میں کرسٹوفر کولمبس نامی سیاح نے امریکا دریافت کیا تھا،،،،، لیکن ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلمانوں نے کرسٹوفر کولمبس سے تین صدی قبل ہی براعظم امریکہ دریافت کر لیا تھا۔
استنبول میں ہونے والی لاطینی امریکہ کے مسلمان رہنماؤں کی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ اس بات کا ثبوت کولمبس کی دستاویزات سے ملتا ہے جس میں اس نے کیوبا میں ایک پہاڑی پر مسجد کی موجودگی کا تذکرہ کیا ہے۔
عام طور پر لوگون کا خیال ہے کہ کرسٹوفر کولمبس نے 1492 میں امریکہ اس وقت دریافت کیا جب وہ بھارت کے لیے نئے بحری راستے کی تلاش میں سفر پر نکلا تھا۔
لیکن تک صدر رجب طیب اردگان وہ پہلے شخص نہین جو یہ دعوہ کرتے ہیں ،،، 1996 میں ایک مسلم مورخ یوسف مروح نے اپنی کتاب میں کولمبس کی دستاویز کے حوالے سے دعویٰ کیا مسلمان سب سے پہلے امریکہ پہنچے اور وہاں دینِ اسلام پھیل چکا تھا۔
تاہم کچھ مورخین کے خیال میں کولمبس نے اپنے سفر نامے میں مسجد کا نہیں بلکہ مسجد جیسی شکل والی پہاڑی کا تذکرہ کیا تھا۔
ترک صدر کا کہنا تھا کہ آج بھی اس پہاڑی پر بہترین مسجد تعمیر ہو سکتی ہے اور وہ اس بارے میں کیوبن حکام سے بات کرنا چاہیں گے۔
ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف ایک ہفتے کےدورے پر امریکا پہنچے جہاں انہوں نے سنٹرل کمانڈ ہیڈکوارٹر پہنچے۔جہاں پاک فوج کے سربراہ کا سینٹ کوم پہنچنے پر زبردست استقبال کیا گیا۔ جنرل راحیل شریف نے جنرل مارٹن ڈیمپسی اور دیگر اعلیٰ امریکی فوجی حکام سے ملاقاتیں کیں۔ اس دوران دسمبر میں امریکی افواج کی افغانستان سے واپسی ، آپریشن ضرب عضب سمیت دیگر اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی حکام نے ضرب عضب کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا۔ پاک فوج کے سربراہ نے پیشکش کی ہے کہ افغان افواج کو تربیت فراہم کرنے میں پاکستان امریکی افواج کی مدد کے لیے تیار ہے۔ امریکا نے حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کے بعد پاکستان میں دیگر جہادی تنظیموں کے خلاف کارروائی کی بھی توقع کا اظہار کیا ہے۔ جنرل راحیل شریف کل بھی سینٹ کوم میں فوجی حکام سے ملاقاتیں کریں گے جس کے بعد وہ واشنگٹن پہنچیں گے جہاں ان کی ملاقات وزیر دفاع چیک ہیگل اور کانگریس کی دفاعی کمیٹی سے ہو گی۔امریکی سنٹرل کمانڈ ہڈکوارٹر میں پاک امریکی افواج سربراہوں کے درمیان ملاقات میں امریکی افواج کی واپسی کے بعد افغانستان میں استحکام کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔