اتوار, 24 نومبر 2024

ایمزٹی وی: جان کیری کا واشنگٹن میں پالیسی فورم کے سالانہ اجلاس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ جوہری  توانائی کے حوالے سے مذاکرات انتہائی اہم دور میں داخل  ہونے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ معصوم شہریوں کو سفاکانہ طریقے سے قتل کر کے داعش یہ سمجھتی ہے کہ شاید دنیا ان کی مخالفت چھوڑ دے لیکن  یہ واضح ہو جانا چاہیئے کہ  ہم ان سے بالکل بھی خوفزدہ نہیں ہیں اور ان کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔

امریکا کو مشرق وسطیٰ میں  داعش کی بڑھتی ہوئی  طاقت سمیت بہت سے دوسرے مسائل کا سامنا ہے۔ ہمیں اس خطے کے معاملات کو حل کرنے کے  لئے بہت زیادہ کردار ادا کرنا ہو گا کیونکہ ہماری قومی سلامتی کے مفادات اس خطے سے براہ راست جڑا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا مشرق وسطی میں دشمنوں کی تلاش میں نہیں جاتا  بلکہ یہ دشمن ہیں جو ہماری تلاش میں آتے ہیں۔

ایمز ٹی وی نیشنل ڈیسک

خیبر ایجنسی میں دس دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیے،،، آپریشن خیبر ون میں اب تک ساڑھے تین سو دہشت گرد سرنڈر کر چکے ہیں۔۔ میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف بغیر کسی تفریق کے آپریشن کیا جا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر ون کامیابی اور جامع حکمت عملی کے تحت جاری ہے۔ باڑہ میں مزید دس دہشت گردوں نے سرنڈرکیا ہے۔دہشت گردوں نےبڑے پیمانے پراسلحہ اور بارود بھی سیکیورٹی فورسزکےحوالے کر دیا ہے۔ آپریشن خیبر ون کے دوران اب تک ساڑھے تین سو دہشت گرد سیکیورٹی فورسزکےسامنے ہتھیارڈال چکےہیں جن میں بیس اہم کمانڈرز بھی شامل ہیں۔۔ اِدھر واشنگٹن میں موجود میجرجنرل عاصم سلیم باجوہ نےامریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویودیتے ہوئےبتایا کہ دہشت گردوں کا تعلق چاہے کسی بھی ملک سے ہو، اُن کے خلاف ایک ہی طرح سے کارروائی کی جا رہی ہے۔ دہشتگردی کیخلاف پاکستانیوں کی قربانیوں کا اعتراف کیا جانا چاہیے۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بری فوج کی قیادت سنبھالنے کے بعد نہ صرف جنرل راحیل شریف بلکہ دو ہزار دس کے بعد کسی بھی آرمی چیف کا یہ پہلا دورہ امریکہ ہے۔ پاکستان کی اعلیٰ فوجی قیادت کا یہ دورہ امریکی جنرلز کی دعوت پر کیا جا رہا ہے

ایمز ٹی وی (کراچی) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کہتے ہیں کہ ہمیں کسی سونامی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، اسی لیے   تحریک انصاف کو لاڑکانہ میں جلسے کی اجازت دے دی ہے،شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ  جمہوریت کا یہ مطلب نہیں کہ سیاسی قائدین کو گالی دی جائے،عمران خان نوجوان نسل کو تشدد پر اکسا رہے ہیں۔ پرویز مشرف کے دور حکومت میں عمران کے کراچی آنے پرپابندی تھی لیکن ہم ایسی سوچ نہیں رکھتے، ہمارا ماننا ہے کہ ملک بھر میں ہر ایک کو ہر جگہ جلسہ کرنے کا حق ہے، صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آج تک طالبان کو دہشتگرد قرارنہیں دیا کیونکہ وہ عمران خان کے قومی ہیروز ہیں، انکا کہنا تھا کہ عمران خان تو زہرہ شاہد کے قتل کا مقدمہ درج کرانے کے لئے بھی تیارنہیں تھے، کراچی پولیس نے زہرہ شاہد کے قاتلوں کو گرفتارکرلیا لیکن عمران خان نے آج تک یہ نہیں پوچھا کہ قاتل کون ہیں۔

ایمز ٹی وی (تھرپارکر) تھرپارکر کی تحصیل مٹھی اور ڈیپلو میں غذائی قلت کے شکار مزید 2 بچے دم توڑ گئے جس کے بعد 49 روز کے دوران ہلاک بچوں کی تعداد 83 ہوگئی ہے ۔ضلع تھرپارکر کی تحصیل مٹھی اور ڈیپلو میں مزید 2 بچے دوران علاج دم توڑ گئے جو گزشتہ کئی روز سے غذائی قلت کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے جس کے بعد 49 روز کے دوران ہلاک بچوں کی تعداد 83 ہوگئی جبکہ ضلع بھر میں رواں ماہ ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 40 ہوگئی ہے۔

ایمز ٹی وی (ڈی آئی خان) پاکستان کی کا لعدم تنظیم جنداللہ نے دولت اسلامیہ کی اطاعت قبول کر لی ہے ۔جنداللہ کے ترجمان فہد مروت نے بتایا کہ الزبیر الکویتی کی سربراہی میں تین رکنی وفد سے ملاقات کے بعد داعش کی اطاعت کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ داعش ہمارے بھائی ہیں ان کا کوئی بھی منصوبہ ہو ہم ان کی حمایت کریں گے ۔

ایمز ٹی وی (اوکاڑہ) اخترآباد کے علاقے میں اوکاڑہ سیکشن میں مال گاڑی ریلوے ٹریک سے اُترگئی جس کے بعد ریل گاڑیوں کی آمدو رفت معطل ہوگئی ۔مال گاڑی کی دو بوگیاں پٹڑی سے اُترگئیں جس کے بعد ٹریک پر آمدو رفت معطل ہوگئی اور دیگر ٹرینوں کو روک لیاگیا۔

ایمزٹی وی:(کراچی) سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے متحدہ کا کارکن زخمی ہوگیا پیرآباد تھانے کے علاقے کواری کالونی میں واقعے مدینہ مسجد کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے موٹر سائیکل سوارکو زخمی کردیا اور فرار ہو گیا، زخمی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، پیر آباد پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت35 سالہ شفیع اﷲ کے نام سے کر لی گئی اور مقتولMPR کالونی کا رہائشی تھا اور علاقے میں قائم البدر مدرسے میں بچوں کو دینی تعلیم دیتا تھا۔ 

سرجانی ٹاؤن کے علاقے اﷲ والی مسجد نیو کراچی کے قریب نامعلوم ملزمان نے موٹر سائیکل سوار شخص پر فائرنگ کردی اور فرار ہو گئے، موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا، ایس ایچ او سر جانی ٹاون بشیر وٹو نے ایکسپریس کو بتایا کہ زخمی کی شناخت 30 سالہ محمد ناصر کے نام سے ہوئی ہے، وہ لائنز ایریا کا رہائشی اور متحدہ قومی موومنٹ کا رکن ہے، فائرنگ سے بچنے کیلیے محمد ناصر اپنی موٹر سائیکل سڑک پر چھوڑکر بھاگ رہا تھاکہ ملزمان نے تعاقب کیااور مزید فائرنگ کی۔

قائد آباد کے علاقے لانڈھی دائود چورنگی کے قریب مسافر کوچ میں ڈکیتی میں مزاحمت پر مسلح ملزم کی فائرنگ سے بس کنڈیکٹر30 سالہ عدنان زخمی ہو گیا۔رات گئے گارڈن کے علاقے رامسوامی بند پیٹرول پمپ والی گلی میں واقع عمارت کے باہر بیٹھے ہوئے نوجوان کو موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی عمر 25 سال کے قریب ہے جبکہ فوری طور پر اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔

ایمز ٹی وی انٹرٹینمنٹ ڈیسک

برازیل کے جوئی کروالہو  نامی 15 سالہ طالبعلم کے ہاتھ میں وہ جادو ہے کہ وہ کاغذ پر صرف پینسل کی مدد سے ایسے فن پارے بناتا ہے جس کو دیکھ کر حقیقت کا گمان ہوتا ہے،،،، اس کم عمر آرٹسٹ کی تصویروں میں ایسا تھری ڈی ایفیکٹ ہوتا ہے کہ لگتا ہے تصویر نہیں بلکہ اصل میں کوئی کارٹون کریکٹر کھڑا ہے،،، جوئی کا کہنا ہے کہ اس نے ایسی تصاویر بنانے کا ایک تجربہ کیا اور کورے سفید کاغذ پر نیلی لکیروں کی مدد سے پہلا تھری ڈی فن پارا بنایا جو دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں میں مقبول ہوگیا،،،

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ  ایم کیو ایم کی قیادت کے پاس میرا لندن کا پتہ موجود ہے، ان کی لندن قیادت جب چاہے مجھ سے ملاقات کر سکتی ہے، انکا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ سے ہی گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کے ذریعے متحدہ قومی موومنٹ سے رابطے میں تھے، افسوس کی بات ہے کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی ایک دوسرے کو مطمئن نہ کر سکے مگر ہمارے دروازے ہر وقت متحدہ کے دوستوں کے لئے کھلے ہیں۔ میڈیا سے خصوصی بات چیت میں انہوں نے کہا کہ جلسوں سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری اپنی باتیں کرتے ہیں، ایم کیو ایم کو ان کی باتوں سے پریشان نہیں ہونا چاہئے اور سیاسی پختگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) شاہ پور میں منعقدہ ایک تعلیمی سیمینار سے ٹیلیفونک خطاب کے دوران نوبیل انعام یافتہ اور لڑکیوں کی تعلیم کیلئے آواز اٹھانے والی، ملالہ یوسف زئی نے پاکستان کے شہر شانگلہ میں لڑکیوں کیلئے اسکول اور کالج تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شانگلہ میرا شہر ہے ۔ میرا بچپن اسی شہر میں گزرا ہے ۔ ملالہ کا کہنا ہے کہ میں شانگلہ میں تعلیم سے محروم بچوں کیلئے اسکول اور کالج تعمیر کراوٴں گی، ان کا کہنا تھا کہ افسوس ہے کہ میرے شہر کے بچے تعلیمی سہولتوں سے محروم ہیں۔ ملالہ یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ شانگلہ میں لڑکیوں کےاسکول کی کمی ہے اور تعلیم کی مناسب سہولتیں موجود نہیں۔

ملالہ شانگلہ شہر میں پیدا ہوئیں جہاں اُن کا بچپن گزرا۔ بعدازاں، ان کے والدین سوات شہر منتقل ہوگئے تھے ۔